Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 31 · Chapter 388

مکاتب غلام کے متعلق مسائل کی کتاب

مکاتب غلام کی آزادی کا بیان جب وہ مقررہ وقت کی آمد سے پہلے ہی اپنا زر مکاتبت ادا کر دے

1 hadith in this chapter

1298

Muwatta Imam Malik #1298

Sahih

[1298] حَدَّثَنِی مَالِکٌ، أَنَّہُ سَمِعَ رَبِیعَۃَ بْنَ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَغَیْرَہُ یَذْکُرُونَ: أَنَّ مُکَاتَباً کَانَ لِلْفُرَافِصَۃِ بْنِ عُمَیْرٍ الْحَنَفِی، وَأَ نَّہُ عَرَضَ عَلَیْہِ أَنْ یَدْفَعَ إِلَیْہِ جَمِیعَ مَا عَلَیْہِ مِنْ کِتَابَتِہِ، فَأَبَی الْفُرَافِصَۃُ، فَأَتَی الْمُکَاتَبُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ، وَہُوَ أَمِیرُ الْمَدِینَۃِ، فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ، فَدَعَا مَرْوَانُ الْفُرَافِصَۃَ فَقَالَ لَہُ ذَلِکَ فَأَبَی، فَأَمَرَ مَرْوَانُ بِذَلِکَ الْمَالِ أَنْ یُقْبَضَ مِنَ الْمُکَاتَبِ، فَیُوضَعَ فِی بَیْتِ الْمَالِ، وَقَالَ لِلْمُکَاتَبِ : اذْہَبْ فَقَدْ عَتَقْتَ۔ فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ الْفُرَافِصَۃُ قَبَضَ الْمَالَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن وغیرہ سے سنا ، وہ یہ ذکر کر رہے تھے کہ فرافصہ بن عمیر حنفی رحمہ اللہ کا ایک مکاتب غلام تھا ، اس نے ان سے یہ درخواست کی کہ وہ اپنے اوپر واجب سارے کا سارا زر کتابت اکٹھا ہی ان کے حوالے کر دے ، تو فرافصہ نے انکار کر دیا ، وہ مکاتب غلام مروان بن حکم کے پاس آ گیا اور وہ ( اس وقت ) مدینہ کے امیر تھے ، چنانچہ اس نے ان کے سامنے اس کا ذکر کیا تو مروان نے فرافصہ کو بلا لیا ، پھر مروان نے ( خود ) بھی ان سے یہی کہا لیکن فرافصہ نے انکار کر دیا تو مروان نے حکم جاری کر دیا کہ مکاتب غلام سے وہ مال لے لیا جائے اور اسے بیت المال میں رکھ دیا جائے اور مکاتب سے کہا کہ جاؤ تم یقیناً آزاد ہو چکے ہو ، جب فرافصہ نے یہ صورت حال دیکھی تو ( زرکتابت کا اکٹھا ) مال لے لیا اور مقررہ وقت سے پہلے ہی مکاتب کو آزادی مل گئی ۔