Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1480

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

آدمی کا مال وہی ہے، جو وہ خرچ کر چکا

1 hadith in this chapter

2233

Silsila Sahiha #2233

Sahih

-" ايكم مال وارثه احب إليه من ماله؟ قالوا: يا رسول الله ما منا من احد إلا ماله احب إليه من مال وارثه، قال: اعلموا انه ليس منكم من احد إلا مال وارثه احب إليه من ماله، مالك ما قدمت ومال وارثك ما اخرت".-" أيكم مال وارثه أحب إليه من ماله؟ قالوا: يا رسول الله ما منا من أحد إلا ماله أحب إليه من مال وارثه، قال: اعلموا أنه ليس منكم من أحد إلا مال وارثه أحب إليه من ماله، مالك ما قدمت ومال وارثك ما أخرت".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جسے اپنے مال کی بہ نسبت اپنے وارث کا مال زیادہ محبوب ہو؟“ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے ہر شخص کو اپنے وارث کی بہ نسبت اپنا مال سب سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جان لو! تم میں سے ہر ایک کو وارث کے مال کی بہ نسبت اپنا مال زیادہ محبوب ہے۔ (یاد رکھو کہ) تمہارا مال تو وہ ہے جو تم نے (صدقہ و خیرات کر کے) آگے بھیج دیا اور جو کچھ پیچھے چھوڑ جاؤ گے وہ تمہارے وارث کا مال ہو گا۔“