Muslim99Muslim99

Silsila Sahiha · Book 1 · Chapter 141

ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

کوئی بیماری متعدی نہیں ہے «صفر» اور «غول» کی حقیقت

11 hadiths in this chapter

222

Silsila Sahiha #222

Sahih

-" لا عدوى ولا صفر ولا هامة".-" لا عدوى ولا صفر ولا هامة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا سائب بن یزید بن اخت نمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں ہے، نہ ہی صفر کچھ ہے اور نہ الو (وغیرہ کی نفع و نقصان میں کوئی حقیقت ہے)۔“

223

Silsila Sahiha #223

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة واحب الفال الصالح".-" لا عدوى ولا طيرة وأحب الفأل الصالح".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ فال بد کوئی چیز ہے، البتہ مجھے نیک فال پسند ہے۔“

224

Silsila Sahiha #224

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة وإنما الشؤم في ثلاثة: المراة والفرس والدار".-" لا عدوى ولا طيرة وإنما الشؤم في ثلاثة: المرأة والفرس والدار".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں ہے، نہ فال بد کوئی چیز ہے اور تین چیزوں میں بدشگونی (یا نحوست) ہوتی ہے: بیوی، گھوڑا اور گھر۔“

225

Silsila Sahiha #225

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة والعين حق".-" لا عدوى ولا طيرة والعين حق".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ برے شگون کی کوئی حقیقت ہے اور نظر لگنا حق ہے۔“

226

Silsila Sahiha #226

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة ولا صفر ولا هامة، فقال اعرابي: ما بال الإبل تكون في الرمل كانها الظباء فيخالطها بعير اجرب فيجربها؟ قال: فمن اعدى الاول؟".-" لا عدوى ولا طيرة ولا صفر ولا هامة، فقال أعرابي: ما بال الإبل تكون في الرمل كأنها الظباء فيخالطها بعير أجرب فيجربها؟ قال: فمن أعدى الأول؟".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیماری متعدی نہیں اور نہ ہی بدشگونی ہے اور صفر کا مہینہ منحوس ہے نہ ہی الو (کی کوئی حقیقت ہے)۔“ ایک بدو نے کہا: تو پھر ایک اونٹ جب ریت میں ہرن کی طرح چل رہا ہوتا ہے (یعنی صحت مند ہوتا ہے)، لیکن جب خارشی اونٹ اس سے خلط ملظ ہوتا ہے تو اسے بھی خارش لگ جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اچھا یہ بتلاؤ کہ) پہلے اونٹ کو خارش کس نے لگائی؟“

227

Silsila Sahiha #227

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة ولا غول".-" لا عدوى ولا طيرة ولا غول".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ فال بد کی کوئی حقیقت ہے اور نہ کوئی غول ہے۔“

228

Silsila Sahiha #228

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة ولا هام إن تكن الطيرة في شيء ففي الفرس والمراة والدار، وإذا سمعتم بالطاعون بارض فلا تهبطوا، وإذا كان بارض وانتم بها فلا تفروا منه".-" لا عدوى ولا طيرة ولا هام إن تكن الطيرة في شيء ففي الفرس والمرأة والدار، وإذا سمعتم بالطاعون بأرض فلا تهبطوا، وإذا كان بأرض وأنتم بها فلا تفروا منه".

اردو ترجمہ · Urdu

سعید بن مسیب کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ سے بدشگونی کے بارے میں پوچھا: انہوں نے مجھے جھڑک دیا اور کہا: تجھے یہ کس نے بیان کیا؟ میں نے ناپسند کیا کہ بیان کرنے والے کا نام بتاؤں۔ پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ کوئی بدفال ہے اور نہ الو کا بولنا کوئی اثر رکھتا ہے، اگر بدشگونی ہوتی تو گھوڑے، بیوی اور گھر میں ہوتی۔ جب تم سنو کہ فلاں علاقے میں طاعون کی بیماری پھیل گئی ہے تو وہاں نہ جاؤ اور اگر تم اسی علاقہ میں ہو تو وہاں سے مت نکلو۔“

229

Silsila Sahiha #229

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الاسد".-" لا عدوى ولا طيرة ولا هامة ولا صفر وفر من المجذوم كما تفر من الأسد".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ کوئی فال بد ہے، نہ الو کے بولنے کا اثر ہے اور نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے اس طرح بھاگ جس طرح شیر (سے بچنے کے لیے) بھاگتا ہے۔“

230

Silsila Sahiha #230

Sahih

-" لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفال الصالح، الكلمة الحسنة".-" لا عدوى ولا طيرة ويعجبني الفأل الصالح، الكلمة الحسنة".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بیماری متعدی نہیں اور نہ کوئی بدفال کی حقیقت ہے، البتہ مجھے نیک فال یعنی (حوصلہ دلانے والی) اچھی بات پسند ہے۔“

231

Silsila Sahiha #231

Sahih

-" لا عدوى ولا هامة ولا صفر، واتقوا المجذوم كما يتقى الاسد".-" لا عدوى ولا هامة ولا صفر، واتقوا المجذوم كما يتقى الأسد".

اردو ترجمہ · Urdu

ابوزناد کہتے ہیں: مجھے صحابہ کرام کے پسندیدہ، قناعت پسند بیٹوں، جو اعلیٰ و اولی لوگ تھے، نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ کوئی بیماری متعدی ہے، نہ الو کے بولنے کا کوئی اثر ہے، نہ کوئی صفر ہے اور کوڑھی سے ایسے بچو جیسے شیر سے بچا جاتا ہے۔“

232

Silsila Sahiha #232

Sahih

-" لا يورد الممرض على المصح".-" لا يورد الممرض على المصح".

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مریض کو صحت مند پر پیش نہ کیا جائے۔“