Muwatta Imam Malik #440
[440] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ رُومَانَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ، عَمَّنْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ﷺ یَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلَاۃَ الْخَوْفِ : أَنَّ طَائِفَۃً صَفَّتْ مَعَہ، وَصَفَّتْ طَائِفَۃٌ وِجَاہَ الْعَدُوِّ، فَصَلَّی بِالَّتِی مَعَہُ رَکْعَۃً، ثُمَّ ثَبَتَ قَائِماً وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِہِمْ، ثُمَّ انْصَرَفُوا، فَصَفُّوا وِجَاہَ الْعَدُوِّ، وَجَائَ تِ الطَّائِفَۃُ الأُخْرَی، فَصَلَّی بِہِمُ الرَّکْعَۃَ الَّتِی بَقِیَتْ مِنْ صَلَاتِہِ، ثُمَّ ثَبَتَ جَالِساً، وَأَتَمُّوا لِأَنْفُسِہِمْ، ثُمَّ سَلَّمَ بِہِمْ۔
اردو ترجمہ · Urdu
صالح بن خوات رحمہ اللہ اس صحابی ( یعنی اپنے والد حضرت خوات بن جبیر ) رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں جنھوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ ذات الرقاع میں نمازِ خوف ادا کی تھی کہ ایک گروہ نے آپ ﷺ کے ساتھ صف بنا لی اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے صف آراء ہو گیا ، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس گروہ کو ایک رکعت پڑھائی جو آپ ﷺ کے ہمراہ تھا ، پھر آپ ( اگلی رکعت کے لیے خاموشی سے ) کھڑے رہے اور انھوں نے ( یعنی پہلے گروہ نے ) اپنی نماز خود ہی مکمل کر لی ، ( اور سلام پھیر دیا ) پھر وہ چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف آراء ہو گئے اور دوسرا گروہ ( نبی کریم ﷺ کے پیچھے ) آ گیا ، چنانچہ آپ ﷺ نے ان کو وہ رکعت نماز پڑھائی جو آپ کی نماز میں سے باقی تھی ، ( اب چونکہ نبی کریم ﷺ کی نماز خوف دو رکعت مکمل ہو چکی تھی اس لیے ) پھر رسول اللہ ﷺ ( حالت تشہد میں ) بیٹھے رہے اور انھوں نے ( یعنی دوسرے گروہ نے جن کی ابھی ایک رکعت باقی تھی ) اپنی نماز خود مکمل کر لی ( اور جب وہ بھی تشہد پڑھ چکے تو ) پھر آپ ﷺ نے ان کے ساتھ ( مل کر ) سلام پھیر دیا ۔