Silsila Sahiha #1766
-" لو خرجتم إلى إبلنا، فاصبتم من ابوالها والبانها".-" لو خرجتم إلى إبلنا، فأصبتم من أبوالها وألبانها".
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے عرنی قبیلہ کے لوگوں سے، جنہوں نے مدینہ کی آب و ہوا کو ناموافق پایا، فرمایا: اگر تم لوگ ہمارے اونٹوں کی طرف نکل جاؤ اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو (تو اچھا ہو گا)۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، پس وہ تندرست ہو گئے۔ لیکن تندرست ہونے کے بعد وہ چرواہوں پر ٹوٹ پڑے، انہیں قتل کر دیا اور اونٹ لے کر فرار ہو گئے اور اسلام سے مرتد ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں لوگوں کو بھیجا، انہیں پکڑ کر لایا گیا، ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو کاٹ دیا، ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور انہیں حرہ میں پھینک دیا، جہاں وہ مر گئے۔