Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 1 · Chapter 142

ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

کہانت

4 hadiths in this chapter

233

Silsila Sahiha #233

Sahih

-" لن يلج الدرجات العلى من تكهن او تكهن له، او رجع من سفر تطيرا".-" لن يلج الدرجات العلى من تكهن أو تكهن له، أو رجع من سفر تطيرا".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابودردا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کہانت کی یا جس کے لیے کی گئی یا جو بدشگونی لیتے ہوئے سفر سے واپس آ گیا وہ اعلیٰ درجات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔“

234

Silsila Sahiha #234

Sahih

- (من اتى كاهنا، فصدقه بما يقول؛ فقد كفر بما انزل على محمد).- (من أتى كاهناً، فصدَّقه بما يقول؛ فقد كفر بما أنزل على محمد).

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی بات کی تصدیق کی، اس نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہونے والی شریعت کے ساتھ کفر کیا۔“

235

Silsila Sahiha #235

Sahih

-" ليس منا من تطير او تطير له، او تكهن او تكهن له، او سحر او سحر له".-" ليس منا من تطير أو تطير له، أو تكهن أو تكهن له، أو سحر أو سحر له".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کے بازو میں پیتل کا چھلہ دیکھا اور پوچھا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: یہ کمزوری کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا: اگر اس چھلے کو پہنے ہوئے تجھے موت آ گئی تو تجھے اسی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے برا شگون لیا یا اس کے لیے برا شگون لیا گیا یا جس نے کہانت کی یا اس کے لیے کہانت کی گئی یا جس نے جادو کیا یا جس کے لیے جادو کیا گیا، وہ ہم میں سے نہیں۔“

236

Silsila Sahiha #236

Sahih

-" ليس منا من سحر (او سحر له) او تكهن او تكهن له او تطير او تطير له".-" ليس منا من سحر (أو سحر له) أو تكهن أو تكهن له أو تطير أو تطير له".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے خود جادو کیا یا اس کے لیے جادو کیا گیا، یا جس نے کہانت کی یا اس کے لیے کہانت کی گئی یا جس نے بدفال لی یا جس کے لیے بدفال لی گئی وہ ہم میں سے نہیں۔“