Muwatta Imam Malik #658
[658] عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ غَیْرِ وَاحِدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ قَطَعَ لِبِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُزَنِیِّ مَعَادِنَ الْقَبَلِیَّۃِ، وَہِیَ مِنْ نَاحِیَۃِ الْفُرْعِ، فَتِلْکَ الْمَعَادِنُ لَا یُؤْخَذُ مِنْہَا إِلَی الْیَوْمِ إِلاَّ الزَّکَاۃُ۔
اردو ترجمہ · Urdu
ربیعہ بن ابی عبدالرحمن رحمہ اللہ کئی ایک لوگوں سے روایت کرتے ہیں کہ یقیناً رسول اللہ ﷺ نے حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ کو ( مدینہ منورہ سے مغربی سمت میں ساحل کی جانب پانچ دن کے فاصلے پر موجود قبل نامی جگہ کی طرف منسوب ) قبلیہ کانیں ‘‘ جاگیر کے طور پر دے دی تھیں اور یہ ( کانیں ) ’’ فرع ‘‘ نامی علاقے کی جانب ہیں ( جو مکہ و مدینہ کے درمیان میں مدینہ منورہ سے 96 میل دور ہیں ) چنانچہ ان کانوں سے آج کے دن تک زکاۃ کے سوا کچھ نہیں لیا جاتا ۔