Muslim99Muslim99

Musannaf Ibn Abi Shaybah · Book 1 · Chapter 2

پاکی کا بیان

ما يقول (الرجل) إذا خرج من المخرج

بیت الخلاء سے باہر آنے کی دعا

7 hadiths in this chapter

7

Musannaf Ibn Abi Shaybah #7

Sahih

(۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْرَائِیلُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أبِی یَقُولُ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہا ، فَسَمِعْتُہَا تَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ قَالَ : غُفْرَانَک۔ (ابن ماجہ ۳۰۰۔ نسائی ۹۹۰۷)

اردو ترجمہ · Urdu

(٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ فرماتے :” اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش کا سوال کرتا ہوں “

8

Musannaf Ibn Abi Shaybah #8

Zaeef

(۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ؛ أَنَّ نُوحًا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی الأَذَی ، وَعَافَانِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨) حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت نوح جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے :” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کردیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی “

9

Musannaf Ibn Abi Shaybah #9

Zaeef

(۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ ، قَالَ : حُدِّثْتُ ، أَنَّ نُوحًا کَانَ یَقُولُ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذَاقَنِی لَذَّتَہُ ، وَأَبْقَی فِیَّ مَنْفَعَتَہُ ، وَأَذْہَبَ عَنِّی أَذَاہُ۔ (بیہقی ۴۴۶۹)

اردو ترجمہ · Urdu

(٩) حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت نوح فرمایا کرتے تھے :” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے کھانے کی لذت عطا کی، اس کے مفید حصے کو مجھ میں باقی چھوڑا اور اس کے نقصان دہ جزو کو مجھ سے دور کردیا۔ “

10

Musannaf Ibn Abi Shaybah #10

See Details

(۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی عَلِیٍّ ؛ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ کَانَ یَقُولُ إذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی الأَذَی ، وَعَافَانِی۔ (طبرانی ۳۷۲)

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠) حضرت ابوعلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر غفاری جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے :” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کردیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی “

11

Musannaf Ibn Abi Shaybah #11

Zaeef

(۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : کَانَ حُذَیْفَۃُ یَقُولُ إذَا خَرَجَ ، یَعْنِی مِنَ الْخَلاَئِ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی الأَذَی وَعَافَانِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے :” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کردیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی “

12

Musannaf Ibn Abi Shaybah #12

Zaeef

(۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَام ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا خَرَجَ أَحَدُکُمْ مِنَ الْخَلاَئِ فَلْیَقُلِ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَذْہَبَ عَنِّی مَا یُؤْذِینِی ، وَأَمْسَکَ عَلَیَّ مَا یَنْفَعُنِی۔ (طبرانی ۳۷۱، دار قطنی۱/۵۷)

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢) حضرت طاؤس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ” جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں داخل ہونے لگے تو یہ کہے :” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کردیا اور مفید چیز کو مجھ میں باقی رکھا “

13

Musannaf Ibn Abi Shaybah #13

Zaeef

(۱۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ ، حَدَّثَنَا ہُرَیْمٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : کَانَ أَبُو الدَّرْدَائِ إذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلاَئِ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی أَمَاطَ عَنِّی الأَذَی ، وَعَافَنِی۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣) حضرت منہال بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء جب بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے :” تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز کو دور کردیا اور مجھے عافیت عطا فرمائی “