Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 9 · Chapter 3

Book of Fasting

Hadith 4851–4890

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

4851

Majma al-Zawaid #4851

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «نِعْمَ السَّحُورُ التَّمْرُ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ praised dates as sahur: > **"How excellent is dates as sahur."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بہترین سحری کھجور ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4852

Majma al-Zawaid #4852

عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: «دَخَلَ عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَعَا لَهُ بِرَأْسٍ، وَجَعَلَ يَأْكُلُ مَعَهُ فَجَاءَ بِلَالٌ فَدَعَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَمْ يُجَبْ فَرَجَعَ، فَمَكَثَ فِي الْمَسْجِدِ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ: الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ وَاللَّهِ أَصْبَحْتَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" رَحِمَ اللَّهُ بِلَالًا ; لَوْلَا بِلَالٌ لَرَجَوْنَا أَنْ يُؤَخَّرَ لَنَا مَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ طُلُوعِ الشَّمْسِ "". فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْلَا أَنَّ بِلَالًا حَلَفَ لَأَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى يَقُولَ لَهُ جِبْرِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ارْفَعْ يَدَكَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reports that Alqamah ibn Ulathah came to the Prophet ﷺ, who called for a head-meal and began eating with him. Bilal رضي الله عنه came to call to prayer but received no reply, so he returned to the mosque and waited as long as Allah willed, then returned and swore that morning had come. The Messenger of Allah ﷺ invoked mercy for him and explained that the delay would otherwise have been extended toward sunrise. Ali رضي الله عنه added that had Bilal not sworn, the Prophet ﷺ would have continued eating until Jibril عليه السلام told him to lift his hand: > **"May Allah have mercy on Bilal. Had it not been for Bilal, we would have hoped that there would be delay for us between this time and sunrise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : علقمہ بن علاثہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم ﷺ نے اس کے لئے کھانا منگوایا اس نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ کھانا کھانا شروع کیا اسی دوران بلال آئے اور اس نے نبی اکرم ﷺ کو نماز کے لئے بلایا نبی اکرم ﷺ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا تو وہ واپس چلا گیا وہ مسجد میں اتنی دیر ٹھہرا رہا جتنی دیر اللہ کو منظور تھا پھر وہ واپس آیا اور عرض کی : یا رسول اللہ ! نماز کا وقت ہو گیا ہے اللہ کی قسم صبح ہو چکی ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ بلال پر رحم کرے اگر بلال نہ ہوتا تو ہمیں یہ توقع تھی کہ ہمارے لئے اتنی تاخیر ہو جاتی جو ہمارے اس وقت اور سورج طلوع ہونے کے درمیان ہوتی ہے “۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر بلال نے حلف نہ اٹھایا ہوتا تو نبی اکرم ﷺ کھانا کھاتے رہتے یہاں تک کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ سے یہ کہتے کہ آپ ہاتھ اٹھا لیں ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4853

Majma al-Zawaid #4853

وَعَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ سُهَيْلٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: «كُنْتُ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَرَبَ لَنَا قُبَّةً عِنْدَ دَارِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، فَكَانَ بِلَالٌ يَأْتِينَا يُفْطِرُنَا وَنَحْنُ مُسْفِرُونَ، حَتَّى وَاللَّهِ مَا نَحْسَبُ [إِلَّا] أَنَّ ذَلِكَ شَيْئًا بَيْنَنَا، فَنَقُولُ: يَا بِلَالُ، أَفَطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا جِئْتُكُمْ حَتَّى أَفْطَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: وَكَانَ بِلَالٌ يَأْتِينَا بِسَحُورِنَا وَإِنَّا لَمُسْتَدْفِئُونَ، فَنَكْشِفُ سِجْفَ الْقُبَّةِ فَيَسْتَنِيرُ لَنَا طَعَامُنَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَلْقَمَةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَلْقَمَةَ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْكَرِيمِ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْ صَحَابِيٍّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Alqamah ibn Suhayl al-Thaqafi رضي الله عنه reports that he was among the delegation that came to the Messenger of Allah ﷺ, for whom a tent was pitched near the house of al-Mughirah ibn Shubah رضي الله عنه. Bilal رضي الله عنه would bring them their fast-breaking food while daylight remained, so that they thought it was too early, and when they asked whether the Messenger of Allah ﷺ had broken his fast, he swore by Him in Whose Hand is his soul that he had not come until the Messenger of Allah ﷺ had broken his fast. Bilal would also bring their sahur while they were seeking warmth, so that when they uncovered the tent-flap their food became visible to them.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علقمہ بن سہیل ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اس وفد میں شامل تھا جب لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے ۔ آپ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس ہمارا خیمہ لگوایا حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آتے تھے ‘ اور ہمیں کھانا دیتے تھے اس وقت روشنی باقی ہوتی تھی ‘ اللہ کی قسم ہم یہی گمان کرتے تھے کہ یہ چیز ہمارے درمیان ہے ‘ ( یعنی ابھی افطاری کا وقت نہیں ہوا ہے ) ہم نے کہا : اے بلال ! کیا اللہ کے رسول نے افطاری کر لی ہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ‘ میں آپ لوگوں کے پاس اس وقت آیا ہوں ، جب اللہ کے رسول نے افطاری کر لی تھی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سحری لے کر اس وقت آ جاتے تھے ‘ جب ہم گرمائش حاصل کرنا چاہ رہے ہوتے تھے ہم خیمے کا پردہ ہٹاتے تھے تو ہمارے لئے کھانا نمایاں ہو جاتا تھا ( یعنی اتنی روشنی ہوتی تھی کہ وہ نظر آ جاتا تھا ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ کہا ہے : علقمہ بن سفیان نے عبدالکریم کے حوالے سے حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے ۔ میں نے کسی ایسے راوی کو نہیں پایا ہے ‘ جس کا نام عبدالکریم ہو ‘ اور اس نے کسی صحابی سے سماع کیا ہو اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

4854

Majma al-Zawaid #4854

وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ - قَالَ أَبُو أَحْمَدَ: وَهُوَ يُرِيدُ الصَّوْمَ - فَدَعَا بِقَدَحٍ فَشَرِبَ وَسَقَانِي، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ يُرِيدُ الصَّلَاةَ، فَقَامَ فَصَلَّى بِغَيْرِ وُضُوءٍ، يُرِيدُ الصَّوْمَ». قُلْتُ: هَكَذَا هُوَ فِي الْأَصْلِ، وَلَعَلَّهُ أَكَلَ شَيْئًا مِمَّا غَيَّرَتِ النَّارُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.

EnglishUnverified translation

Bilal رضي الله عنه reports that he came to the Prophet ﷺ to announce the prayer while he intended to fast. The Prophet ﷺ called for a cup, drank from it, gave him to drink, then went out to the mosque and stood and prayed without renewing ablution, still intending the fast.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آپ کو نماز کے لئے بلانے کے لئے آیا ابو احمد نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ کا روزہ رکھنے کا ارادہ تھا آپ نے پیالہ منگوایا اس میں سے پیا اور مجھے بھی پلایا پھر آپ مسجد کی طرف تشریف لے گئے آپ کا ارادہ نماز ادا کرنے کا تھا آپ کھڑے ہوئے اور آپ از سر نو وضو کیے بغیر نماز ادا کر لی آپ کا ارادہ روزہ رکھنے کا تھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اصل روایت ان ہی الفاظ میں منقول ہے شاید ایسا ہو گا کہ آپ نے کوئی ایسی چیز کھائی ہو گی جو آگ پر پکی ہو گی ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔

4855

Majma al-Zawaid #4855

وَلَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ فِي رِوَايَةٍ: «أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ وَهُوَ يُرِيدُ الصِّيَامَ، فَشَرِبَ ثُمَّ نَاوَلَنِي، وَخَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ». وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Bilal رضي الله عنه reports in another wording that he came to announce the prayer to the Prophet ﷺ while he intended to fast, so he drank and then handed the vessel to him before going out to prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے امام احمد نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تاکہ آپ کو نماز کے لئے بلاؤں آپ کا روزہ رکھنے کا ارادہ تھا آپ نے پانی پیا پھر آپ نے برتن میری طرف بڑھا دیا اور پھر آپ نماز کے لیے تشریف لے گئے ۔ ان دونوں روایات کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4856

Majma al-Zawaid #4856

وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ: «جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْذِنُهُ بِالصَّلَاةِ، فَوَجَدَهُ يَتَسَحَّرُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهِ». وَشَدَّادُ مَوْلَى عِيَاضٍ لَمْ يُدْرِكْ بِلَالًا.

EnglishUnverified translation

Bilal رضي الله عنه reports in another wording that he came to announce the prayer to the Prophet ﷺ and found him taking sahur at the prayer-place of his house.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے امام احمد نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ ( یعنی حضرت بلال رضی اللہ عنہ ) نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آپ کو نماز کے لئے بلانے آئے ‘ تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو اپنے گھر میں نماز کے لئے اپنی مخصوص جگہ پر سحری کرتے ہوئے پایا ۔ عیاض کے غلام شداد نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

4857

Majma al-Zawaid #4857

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «انْظُرْ مَنْ فِي الْمَسْجِدِ فَادْعُهُ "". فَدَخَلْتُ - يَعْنِي الْمَسْجِدَ - فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ فَدَعَوْتُهُمَا، فَأَتَيْتُهُ بِشَيْءٍ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكَلَ وَأَكَلُوا، ثُمَّ خَرَجُوا، فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْغَدَاةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ commanded him to see who was in the mosque and invite him. He entered the mosque and found Abu Bakr رضي الله عنه and Umar رضي الله عنه, so he invited them. He then brought some food, placed it before him, and he and they ate; then they went out and the Messenger of Allah ﷺ led them in the morning prayer: > **"See who is in the mosque and invite him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم دیکھو کہ مسجد میں جو موجود ہو اسے بلا کے لے آؤ میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے میں نے ان دونوں کو بلا لیا پھر میں کوئی چیز لے کر آپ کے پاس آیا اور میں نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے رکھی پھر وہ چیز نبی اکرم ﷺ نے بھی کھائی اور ان صاحبان نے بھی کھائی پھر وہ صاحبان نکلے اور نبی اکرم ﷺ نے انہیں صبح کی نماز پڑھائی ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

4858

Majma al-Zawaid #4858

وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: «سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ يُرِيدُ الصِّيَامَ، وَالْإِنَاءُ عَلَى يَدِهِ يَشْرَبُ مِنْهُ فَيَسْمَعُ النِّدَاءَ؟ فَقَالَ جَابِرٌ: كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" يَشْرَبُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Zubayr reports that he asked Jabir رضي الله عنه about a man intending the fast with a vessel in his hand from which he is drinking when he hears the call. Jabir said they used to relate that the Prophet ﷺ had ruled concerning it: > **"He should drink."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوزبیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جو روزہ رکھنے کا ارادہ کرتا ہے ‘ اور برتن اس کے ہاتھ میں موجود ہوتا ہے ‘ جس میں سے وہ پانی پینے لگتا ہے اسی دوران وہ اذان سن لیتا ہے ‘ تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہم یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ( اس طرح کی صورت حال میں اس شخص کو ) پی لینا چاہیے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

4859

Majma al-Zawaid #4859

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «لَا يَمْنَعَنَّكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ مِنَ السَّحُورِ ; فَإِنَّ فِي بَصَرِهِ شَيْئًا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ forbade letting Bilal's adhan prevent sahur, because of weakness in his eyesight: > **"Let not the adhan of Bilal prevent you from the sahur, for indeed there is something in his eyesight."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ بلال کی اذان تمہیں سحری سے نہ روکے کیونکہ اس کی بینائی میں کچھ ( کمزوری ) ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں اور یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے ۔

4860

Majma al-Zawaid #4860

وَلِأَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا، وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ explained that Bilal calls at night, so eating and drinking should continue until Ibn Umm Maktum calls: > **"Indeed Bilal calls the adhan at night, so eat and drink until Ibn Umm Maktum calls the adhan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” بے شک بلال رات میں ( یعنی صبح صادق ہونے سے پہلے ہی ) اذان دے دیتا ہے ، تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا ‘‘۔ یہ روایت بزار نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4861

Majma al-Zawaid #4861

وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّتِي تَقُولُ - وَكَانَتْ حَجَّتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " «إِنَّ ابْنَ أُمِّ مَكْتُومٍ يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ بِلَالٌ ". أَوْ: " إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ» ". وَكَانَ يَصْعَدُ هَذَا وَيَنْزِلُ هَذَا، فَنَتَعَلَّقُ بِهِ فَنَقُولُ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى نَتَسَحَّرَ.

EnglishUnverified translation

Habib ibn Abd al-Rahman reports that he heard his paternal aunt, who had performed Hajj with the Prophet ﷺ, relate that the Prophet ﷺ would say that Ibn Umm Maktum calls at night so they should eat until Bilal calls — or, with doubt, that Bilal calls at night so they should eat until Ibn Umm Maktum calls. She added that one of them would be ascending and the other descending, so they would cling to him and tell him to wait until they had taken sahur: > **"Indeed Ibn Umm Maktum calls at night, so eat and drink until Bilal calls."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حبیب بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : میں نے اپنی پھوپھی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا جنہیں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حج کرنے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ یہ فرماتے تھے : ابن ام مکتوم رات میں ( یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ پہلے ہی ) اذان دے دیتا ہے ‘ تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک بلال اذان نہیں دیتا ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) بلال رات میں ہی اذان دے دیتا ہے ‘ تو تم لوگ اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دے دیتا ۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں : ( دونوں صاحبان کی اذان میں اتنا فرق ہوتا تھا ) کہ ایک چڑھ رہے ہوتے تھے ‘ اور دوسرے اتر رہے ہوتے تھے تو ہم ان سے کہتے تھے کہ ابھی آپ ٹھہر جائیں ہم سحری کر لیں ۔

4862

Majma al-Zawaid #4862

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «إِذَا أَذَّنَ ابْنُ [أُمِّ] مَكْتُومٍ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا» "". مِنْ غَيْرِ شَكٍّ. قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In another wording without doubt, the Prophet ﷺ commanded eating and drinking when Ibn Umm Maktum calls: > **"When Ibn Umm Maktum calls, eat and drink."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ جب ابن ام مکتوم اذان دے تو تم کھاتے پیتے رہو ‘‘ یعنی اس روایت میں کوئی شک نہیں ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام نسائی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4863

Majma al-Zawaid #4863

«وَعَنْ شَيْبَانَ أَنَّهُ غَدَا إِلَى الْمَسْجِدِ، فَجَلَسَ إِلَى بَعْضِ حُجَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَمِعَ صَوْتَهُ فَقَالَ: "" أَبَا يَحْيَى؟ "". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: "" ادْخُلْ "". فَدَخَلَ فَرَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَغَدَّى قَالَ: "" هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ "". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ. قَالَ: "" وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، إِنَّ مُؤَذِّنَنَا فِي بَصَرِهِ سُوءٌ ; أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Shayban رضي الله عنه reports that he went early to the mosque and sat by one of the chambers of the Prophet ﷺ. The Prophet ﷺ heard his voice, addressed him as Abu Yahya, told him to enter, and when he entered he saw the Prophet ﷺ taking the morning meal and inviting him to it. When he excused himself because he intended to fast, the Prophet ﷺ explained that he too intended to fast, but that their mu'adhdhin had weak eyesight and had called before dawn: > **"Come to the morning meal ... I too intend to fast. Indeed our mu'adhdhin has poor eyesight; he called before dawn."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت شیبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ مسجد کی طرف گئے اور نبی اکرم ﷺ کے ایک حجرے کے پاس بیٹھ گئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ان کی آواز سنی تو فرمایا : ابویحیی ہو ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اندر آ جاؤ وہ اندر گئے تو انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ناشتہ کر رہے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ناشتے کی طرف آؤ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میرا بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے ہمارے مؤذن کی بینائی میں کچھ کمزوری ہے وہ صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دے دیتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ‘ جسے شعبہ اور ثوری نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

4864

Majma al-Zawaid #4864

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ بِلَالًا يُنَادِي بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ "". وَكَانَ ابْنُ مَكْتُومٍ لَا يُؤَذِّنُ حَتَّى يُقَالَ لَهُ: أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sad رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ command eating and drinking after Bilal's night-call until Ibn Umm Maktum calls, for Ibn Maktum would not call until he was told repeatedly that morning had come: > **"Indeed Bilal calls at night, so eat and drink until Ibn Umm Maktum calls."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ بلال رات میں ہی ( یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ پہلے ہی ) اذان دے دیتا ہے ‘ تو تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا ‘‘۔ ( راوی بیان کرتے ہیں ) حضرت ابن ( اُم ) مکتوم رضی اللہ عنہ اس وقت تک اذان نہیں دیتے تھے ‘ جب تک ان سے یہ کہا نہیں جاتا تھا : صبح صادق ہو گئی ہے صبح صادق ہو گئی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

4865

Majma al-Zawaid #4865

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «تَسَحَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَعِنْدَهُ قَوْمٌ، فَجَاءَ عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ الْعَامِرِيُّ، فَدَعَا لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَأْسٍ، فَجَاءَ بِلَالٌ لِيُؤَذِّنَ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ: "" رُوَيْدَكَ يَا بِلَالُ، يَتَسَحَّرُ عَلْقَمَةُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَسُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ took sahur one night while some people were with him. Alqamah ibn Ulathah al-Amiri came, so the Prophet ﷺ invited him to a head-meal. When Bilal رضي الله عنه came to call to prayer, the Prophet ﷺ held him back so that Alqamah could finish his sahur: > **"Gently, O Bilal. Alqamah is taking sahur."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ایک رات نبی اکرم ﷺ نے سحری کی آپ کے پاس کچھ افراد موجود تھے علقمہ بن علاثہ عامری آئے نبی اکرم ﷺ نے انہیں بھی بلوا لیا پھر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نماز کے لئے بلانے آئے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : بلال ٹھہر جاؤ ! علقمہ سحری کر لے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ’’ ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

4866

Majma al-Zawaid #4866

وَعَنْ عَامِرِ بْنِ مَطَرٍ قَالَ: «تَسَحَّرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قُمْنَا إِلَى الصَّلَاةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Amir ibn Matar رضي الله عنه reports that they took sahur with the Messenger of Allah ﷺ and then rose for prayer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عامر بن مطر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ سحری کی پھر ہم نماز کے لئے اٹھ گئے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

4867

Majma al-Zawaid #4867

وَعَنْ سَلْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «لَا يَمْنَعَنَّ بِلَالٌ أَحَدَكُمْ مِنْ سُحُورِهِ ; فَإِنَّمَا بِلَالٌ يُؤَذِّنُ لِيَرْجِعَ قَائِمُكُمُ الَّذِي فِي صَلَاتِهِ، وَيُنَبِّهَ نَائِمَكُمْ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Salman رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ that Bilal's call should not prevent anyone from his sahur, for he calls only so that the one standing in prayer may return and the sleeper may awake: > **"Let not Bilal prevent any one of you from his sahur, for Bilal only calls so that your standing one in prayer may return, and your sleeper may awake."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ بلال تم میں سے کسی ایک کو سحری کرنے سے نہ روکے کیونکہ بلال اس لئے اذان دیتا ہے تاکہ نوافل پڑھنے والا نماز ختم کر کے واپس چلا جائے اور سویا ہوا شخص بیدار ہو جائے “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن زیاد ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ” ثقہ ‘‘ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ، جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

4868

Majma al-Zawaid #4868

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thabit رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ commanded eating and drinking after Bilal's night-call until Ibn Umm Maktum calls: > **"Indeed Bilal calls the adhan at night, so eat and drink until Ibn Umm Maktum calls the adhan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک بلال رات میں ( یعنی صبح صادق ہونے سے کچھ دیر پہلے ) اذان دے دیتا ہے ‘ تو تم لوگ کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

4869

Majma al-Zawaid #4869

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «كُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ بِلَالٌ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ permitted eating and drinking until Bilal calls: > **"Eat and drink until Bilal calls."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک بلال اذان نہیں دے دیتا ‘‘۔ یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

4870

Majma al-Zawaid #4870

وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي - وَكَانَتْ قَدْ حَجَّتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِنَّ بِلَالًا يُؤَذِّنُ بِلَيْلٍ ; فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُؤَذِّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ» "". وَكَانَ يَصْعَدُ هَذَا، وَيَنْزِلُ هَذَا. فَكُنَّا نَتَعَلَّقُ بِهِ فَنَقُولُ: كَمَا أَنْتَ حَتَّى نَتَسَحَّرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَرَوَى لَهَا النَّسَائِيُّ: "" «إِذَا أَذَّنَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ فَكُلُوا عَلَى الْغَلَسِ مِنْ هَذَا» "". وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Habib ibn Abd al-Rahman reports that his paternal aunt, who had performed Hajj with the Prophet ﷺ, related that the Messenger of Allah ﷺ commanded eating and drinking after Bilal's night-call until Ibn Umm Maktum calls. She added that one of them would be ascending and the other descending, so they would cling to him and tell him to wait until they had taken sahur: > **"Indeed Bilal calls at night, so eat and drink until Ibn Umm Maktum calls the adhan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حبیب بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : میری پھوپھی جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حج کیا ہے وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ بلال رات میں اذان دے دیتا ہے ‘ تو تم اس وقت تک کھاتے پیتے رہو جب تک ابن ام مکتوم اذان نہیں دیتا ‘‘۔ ( راوی خاتون بیان کرتی ہیں ) ایک صاحب چڑھ رہے ہوتے تھے ‘ اور دوسرے اتر رہے ہوتے تھے تو ہم ان سے کہتے تھے : ٹھہر جائیں ! ہمیں سحری کر لینے دیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ امام نسائی نے اس خاتون کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے : ’’ جب ابن ام مکتوم اذان دے تو اس میں سے اندھیرے میں ( یعنی صبح صادق ہونے سے پہلے ہی ) کھا لو ‘‘۔ امام طبرانی کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

4871

Majma al-Zawaid #4871

وَعَنْ سَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ عَلَى سَطْحٍ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَأَتَاهُ فَقَالَ: أَلَا تَطْعَمُ يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ، فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ قَالَ: ائْتِنِي بِطَعَامِكَ. فَطَعِمَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ، وَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Salim, the freedman of Abu Hudhayfah رضي الله عنه, reports that he was with Abu Bakr رضي الله عنه on a roof in Ramadan while he was praying. He came to him and asked whether he would eat, O Caliph of the Messenger of Allah. He gestured with his hand, and this happened twice. On the third time he said to bring the food, so he ate, prayed two rakahs, then entered the mosque while the prayer was being established.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت سالم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ رمضان میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ چھت پر موجود تھے وہ نماز ادا کر رہے تھے پھر وہ ان کے پاس آئے اور ان سے بولے اے اللہ کے رسول کے خلیفہ ! کیا آپ ( کچھ ) کھائیں گے نہیں ؟ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا ایسا دو مرتبہ ہوا جب تیسری مرتبہ ہوا تو انہوں نے فرمایا : تم میرے پاس اپنا کھانا لے آؤ پھر انہوں نے کھانا کھایا پھر انہوں نے دو رکعات ادا کیں پھر وہ مسجد میں آئے ‘ تو نماز کھڑی ہو چکی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

4872

Majma al-Zawaid #4872

وَعَنْ مُطَيْرٍ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: تَسَحَّرْنَا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ، ثُمَّ خَرَجْنَا فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Mutayr al-Shaybani reports that they took sahur with Abdullah رضي الله عنه, then went out while the prayer was being established.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مطیر شیبانی بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سحری کی پھر ہم نکلے تو نماز کھڑی ہو چکی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

4873

Majma al-Zawaid #4873

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْرَعَ النَّاسِ إِفْطَارًا، وَأَبْطَأَهُمْ سُحُورًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Hurayth رضي الله عنه reports that the Companions of the Messenger of Allah ﷺ were the quickest of people to break the fast and the slowest of them to take sahur.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے اصحاب سب سے جلدی افطار کرتے تھے ‘ اور سب سے زیادہ تاخیر سے سحری کرتے تھے ( یعنی افطاری ابتدائی وقت میں کر لیتے تھے ‘ اور سحری آخری وقت میں کرتے تھے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4874

Majma al-Zawaid #4874

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْرَعَ النَّاسِ إِفْطَارًا، وَأَبْطَأَهُ سُحُورًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Maymun reports that the Companions of the Messenger of Allah ﷺ were the quickest of people to break the fast and the slowest of them to take sahur.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے اصحاب سب سے جلدی افطاری کرتے تھے ‘ اور سب سے زیادہ تاخیر سے سحری کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4875

Majma al-Zawaid #4875

عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْإِفْطَارَ وَأَخَّرُوا السَّحُورَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Dharr رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ linked the continued goodness of his Ummah to hastening the fast-breaking and delaying the sahur: > **"My Ummah shall remain in goodness as long as they hasten the iftar and delay the sahur."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ میری امت مسلسل بھلائی پر گامزن رہے گی جب تک وہ افطاری جلدی کرتے رہیں گے اور سحری تاخیر سے کرتے رہیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوعثمان ہے ابوحاتم کہتے ہیں : یہ مجہول ہے ۔

4876

Majma al-Zawaid #4876

وَعَنْ قُطْبَةَ بْنِ قَتَادَةَ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ إِذَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Qutbah ibn Qatadah رضي الله عنه reports that he saw the Prophet ﷺ break his fast when the sun had set.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قطبہ بن قتاده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا جب سورج غروب ہوا تو آپ نے افطاری کر لی ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

4877

Majma al-Zawaid #4877

وَعَنْ عَائِشَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنِ الْوِصَالِ [فِي الصِّيَامِ]، وَيَأْمُرُ بِتَبْكِيرِ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ used to forbid continuous fasting without breaking at night, and used to command hastening the fast-breaking and delaying the sahur.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ روزے میں صوم وصال سے منع کرتے تھے ۔ آپ افطاری جلدی کرنے کا اور سحری تاخیر سے کرنے کا حکم دیتے تھے ۔ یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی طیب بن سلیمان ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4878

Majma al-Zawaid #4878

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «لَنْ تَزَالَ أُمَّتِي عَلَى سُنَّتِي مَا لَمْ يَنْتَظِرُوا بِفِطْرِهِمْ طُلُوعَ النَّجْمِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ that his Ummah will remain upon his Sunnah as long as they do not delay their fast-breaking until the stars appear: > **"My Ummah shall remain upon my Sunnah as long as they do not wait for the rising of the stars for their fast-breaking."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ میری امت اس وقت تک میری سنت پر گامزن رہے گی جب تک وہ افطاری کے لئے ستارے نکلنے کا انتظار نہیں کریں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

4879

Majma al-Zawaid #4879

وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا أَمَرَ رَجُلًا يَقُومُ عَلَى نَشَزٍ مِنَ الْأَرْضِ، فَإِذَا قَالَ: قَدْ وَجَبَتِ الشَّمْسُ. أَفْطِرْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda رضي الله عنه reports with the same chain that when the Messenger of Allah ﷺ was fasting, he would command a man to stand upon an elevation of the ground, and when he announced that the sun had set, he would break his fast.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اسی سند کے ساتھ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے جب روزہ رکھا ہوا ہوتا تھا ، تو آپ کسی شخص کو حکم دیتے تھے وہ زمین کے بلند حصے پر چڑھ جاتا تھا وہ جب یہ کہتا تھا کہ سورج غروب ہو گیا ہے ‘ تو آپ افطاری کر لیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ‘ اور اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

4880

Majma al-Zawaid #4880

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "" «إِنَّا مَعَاشِرَ الْأَنْبِيَاءِ أُمِرْنَا أَنْ نُعَجِّلَ فِطْرَنَا، وَأَنْ نُؤَخِّرَ سُحُورَنَا، وَأَنْ نَضَعَ أَيْمَانَنَا عَلَى شَمَائِلِنَا فِي الصَّلَاةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الصَّلَاةِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbas رضي الله عنهما reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ describe the command given to the company of the Prophets to hasten the fast-breaking, delay the sahur, and place the right hands over the left in prayer: > **"Indeed we, the company of the Prophets, have been commanded to hasten our fast-breaking, to delay our sahur, and to place our right hands over our left hands in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ بے شک ہمیں ‘ انبیاء کرام کے گروہ کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم افطاری جلدی کریں اور سحری تاخیر سے کریں اور نماز کے دوران اپنے دائیں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔ اس سے پہلے نماز سے متعلق باب میں اس روایت کے مختلف طرق گزر چکے ہیں ۔

4881

Majma al-Zawaid #4881

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "" «إِنَّا مَعَاشِرَ الْأَنْبِيَاءِ أُمِرْنَا بِثَلَاثٍ: بِتَعْجِيلِ الْفِطْرِ، وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ، وَوَضْعِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ described the three commands given to the company of the Prophets concerning the fast-breaking, the sahur, and the placement of the hands in prayer: > **"Indeed we, the company of the Prophets, have been commanded with three: hastening the fast-breaking, delaying the sahur, and placing the right over the left in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ بے شک ہمیں ‘ انبیاء کے گروہ کو تین باتوں کا حکم دیا گیا ہے ، ہم افطاری جلدی کرنا ‘ سحری تاخیر سے کرنا اور نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید بن سالم القداح ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4882

Majma al-Zawaid #4882

وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهَا اللَّهُ: تَعْجِيلُ الْإِفْطَارِ، وَتَأْخِيرُ السَّحُورِ، وَضَرْبُ الْيَدَيْنِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فِي الصَّلَاةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Yala ibn Murrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ described three matters Allah loves concerning the fast-breaking, the sahur, and the hands in prayer: > **"Three things Allah loves: hastening the iftar, delaying the sahur, and striking one hand over the other in prayer."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ تین چیزوں سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتا ہے افطاری جلدی کرنا ‘ سحری تاخیر سے کرنا اور نماز میں ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر رکھنا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلی ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4883

Majma al-Zawaid #4883

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ صَلَّى صَلَاةَ الْمَغْرِبِ حَتَّى يُفْطِرَ، وَلَوْ كَانَ عَلَى شَرْبَةٍ مِنْ مَاءٍ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that he never saw the Prophet ﷺ pray the Maghrib prayer until he had broken his fast, even if only with a sip of water.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو بھی افطاری سے پہلے مغرب کی نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا خواہ آپ ( افطاری میں صرف ) پانی کا گھونٹ پی لیتے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ امام ابویعلیٰ کے رجال ’’ صحیح ‘‘ کے رجال ہیں ۔

4884

Majma al-Zawaid #4884

وَعَنْ أُمِّ حَكِيمٍ بِنْتِ وَدَاعٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "" «عَجِّلُوا الْإِفْطَارَ، وَأَخِّرُوا السَّحُورَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ حُبَابَةَ بِنْتِ عَجْلَانَ، عَنْ أُمِّهَا، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ جَرِيرٍ، وَهَؤُلَاءِ النِّسْوَةُ رَوَى لَهُنَّ ابْنُ مَاجَهْ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُنَّ أَحَدٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُنَّ.

EnglishUnverified translation

Umm Hakim bint Wada رضي الله عنها reports that she heard the Prophet ﷺ command hastening the fast-breaking and delaying the sahur: > **"Hasten the iftar and delay the sahur."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام حکیم بنت وداع رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ’’ افطاری جلدی کرو سحری تاخیر سے کرو “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حبابہ بنت عجلان کے حوالے سے ان کی والدہ کے حوالے سے صفیہ بنت جریر سے نقل کی ہے ۔ یہ وہ خواتین ہیں جن سے امام ابن ماجہ نے روایات نقل کی ہیں ویسے کسی نے ان پر جرح بھی نہیں کی اور ان کی توثیق بھی نہیں کی ۔

4885

Majma al-Zawaid #4885

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدَأُ بِالشَّرَابِ إِذَا كَانَ صَائِمًا، وَكَانَ لَا يَعُبُّ ; يَشْرَبُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah رضي الله عنها reports that when the Messenger of Allah ﷺ was fasting, he would begin the fast-breaking with a drink, and he would not gulp it down but would drink in two or three draughts.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے جب روزہ رکھا ہوتا تھا ، تو آپ ( افطاری کے وقت ) سب سے پہلے کچھ پیتے تھے ‘ اور آپ یکبارگی نہیں پی لیتے تھے بلکہ دو یا تین مرتبہ میں پیتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے ‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

4886

Majma al-Zawaid #4886

عَنْ أَنَسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنْ يُفْطِرَ عَلَى ثَلَاثِ تَمَرَاتٍ أَوْ شَيْءٍ لَمْ تُصِبْهُ النَّارُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ loved to break his fast upon three dates or upon something untouched by fire.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کو یہ بات پسند تھی کہ آپ تین کھجوروں کے ذریعے یا کسی ایسی چیز کے ذریعے افطاری کریں جو آگ پر نہ پکی ہو ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن ثابت ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

4887

Majma al-Zawaid #4887

وَعَنْهُ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِرُطَبٍ وَمَاءٍ، فَيَأْكُلُ وَيَشْرَبُ إِذَا كَانَ الرُّطَبُ، وَإِذَا كَانَ الشِّتَاءُ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِتَمْرٍ وَمَاءٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that when the Messenger of Allah ﷺ was fasting, he would not pray until they brought him fresh dates and water, so he would eat and drink; and in winter he would not pray until they brought him dry dates and water.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم ﷺ نے جب روزہ رکھا ہوتا تھا ، تو آپ اس وقت تک ( مغرب کی نماز ) ادا نہیں کرتے تھے ‘ جب تک ہم آپ کے پاس کھجوریں اور پانی نہیں لے آتے تھے ۔ آپ انہیں کھاتے اور پیتے تھے ‘ جبکہ کھجوریں تر ہوتی تھیں اور جب سردی کا موسم ہوتا ‘ تو آپ اس وقت تک نماز ادا نہیں کرتے تھے ‘ جب تک ہم آپ کے پاس خشک کھجور اور پانی نہیں لے آتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

4888

Majma al-Zawaid #4888

وَعَنْهُ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ إِذَا كَانَ صَائِمًا عَلَى اللَّبَنِ، وَجِئْتُهُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ، فَوَضَعَهُ إِلَى جَانِبِهِ فَغَطَّى عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الرَّمْلِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports that when the Messenger of Allah ﷺ was fasting, he would break his fast upon milk. He once came to him with a cup of milk, placed it beside him and covered it while he was praying.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے جب روزہ رکھا ہوتا تھا ، تو آپ افطاری کے وقت دودھ پیتے تھے میں آپ کے پاس دودھ کا پیالہ لے کے آیا میں نے اسے آپ کے پہلو میں رکھ دیا آپ نے اسے ڈھانپ دیا اس دوران آپ نماز ادا کر رہے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر رملی ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

4889

Majma al-Zawaid #4889

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأَفْطَرَ عَلَى تَمْرِ الْعَجْوَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَلْخِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa'id al-Khudri رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ was on a journey in Ramadan and broke his fast upon Ajwah dates.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ رمضان کے دوران سفر کر رہے تھے تو آپ نے عجوہ کھجور کے ذریعے افطاری کی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی احمد بن حفص بن ابراہیم بلخی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

4890

Majma al-Zawaid #4890

وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: رُبَّمَا أَفْطَرَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى الْجِمَاعِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Muhammad ibn Sirin reports that Ibn Umar رضي الله عنهما would sometimes break his fast through intercourse.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

محمد بن سیرین فرماتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بعض اوقات صحبت کر کے افطاری کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔