Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 16 · Chapter 1298

لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر

عورتوں کی تہبند کی حد

2 hadiths in this chapter

1956

Silsila Sahiha #1956

Sahih

-" جريه شبرا، فقالت (ام سلمة) إذا تنكشف القدمان، قال: فجريه ذراعا".-" جريه شبرا، فقالت (أم سلمة) إذا تنكشف القدمان، قال: فجريه ذراعا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑے کے نچلے حصے کو گھسیٹنے کے بارے (‏‏‏‏وعیدی کلمات) ارشاد فرمائے تو میں (‏‏‏‏ام سلمہ) نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم (عورتوں) کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت (کپڑا زمین پر) گھسیت لے۔“ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اس طرح تو پاؤں ننگے ہو سکتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر ایک ہاتھ گھسیٹ لے۔“

1957

Silsila Sahiha #1957

Sahih

-" ذيل المراة شبر. قلت: إذن تخرج قدماها؟ قال: فذراع، لا يزدن عليه".-" ذيل المرأة شبر. قلت: إذن تخرج قدماها؟ قال: فذراع، لا يزدن عليه".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(پاؤں کو ڈھانپنے کے بعد) عورت کے کپڑے کا آخری حصہ مزید ایک بالشت لمبا ہونا چاہئے۔“ میں نے کہا: اس طرح تو ان کے پاؤں بے پردہ ہو سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ سہی، وہ اس سے زیادہ نہیں لٹکا سکتیں۔“