Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 26 · Chapter 317

قربانیوں کے مسائل کی کتاب

قربانیوں میں شرکت کا بیان اور گائے اور اونٹ کتنے افراد کی طرف سے قربان کیا جائے گا

3 hadiths in this chapter

1068

Muwatta Imam Malik #1068

Sahih

[1068] حَدَّثَنِی یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، أَ نَّہُ قَالَ: نَحَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ عَامَ الْحُدَیْبِیَۃِ الْبَدَنَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ، وَالْبَقَرَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ حدیبیہ والے سال اونٹ بھی سات افراد کی طرف سے قربان کیا اور گائے بھی سات افراد کی طرف سے ۔

1069

Muwatta Imam Malik #1069

Sahih

[1069] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ صَیَّادٍ، أَنَّ عَطَائَ بْنَ یَسَارٍ أَخْبَرَہُ، أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیَّ أَخْبَرَہُ قَالَ : کُنَّا نُضَحِّی بِالشَّاۃِ الْوَاحِدَۃِ، یَذْبَحُہَا الرَّجُلُ عَنْہُ وَعَنْ أَہْلِ بَیْتِہِ، ثُمَّ تَبَاہَی النَّاسُ بَعْدُ، فَصَارَتْ مُبَاہَاۃً۔

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ ہم ایک بکری کے ساتھ قربانی کر لیا کرتے تھے ، آدمی اُسے اپنی طرف سے اور اپنے ( سب ) گھر والوں کی طرف سے ذبح کرتا تھا ، پھر اس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے پر فخر شروع کر دیا تو یہ قربانی فخر ہی بن گئی ۔

1070

Muwatta Imam Malik #1070

Sahih

[1070] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، أَ نَّہُ قَالَ : مَا نَحَرَ رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنْہُ وَعَنْ أَہْلِ بَیْتِہِ إِلاَّ بَدَنَۃً وَاحِدَۃً، أَوْ بَقَرَۃً وَاحِدَۃً۔ قَالَ مَالِکٌ : لاَ أَدْرِی أَ یَّتَہُمَا قَالَ ابْنُ شِہَابٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی طرف سے اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے ایک اونٹ یا ایک گائے کے سوا کچھ قربان نہیں کیا ، امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے یاد نہیں رہا کہ ابن شہاب رحمہ اللہ نے دونوں ( لفظوں یعنی اونٹ اور گائے ) میں سے کون سا ( لفظ ) کہا تھا ۔