Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1530

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

عبادات کے باوجود ڈرنے کا کیا مفہوم ہے؟ کثرت عبادت مزید عبادت کا سبب بنتی ہے

1 hadith in this chapter

2296

Silsila Sahiha #2296

Sahih

-" لا يا بنت الصديق، ولكنهم الذين يصومون ويصلون ويتصدقون وهم يخافون ان لا يقبل منهم اولئك الذين يسارعون في الخيرات".-" لا يا بنت الصديق، ولكنهم الذين يصومون ويصلون ويتصدقون وهم يخافون أن لا يقبل منهم أولئك الذين يسارعون في الخيرات".

اردو ترجمہ · Urdu

زوجہ رسول سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں سوال کیا: «وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ» ”اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں۔“ (۲۳-المؤمنون:۶۰) میں نے کہا: (اے اللہ کے رسول!) کیا اس آیت کا مصداق شراب پینے والے، چوری کرنے والے لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اے بنت صدیق! اس آیت سے مراد وہ لوگ ہیں جو روزے بھی رکھتے ہیں، نماز بھی پڑھتے ہیں اور صدقہ و خیرات بھی کرتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ ڈر ہوتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اعمال قبول ہی نہ ہوں۔ «أُولَـئِكَ يُسَارِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ» یہی لوگ ہیں جو جلدی جلدی بھلائیاں حاصل کرتے ہیں۔“ (۲۳-المؤمنون:۶۱)