Muslim99Muslim99

Musannaf Ibn Abi Shaybah · Book 1 · Chapter 3

پاکی کا بیان

في التسمية في الوضوء

وضو میں بسم اللہ پڑھنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

14

Musannaf Ibn Abi Shaybah #14

Zaeef

(۱۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی رُبَیْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ۔ (طبرانی۳۸۰۔ احمد ۳/۴۱)

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ” جس نے وضو سے پہلے اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا اس کا وضو نہیں ہے “

15

Musannaf Ibn Abi Shaybah #15

Zaeef

(۱۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَۃَ ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ثِفَالٍ یُحَدِّثُ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ بْنِ حُوَیْطِبٍ یَقُولُ : حَدَّثَتْنِی جَدَّتِی ، أَنَّہَا سَمِعَتْ أَبَاہَا یَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لاَ وُضُوئَ لَہُ ، وَلاَ وُضُوئَ لِمَنْ لَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ۔ (ترمذی۲۵،۲۶۔ ابن ماجہ ۳۹۸)

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥) حضرت ابو سفیان بن حویطب سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس نے وضو نہ کیا اس کی نماز نہیں اور جس نے وضو سے پہلے اللہ کا نام نہ لیا اس کا وضو نہیں ہے “

16

Musannaf Ibn Abi Shaybah #16

Zaeef

(۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ حَارِثَۃَ ، عَنْ عَمْرَۃَ ، قَالَتْ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ : کَیْفَ کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَتْ : کَانَ إذَا تَوَضَّأَ فَوَضَعَ یَدَہُ فِی الْمَائِ ، سَمَّی فَتَوَضَّأَ ، وَیُسْبِغُ الْوُضُوئَ۔ (طبرانی ۳۸۳۔ ابن ماجہ ۱۰۶۲)

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦) حضرت عمرہ کہتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا ” نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرنے لگتے تو پہلے اپنا ہاتھ پانی میں رکھ کر بسم اللہ پڑھتے پھر وضو کرتے اور عمدہ طریقے سے پورا پورا وضو کرتے۔ “

17

Musannaf Ibn Abi Shaybah #17

(۱۷) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : إذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ ، فَذَکَرَ اسْمَ اللہِ حِینَ یَأْخُذُ فِی وَضُوئِہِ ، طَہُرَ جَسَدُہُ کُلُّہُ ، وَإِذَا تَوَضَّأَ وَلَمْ یَذْکُرِ اسْمَ اللہِ ، لَمْ یَطْہُرْ مِنْہُ ، إِلاَّ مَا أَصَابَہُ الْمَائُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧) حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ جب بندہ وضو کرتے وقت بسم اللہ پڑھے تو اس کا پورا جسم پاک ہوجاتا ہے اور اگر بسم اللہ نہ پڑھے تو صرف وہ حصہ پاک ہوتا ہے جہاں وضو کا پانی پہنچا ہو۔

18

Musannaf Ibn Abi Shaybah #18

(۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ : یُسَمِّی إذَا تَوَضَّأَ ، فَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ أَجْزَأَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ آدمی کو چاہیے کہ وضو کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھے، اگر بسم اللہ نہ بھی پڑھے تو پھر بھی اس کا وضو ہوجائے گا۔