Muslim99Muslim99

Muwatta Imam Malik · Book 10 · Chapter 110

دونوں عیدوں کے متعلق مسائل

دونوں عیدوں میں نماز کو خطبے سے پہلے ادا کر لینے کا حکم

3 hadiths in this chapter

429

Muwatta Imam Malik #429

Sahih

[429] حَدَّثَنِی یَحْیَی، عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ : أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ﷺ کَانَ یُصَلِّی یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ الأَضْحَی قَبْلَ الْخُطْبَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ ﷺ عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن خطبے سے پہلے نمازِ عید ادا کیا کرتے تھے ۔

430

Muwatta Imam Malik #430

Sahih

[430] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، أَ نَّہُ بَلَغَہُ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانَا یَفْعَلَانِ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

امام مالک رحمہ اللہ کو یہ خبر پہنچی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ایسا ہی کرتے تھے ۔

431

Muwatta Imam Malik #431

Sahih

[431] وَحَدَّثَنِی عَنْ مَالِکٍ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ، عَنْ أبِی عُبَیْدٍ مَوْلَی ابْنِ أَزْہَرَ، أنَّہُ قَالَ : شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّاب، فَصَلَّی ثُمَّ انْصَرَفَ، فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ : إِنَّ ہَذَیْنِ یَوْمَانِ، نَہَی رَسُولُ اللّٰہِ ﷺ عَنْ صِیَامِہِمَا، یَوْمُ فِطْرِکُمْ مِنْ صِیَامِکُمْ، وَالآخَرُ یَوْمٌ تَأْکُلُونَ فِیہِ مِنْ نُسُکِکُمْ قَالَ أَبُوعُبَیْدٍ: ثُمَّ شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّان، فَجَائَ فَصَلَّی، ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ وَقَالَ : إِنَّہُ قَدِ اجْتَمَعَ لَکُمْ فِی یَوْمِکُمْ ہَذَا عِیدَانِ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْ أَہْلِ الْعَالِیَۃِ أَنْ یَنْتَظِرَ الْجُمُعَۃَ فَلْیَنْتَظِرْہَا، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَرْجِعَ فَقَدْ أَذِنْتُ لَہُ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ : ثُمَّ شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ عَلِیِّ بْنِ أبِی طَالِبٍ، وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ، فَجَائَ فَصَلَّی، ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

ابوعبید رضی اللہ عنہ جو حضرت عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں ، روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ نمازِ عید میں حاضر ہوا ، انھوں نے نماز پڑھائی ، پھر فارغ ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا ، ( جس میں ) فرمایا : بے شک ان دونوں ( عیدوں کے ) دنوں کا روزہ رکھنے سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے ، یعنی ایک وہ دن جس میں تم روزہ رکھنا بند کر دیتے ہو ( اور جسے عیدالفطر کا دن کہتے ہیں ) اور دوسرا وہ ( عیدالاضحی کا ) دن جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو ۔ ابوعبید کہتے ہیں کہ پھر میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بھی عید کے موقع پر حاضر ہوا ۔ وہ آئے اور نماز ادا کی ، پھر فارغ ہو کر خطبہ دیا اور فرمایا بے شک شان یہ ہے کہ تمھارے آج کے اس دن میں دو عیدیں ( جمعہ اور عید کی صورت میں ) جمع ہو گئی ہیں تو ( مدینہ سے باہر کی ہر ) بستی والے لوگوں میں سے جو شخص جمعہ کا انتظار کرنا پسند کرے تو وہ انتظار کر لے اور جو شخص واپس لوٹ جانا چاہے تو میں اسے اجازت دیتا ہوں … ابوعبید کہتے ہیں کہ پھر میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بھی عید میں حاضر ہوا جس وقت کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ( گھر ہی میں نظر بند اور ) محصور تھے ، حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے تو انھوں نے نماز پڑھی پھر فارغ ہو کر خطبہ دیا ۔