Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 12 · Chapter 1023

شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

نام تبدیل کرنا

7 hadiths in this chapter

1483

Silsila Sahiha #1483

Sahih

-" بل انت هشام".-" بل أنت هشام".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک آدمی، جسے شہاب کہا جاتا تھا، کا تذکرہ کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کا نام تبدیل کرتے ہوئے) فرمایا: ”تو ہشام ہے (شہاب نہیں)۔“

1484

Silsila Sahiha #1484

Sahih

-" بل انت حسانة المزنية".-" بل أنت حسانة المزنية".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک بڑھیا عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”تو کون ہے؟“ اس نے کہا: میں جثامہ مزنی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو (جثامہ نہیں) حسانہ مزنی ہے، تم کیسی ہو تمہارا کیا حال ہے، ہمارے بعد تم کیسے ہو“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں خیر و عافیت کے ساتھ رہی۔ جب وہ چلی گئی تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس بڑھیا پر اس قدر توجہ دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ خدیجہ کے زمانے میں ہمارے پاس آتی تھی اور (اس قسم کے فرد کا) اچھا خیال رکھنا ایمان کا حصہ ہے۔“

1485

Silsila Sahiha #1485

Sahih

-" كان يغير الاسم القبيح إلى الاسم الحسن".-" كان يغير الاسم القبيح إلى الاسم الحسن".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیح نام کو اچھے نام میں تبدیل کر دیتے تھے۔

1486

Silsila Sahiha #1486

Sahih

-" كانت جويرية اسمها برة، فحول رسول الله صلى الله عليه وسلم اسمها جويرية، وكان يكره ان يقال: خرج من عند برة".-" كانت جويرية اسمها برة، فحول رسول الله صلى الله عليه وسلم اسمها جويرية، وكان يكره أن يقال: خرج من عند برة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہ کا (اصل) نام برہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبدیل کر کے جویریہ رکھا۔ آپ ناپسند کرتے تھے کہ یہ کہا جائے: آپ برہ کے پاس سے نکلے ہیں۔

1487

Silsila Sahiha #1487

Sahih

-" كان إذا اتاه الرجل وله اسم لا يحبه حوله".-" كان إذا أتاه الرجل وله اسم لا يحبه حوله".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عتبہ بن عبدالسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتا اور اس کا نام آپ کو ناپسند ہوتا تو اسے تبدیل کر دیتے۔“

1488

Silsila Sahiha #1488

Sahih

-" كان إذا سمع اسما قبيحا غيره، فمر على قرية يقال لها" عفرة" فسماها خضرة".-" كان إذا سمع اسما قبيحا غيره، فمر على قرية يقال لها" عفرة" فسماها خضرة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی قبیح نام سنتے تو اسے تبدیل کر دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک گاؤں کے پاس سے گزرے جسے ”عفرہ“ کہا جاتا تھا اور اس کا نام ”خضرہ“ رکھا۔

1489

Silsila Sahiha #1489

Sahih

-" كان اسم زينب برة (فقيل: تزكي نفسها) فسماها النبي صلى الله عليه وسلم: زينب".-" كان اسم زينب برة (فقيل: تزكي نفسها) فسماها النبي صلى الله عليه وسلم: زينب".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ زینب کا نام برہ تھا۔ کہا جاتا تھا یہ اپنے آپ کو پاک ثابت کرتی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر اس کا نام زینب رکھ دیا۔