Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 2 · Chapter 10

طہارت (کے مسائل) کی کتاب

سونے والے کے وضو کا بیان جب وہ نماز کے لیے اُٹھے

4 hadiths in this chapter

36

Muwatta Imam Malik #36

Sahih

[36] حدثنی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَالَ (( إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ نَوْمِہِ فَلْیَغْسِلْ یَدَہُ قَبْلَ أَنْ یُدْخِلَہَا فِی وَضُوئِہِ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ لَا یَدْرِی أَیْنَ بَاتَتْ یَدُہُ))

اردو ترجمہ · Urdu

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی شخص اپنی نیند سے بیدار ہو تو اُسے چاہیے کہ اپنا ہاتھ دھو لے ، پہلے اس سے کہ اُسے اپنے وضو کے پانی میں داخل کرے ، کیونکہ بلاشبہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اُس کے ہاتھ نے کہاں رات گزاری ہے ۔‘‘

37

Muwatta Imam Malik #37

Zaeef

[37] وحدثنی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ إِذَا نَامَ أَحَدُکُمْ مُضْطَجِعًا فَلْیَتَوَضَّأْ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص لیٹ کر سو جائے تو اُسے چاہیے کہ وضو کرے ۔

38

Muwatta Imam Malik #38

Sahih

[38] وحدثنی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّ تَفْسِیرَ ہَذِہِ الآیَۃِ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَی الصَّلَاۃِ فَاغْسِلُوا وُجُوہَکُمْ وَأَیْدِیَکُمْ إِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُئُ وسِکُمْ وَأَرْجُلَکُمْ إِلَی الْکَعْبَیْنِ} أَنَّ ذَلِکَ إِذَا قُمْتُمْ مِنَ الْمَضَاجِعِ ۔ یَعْنِی النَّوْمَ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

زید بن اسلم رحمہ اللہ اس آیت : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَاغْسِلُوا وُجُوہَکُمْ وَأَیْدِیَکُمْ إِلَی الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُئُ وسِکُمْ وَأَرْجُلَکُمْ إِلَی الْکَعْبَیْنِ} ’’ اے ایمان والو ! جب تم نماز کی طرف اٹھو تو اپنے چہروں کو دھو لیا کرو اور اپنے ہاتھوں کو بھی کہنیوں تک اور اپنے سروں کا مسح کیا کرو اور اپنے پاؤں ٹخنوں سمیت دھویا کرو ۔‘‘ ( تو حضرت زید بن اسلم رحمہ اللہ اس ) کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ جب تم بستروں سے یعنی نیند سے اٹھا کرو ۔ ( تو وضو کیا کرو ) ۔

39

Muwatta Imam Malik #39

Sahih

[39] وحدثنی عَنْ مَالِکٍ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَنَامُ جَالِسًا ثُمَّ یُصَلِّی وَلَا یَتَوَضَّأُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیٹھے بیٹھے سو جایا کرتے تھے ، پھر وہ نماز پڑھ لیتے تھے اور ( نیا ) وضو نہیں کرتے تھے ۔