Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 1073

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

کتنی مقدار رقم کا مالک سوال نہیں کر سکتا؟

1 hadith in this chapter

1569

Silsila Sahiha #1569

Sahih

-" من استعف اعفه الله ومن استغنى اغناه الله ومن سال الناس وله عدل خمس اواق، فقد سال إلحافا".-" من استعف أعفه الله ومن استغنى أغناه الله ومن سأل الناس وله عدل خمس أواق، فقد سأل إلحافا".

اردو ترجمہ · Urdu

مزنی قبیلے کے ایک آدمی کو اس کی ماں نے کہا: کیا تو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں جاتا، تاکہ ان سے کچھ مانگ لائے، جیسا کہ دوسرے لوگ ان سے سوال کرتے رہتے ہیں؟ میں (ان کے کہنے پر) کچھ مانگنے کے لیے چلا گیا، میں نے دیکھا کہ آپ لوگوں سے مخاطب تھے اور فرما رہے تھے: ”جس نے پاکدامنی اختیار کی، الله تعالیٰ اسے پاکدامن کر دے گا اور جس نے (لوگوں سے) بےنیاز ہونا چاہا، الله اسے بے نیاز کر دے گا۔ (یاد رکھو کہ) جس کے پاس اوقیہ ہوں اور وہ پھر بھی سوال کرے تو اس کا سوال اصرار ہو گا۔“ میں نے اپنے دل میں ہی کہا: ہماری اونٹنی پانچ اوقیوں سے بہتر ہے اور ایک اونٹنی میرے غلام کی بھی ہے وہ بھی پانچ اوقیوں سے بہتر ہے۔ اس بنا پر میں لوٹ آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی سوال نہ کیا۔