Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 17 · Chapter 1379

سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

جہاد کی خاطر گھوڑوں کی نگہداشت کرنا

2 hadiths in this chapter

2119

Silsila Sahiha #2119

Sahih

- (إني عوتبت الليلة في الخيل).- (إني عُوتبتُ الليلة في الخيلِ).

اردو ترجمہ · Urdu

یحییٰ بن سعید (مرسلاً) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا گیا کہ آپ اپنے گھوڑے کا چہرہ اپنی چادر سے پونچھ رہے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو فرمایا: ”گزشتہ رات مجھے گھوڑوں کے بارے میں ڈانٹا گیا۔“

2120

Silsila Sahiha #2120

Sahih

-" عليك بالخيل فارتبطها، الخيل معقود في نواصيها الخير".-" عليك بالخيل فارتبطها، الخيل معقود في نواصيها الخير".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سوادہ بن ربیع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے کچھ اونٹوں کا حکم دیا اور مجھے فرمایا: ”اپنے بیٹوں کو حکم دینا کہ اپنے ناخن کاٹ دیں تاکہ اونٹنیوں اور دوسرے مویشیوں کے تھنوں کو تکلیف نہ ہو، اور انہیں یہ بھی کہنا کہ وہ دودھ دوہیں اور ان کے بچوں کے لیے بھی چھوڑیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ قحط سالی کی وجہ سے وہ لاغر و کمز ور ہو جائیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرے پاس کوئی مال ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں، میرے پاس مال، گھوڑے اور غلام ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھوڑوں کو پالنے کا اہتمام کئے رکھ، ان کو سرحدی حفاظت کے لیے تیار رکھ۔ گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر وابستہ ہے۔“