Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 14 · Chapter 1163

بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

بخار میں مبتلا مریض پر پانی ڈالنا

2 hadiths in this chapter

1737

Silsila Sahiha #1737

Sahih

-" إن اشد الناس بلاء الانبياء، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم".-" إن أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم".

اردو ترجمہ · Urdu

حصین بن عبدالرحمٰن، ابوعبیدہ بن حذیفہ سے اور وہ اپنی پھوپھی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں چند عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمار داری کرنے کے لیے گئی، بخار کی حرارت کی شدت کہ وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مشکیزے میں سے پانی ٹیک رہا تھا۔ ہم (عورتوں) نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں تاکہ وہ آپ کی تکلیف دور کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے زیادہ آزمائش انبیا پر آتی ہے پھر ان پر جو (مرتبے میں) ان کے قریب ہوتے ہیں اور پھر ان پر جو ان کے قریب ہوتے ہیں۔“

1738

Silsila Sahiha #1738

Sahih

-" إن من اشد الناس بلاء الانبياء، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم".-" إن من أشد الناس بلاء الأنبياء، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم".

اردو ترجمہ · Urdu

ابوعبیدہ بن حذیفہ اپنی پھوپھی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ہم چند عورتوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تیمارداری کرنے کے لیے گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، بخار کی حرارت کی وجہ سے اس کے قطرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ٹپک رہے تھے۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اللہ تعالیٰ سے شفا کی دعا کریں تو وہ آپ کو شفا دے دے گا۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سے انبیا پر سب سے کڑی آزمائشیں پڑتی ہیں، پھر ان پر جو مرتبے میں ان کے قریب ہوتے ہیں، پھر ان پر جو ان کے قریب ہوتے ہیں، پھر ان پر جو ان کے قریب ہوتے ہیں۔“