وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِذَا طَلَبْتَ حَاجَةً فَأَحْبَبْتَ أَنْ تَنْجَحَ فَقُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ الْحَكِيمُ الْكَرِيمُ، بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْحَكِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ: {كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ بَلَاغٌ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ} [الأحقاف: 35]، {كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا} [النازعات: 46]، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلَامَةِ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، اللَّهُمَّ لَا تَدَعْ لَنَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا دَيْنًا إِلَّا قَضَيْتَهُ، وَلَا حَاجَةً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا قَضَيْتَهَا بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
EnglishUnverified translation
Anas ibn Mālik, رضي الله عنه, narrates from the Prophet ﷺ concerning what to say when seeking a need and hoping for its success, comprising declarations of divine oneness, majesty, and mercy, two Qurʾānic verses, and a comprehensive supplication for mercy, forgiveness, and the fulfillment of needs of this world and the Hereafter. > **"There is no god but Allah, alone without partner, the Exalted, the Tremendous; there is no god but Allah, alone without partner, the Wise, the Generous. In the Name of Allah besides whom there is no god, the Living, the Wise. Glory be to Allah, Lord of the Tremendous Throne. Praise belongs to Allah, Lord of the worlds. As though on the day they see what they are promised they had tarried but an hour of the day; a proclamation, and none shall perish but the rebellious people. As though on the day they see it they had tarried but an evening or its morning. O Allah, I ask You for the causes of Your mercy, the resolves of Your forgiveness, gain from every righteousness, and safety from every sin. O Allah, leave no sin of ours except You forgive it, no anxiety except You relieve it, no debt except You settle it, and no need among the needs of this world and the Hereafter except You fulfill it by Your mercy, O Most Merciful of the merciful."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جب تم کوئی حاجت طلب کرو اور تمہاری یہ خواہش ہو کہ تم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاؤ ( یعنی تمہاری دعا دعا قبول ہو جائے ) تو تم یہ پڑھو : «لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ الْحَكِيمُ الْكَرِيمُ بِسْمِ اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْحَكِيمُ ، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ : ( كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا سَاعَةً مِّنْ نَهَارٍ بَلَاغٌ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا الْقَوْمُ الْفَاسِقُونَ ) ( الأحقاف : 35 ) ، ( كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا ) ( النازعات : 46 ) ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍ. وَالسَّلَامَةِ مِنْ كُلِّ اثْمٍ ، اللهُمَّ لَا تَدَعُ لَنَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ ، وَلَا هَمَّا إِلَّا فَرَّجْتَهُ ، وَلَا دَيْنَا إِلَّا قَضَيْتَهُ وَلَا حَاجَةً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا قَضَيْتَهَا بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ» ’’ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے وہ بلندی والا اور عظمت والا ہے ، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، وہ حکمت والا اور عزت والا ہے ، اللہ تعالی کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، وہ زندہ اور حکمت والا ہے ، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے ، جو عظیم عرش کا پروردگار ہے ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے ، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔ ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جس دن وہ لوگ اس ( قیامت ) کو دیکھیں گے ، جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے ( تو یوں محسوس کریں گے ) گویا وہ ( دنیا میں ) صرف اتنا عرصہ رہے جتنا دن کی ایک گھڑی ( یعنی ایک پہر ) ہوتا ہے ( یہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے ) پیغام ہے ( تو اس قیامت کے دن ) صرف فاسق ( یعنی کفر ) ہی ہلاکت کا شکار ہونگے ۔‘‘ ( ایک اور مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ’’ جس دن وہ لوگ اس ( قیامت ) کو دیکھیں گے ( تو یوں محسوس کریں گے ) گویا وہ ( دنیا میں ) صرف اتنا عرصہ رہے ، جتنا شام یا دن چڑھے کا وقت ہوتا ہے ۔‘‘ اے اللہ ! میں تجھ سے وہ چیز مانگتا ہوں ، جو تیری رحمت کو واجب کر دے اور تیری مغفرت کو پختہ کر دے ، اور ہر نیکی کے حوالے سے غنیمت ہو ، اور ہر گناہ کے حوالے سے سلامتی ہو ، اے اللہ ! تو میرے ہر گناہ کی مغفرت کر دینا اور ہر پریشانی کو ختم کر دینا اور ہر قرض کو ادا کروا دینا اور دنیا اور آخرت کی حاجات میں سے ہر ایک حاجت کو اپنی رحمت کے وسیلے سے پورا کر دینا ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے !‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن عبدالصمد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔