Muwatta Imam Malik #1167
[1167] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ رُبَیِّعَ بِنْتَ مُعَوَّذِ بْنِ عَفْرَائَ، جَائَ تْ ہِیَ وَعَمُّہَا إِلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ، فَأَخْبَرَتْہُ أَنَّہَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا فِی زَمَانِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَلَمْ یُنْکِرْہُ۔ وَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ : عِدَّتُہَا عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ۔
اردو ترجمہ · Urdu
نافع سے روایت ہے کہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہما اور ان کی پھوپھی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئیں اور انھیں خبر دی کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے دور میں انھوں نے اپنے خاوند سے خلع کرا لیا ، پھر یہ خبر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انھوں نے اس پر کوئی انکار ( اور اعتراض ) نہ کیا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اس کی عدت بھی طلاق والی عورت کی عدت ( جیسی ) ہے ۔