Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 28 · Chapter 353

طلاق کے مسائل کی کتاب

بیمار آدمی کی طلاق کا بیان

5 hadiths in this chapter

1176

Muwatta Imam Malik #1176

Sahih

[1176] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَوْفٍ - قَالَ وَکَانَ أَعْلَمَہُمْ بِذَلِکَ - وَعَنْ أبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ وَہُوَ مَرِیضٌ، فَوَرَّثَہَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ مِنْہُ، بَعْدَ انْقِضَائِ عِدَّتِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

طلحہ بن عبداللہ بن عوف رحمہ اللہ جو کہ اس حدیث کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے ، اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف ( دونوں ) سے روایت ہے کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی ( ابوسلمہ کی والدہ تماضر بنت اصبغ رضی اللہ عنہا ) کو بتہ طلاق دے دی ۔ اس حال میں کہ وہ مریض تھے تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے انھیں ان کی عدت گزر جانے کے بعد بھی ( اپنے خاوند کے ترکے سے ) وراثت دی ۔

1177

Muwatta Imam Malik #1177

Zaeef

[1177] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْفَضْلِ، عَنِ الأَعْرَجِ :أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَرَّثَ نِسَائَ ابْنِ مُکْمِلٍ مِنْہُ، وَکَانَ طَلَّقَہُنَّ وَہُوَ مَرِیضٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

( عبدالرحمن بن ہرمز ) اعرج رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ( عبداللہ ) ابن مکمل رضی اللہ عنہ کی عورتوں کو اس کا وارث بنایا جبکہ ابن مکمل رضی اللہ عنہ نے ان کو اس حال میں طلاق دی تھی کہ وہ مریض تھے ۔

1178

Muwatta Imam Malik #1178

Zaeef

[1178] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ رَبِیعَۃَ بْنَ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَقُولُ : بَلَغَنِی أَنَّ امْرَأَۃَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَأَلَتْہُ أَنْ یُطَلِّقَہَا، فَقَالَ : إِذَا حِضْتِ، ثُمَّ طَہُرْتِ فَآذِنِینِی، فَلَمْ تَحِضْ حَتَّی مَرِضَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَلَمَّا طَہُرَتْ آذَنَتْہُ, فَطَلَّقَہَا الْبَتَّۃَ، أَوْ تَطْلِیقَۃً لَمْ یَکُنْ بَقِیَ لَہُ عَلَیْہَا مِنَ الطَّلاَقِ غَیْرُہَا، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ یَوْمَئِذٍ مَرِیضٌ، فَوَرَّثَہَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ مِنْہُ، بَعْدَ انْقِضَائِ عِدَّتِہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے ، ان کو یہ خبر پہنچی کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی نے ان سے طلاق مانگی تو انھوں نے کہا کہ جب تجھے حیض آئے ، پھر تم حیض سے پاک ہو جاؤ تو مجھے بتانا ، لیکن انھیں ( ابھی ) حیض نہ آیا تھا یہاں تک کہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ( اپنے آخری ) مرض میں مبتلا ہو گئے پھر ( ان کی بیوی کو حیض آیا اور ) جب وہ پاک ہوئیں تو انھوں نے خاوند کو اطلاع دے دی ، چنانچہ انھوں نے ان کو طلاق بتہ یعنی تین طلاقیں دے دیں ( راوی کہتے ہیں کہ ) یا ایک طلاق دے دی کہ جس کے علاوہ ان کے لیے بیوی پر کوئی اور طلاق باقی نہ تھی اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیمار تھے تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے انھیں عدت مکمل ہو جانے کے بعد بھی ان کا وارث بنایا ۔

1179

Muwatta Imam Malik #1179

Zaeef

[1179] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ قَالَ : کَانَتْ عِنْدَ جَدِّی حَبَّانَ امْرَأَتَانِ، ہَاشِمِیَّۃٌ وَأَنْصَارِیَّۃٌ، فَطَلَّقَ الْأَنْصَارِیَّۃَ وَہِیَ تُرْضِعُ، فَمَرَّتْ بِہَا سَنَۃٌ، ثُمَّ ہَلَکَ عَنْہَا وَلَمْ تَحِضْ، فَقَالَتْ : أَنَا أَرِثُہُ، لَمْ أَحِضْ، فَاخَتَصَمَتَا إِلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَضَی لَہَا بِالْمِیرَاثِ، فَلاَمَتِ الْہَاشِمِیَّۃُ عُثْمَانَ، فَقَالَ : ہَذَا عَمَلُ ابْنِ عَمِّکِ، ہُوَ أَشَارَ عَلَیْنَا بِہَذَا۔ یَعْنِی عَلِیَّ بْنَ أبِی طَالِبٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

محمد بن یحیی بن حبان رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ میرے دادا حضرت حبان ( انصاری ) رضی اللہ عنہ کے پاس دو بیویاں تھیں ، ایک ہاشمی خاندان کی اور ایک انصاریہ ، پھر انھوں نے انصاریہ بیوی کو اس حال میں طلاق دی کہ وہ ( ان کے بچے کو ) دودھ پلا رہی تھی ، پھر اسے ( عدت طلاق کے دوران پورا ) ایک سال گزر گیا ، پھر حضرت حبان رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے اور انھیں حیض نہ آیا ، ( کیونکہ وہ دودھ پلا رہی تھی اور نفاس ختم ہونے کے بعد حیض آنے میں تاخیر ہو گئی ۔ حیض نہ آئے تو عدت طلاق تین ماہ ہوتی ہے اور حیض آتا ہو تو تین حیض اب دوسری بیوی کہتی کہ تین مہینے پورے ہو گئے تھے ، تیرا تعلق ختم ہو گیا تھا اس لیے ترکے کا آٹھواں حصہ صرف اور صرف میرا ہے اور وہ انصاریہ کہتی کہ میری عدت حیض سے شمار ہو گی اور حیض ابھی آیا نہیں ، لہٰذا نہ عدت ختم ، نہ تعلق ختم اس لیے خاوند کی وراثت کے آٹھویں حصے میں ہم دونوں شریک ہیں ) چنانچہ وہ کہنے لگیں کہ میں ان کی وارث بنتی ہوں ( کیونکہ ) مجھے ( ابھی تک ) حیض نہیں آیا ( اور عدت باقی ہے ) پھر دونوں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس جھگڑا لے کر گئیں تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کے لیے وراثت کا فیصلہ فرما دیا تو ہاشمیہ بیوی نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو ملامت کی ( اور برا بھلا کہنے لگی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ یہ فیصلہ تو تیرے چچا کے بیٹے کا ہے ، انھوں نے ہی ہمیں اس کا اشارہ دیا تھا ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مراد لے رہے تھے ۔

1180

Muwatta Imam Malik #1180

Sahih

[1180] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ سَمِعَ ابْنَ شِہَابٍ یَقُولُ : إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثاً وَہُوَ مَرِیضٌ، فَإِنَّہَا تَرِثُہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، وہ فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی اپنی بیوی کو اس حال میں تین طلاقیں دے کہ وہ ( آدمی ) بیمار ہو تو بلاشبہ بیوی اس کی وارث بنے گی ۔