Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 22 · Chapter 1

Book of Drinks

Hadith 8075–8114

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

8075

Majma al-Zawaid #8075

عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: «حُرِّمَتِ الْخَمْرُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَهُمْ يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، وَيَأْكُلُونَ الْمَيْسِرَ، فَسَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهُمَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ} [البقرة: 219] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، فَقَالَ النَّاسُ: مَا حَرَّمَ عَلَيْنَا إِنَّمَا قَالَ: (فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ) وَكَانُوا يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمٌ مِنَ الْأَيَّامِ صَلَّى رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أَمَّ أَصْحَابَهُ فِي الْمَغْرِبِ خَلَّطَ فِي قِرَاءَتِهِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهَا آيَةً أَغْلَظَ مِنْهَا: (يَا أَيُّهَا الْذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى حَتَّى تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ) وَكَانَ النَّاسُ يَشْرَبُونَ حَتَّى يَأْتِيَ أَحَدُهُمُ الصَّلَاةَ وَهُوَ مُفِيقٌ. ثُمَّ نَزَلَتْ آيَةٌ أَغْلَظُ مِنْهَا: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ} [المائدة: 90] قَالُوا: انْتَهَيْنَا رَبَّنَا. فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَاسٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَوْ مَاتُوا عَلَى فُرُشِهِمْ، كَانُوا يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، وَيَأْكُلُونَ الْمَيْسِرَ، وَقَدْ جَعَلَهُ اللَّهُ رِجْسًا مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا إِذَا مَا اتَّقَوْا وَآمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ} [المائدة: 93] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" لَوْ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ لَتَرَكُوهَا كَمَا تَرَكْتُمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو وَهْبٍ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ لَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ. وَأَبُو نَجِيحٍ: ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ. وَسَرِيجٌ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, said wine was made unlawful in three stages. When the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, came to Madinah, people drank wine and consumed gambling gains, so Allah sent down the verse of al-Baqarah 219, and people said nothing was yet made unlawful. Then a Muhajir led Maghrib and confused the recitation, so Allah sent down the verse commanding believers not to approach prayer while drunk, and people drank only until sober for prayer. Then Allah sent down al-Maidah 90, and they said we stop, our Lord, and when asked about those killed or dead who had drunk, Allah sent down al-Maidah 93. > **"If it had been made unlawful upon them, they would have left it just as you have left it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : شراب کی حرمت کا حکم تین مرتبہ میں نازل ہوا نبی اکرم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے ‘ تو لوگ شراب پیا کرتے تھے اور جوا کھیلتے تھے ۔ لوگوں نے نبی اکرم ﷺ سے ان دونوں چیزوں کے بارے میں دریافت کیا ‘ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی پر یہ آیت نازل کی : ’’ لوگ تم سے شراب اور جوئے کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ، تم فرما دو ! ان دونوں میں بڑا گناہ ہے ‘ اور لوگوں کے لئے فائدہ بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ یہ آیت کے آخر تک ہے ۔ تو لوگوں نے یہ کہا : اس میں ہم پر حرام قرار نہیں دیا گیا صرف یہ کہا ہے ’’ ان دونوں میں بڑا گناہ ہے ‘‘۔ پھر لوگ شراب پیتے رہے یہاں تک کہ ایک مرتبہ ایک دن مہاجرین سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اپنے ساتھیوں کو مغرب کی نماز پڑھائی قرآت کرتے ہوئے وہ غلطی کر گئے اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں ایک آیت نازل کی جس میں زیادہ سخت حکم تھا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اے ایمان والو ! تم نماز کے قریب نہ جاؤ جب تم نشے کی حالت میں ہو جب تک تم یہ جان نہیں لیتے کہ تم کیا کہہ رہے ہو ‘‘۔ اس کے بعد بھی لوگ شراب پیتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی شخص نماز ادا کرنے کے لئے اس وقت آتا تھا جب اس کا نشہ ختم ہو چکا ہوتا تھا پھر وہ آیت نازل ہوئی جو اس سے زیادہ سخت حکم والی آیت تھی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اے ایمان والو ! بے شک شراب اور جوا اور بت اور پانسے گندگی ہیں اور شیطان کے عمل کا حصہ ہیں ، تو تم ان سے اجتناب کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ ‘‘۔ تو لوگوں نے کہا : اے ہمارے پروردگار ! ہم باز آ گئے ۔ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کچھ لوگ اللہ کی راہ میں قتل ہو چکے ہیں یا اپنے بچھونوں پر مرے ہیں وہ لوگ شراب پیا کرتے تھے اور جوا کھیلا کرتے تھے ‘ اور اللہ تعالیٰ نے اسے ناپاک اور شیطان کے عمل کا حصہ قرار دیا ہے ‘ تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی : ’’ جو لوگ ایمان لائے ‘ اور انہوں نے نیک اعمال کیے ‘ تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اس چیز کے بارے میں جو انہوں نے پہلے کھائی تھی جبکہ انہوں نے پرہیز گاری اختیار کی ہو ‘ وہ ایمان لائے ہوں اور نیک اعمال کیے ہوں “۔ یہ آیت کے آخر تک ہے تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اگر یہ ان پر حرام قرار دیے گئے ہوتے ‘ تو وہ لوگ بھی اسے ترک کر دیتے جس طرح تم نے ترک کیا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے غلام ابووہب پر کسی نے جرح نہیں کی ہے ‘ اور کسی نے اس کی توثیق نہیں کی ابونجیح نامی راوی کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے سریج نامی راوی ثقہ ہے ۔

8076

Majma al-Zawaid #8076

وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كُنْتُ سَاقِي الْقَوْمِ تِينًا وَزَبِيبًا خَلَطْنَاهُمَا جَمِيعًا وَكَانَ فِي الْقَوْمِ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو بَكْرٍ فَلَمَّا شْرِبْ قَالَ: أُحَيِّي أُمَّ بَكْرٍ بِالسَّلَامِ ... وَهَلْ لَكَ بَعْدَ قَوْمِكَ مِنْ سَلَامِ يُحَدِّثُنَا الرَّسُولُ بِأَنْ سَنُحْيَى ... وَكَيْفَ حَيَاةُ أَصْدَاءٍ وَهَامِ فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ وَالْقَوْمُ يَشْرَبُونَ إِذْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: مَا تَصْنَعُونَ؟ إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدْ نَزَّلَ تَحْرِيمَ الْخَمْرِ. فَأَرَقْنَا الْبَاطِيَةَ وَكَفَأْنَاهَا، ثُمَّ خَرَجْنَا فَوَجَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا عَلَى الْمِنْبَرِ يَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَةَ وَيُكَرِّرُهَا: "" {إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ} [المائدة: 91]». قُلْتُ لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا فِي تَحْرِيمِ الْخَمْرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مَطَرُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, said he was serving the people figs and raisins mixed together, and a man called Abu Bakr drank and recited poetry about greeting Umm Bakr and denying resurrection. While they were drinking, a Muslim entered and said Allah had sent down the prohibition of wine, so they spilled the vessel and overturned it, then went out to find the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, standing on the pulpit repeating the verse of al-Maidah 91. > **"Satan only wants to cause enmity and hatred among you through wine and gambling and to hinder you from remembrance of Allah and prayer, so will you stop."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں لوگوں کو تین اور زبیب پلا رہا تھا ہم نے ان دونوں کو ملا کے مشروب تیار کیا تھا ۔ حاضرین میں ایک صاحب موجود تھے جن کو ابوبکر کہا جاتا تھا جب انہوں نے وہ مشروب پیا تو یہ اشعار کہے : ’’ میں بکر کی والدہ کو سلام کہتا ہوں کیا تمہاری قوم کے بعد تمہیں سلامتی میں کوئی دلچسپی ہے رسول نے ہمیں یہ بات بتائی ہے کہ عنقریب ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ، تو پھر صدی ( نامی پرندے ) اور ہامہ ( ایک قول کے مطابق اس سے مراد بھی پرندہ ہے اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد ‘ انسانی کھوپڑی ہے ) کی زندگی کا کیا ہو گا ‘‘۔ راوی کہتے ہیں : ابھی ہم اسی حالت میں تھے اور لوگ شراب پی رہے تھے کہ اسی دوران مسلمانوں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہمارے پاس آیا اور بولا : تم کیا کر رہے ہو اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دینے کا حکم نازل کر دیا ہے ‘ تو ہم نے شراب کے برتنوں سے علیحدگی اختیار کی اور ( شراب کو ) انڈیل دیا پھر ہم وہاں سے نکلے ہم نے نبی اکرم ﷺ کو پایا ۔ آپ منبر پر کھڑے ہوئے تھے اور یہ آیت تلاوت کر رہے تھے اور اس کی تکرار کر رہے تھے : ’’ شیطان یہ ارادہ کرتا ہے کہ تمہارے درمیان شراب اور جوئے کے حوالے سے عداوت اور دشمنی ڈال دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے ‘ تو کیا تم باز آنے والے ہو ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے صحیح میں ایک حدیث مذکور ہے جو شراب کی حرمت کے بارے میں ہے ‘ لیکن وہ اس حدیث کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مطر بن میمون ہے ‘ اور وہ ضعیف ہے ۔

8077

Majma al-Zawaid #8077

وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ: «بَيْنَا أَنَا أُدِيرُ الْكَأْسَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ، وَأَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَسُهَيْلِ بْنِ بَيْضَاءَ، وَأَبِي دُجَانَةَ حَتَّى مَالَتْ رُءُوسُهُمْ إِذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ. فَمَا دَخَلَ عَلَيْنَا دَاخِلٌ وَلَا خَرَجَ مِنَّا خَارِجٌ، فَأَهْرَقْنَا الشَّرَابَ، وَكَسَرْنَا الْقِلَالَ، وَتَوَضَّأَ بَعْضُنَا، وَاغْتَسَلَ بَعْضُنَا، وَأَصَبْنَا مِنْ طِيبِ أُمِّ سُلَيْمٍ، ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ} [المائدة: 90] "" حَتَّى بَلَغَ: "" {فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ} [المائدة: 91] "" فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا مَنْزِلَةُ مَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْرَبُهَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا} [المائدة: 93] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ». فَقَالَ رَجُلٌ لِقَتَادَةَ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ أَنِسٍ؟ قَالَ: نَعَمْ. وَقَالَ رَجُلٌ لِأَنَسٍ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ. أَوْ حَدَّثَنِي مَنْ لَا يَكْذِبُنِي وَاللَّهِ مَا كُنَّا نَكْذِبُ وَلَا نَدْرِي مَا الْكَذِبُ. قُلْتُ: لِأَنَسٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, said he was passing the cup among Abu Talhah, Abu Ubaydah ibn al-Jarrah, Muadh ibn Jabal, Suhayl ibn Bayda and Abu Dujanah, may Allah be pleased with them, until their heads tilted, when a caller announced wine had been made unlawful. No one entered or left, but they poured out the drink, broke the jugs, some performed ablution and some bathed, applied perfume of Umm Sulaym, and went to the mosque where the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, recited al-Maidah 90 to 91. A man asked about those who died drinking it, so Allah sent down al-Maidah 93, and Anas affirmed he heard it directly and the Companions never lied nor knew lying. > **"O you who believe, wine, gambling, idols and divining arrows are filth from the work of Satan, so avoid them that you may succeed, until: so will you stop."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ حضرت سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ اور حضرت ابودجانہ رضی اللہ عنہ کو شراب پلا رہا تھا ان حضرات کے سر ادھر ادھر مائل ہو رہے تھے اسی دوران ہم نے ایک اعلان کرنے والے کو یہ اعلان کرتے ہوئے سنا خبردار شراب حرام قرار دیدی گئی ہے ‘ تو نہ کوئی شخص باہر سے اندر آیا اور نہ ہی ہم میں سے کوئی شخص باہر نکلا ہم نے شراب کو بہا دیا گھڑے کو توڑ دیا ہم میں سے کسی نے وضو کیا کسی نے غسل کیا پھر ہم نے سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس موجود خوشبو لگائی پھر ہم نکل کر نبی اکرم ﷺ کی مسجد کی طرف گئے ‘ تو نبی اکرم ﷺ یہ پڑھ رہے تھے : ” اے ایمان والو ! بے شک شراب اور جوا اور بت اور پانسہ نجس ہیں اور شیطان کے عمل کا حصہ ہیں ، تو تم اس سے اجتناب کرو تاکہ تم فلاح پا لو ‘‘۔ یہ آیت آپ نے یہاں تک پڑھی :’’ تو کیا تم باز آنے والے ہو ‘‘۔ ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس شخص کا مقام کیا ہو گا ، جو ایسی حالت میں مر گیا کہ وہ شراب پیا کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی ” جو لوگ ایمان لائے ‘ اور انہوں نے نیک اعمال کیے ‘ تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اس حوالے سے جو انہوں نے کھایا ہو ‘‘ یہ آیت کے آخر تک ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، تو ایک صاحب نے قتادہ سے کہا : کیا آپ نے خود حضرت انس رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ حدیث سنی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ! ایک شخص نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ نے خود نبی اکرم ﷺ سے یہ حدیث سنی ہے ۔ انہوں نے جواب دیا : جی ہاں ۔ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) مجھے اس شخص نے یہ بات بیان کی ہے جس نے جھوٹ نہیں بولا اللہ کی قسم ! ہم جھوٹ نہیں بولا کرتے تھے اور ہمیں یہ پتہ بھی نہیں تھا کہ جھوٹ کیا ہوتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث صحیح میں بھی مذکور ہے ‘ لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8078

Majma al-Zawaid #8078

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ فَدَخَلْتُ عَلَى نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِي وَهِيَ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ، فَضَرَبْتُهَا بِرِجْلِي ثُمَّ قُلْتُ: انْطَلَقُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدْ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ». فَذَكَرَهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الطُّوسِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, said when the prohibition of wine came down, he entered upon companions with wine before them, struck it with his foot, and told them to go to the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, for the prohibition had come down. He then narrated the report.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : شراب کو حرام قرار دیے جانے کا حکم نازل ہوا میں اپنے ساتھیوں میں سے کچھ افراد کے پاس آیا شراب ان کے سامنے موجود تھی میں نے اسے پاؤں مارا پھر میں نے کہا : تم لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں چلو کیونکہ شراب کو حرام قرار دینے کا حکم نازل ہو گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بن منصور طوسی کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8079

Majma al-Zawaid #8079

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ مَشَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ وَقَالُوا: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَجُعِلَتْ عِدْلًا لِلشِّرْكِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, said when wine was made unlawful, the Companions of the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, walked to one another saying wine had been made unlawful and made equal to shirk.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب شراب کو حرام قرار دیا گیا تو نبی اکرم ﷺ کے اصحاب ایک دوسرے کی طرف گئے ‘ اور بولے : شراب کو حرام قرار دیدیا گیا ہے ‘ اور اسے شرک کرنے کے برابر قرار دیا گیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8080

Majma al-Zawaid #8080

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ سِتَّةً: الْحُمُرَ، وَالْخَمْرَ، وَالْمَيْسِرَ، وَالْمَزَامِيرَ، وَالدُّفَّ، وَالْكُوبَةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْإِمَامُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ. وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ صُبَيْحٍ شَيْخُ الْبَزَّارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, forbade six things: domestic donkeys, wine, gambling, flutes, the hand-drum, and the kubah drum. Ibn Abbas added that every intoxicant is unlawful. > **"Every intoxicant is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے چھ چیزوں کو حرام قرار دیا ہے شراب کو ‘ گدھوں کو ‘ جوئے کو ‘ مزامیر کو ‘ دف کو اور کوباء ( طبل ) کو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر ‘ امام ہے ‘ اور وہ انتہائی ضعیف ہے اسے امام بزار نے انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ‘ اور یہ الفاظ نقل کیے ہیں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن عمار بن صبیح ہے جو امام بزار کا استاد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8081

Majma al-Zawaid #8081

وَعَنِ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَوْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ أَوَّلَ شَيْءٍ نَهَانِي عَنْهُ رَبِّي بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ شُرْبُ الْخَمْرِ، وَمُلَاحَاةُ الرِّجَالِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ رُمِيَ بِالْكَذِبِ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ: كَانَ صَدُوقًا، وَرُدَّ قَوْلُهُ، وَالْجُمْهُورُ ضَعَّفُوهُ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Darda or Muadh ibn Jabal, may Allah be pleased with them, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, said the first thing his Lord forbade him after worship of idols was drinking wine and quarreling with men. > **"The first thing my Lord forbade me after worship of idols was drinking wine and quarreling with men."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ یا شاید حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ میرے پروردگار نے بتوں کی عبادت کے بعد ‘ جس چیز سے سب سے پہلے مجھے منع کیا ہے وہ شراب پینا ہے ‘ اور لوگوں کے باہمی تنازعات ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے ‘ اور وہ متروک ہے اس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے محمد بن مبارک صوری کہتے ہیں : وہ صدوق تھا ، لیکن ان کا یہ قول مسترد کیا گیا ہے ‘ اور جمہور نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے ۔

8082

Majma al-Zawaid #8082

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنْ كَانَ لِمِنْ أَوَّلِ مَا عَهِدَ إِلَيَّ فِيهِ رَبِّيَ وَنَهَانِي عَنْهُ بَعْدَ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ، وَشُرْبِ الْخَمْرِ لِمُلَاحَاةُ الرِّجَالِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَنُقِلَ عَنِ ابْنِ مَعِينٍ تَوْثِيقُهُ فِي رِوَايَةٍ، وَقَالَ فِي الْأُخْرَى: لَيْسَ بِشَيْءٍ.

EnglishUnverified translation

Umm Salamah, may Allah be pleased with her, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, said among the first things his Lord entrusted to him and forbade him after worship of idols and drinking wine was quarreling with men. > **"Among the first things my Lord entrusted to me and forbade me after worship of idols and drinking wine was quarreling with men."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ میرے پروردگار نے بتوں کی عبادت کے بعد جس چیز کے بارے میں مجھے سب سے پہلے تلقین کی اور جس سے مجھے سب سے پہلے منع کیا وہ شراب پینا ہے جو لوگوں کے باہمی تنازعات کا باعث بنتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن متوکل ہے جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے یحیی بن معین سے ایک روایت میں اس کی توثیق نقل کی گئی ہے ‘ اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے یہ کہا ہے کہ یہ کوئی چیز نہیں ہے ۔

8083

Majma al-Zawaid #8083

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ بِعَيْنِهَا الْقَلِيلُ مِنْهَا وَالْكَثِيرُ، وَالْمُسْكِرُ مِنْ كُلِّ شَرَابٍ. قُلْتُ: عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ وَلَمْ أَرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, said wine is unlawful in itself, little of it and much, and whatever intoxicates from any drink.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : شراب کو بعینہ حرام قرار دیا گیا ہے خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ ہو اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ’’ اطراف ‘‘ کے مصنف نے اس روایت کی نسبت امام نسائی کی طرف کی ہے ، لیکن میں نے اس کو ( سنن نسائی میں ) نہیں دیکھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ۔ جن میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8084

Majma al-Zawaid #8084

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ آتِيَهُ بِالْمُدْيَةِ، وَهِيَ الشَّفْرَةُ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا، فَأَرْسَلَ بِهَا فَأُرْهِفَتْ، فَأَعْطَانِيهَا، وَقَالَ: " اغْدُ عَلَيَّ بِهَا " فَفَعَلْتُ، فَخَرَجَ بِأَصْحَابِهِ إِلَى أَسْوَاقِ الْمَدِينَةِ، وَفِيهَا زِقَاقُ خَمْرٍ قَدْ جُلِبَتْ مِنَ الشَّامِ، فَأَخَذَ الْمُدْيَةَ مِنِّي فَشَقَّ مَا كَانَ مِنْ تِلْكَ الزِّقَاقِ بِحَضْرَتِهِ، ثُمَّ أَعْطَانِيهَا، وَأَمَرَ أَصْحَابَهُ الْذِينَ كَانُوا مَعَهُ أَنْ يَمْضُوا مَعِي وَأَنْ يُعَاوِنُونِي، فَأَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْأَسْوَاقَ كُلَّهَا، فَلَا أَجِدُّ فِيهَا زِقَّ خَمْرٍ إِلَّا شَقَقْتُهُ. فَفَعَلْتُ فَلَمْ أَتْرُكْ فِي أَسْوَاقِهَا زِقًّا إِلَّا شَقَقْتُهُ».

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar, may Allah be pleased with them both, said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, ordered him to bring a knife, had it sharpened, then went with his Companions to the markets of Madinah where wineskins had been brought from Syria. He took the knife and cut open what was there in his presence, then ordered Ibn Umar with helpers to go through all markets and cut every wineskin, and he left none uncut. > **"Come to me with it in the morning."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں آپ کے پاس مدیہ لے کے آؤں راوی کہتے ہیں : اس سے مراد چھری ہے ‘ میں وہ لے کر آپ کے پاس آیا نبی اکرم ﷺ نے اسے بھجوایا تاکہ اسے تیز کیا جائے پھر آپ نے وہ مجھے عطا کی اور فرمایا کل صبح میرے پاس یہ لے کے آنا میں نے ایسا ہی کیا پھر نبی اکرم ﷺ اپنے اصحاب کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ کے بازاروں کی طرف گئے جن میں شراب کے مشکیزے موجود تھے جو شام سے لائے گئے تھے ۔ نبی اکرم ﷺ نے وہ چھری مجھ سے لی اور اپنے سامنے مشکیزوں کو چیرنا شروع کیا پھر آپ نے وہ چھری مجھے دی آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا جو آپ کے ساتھ تھے وہ لوگ میرے ساتھ جائیں اور اس بارے میں میرے ساتھ مدد کریں آپ نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں تمام بازاروں میں جاؤں اور جہاں بھی مجھے شراب کا مشکیزہ ملے میں اسے چیر دوں میں نے ایسا ہی کیا میں نے بازار میں جو بھی مشکیزہ پایا اسے چیر دیا ۔

8085

Majma al-Zawaid #8085

وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمِرْبَدِ، فَخَرَجْتُ مَعَهُ فَكُنْتُ عَنْ يَمِينِهِ فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ فَتَأَخَّرْتُ لَهُ وَكَانَ عَنْ يَمِينِهِ وَكُنْتُ عَنْ يَسَارِهِ، ثُمَّ أَقْبَلُ عُمَرُ فَتَنَحَّيْتُ لَهُ وَكَانَ عَنْ يَسَارِهِ فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِرْبَدَ فَإِذَا أَنَا بِزِقَاقٍ فِيهَا خَمْرٌ. قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمُدْيَةِ قَالَ: وَمَا عَرَفْتُ الْمُدْيَةَ، إِلَّا يَوْمَئِذٍ، فَأَمَرَ بِالزِّقَاقِ فَشُقَّتْ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا: أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَفِي الْآخِرِ أَبُو طُعْمَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، وَضَعَّفَهُ مَكْحُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar, may Allah be pleased with them both, said in another narration that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, went to the Mirbad with him on his right, then Abu Bakr came and Ibn Umar yielded, then Umar came and he yielded, until they reached wineskins of wine. The Prophet called for the knife, a word Ibn Umar only learned that day, and ordered the skins cut. > **"Bring me the knife."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ بات منقول ہے : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ مربد کی طرف تشریف لے گئے میں بھی آپ کے ساتھ نکلا میں آپ کی دائیں طرف تھا اسی دوران حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ، تو میں ان کی خاطر پیچھے ہٹ گیا وہ نبی اکرم ﷺ کے دائیں طرف آ گئے ‘ اور میں نبی اکرم ﷺ کے بائیں طرف ہو گیا پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے ‘ تو میں ان کے لئے پیچھے ہٹ گیا وہ نبی اکرم ﷺ کے بائیں طرف ہو گئے پھر نبی اکرم ﷺ مربد تشریف لائے ‘ تو وہاں کچھ مشکیزے موجود تھے جن میں شراب تھی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھ سے چھری منگوائی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : مجھے لفظ مدیہ کا اس دن پتہ چلا ( کہ یہ چھری کے لئے استعمال ہوتا ہے ) پھر نبی اکرم ﷺ نے مشکیزوں کے بارے حکم دیا تو انہیں چیر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ یہ تمام روایات امام احمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں ، جن میں سے ایک کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ‘ اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی ابوطعمہ ہے ‘ جسے محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی نے ثقہ قرار دیا ہے مکحول نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8086

Majma al-Zawaid #8086

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَرَاقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَمْرَ، وَكَسَرَ جِرَارَهُ». كَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَكَسَرَ جِرَارَهَا. وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir, may Allah be pleased with him, said on the day of the conquest of Makkah the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, poured out the wine and broke its jars.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب مکہ کی فتح کا دن آیا تو نبی اکرم ﷺ نے شراب بہا دی اور اس کے گھڑے تڑوا دیے ۔ امام احمد نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے ۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے تا ہم انہوں نے یہ الفاط نقل کیے ہیں :’’ آپ نے اس کے گھڑے تڑوا دیے ‘‘۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔ امام احمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8087

Majma al-Zawaid #8087

وَعَنْ جَابِرٍ «أَنْ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ بَعْدَ مَا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشُقَّتْ،» فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْبَيْعِ فِي ثَمَنِ الْخَمْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir, may Allah be pleased with him, reported that a man of Thaqif gifted the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, a waterskin of wine after wine had been made unlawful, so the Prophet ordered it split open. The full report was mentioned earlier under the price of wine. > **"Pour it out and cut it open."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں شراب کا مشکیزہ پیش کیا یہ شراب کی حرمت کا حکم نازل ہونے کے بعد کی بات ہے ۔ نبی اکرم ﷺ کے حکم کے تحت اس مشکیزے کو چیر دیا گیا اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔ اس سے پہلے شراب کی قیمت سے متعلق باب میں خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔ اور وہ ضعیف ہے ۔

8088

Majma al-Zawaid #8088

عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ رَبِّي تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَرَّمَ عَلَيَّ الْخَمْرَ، وَالْكُوبَةَ، وَالْقِنِّينِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْغُبَيْرَاءَ فَإِنَّهَا ثُلْثُ خَمْرِ الْعَالَمِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةِ، وَالنَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Sad ibn Ubadah, may Allah be pleased with them, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said his Lord, blessed and exalted, made unlawful upon him wine, the kubah drum and the qinnin lute, and warned against ghubayra, for it is a third of the wine of the world. > **"My Lord has made wine, the kubah and the qinnin unlawful upon me, and beware of ghubayra, for it is a third of the wine of the world."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ بے شک میرے پروردگار نے مجھ پر شراب کو حرام قرار دیا ہے ‘ اور کوبہ ( طبل ) قنین ( جوئے کا مخصوص رومی کھیل ) کو حرام قرار دیا ہے ‘ اور تم لوگ غبیراء سے بچ کے رہنا کیونکہ وہ تمام جہان کی شرابوں کا ایک تہائی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے ۔ امام ابوزرعہ اور امام نسائی نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

8089

Majma al-Zawaid #8089

وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ابْنَةِ أَبِي سُفْيَانَ: «أَنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ، وَالسُّنَنَ، وَالْفَرَائِضَ ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ؟ قَالَ: فَقَالَ: "" الْغُبَيْرَاءُ؟ "" قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: "" فَلَا تُطْعِمُوهُ "". ثُمَّ لَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ بِيَوْمَيْنِ ذَكَرُوهُمَا لَهُ أَيْضًا فَقَالَ: "" الْغُبَيْرَاءُ؟ "" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: "" فَلَا تُطْعِمُوهُ "". ثُمَّ أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا فَسَأَلُوهُ عَنْهُ قَالَ: "" الْغُبَيْرَاءُ؟ "" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: "" فَلَا تُطْعِمُوهُ "" قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهَا قَالَ: "" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهَا فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسُنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Habibah daughter of Abu Sufyan, may Allah be pleased with her, reported that people of Yemen came to the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, learned prayer and laws, then asked about a drink of wheat and barley. He asked if it was ghubayra, they said yes, and three times he told them not to taste it, and when they said they would not leave it, he commanded striking the neck of whoever did not leave it. > **"Is it ghubayra. Do not taste it. Whoever does not leave it, strike his neck."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم ﷺ نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہماری ایک شراب ہے ‘ جسے ہم گندم اور جو کے ذریعے تیار کرتے ہیں راوی کہتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دریافت کیا : غبیراء ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے استعمال نہ کرو اس کے دو دن بعد پھر ان لوگوں نے اس کا ذکر کیا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : غبیراء ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے استعمال نہ کرو پھر جب ان لوگوں نے روانگی کا ارادہ کیا ‘ تو انہوں نے پھر نبی اکرم ﷺ سے دریافت کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : غبیراء ؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اسے استعمال نہ کرو انہوں نے عرض کی : لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو اسے نہیں چھوڑے گا اس کی گردن اڑا دینا ۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ اور طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے ۔ امام احمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8090

Majma al-Zawaid #8090

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ خَمْرُنَا يَوْمَئِذٍ الْفَضِيخَ، وَحُرِّمَتْ يَوْمَ حُرِّمَتْ وَمَا هِيَ إِلَّا فَضِيخُكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, said their wine in those days was fadikh, and when it was made unlawful, it was none other than the fadikh people make.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ان دنوں ہماری شراب فضیخ ہوتی تھی اور جس دن اسے حرام قرار دیا گیا اس دن فضیخ ہی استعمال ہو رہی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8091

Majma al-Zawaid #8091

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ: «مَنْ مَاتَ وَفِي بَطْنِهِ رِيحُ الْفَضِيخِ فَضَحَهُ اللَّهُ عَلَى رُءُوسِ الْأَشْهَادِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُبَارَكٌ أَبُو عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, raised to the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, that whoever dies with the smell of fadikh in his belly, Allah will disgrace him before all witnesses on the Day of Resurrection. > **"Whoever dies with the smell of fadikh in his belly, Allah will disgrace him before all witnesses on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ) ’’ جو شخص مر جائے ‘ اور اس کے پیٹ میں فضیخ کی بو موجود ہو ‘ تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے اسے رسوائی کا شکار کرے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک ابوعمرو ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8092

Majma al-Zawaid #8092

وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ «أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الشَّرَابِ فَقَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ فَكَانَتْ كَثِيرَةَ التَّمْرِ فَحَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ».

EnglishUnverified translation

Maqil ibn Yasar, may Allah be pleased with him, when asked about drinks, said they were in Madinah, rich in dates, and the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbade fadikh.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا ‘ تو انہوں نے فرمایا : ہم لوگ مدینہ منورہ میں ہوتے تھے وہاں کھجوریں زیادہ ہوتی تھی ، تو اللہ نے فضیخ کو حرام قرار دیا ۔

8093

Majma al-Zawaid #8093

وَفِي رِوَايَةٍ فَجَعَلْتُ أُرِيقُهَا وَأَقُولُ: هَذَا آخِرُ الْعَهْدِ بِالْخَمْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

In another narration, Maqil poured it out saying this is the last covenant with wine.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” تو میں نے اسے بہانا شروع کیا اور ساتھ یہ کہنا شروع کیا : یہ شراب کے ساتھ آخری واسطہ تھا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8094

Majma al-Zawaid #8094

وَعَنِ أَبِي طَلْحَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ رُدَيْحٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Talhah, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbade the two mixtures. > **"Do not mix two kinds together."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے دو قسم کی شراب ملانے ( یا دو قسم کی چیزوں کو ملا کر شراب تیار کرنے ) سے منع کیا ہے ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ردیح ہے ‘ جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ۔ ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8095

Majma al-Zawaid #8095

وَعَنِ أَنَسٍ «أَنَّهُ كَانَ يَنْبِذُ التَّمْرَ عَلَى حِدَةٍ وَالْبُسْرَ عَلَى حِدَةٍ وَيَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" انْبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَسْعُودٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَوَثَّقَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, used to soak dates alone and unripe dates alone, and said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, commanded soaking each one separately. > **"Soak each one of them separately."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ تر کھجور کی نبیذ علیحدہ تیار کرتے تھے اور خشک کھجور کی نبیذ علیحدہ تیار کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ ان میں سے ہر ایک کی نبیذ الگ سے تیار کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومسعود عبدالرحمن بن حسن ہے ‘ جسے ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ‘ اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8096

Majma al-Zawaid #8096

وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُجْمَعَ بَيْنَ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Usayd, may Allah be pleased with him, said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbade combining dates and raisins. > **"Do not combine dates and raisins."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجور اور کشمش کو جمع کیا جائے ( یعنی دونوں کو ملا کر نبیذ تیار کی جائے گی ) ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8097

Majma al-Zawaid #8097

وَعَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أُمِّهِ - وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ جَمِيعًا وَقَالَ: "" انْبِذْ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَةٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبُقِّيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Mabad ibn Kab ibn Malik, from his mother who prayed both qiblahs with the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said she heard the Prophet forbid dates and raisins together and command soaking each one alone. > **"Soak each one of them alone."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معبد بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی اقتداء میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے وہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو کھجور اور کشمش ملا کر ( نبیذ تیار کرنے ) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ‘ اور یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ان میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ مدلس ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8098

Majma al-Zawaid #8098

وَعَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أُمِّهِ - وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا تَنْتَبِذُوا التَّمْرَ وَالزَّبِيبَ جَمِيعًا وَانْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ عَلَى حِدَتِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Mabad ibn Kab ibn Malik, from his mother who prayed both qiblahs, may Allah be pleased with her, said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said not to make nabidh of dates and raisins together, but each one separately. > **"Do not make nabidh of dates and raisins together, and make nabidh of each one separately."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معبد بن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کا بیان نقل کرتے ہیں : جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے ‘ وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کھجور اور کشمش کی نبیذ اکھٹی تیار نہ کرو ان میں سے ہر ایک کی نبیذ الگ سے تیار کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ مدلس ہے ۔

8099

Majma al-Zawaid #8099

وَعَنْ أُمِّ مَعْبَدٍ «أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ قُلْتُ: وَمَا هُمَا؟ قَالَ: "" التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ». وَكَانَتْ أُمُّ مُغِيثٍ جَدَّةُ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Umm Mabad, may Allah be pleased with her, heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbid the two mixtures. Asked what they are, it was said dates and raisins. Umm Mughith, grandmother of Rabiah, had prayed both qiblahs in his time. > **"Dates and raisins."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام معبد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو دو چیزیں ملا کر ( نبیذ تیار کرنے ) سے منع کرتے ہوئے سنا ہے میں نے دریافت کیا : وہ دو چیزیں کیا تھیں ؟ انہوں نے جواب دیا : کھجوریں اور کشمش ۔ سیدہ ام مغیث رضی اللہ عنہا ربیعہ بن عبدالرحمن کی دادی ہیں اور انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔

8100

Majma al-Zawaid #8100

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَوَّلُ مَا يُكْفَأُ الْإِسْلَامُ كَمَا يُكْفَأُ الْإِنَاءُ فِي شَرَابٍ يُقَالُ لَهُ: الطِّلَاءُ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فُرَاتُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ أَحْمَدُ: ثِقَةٌ، وَذِكْرُهُ ابْنُ عَدِيٍّ وَقَالَ: لَمْ أَرَ أَحَدًا صَرَّحَ بِضَعْفِهِ، وَأَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah, may Allah be pleased with her, said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said the first thing overturned of Islam, as a vessel is overturned, will be over a drink called tila. > **"The first thing overturned of Islam, as a vessel is overturned, will be over a drink called tila."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ” سب سے پہلے اسلام کو اوندھا کر دیا جائے گا ، جس طرح شراب کے برتن کو اوندھا کیا جاتا ہے ‘ جس کا نام طلا ، ہوتا ہے ‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی فرات بن ابوسلیمان ہے ۔ امام احمد کہتے ہیں : یہ ثقہ ہے ابن عدی نے اس کا ذکر کیا ہے ‘ اور یہ بات بیان کی ہے میں نے ایسے کسی شخص کو نہیں دیکھا جس نے اس کے ضعیف ہونے کی صراحت کی ہو مجھے یہ امید ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8101

Majma al-Zawaid #8101

عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ: «سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُزَفَّتَةِ وَقَالَ: "" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ "". قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الْمُزَفَّتَةُ؟ قَالَ: الْمُقَيَّرُ. قَالَ: قُلْتُ: فَالرَّصَاصُ وَالْقَارُورَةُ؟ قَالَ: وَمَا بَأْسٌ بِهِمَا؟ قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَهُمَا. قَالَ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، فَإِنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ. قَالَ: قُلْتُ: صَدَقْتَ السُّكْرُ حَرَامٌ فَالشَّرْبَةُ وَالشَّرْبَتَانِ عَلَى طَعَامِنَا؟ قَالَ: الْمُسْكِرُ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ حَرَامٌ. وَقَالَ: الْخَمْرُ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَمَا خُمِّرَتْ مِنْ تِلْكَ فَهُوَ الْخَمْرُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَذَكَرَهُ. وَزَادَ الْبَزَّارُ بَعْدَ قَوْلِهِ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ؛ فَإِنَّهَا كَلِمَةُ حُكْمٍ أَخَذَ بِهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ. وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Mukhtar ibn Fulful said he asked Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, about vessels, and he said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbade pitched vessels and said every intoxicant is unlawful. Asked about muqayyar, lead and glass, he permitted them, said leave doubt for certainty, that drunkenness is unlawful, little and much, and that wine comes from grapes, dates, honey, wheat, barley and corn, whatever ferments thereof is wine. > **"Every intoxicant is unlawful. Leave what makes you doubt for what does not make you doubt. Little and much of what intoxicates is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مختار بن فلفل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا ‘ تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم ﷺ نے ’’ مزفت ‘‘ سے منع کیا ہے ‘ اور یہ ارشاد فرمایا ہے :’’ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ‘‘۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا : مزفت سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : مقیر ( تارکول جیسی ایک چیز ) ‘ راوی کہتے ہیں : میں نے دریافت کیا : سیسے ( یا قلعی ) اور شیشے کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے میں نے دریافت کیا : لوگ ان دونوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں ‘ انہوں نے کہا : جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف چلے جاؤ ‘ جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے ‘ ویسے ہر نشہ آور چیز حرام ہے ‘ میں نے کہا : آپ نے ٹھیک کہا ہے ‘ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ‘ خواہ ہمارے کھانے کے بعد اس کے ایک یا دو گھونٹ ہوں ؟ انہوں نے کہا : نشہ آور چیز کی تھوڑی اور زیادہ مقدار حرام ہے ‘ پھر انہوں نے کہا : خمر کشمش سے ‘ کھجور سے ‘ شہد سے ‘ گندم سے ‘ جو سے اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے ‘ ان میں سے جو بھی خمر ہو گی ‘ وہ خمر شمار ہو گی ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ خمر کو حرام قرار دیا گیا ہے ‘ یہ کشمش ‘ کھجور ‘ شہد ‘ گندم ‘ جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے ‘‘۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ‘ امام بزار نے ان کے ان الفاظ کے بعد :’’ تم اس چیز کو چھوڑ دو ! جو تمہیں شک میں مبتلا کرے ‘ اور اس چیز کی طرف جاؤ ‘ جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے ‘‘۔ اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں :’’ یہ ایک فیصلہ کن بات ہے ‘ تم سے پہلے کے لوگوں نے اسے اختیار کر لیا تھا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8102

Majma al-Zawaid #8102

وَعَنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ شَرَابٍ بِالْيَمَنِ يُقَالُ لَهُ: الْبَتْعُ وَالْمِزْرُ فَقَالَ: "" مَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, was asked about a Yemeni drink called bit and mizr, and said whatever intoxicates is unlawful. > **"Whatever intoxicates is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سے یمن میں موجود ایک شراب کے بارے میں دریافت کیا گیا : جسے ’’ بتع ‘‘ اور ’’ مزر “ کہا جاتا ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :’’ جو چیز نشہ پیدا کرے وہ حرام ہے “۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8103

Majma al-Zawaid #8103

وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَمَّا يُصْنَعُ فِي الظُّرُوفِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas, may Allah be pleased with him, said he heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbid what is made in vessels, and that every intoxicant is unlawful. > **"Every intoxicant is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو اس چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ‘ جسے برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے ‘ اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ‘ اور وہ مدلس ہے ‘ لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8104

Majma al-Zawaid #8104

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ الْإِفْرِيقِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with him, said he heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, say every intoxicant is unlawful. > **"Every intoxicant is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم افریقی ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8105

Majma al-Zawaid #8105

وَعَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زِيَادٌ الْجَصَّاصُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جُمْهُورُ الْأَئِمَّةِ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا يَهِمُ.

EnglishUnverified translation

Qurrah ibn Iyas, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, said every intoxicant is unlawful. > **"Every intoxicant is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ہر نشہ آور چیز ‘ حرام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی جصاص ہے ‘ جمہور ائمہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا ہے ‘ اور یہ کہا ہے : یہ بعض اوقات وہم کا شکار ہو جاتا ہے ۔

8106

Majma al-Zawaid #8106

وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: «سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Qays ibn Sad ibn Ubadah al-Ansari, may Allah be pleased with them, said he heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, say every intoxicant is wine and every intoxicant is unlawful. > **"Every intoxicant is wine and every intoxicant is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ ہر نشہ آور چیز ‘ خمر ہے ‘ اور ہر نشہ آور چیز ‘ حرام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ‘ ( اور اس میں ) ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

8107

Majma al-Zawaid #8107

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنَّ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ [فِي آخِرِ الزَّمَانِ]] يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbas, may Allah be pleased with them both, reported that the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said his community will drink wine in later times calling it by another name. > **"My community will drink wine in later times calling it by another name."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ آخری زمانے میں میری امت کے لوگ شراب پییئں گے ‘ اور وہ اس کا نام تبدیل کر دیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

8108

Majma al-Zawaid #8108

وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ وَلَا فِي الْجَرِّ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ وَكُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الْأَوْعِيَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Maymunah, may Allah be pleased with her, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, said not to make nabidh in gourds, jars or pitched vessels, and every drink that intoxicates is unlawful. More reports of this chapter will come under vessels. > **"Do not make nabidh in gourds, jars or pitched vessels, and every drink that intoxicates is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیده میمونہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ’’ تم ‘ دباء ‘ مٹکے اور مزفت میں نبیذ تیار نہ کرو اور جو مشروب نشہ کر دے ‘ وہ حرام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے ‘ جس میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس باب سے متعلق دیگر احادیث آگے چل کر ‘ برتنوں سے متعلق باب ‘ میں آئیں گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ۔

8109

Majma al-Zawaid #8109

عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thabit, may Allah be pleased with him, said the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, said whatever intoxicates in large amount, its small amount is unlawful. > **"Whatever intoxicates in large amount, its small amount is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ کر دے ‘ اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس بن سعد ہے ‘ اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

8110

Majma al-Zawaid #8110

وَعَنْ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَاشِمِيُّ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَهُ أَحَادِيثُ لَا يُتَابَعُ مِنْهَا عَلَى شَيْءٍ، وَذَكَرَ لَهُ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَنَسٍ فِي بَابِ مَا يُسْكِرُ فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْوَرَقَةِ بِمَقْلُوبِهَا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Khawwat ibn Jubayr, may Allah be pleased with him, reported that the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, said whatever intoxicates in large amount, its small amount is unlawful. > **"Whatever intoxicates in large amount, its small amount is unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ نے ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ’’ جس کی زیادہ مقدار نشہ کر دے ‘ اُس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن اسحاق باشی ہے عقیلی کہتے ہیں : اس کے حوالے سے ایسی احادیث منقول ہیں ، جن میں سے کسی نے اس کی متابعت نہیں کی گئی امام ذہبی نے اس کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ۔ اس سے پہلے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے جو اس چیز سے متعلق باب میں ہے جو نشہ کر دے وہ اس ورق کے آغاز میں گزری ہے ‘ جو پلٹا گیا ہے ‘ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

8111

Majma al-Zawaid #8111

عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: «كُنَّا بِالْمَدِينَةِ، وَكَانَتْ كَثِيرَةَ الثَّمَرَةِ، فَحَرَّمَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَضِيخَ. وَجَاءَهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنِ امْرَأَةٍ عَجُوزٍ كَبِيرَةٍ أَنَسْقِيهَا النَّبِيذَ فَإِنَّهَا لَا تَأْكُلُ الطَّعَامَ؟ فَنَهَاهُ مَعْقِلٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Maqil ibn Yasar, may Allah be pleased with him, said they were in Madinah rich in fruit, and the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbade fadikh to them. A man asked about giving nabidh to a weak old woman who ate no food, and Maqil forbade him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم مدینہ منورہ میں ہوتے تھے ‘ وہاں پھل بہت زیادہ ہوتا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ہم پر فضیخ کو حرام قرار دیدیا ۔ ایک شخص ان ( یعنی حضرت معقل رضی اللہ عنہ ) کے پاس آیا اور اس نے ایک بوڑھی عمر رسیدہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا : کہ کیا ہم اسے نبیذ پلا دیں کیونکہ وہ کھانا نہیں کھاتی ہے ‘ تو حضرت معقل رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو منع کر دیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔

8112

Majma al-Zawaid #8112

وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ مُقْرَنٍ قَالَ: «أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَبِيذِ جَرٍّ فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ، فَنَهَانِي عَنْهُ فَأَخَذْتُ الْجَرَّةَ فَكَسَرْتُهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا هِلَالٍ الْمُزَنِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Suwayd ibn Muqarrin, may Allah be pleased with him, said he brought jar nabidh to the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, asked about it, and the Prophet forbade it to him, so he took the jar and broke it. > **"It is forbidden."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں نبیذ کا مٹکا لے کر آیا ‘ میں نے آپ سے اس بارے میں دریافت کیا ، تو آپ نے مجھے اس سے منع کر دیا ، میں نے وہ مٹکا پکڑا اور اسے توڑ دیا ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ہلال مزنی کا معاملہ مختلف ہے ‘ اور وہ ثقہ ہے ۔

8113

Majma al-Zawaid #8113

وَعَنِ أَبِي إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ «أَنَّهُمْ ذَكَرُوا يَوْمًا مَا يُنْتَبَذُ فِيهِ، فَتَنَازَعُوا فِي الْقَرْعِ، فَمَرَّ بِهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: يَا أَبَا أَيُّوبَ الْقَرْعُ يَنْتَبِذُ فِيهِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ كُلِّ مُزَفَّتٍ يُنْتَبَذُ فِيهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَرْعَ فَرَدَّ أَبُو دَاوُدَ مِثْلَ قَوْلِهِ الْأَوَّلِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو إِسْحَاقَ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ مَسْتُورٌ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Abu Ishaq freedman of Banu Hashim reported they disputed over what may be used for nabidh, especially gourds, and Abu Ayyub al-Ansari, may Allah be pleased with him, passing by, said he heard the Messenger of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, forbid every pitched vessel used for nabidh, so the gourd was rejected. > **"I heard the Messenger of Allah forbid every pitched vessel used for nabidh."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابواسحاق ‘ جو بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلام ہیں ‘ وہ بیان کرتے ہیں : ان لوگوں نے ایک دن اُس چیز کا ذکر کیا ، جس میں نبیذ تیار کی جاتی ہے ‘ تو کدو کے بنے ہوئے برتن کے بارے میں اُن کے درمیان اختلاف ہو گیا ، حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس سے گزرے ‘ اُن لوگوں نے حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر دریافت کیا : اے حضرت ابوایوب ! کدو میں نبیذ تیار کی جا سکتی ہے ؟ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے نبی اکرم ﷺ کو ہر مزفت چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے ‘ جس میں نبیذ تیار کی جائے ۔ تو انہوں نے کدو کے بارے میں ( جواز کو ) مسترد کر دیا ‘ ابوداؤد نے ان کے پہلے قول کی مانند جواب نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ ابواسحاق جو بنو ہاشم کے غلام ہیں ‘ وہ مستور ہے ‘ اس روایت کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے ‘ جس میں ضعف پایا جاتا ہے ‘ ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

8114

Majma al-Zawaid #8114

وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: «قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَطَبَ، فَنَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ وِقَاءُ بْنُ إِيَاسٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَابْنُ حِبَّانَ، وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub, may Allah be pleased with him, said the Prophet, peace and blessings of Allah be upon him, stood, preached, and forbade gourds and pitched vessels. > **"Do not use gourds or pitched vessels."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کھڑے ہوئے آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا : ‘ اور دباء اور مزفت سے منع کر دیا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی وقاء بن ایاس ہے ‘ جسے ابوحاتم ابن حبان اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے ‘ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔