Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 14 · Chapter 1162

بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

آپ صلی اللہ علیہ وسلم اہل بیت کے ساتھ رحمدل تھے

1 hadith in this chapter

1736

Silsila Sahiha #1736

Sahih

-" إن إبراهيم ابني وإنه مات في الثدي وإن له ظئرين يكملان رضاعته في الجنة".-" إن إبراهيم ابني وإنه مات في الثدي وإن له ظئرين يكملان رضاعته في الجنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ایسا آدمی نہیں دیکھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہ نسبت اپنے اہل و عیال سے زیادہ رحمدلی (اور ہمدردی) کرنے والا ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم دودھ پینے کے لیے مدینہ کی کسی بستی میں (ایک دایہ کے پاس) تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے بیٹے کو ملنے کے لیے) جاتے، ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے، گھر میں داخل ہوتے، حالانکہ گھر میں دھواں ہوتا کیونکہ ابراہیم کا پرورش کنندہ باپ لوہار تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بیٹے کو اٹھاتے، اسے بوسے دیتے اور پھر واپس آتے۔ عمرو بن سعید کہتے ہیں: جب ابراہیم فوت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا بیٹا ابراہیم دودھ کی عمر میں فوت ہو گیا ہے لیکن جنت میں دو دایاں اس کی مدت رضاعت کو پورا کریں گے۔“