Silsila Sahiha #1479
- (إنهم كانوا يسمون بانبيائهم والصالحين قبلهم).- (إنّهم كانوا يسمون بأنبيائهم والصالحين قبلهم).
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سےکہتے ہیں کہ جب میں نجران آیا تو وہاں کے لوگوں نے مجھ سے سوال کیا کہ تم لوگ (سیدہ مریم علیہا السلام کو) (اے ہارون کی بہن) «يٰٓاُخْتَ هٰرُوْنَ» کہتے ہو، حالانکہ (ہارون کے بھائی) موسی علیہ السلام تو عیسی علیہ السلام سے بہت عرصہ پہلے تھے (تو سیدہ مریم علیہا السلام سیدنا ہارون علیہ السلام کی بہن کیسے ہوئیں)؟ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے انبیاء اور سلف صالحین کے ناموں پر نام رکھتے تھے (یعنی سیدہ مریم علیہا السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا اور موسی علیہ السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا)۔“