Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 21 · Chapter 289

جہاد کی کتاب

اس چیز کا بیان جس میں شہادت ہوتی ہے

2 hadiths in this chapter

992

Muwatta Imam Malik #992

Sahih

[992] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یَقُولُ : اللّٰہُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ شَہَادَۃً فِی سَبِیلِکَ، وَوَفَاۃً بِبَلَدِ رَسُولِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ یہ ( دعائیہ الفاظ بھی ) کہا کرتے تھے : اے اللہ ! یقیناً میں تجھ سے تیری راہ میں شہادت اور تیرے رسول اللہ ﷺ کے شہر میں وفات کا سوال کرتا ہوں ۔

993

Muwatta Imam Malik #993

Zaeef

[993] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ : کَرَمُ الْمُؤْمِنِ تَقْوَاہُ، وَدِینُہُ حَسَبُہُ، وَمُرُوئَ تُہُ خُلُقُہُ، وَالْجُرْأَۃُ وَالْجُبْنُ غَرَائِزُ یَضَعُہَا اللّٰہُ حَیْثُ شَائَ، فَالْجَبَانُ یَفِرُّ عَنْ أَبِیہِ وَأُمِّہِ، وَالْجَرِیئُ یُقَاتِلُ عَمَّا لاَ یَؤُوبُ بِہِ إِلَی رَحْلِہِ، وَالْقَتْلُ حَتْفٌ مِنَ الْحُتُوفِ، وَالشَّہِیدُ مَنِ احْتَسَبَ نَفْسَہُ عَلَی اللّٰہِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

یحیی بن سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے : مومن کی عزت و تکریم ( کا معیار ) اس کا تقویٰ ہے ، اور اس کا دین ( اس کا حسب اور ) اس کی ( خاندانی شرافت سے بھی اعلیٰ ) شرافت ہی ہے ، اس کی مروّت اس کا اخلاق ( ہی ) ہے ، اور جرات و بزدلی ( وہبی اور پیدائشی ) اوصافـ ( اور طبیعتیں ) ہیں ، اللہ انھیں جہاں چاہے رکھ دیتا ہے ، ( یہ دونوں صفات کسی خاص خاندان یا فرد کی میراث نہیں ہیں ، ) بزدل تو اپنے باپ اور ماں سے بھی بھاگ جاتا ہے اور جرأت مند ایسے شخص کی طرف سے بھی ( دفاع کرتا ہے اور ) لڑتا ہے جسے وہ اپنے گھر لے کر نہیں جاتا ( اور اپنوں اور بیگانوں سب کی زندگیوں کا محافظ ہوتا ہے ، ) قتل تو موتوں میں سے ایک موت ( ہی کا نام ) ہے اور ( میدان معرکہ میں قتل ہونے کی بنا پر ) شہید صرف وہ ( شمار ) ہوتا ہے جو اپنی جان کے ثواب کی امید اللہ پر لگائے ۔