Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 18 · Chapter 1479

توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب

عالم برزخ کے لیے تیاری کا حکم

1 hadith in this chapter

2232

Silsila Sahiha #2232

Sahih

-" اي إخواني! لمثل اليوم فاعدوا".-" أي إخواني! لمثل اليوم فأعدوا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، اچانک آپ کی نگاہ لوگوں کے ایک گروہ پر پڑی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ لوگ کس چیز پر جمع ہیں؟“ کہا گیا کہ قبر کھود رہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرا گئے اور صحابہ سے سبقت لیتے ہوئے لپکے، قبر تک پہنچے اور گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔ میں آپ کے سامنے سے آیا تاکہ دیکھوں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ (میں نے دیکھا) کہ آپ رو رہے تھے (اور اتنے روئے کہ) زمین آپ کے آنسوؤں سے تر ہو گئی، پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میرے بھائیو! اس دن کے لیے تیاری کرو۔“