Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 1051

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

حاملہ کی عدت وضع حمل ہے

1 hadith in this chapter

1528

Silsila Sahiha #1528

Sahih

-" إن وجدت رجلا صالحا فتزوجي".-" إن وجدت رجلا صالحا فتزوجي".

اردو ترجمہ · Urdu

مسروق اور عمرو بن عتبہ نے سیدنا سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی طرف خط لکھا اور اس سے اس کے معاملے کی وضاحت طلب کی۔ اس نے جواباً لکھا: میرے خاوند کی وفات کے پچیس دن بعد میرا بچہ پیدا ہو گیا تھا، میں نے دوسری شادی کے لیے تیاری کی۔ میرے پاس سے ابوسنابل بن بعکک گزرے اور کہا: تو جلدی کر رہی ہے، تو دونوں عدتوں میں سے طویل عدت یعنی چار ماہ اور دس دن عدت پوری کر۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے الله کے رسول! میرے لئے بخشش طلب کیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کس لئے؟“ جب میں نے ساری تفصیل بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی نیک آدمی مل جائے تو اس سے شادی کر لے۔“ (تیری عدّت پوری ہو چکی ہے۔)