Muwatta Imam Malik #1438
[1438] قَالَ یَحْیَی : قَالَ مَالِکٌ : عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : مَا بَالُ رِجَالٍ یَطَؤُونَ وَلَائِدَہُمْ، ثُمَّ یَعْزِلُوہُنَّ، لَا تَأْتِینِی وَلِیدَۃٌ، یَعْتَرِفُ سَیِّدُہَا أَنْ قَدْ أَلَمَّ بِہَا، إِلاَّ أَلْحَقْتُ بِہِ وَلَدَہَا، فَاعْزِلُوا بَعْدُ أَوِ اتْرُکُوا۔
اردو ترجمہ · Urdu
سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ بیشک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کچھ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ اپنی لونڈیوں سے مباشرت تو کرتے ہیں ، پھر انھیں الگ کر دیتے ہیں ، ( میرا یہ حکم سن لو ) میرے پاس جو کوئی لونڈی آئے اور اس کا آقا یہ اعتراف کر لے کہ وہ اس سے مباشرت کر چکا ہے تو میں اس لونڈی کا بچہ اس ( آقا ) کے ساتھ ملا دوں گا ، لہٰذا ( اب تمھاری مرضی ہے کہ ) اس کے بعد ( انھیں ) جدا کرو یا ( اس عمل کو ) ترک کرو ۔