Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1527

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

کون سا مومن راہ جنت پر چل رہا ہوتا ہے؟

1 hadith in this chapter

2292

Silsila Sahiha #2292

Sahih

-" والذي نفس محمد بيده، ما من عبد يؤمن، ثم يسدد إلا سلك به في الجنة وارجو ان لا يدخلوها حتى تبوءوا انتم ومن صلح من زرياتكم مساكن في الجنة، ولقد وعدني ربي عز وجل ان يدخل الجنة من امتي سبعين الفا بغير حساب".-" والذي نفس محمد بيده، ما من عبد يؤمن، ثم يسدد إلا سلك به في الجنة وأرجو أن لا يدخلوها حتى تبوءوا أنتم ومن صلح من زرياتكم مساكن في الجنة، ولقد وعدني ربي عز وجل أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا رفاعہ بن عمران جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! جو بندہ ایمان لاتا ہے اور راہ راست پر گامزن رہتا ہے، (اس کے بارے میں یہ سمجھنا چاہئے کہ) اس کو جنت کی طرف چلا دیا گیا ہے، اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی نیک اولاد سمیت جنت میں داخل ہونے سے پہلے (اعمال کے ذریعے) وہاں اپنی رہائش گاہیں بنوا لو گے۔ میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل کرے گا۔“