Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 2 · Chapter 8

Book of Knowledge

Hadith 752–791

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

752

Majma al-Zawaid #752

عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْحَدِيثَ يَصُدُّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلَاةِ وَعَنْ صِلَةِ الرَّحِمِ، فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ؟. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Shuʿbah said: > **"Indeed, this study of hadith diverts you from the remembrance of Allah, from prayer, and from maintaining ties of kinship; so will you not then desist?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شعبہ فرماتے ہیں : یہ حدیث ( یعنی علم حدیث حاصل کرنا ) تمہیں اللہ کے ذکر ، نماز اور صلہ رحمی سے روک دیتا ہے ، تو کیا تم لوگ باز آنے والے ہو ؟ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

753

Majma al-Zawaid #753

عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي السُّلَمِيَّ - قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ كَانَ يُقْرِئُنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُمْ كَانُوا يَأْخُذُونَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ آيَاتٍ، فَلَا يَأْخُذُونَ فِي الْعَشْرِ الْأُخْرَى حَتَّى يَعْلَمُوا مَا فِي هَذِهِ مِنَ الْعِلْمِ وَالْعَمَلِ. قَالَ: فَيُعَلِّمُنَا الْعِلْمَ وَالْعَمَلَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، اخْتَلَطَ فِي آخِرِ عُمْرِهِ.

EnglishUnverified translation

Abū ʿAbd al-Raḥmān al-Sulamī reported: Those among the Companions of the Messenger of Allah ﷺ who used to teach us recitation narrated to us that they would take ten verses from the Messenger of Allah ﷺ, and they would not proceed to the next ten verses until they mastered whatever knowledge and practical deed was contained within them. He said: > **"Thus, he taught us knowledge and action together."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں : ہمیں اُن صحابی نے یہ بات بتائی ہے ، جو ہمیں قرآن سکھایا کرتے تھے ، وہ فرماتے ہیں : وہ لوگ نبی اکرم ﷺ سے دس آیات سیکھتے تھے ، تو اگلی دس آیات کا علم اس وقت تک حاصل نہیں کرتے تھے ، جب تک وہ پہلے والی دس آیات میں موجود علم اور عمل کے ہر پہلو سے واقف نہیں ہو جاتے تھے ، وہ صحابی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ علم اور عمل ( دونوں کی ) کی تعلیم دیتے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ، جو عمر کے آخری حصے میں اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

754

Majma al-Zawaid #754

وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: «كُنْتُ مُجَاوِرَةً أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِذَا رَأَتِ الْمَرْأَةُ أَنَّ زَوْجَهَا جَامَعَهَا فِي الْمَنَامِ، أَتَغْتَسِلُ؟ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: تَرِبَتْ يَدَاكِ أُمَّ سُلَيْمٍ، فَضَحْتِ النِّسَاءَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، وَلَنَا أَنْ نَسْأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَمَّا أُشْكِلَ عَلَيْنَا خَيْرٌ مِنْ أَنْ نَكُونَ مِنْهُ عَلَى عَمْيَاءَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" تَرِبَتْ يَدَاكِ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ، عَلَيْهَا الْغُسْلُ إِذَا وَجَدَتِ الْمَاءَ "" فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَهَلْ لِلْمَرْأَةِ مَاءٌ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" فَأَنَّى يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا؟ هُنَّ شَقَائِقُ الرِّجَالِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ انْقِطَاعٌ بَيْنَ أُمِّ سُلَيْمٍ وَإِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا فِي الطَّهَارَةِ وَفِي الِاحْتِلَامِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Umm Sulaym رضي الله عنها said: I was residing near Umm Salamah رضي الله عنها, the wife of the Prophet ﷺ. Umm Sulaym asked, "O Messenger of Allah, what is your view if a woman sees in her dream that her husband has intercourse with her, must she perform the ritual bath (Ghusl)?" Umm Salamah exclaimed, "May your hands be dusted, O Umm Sulaym! You have embarrassed the women before the Messenger of Allah ﷺ!" Umm Sulaym responded, "Indeed, Allah is not shy of the truth, and for us to ask the Prophet ﷺ concerning what perplexes us is better than remaining in blindness regarding it." The Prophet ﷺ said: > **"May your hands be dusted, O Umm Sulaym! Ritual bath is obligatory upon her if she finds wetness."** Umm Salamah asked, "O Messenger of Allah, does a woman discharge fluid?" The Prophet ﷺ said: > **"Then how else does her child resemble her? Women are indeed the twin halves of men."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پڑوس میں رہی ہوں ، ایک دفعہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کہ اگر کوئی عورت خواب میں یہ دیکھتی کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کر رہا ہے ، تو کیا وہ عورت غسل کرے گی ؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : اے ام سلیم ! تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں ، تم نے اللہ کے رسول کے سامنے عورتوں کو شرمندہ کر دیا ہے ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا : بیشک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے ، ہمیں جو مشکل پیش آتی ہے ، ہم اس کے بارے میں نبی اکرم ﷺ سے سوال کر لیں ، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ ہم اس کے حوالے سے ناواقف رہیں ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے ام سلیم ! تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں ، ایسی عورت پر غسل لازم ہو گا ، جب وہ پانی ( یعنی منی کا خروج ) پا لے ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا عورت کا بھی پانی ہوتا ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اُس کا بچہ اور کس وجہ سے اُس کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے ؟ یہ عورتیں بھی مردوں کا حصہ ہیں ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، یہ ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ، امام احمد کی سند میں سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا اور اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ نامی راوی کے درمیان ’’ انقطاع ‘‘ ہے ، اس موضوع سے متعلق دیگر احادیث طہارت سے متعلق اور احتلام سے متعلق باب میں آئیں گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔

755

Majma al-Zawaid #755

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَقَدْ عِشْتُ بُرْهَةً مِنْ دَهْرٍ وَإِنَّ أَحَدَنَا يُؤْتَى الْإِيمَانَ قَبْلَ الْقُرْآنِ، وَتَنْزِلُ السُّورَةُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَتَعَلَّمُ حَلَالَهَا وَحَرَامَهَا وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ مِنْهَا كَمَا تَعَلَّمُونَ أَنْتُمُ الْقُرْآنَ، ثُمَّ لَقَدْ رَأَيْتُ رِجَالًا يُؤْتَى أَحَدُهُمُ الْقُرْآنَ قَبْلَ الْإِيمَانِ، فَيَقْرَأُ مَا بَيْنَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ إِلَى خَاتِمَتِهِ مَا يَدْرِي مَا آمِرُهُ وَلَا زَاجِرُهُ، وَمَا يَنْبَغِي أَنْ يَقِفَ عِنْدَهُ [مِنْهُ]، وَيَنْثُرَهُ نَثْرَ الدَّقَلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما said: > **"I have lived a period of my life when one of us would be granted faith before the Qur'an. A Surah would be revealed to Muḥammad ﷺ, and we would learn its lawful and unlawful matters, and where one ought to pause regarding it, just as you learn the Qur'an today. Then later, I have seen men granted the Qur'an before faith; one of them recites from the opening of the Book to its conclusion, not knowing what it commands nor what it forbids, nor where one ought to pause, scattering it like the scattering of inferior dates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : میں نے ایک زمانہ ایسے عالم میں گزارا ہے کہ ہم میں سے کسی ایک کو قرآن سے پہلے ایمان عطا کیا جاتا تھا ، جب حضرت محمد ﷺ پر کوئی سورت نازل ہوتی تھی ، تو وہ شخص اُس کے حلال اور حرام کا علم حاصل کرتا تھا ، اور اُس چیز کا بھی علم حاصل کرتا تھا ، جس سے واقف ہونا اُس کے لئے مناسب تھا ، بالکل اسی طرح ، جس طرح ( آج کے زمانے میں ) تم لوگ قرآن کا علم حاصل کرتے ہو ، پھر میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ، جنہیں ایمان سے پہلے قرآن دے دیا گیا ، وہ سورہ فاتحہ سے لے کر قرآن کے آخر تک پورا پڑھ لیتے ہیں ، لیکن انہیں یہ پتا نہیں ہوتا کہ قرآن انہیں کیا حکم دیتا ہے اور کس چیز سے منع کرتا ہے ؟ اور ایسے شخص کے لیے یہ مناسب بھی نہیں ہے کہ وہ ان چیزوں کا علم حاصل کرے ، وہ تیزی سے اس کو یوں پڑھتا ہے ، جس طرح ردی کھجوریں پھینک دی جاتی ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

756

Majma al-Zawaid #756

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَأَبَا مُوسَى إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ: "" تَسَانَدَا وَتَطَاوَعَا، وَبَشِّرَا وَلَا تُنَفِّرَا ""، فَخَطَبَ النَّاسَ مُعَاذٌ، فَحَثَّهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ وَالتَّفَقُّهِ وَالْقُرْآنِ، وَقَالَ: أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ: إِذَا ذُكِرَ الرَّجُلُ بِخَيْرٍ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَإِذَا ذُكِرَ بِشَرٍّ فَهُوَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported: The Messenger of Allah ﷺ dispatched Muʿādh ibn Jabal and Abū Mūsā to Yemen and instructed them: > **"Support one another, obey each other, spread glad tidings, and do not repel people."** Then Muʿādh addressed the people, exhorting them toward Islam, acquiring religious understanding, and reciting the Qur'an. He said: > **"Shall I inform you of the people of Paradise and the people of the Fire? When a person is mentioned with good, he is from the people of Paradise; and when he is mentioned with evil, he is from the people of the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجنے لگے ، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم ایک دوسرے کا ساتھ دینا ، ایک دوسرے کی بات مانتا ، خوشخبری سنانا ، متنفر نہ کرنا ۔ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے انہیں اسلام ، دین کی سمجھ بوجھ اور قرآن کے حوالے سے ترغیب دی اور یہ فرمایا : میں تم لوگوں کو اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں بتاتا ہوں ، جب کسی شخص کا ذکر بھلائی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اہل جنت میں سے ہو گا ، اور جب کسی کا ذکر برائی کے ساتھ کیا جائے تو وہ اہل جہنم میں سے ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

757

Majma al-Zawaid #757

عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: «رَأَيْتُ فِي يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْطًا، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: "" أَسْتَذْكِرُ بِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ غِيَاثُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

Rāfiʿ ibn Khadīj رضي الله عنه said: I saw a thread tied around the hand of the Messenger of Allah ﷺ, so I asked, "What is this?" He ﷺ replied: > **"I use it to remind myself."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کے دست مبارک میں دھاگا ( بندھا ہوا ) دیکھا تو دریافت کیا : یہ کس لیے ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : اس کے ذریعے میں یاد رکھتا ہوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی غیاث بن ابراہیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

758

Majma al-Zawaid #758

وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْبُطُ الْخَيْطَ فِي خَاتَمِهِ يَسْتَذْكِرُ بِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: أَنَّ غِيَاثَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الضَّعِيفَ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَرَوَى عَنْهُ بَقِيَّةُ.

EnglishUnverified translation

Rāfiʿ ibn Khadīj رضي الله عنه reported: > **"The Messenger of Allah ﷺ used to tie a thread around his ring to remind himself of matters."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ اپنی انگوٹھی میں دھاگا باندھ لیتے تھے ، تاکہ اُس کے حوالے سے کوئی چیز یاد رکھیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : بقیہ نے ابوعبدالرحمن کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے ، امام بخاری فرماتے ہیں : غیاث بن ابراہیم جو ایک ضعیف راوی ہے ، اُس کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے ، بقیہ نے اُس سے روایت نقل کی ہے ۔

759

Majma al-Zawaid #759

عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَا تَصَّدَّقَ النَّاسُ بِصَدَقَةٍ مِثْلِ عِلْمٍ يُنْشَرُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah ibn Jundub رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"People have never given any charity comparable to knowledge that is disseminated."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ لوگوں نے کوئی بھی ایسا صدقہ نہیں کیا ہو گا ، جو علم کو پھیلانے کی مانند ہو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

760

Majma al-Zawaid #760

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ عَنِ الْأَجْوَدِ الْأَجْوَدِ؟ اللَّهُ الْأَجْوَدُ الْأَجْوَدُ، وَأَنَا أَجْوَدُ وَلَدِ آدَمَ، وَأَجْوَدُهُمْ مِنْ بَعْدِي رَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَنَشَرَ عِلْمَهُ، يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أُمَّةً وَحْدَهُ، وَرَجُلٌ جَادَ بِنَفْسِهِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى يُقْتَلَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Shall I not inform you of the Most Generous of the generous? Allah is the Most Generous of the generous; I am the most generous of the children of Adam; and the most generous of them after me is a man who acquired knowledge and disseminated his knowledge—he will be resurrected on the Day of Resurrection as a nation unto himself—and a man who gave his life generously for the sake of Allah, Mighty and Majestic, until he was slain."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ کیا میں تمہیں سب سے بڑے سخی کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا سخی ہے ، سب سے بڑا سخی ہے ، اور اولاد آدم میں ، میں سب سے بڑا سخی ہوں ، اور میرے بعد وہ شخص سب سے بڑا سخی ہے ، جو علم حاصل کرتا ہے اور پھر اپنے علم کو پھیلا دیتا ہے اُسے قیامت کے دن ایک اُمت کی صورت میں زندہ کیا جائے گا ، اور وہ شخص ( بھی سب سے بڑا سخی ہے ) جو اپنی جان اللہ کی راہ میں پیش کرتا ہے ، یہاں تک کہ شہید ہو جاتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے اور وہ متروک الحدیث ہے ۔

761

Majma al-Zawaid #761

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «نِعْمَ الْعَطِيَّةُ كَلِمَةُ حَقٍّ تَسْمَعُهَا، ثُمَّ تَحْمِلُهَا إِلَى أَخٍ لَكَ مُسْلِمٍ، فَتُعَلِّمُهَا إِيَّاهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"What an excellent gift is a word of truth that you hear and then convey to a Muslim brother of yours, teaching it to him!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ عمدہ عطیہ وہ حق بات ہے جسے تم سنو اور پھر اُسے اپنے مسلمان بھائی تک پہنچا دو ، اور اُسے اس بات کی تعلیم دو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین عقیلی ہے اور وہ متروک ہے ۔

762

Majma al-Zawaid #762

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ، تَفَرَّدَ عَنْهُ بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The one who guides to goodness is like the one who does it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا ، اُس ( بھلائی ) کو کرنے والے کی مانند ہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مختار ہے ، بکر بن عبدالرحمن اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے ۔

763

Majma al-Zawaid #763

وَعَنْ بُرَيْدَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ: "" اذْهَبْ ; فَإِنَّ الدَّالَّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ضَعِيفٌ، وَمَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Buraydah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said to a man: > **"Go, for indeed the one who guides to goodness is like the one who does it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا : تم جاؤ ! بے شک بھلائی کی طرف رہنمائی کرنے والا ، اسے کرنے والے کی مانند ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس میں ایک راوی ضعیف ہے ، اُس کے ضعف کے ہمراہ اس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

764

Majma al-Zawaid #764

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، يَرْوِي عَنْ أَبِي حَازِمٍ، وَيَرْوِي عَنْهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَائِشَةَ، وَلَيْسَ هُوَ عِمْرَانَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ; لِأَنَّ ذَاكَ مَدَنِيٌّ. وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي هَذَا: إِنَّهُ بَصْرِيٌّ، وَابْنُ سَعِيدٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي حَازِمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ هَذَا.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Saʿd رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The one who directs toward goodness is like the one who performs it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ بھلائی کے بارے میں رہنمائی کرنے والا ، اُسے کرنے والے کی مانند ہے ۔‘‘ ’’ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمران بن محمد ہے ، اس نے ابوحازم سے روایت نقل کی ہے ، جبکہ اس سے عبداللہ بن محمد بن عائشہ نے روایت نقل کی ہے ، یہ عمران بن محمد بن سعید بن مسیب نہیں ہے ، کیونکہ وہ مدنی ہے ، امام طبرانی نے اس راوی کے بارے میں یہ کہا ہے : یہ بصری ہے ، ابن سعید نے ابوحازم سے سماع نہیں کیا ہے ، میں نے کسی کو اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

765

Majma al-Zawaid #765

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «خِيَارُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الْبَزَّارُ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"The best of you are those who learn the Qur'an and teach it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ تم میں بہتر لوگ وہ ہیں ، جو قرآن کا علم حاصل کریں اور اس کی تعلیم دیں ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس میں ایک راوی علی بزار ہے ، ویسے یحیی بن معین اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

766

Majma al-Zawaid #766

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: نِعْمَ الْمَجْلِسُ الَّذِي تُذْكَرُ فِيهِ الْحِكْمَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"What an excellent gathering is that in which wisdom is mentioned!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اچھی محفل وہ ہے ، جس میں حکمت ( یعنی دانشمندی ) کا ذکر کیا جائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

767

Majma al-Zawaid #767

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَا مِنْ رَجُلٍ يُنْعِشُ لِسَانَهُ حَقًّا يُعْمَلُ بِهِ بَعْدَهُ إِلَّا جَرَى لَهُ أَجْرَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ وَفَّاهُ اللَّهُ ثَوَابَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ أَحْمَدُ: لَا يُعْرَفُ. قُلْتُ: وَشَيْخُ ابْنُ مَوْهَبٍ مَالِكُ بْنُ حَالِكِ بْنِ حَارِثَةَ الْأَنْصَارِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"No man revives and articulates with his tongue a truth that is acted upon after him except that its reward continues to flow for him until the Day of Resurrection; then Allah will grant him his full reward on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اپنی زبان کو حق کے لیے استعمال کرتا ہے ، تاکہ اُس کے بعد اس حق پر عمل کیا جائے ، تو اُس شخص کا اجر قیامت کے دن تک جاری رہتا ہے ، پھر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اُسے پورا ثواب عطا کرے گا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن عبداللہ بن موہب ہے ، امام احمد فرماتے ہیں : یہ معروف نہیں ہے ( یا اس کی شناخت نہیں ہو سکی ) ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن موہب کے استاد مالک بن مالک بن حارثہ انصاری ہیں ، میں نے کسی کو اُن کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔

768

Majma al-Zawaid #768

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «أَرْبَعَةٌ تَجْرِي عَلَيْهِمْ أُجُورُهُمْ بَعْدَ الْمَوْتِ: رَجُلٌ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ عَلِمَ عِلْمًا فَأَجْرُهُ يَجْرِي عَلَيْهِ مَا عَمِلَ بِهِ، وَرَجُلٌ أَجْرَى صَدَقَةً فَأَجْرُهَا لَهُ مَا جَرَتْ، وَرَجُلٌ تَرَكَ وَلَدًا صَالِحًا يَدْعُو لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَرَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Abū Umāmah رضي الله عنه reported: I heard the Messenger of Allah ﷺ saying: > **"There are four whose rewards continue to flow for them after death: a man who dies while guarding the frontier in the path of Allah (Murābiṭ); a man who taught knowledge, so its reward flows for him as long as it is acted upon; a man who established an ongoing charity, so its reward is his as long as it continues; and a man who left behind a righteous child who supplicates for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ چار لوگ ہیں ، جن کے اجور موت کے بعد بھی جاری رہتے ہیں ، وہ شخص جو اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جائے ، وہ شخص جو کسی علم کی تعلیم دے ، تو جب تک اس علم پر عمل کیا جاتا رہتا ہے ، اس شخص کا عمل جاری رہتا ہے ، وہ شخص جو صدقہ جاریہ کرے کہ جب تک وہ صدقہ چلتا رہتا ہے ، اُس کا اجر جاری رہتا ہے اور وہ شخص جو نیک اولاد چھوڑ کر جائے جو اس کے لئے دعا کرے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور ایک ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ۔

769

Majma al-Zawaid #769

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «سَبْعَةٌ يَجْرِي لِلْعَبْدِ أَجْرُهُنَّ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ وَهُوَ فِي قَبْرِهِ: مَنْ عَلَّمَ عِلْمًا، أَوْ كَرَى نَهْرًا، أَوْ حَفَرَ بِئْرًا، أَوْ غَرَسَ نَخْلًا، أَوْ بَنَى مَسْجِدًا، أَوْ وَرَّثَ مُصْحَفًا، أَوْ تَرَكَ وَلَدًا يَسْتَغْفِرُ لَهُ بَعْدَ مَوْتِهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Seven deeds continue to yield rewards for a servant after his death while he is in his grave: one who taught knowledge, or excavated a canal, or dug a well, or planted a date-palm, or built a mosque, or bequeathed a copy of the Qur'an (Muṣḥaf), or left behind a child who seeks forgiveness for him after his death."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ سات لوگ ہیں ، جن کا اجر اُن کے مرنے کے بعد بھی جاری رہتا ہے ، جبکہ وہ قبر میں ہوتے ہیں ، وہ شخص جو کسی علم کی تعلیم دے ، یا نہر کھدوائے ، یا کنواں کھدوائے ، یا درخت لگائے ، یا مسجد بنائے ، یا قرآن مجید وراثت میں نقل کرے ، یا ایسی اولاد چھوڑ کر جائے جو اُس کے مرنے کے بعد ، اُس کے لئے دعائے مغفرت کرتی رہے ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

770

Majma al-Zawaid #770

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: «سَأَلَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ، ثُمَّ إِنَّ رَجُلًا أَعْطَاهُ، فَأَعْطَاهُ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" مَنْ سَنَّ خَيْرًا فَاسْتُنَّ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ وَمِنْ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ سَنَّ شَرًّا فَاسْتُنَّ بِهِ كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهُ وَمِنْ أَوْزَارِ مَنْ تَبِعَهُ غَيْرَ مُنْتَقِصٍ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ حُذَيْفَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Ḥudhayfah رضي الله عنه said: A man asked for charity during the time of the Messenger of Allah ﷺ, but the people hesitated. Then a man gave him something, whereupon the rest of the people gave him as well. The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever establishes a good precedent (Sunnah) that is followed after him shall have its reward and a share of the rewards of those who follow it, without anything being diminished from their rewards; and whoever establishes an evil precedent that is followed after him shall bear its burden and a share of the burdens of those who follow it, without anything being diminished from their burdens."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے کچھ مانگا ، تو لوگوں نے کچھ نہیں دیا ، پھر ایک شخص نے اُسے کچھ دیا ، تو ( اُس کی دیکھا دیکھی ) دوسرے لوگوں نے بھی دے دیا ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص بھلائی کے طریقے کا آغاز کرتا ہے اور پھر اس طریقے کی پیروی کی جاتی ہے ، تو اُس شخص کو اُس کا اپنا اجر بھی ملتا ہے اور جس نے اُس کی پیروی کی تھی ، اُن کا اجر بھی ملتا ہے ، اور اُن لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے ، اور جو شخص کسی برے طریقے کا آغاز کرتا ہے ، جس کی پیروی کی جاتی ہے ، تو اُس شخص کو اس کا اپنا گناہ بھی ملتا ہے اور اُن لوگوں کا گناہ بھی ملتا ہے ، جو اُس کی پیروی کرتے ہیں ، اور اُن لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے ۔‘‘ یہ روایت امام احمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوعبیدہ بن حذیفہ کا معاملہ مختلف ہے ، اُسے امام ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔

771

Majma al-Zawaid #771

وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: «قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفْدُ عَبْدِ قِيسٍ مُجْتَابِي النِّمَارِ، عَلَيْهِمْ أَثَرُ الضُّرِّ، فَسَاءَهُ مَا رَأَى مِنْ هَيْأَتِهِمْ، فَدَخَلَ مَنْزِلَهُ ثُمَّ خَرَجَ، فَأَمَرَ بِالصَّدَقَةِ وَحَرَّضَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: "" لِيَتَصَدَّقِ الرَّجُلُ مِنْ صَاعِ بُرِّهِ، وَلِيَتَصَدَّقْ مِنْ صَاعِ تَمْرِهِ "". قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ بِصُرَّةٍ فَوَضَعَهَا، ثُمَّ تَتَابِعَ النَّاسُ حَتَّى اجْتَمَعَ شَيْءٌ مِنْ ثِيَابٍ وَطَعَامٍ. قَالَ: فَتَهَلَّلَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَارَ كَأَنَّهُ مُذْهَبَةٌ، ثُمَّ قَالَ: "" مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كَانَ لَهُ أَجْرُهَا وَأَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا». قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Abū Juḥayfah رضي الله عنه narrated: A delegation from the tribe of ʿAbd al-Qays came to the Messenger of Allah ﷺ wearing striped woollen garments with openings torn out for their heads, with the marks of severe hardship and poverty evident upon them. What he saw of their distressed state grieved him, so he entered his home and then came out, whereupon he enjoined charity and exhorted the people towards it. Then he ﷺ said: "Let a man give in charity from a ṣāʿ of his wheat; let him give in charity from a ṣāʿ of his dates." A man from the Anṣār came forward with a heavy purse of coins and placed it down. Then the people followed one another in succession until a substantial pile of clothing and food had accumulated. Thereupon, the face of the Messenger of Allah ﷺ beamed with joy until it looked as radiant as if it were plated with gold, and he ﷺ said: > **"Whoever initiates a good practice that is acted upon after him shall have its reward and the reward of whoever acts upon it, without diminishing anything from their rewards. And whoever initiates an evil practice that is acted upon after him shall bear its burden of sin and the burden of whoever acts upon it, without diminishing anything from their burdens."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : عبدالقیس قبیلے کا وفد نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ، ان لوگوں نے چمڑے کا لباس پہنا ہوا تھا اور تنگی کے آثار ان پر نمایاں تھے ، ان کی صورتحال دیکھ کر نبی اکرم ﷺ کو افسوس ہوا ، آپ گھر تشریف لے گئے ، پھر آپ تشریف لائے اور صدقہ کرنے کا حکم دیا ، اور اس حوالے سے ترغیب دی ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : کوئی اپنی گندم کا ایک صاع صدقہ کر دے ، کوئی کھجور کا ایک صاع صدقہ کر دے ، راوی بیان کرتے ہیں : ( سب سے پہلے ) ایک شخص تھیلی لے کر آیا اور وہ رکھ دی ، پھر لوگ یکے بعد دیگرے چیزیں لانے لگے ، یہاں تک کہ کپڑوں اور اناج کی بہت سی چیزیں جمع ہو گئیں ، تو نبی اکرم ﷺ کا چہرہ مبارک جگمگانے لگا ، یوں جیسے وہ سونے کا بنا ہو ، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص کسی اچھے کام کا آغاز کرتا ہے اور اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا ہے ، تو اُس شخص کو اس کام کا اجر ملتا ہے ، اور ان لوگوں کی مانند بھی اجر ملتا ہے جنہوں نے اس پر عمل کیا ہو اور ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے ، اور جو شخص کسی برے کام کا آغاز کرتا ہے اور اس کے بعد اس پر عمل کیا جاتا ہے تو اس کا گناہ اس شخص کو ہو گا اور ان لوگوں کا گناہ بھی ہو گا ، جو اس پر عمل کریں گے ، حالانکہ ان لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔‘‘ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس کا ایک حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی غسان بن ربیع ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، دارقطنی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

772

Majma al-Zawaid #772

وَعَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ سَنَّ سُنَّةً حَسَنَةً فَلَهُ أَجْرُهَا مَا عُمِلَ بِهِ فِي حَيَاتِهِ وَبَعْدَ مَمَاتِهِ حَتَّى تُتْرَكَ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعَلَيْهِ إِثْمُهَا حَتَّى تُتْرَكَ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُ الْمُرَابِطِ حَتَّى يُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Wāthilah ibn al-Asqaʿ رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever initiates a good practice shall have its reward as long as it is acted upon during his lifetime and after his death until it is abandoned; and whoever initiates an evil practice shall bear its burden of sin until it is abandoned. And whoever dies stationed as a guard (murābiṭ) in the path of Allah, the reward of the deeds of a frontier guard will continue to flow for him until he is resurrected on the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص کسی اچھے طریقے کا آغاز کرتا ہے ، اسے اس کا اجر ملتا ہے ، جب تک اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد اس پر عمل کیا جاتا رہے ، یہاں تک کہ اُسے ترک کر دیا جائے ، اور جو شخص کسی برے طریقے کا آغاز کرتا ہے ، تو جب تک اسے ترک نہیں کیا جاتا ، اس کا گناہ اس شخص کے ذمہ لازم ہوتا ہے جو شخص اللہ کی راہ میں پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جاتا ہے ، اس کے لیے پہریدار کا عمل جاری رہتا ہے ، یہاں تک کہ قیامت کے دن اُسے دوبارہ زندہ کیا جائے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

773

Majma al-Zawaid #773

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى فَاتُّبِعَ عَلَيْهِ كَانَ لَهُ مِثْلُ أُجُورِهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا، وَمَنْ دَعَا إِلَى ضَلَالَةٍ كَانَ عَلَيْهِ مِثْلُ أَوْزَارِهِمْ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever calls to guidance and is followed in it shall have the like of the rewards of those who follow him, without diminishing anything from their rewards. And whoever calls to misguidance shall bear the like of the sins of those who follow him, without diminishing anything from their sins."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص ہدایت کی طرف دعوت دیتا ہے اور پھر اس ( ہدایت ) کی پیروی کی جاتی ہے ، تو ان لوگوں کے اجر کی مانند اُسے بھی اجر ملتا ہے ، حالانکہ اُن لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوتی ہے ، اور جو شخص کسی گمراہی کی طرف دعوت دیتا ہے ، تو اُن لوگوں کے گناہ کی مانند ، اسے بھی گناہ ہوتا ہے ، حالانکہ اُن لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں ہوتی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن تمام ہے ، جسے امام بخاری اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ۔

774

Majma al-Zawaid #774

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِنَّ ابْنَ آدَمَ الَّذِي قَتَلَ أَخَاهُ لَيُقَاسِمُ أَهْلَ النَّارِ نِصْفَ عَذَابِهِمْ قِسْمَةً صِحَاحًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَ لِشَيْخِ الْبَزَّارِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَطَّارِ، يَرْوِي عَنْ عَفَّانَ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما said: > **"Indeed, the son of Adam who murdered his brother will surely share half of the torment of the people of the Fire in an exact, equal distribution."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : حضرت آدم علیہ السلام کے ایک بیٹے نے اپنے بھائی کو قتل کر دیا ، تاکہ وہ اہل جہنم کے عذاب کے نصف حصے کا حصہ دار بن جائے ، جو برابر کا حصہ ہو گا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ میں نے کسی ایسے شخص کو نہیں دیکھا ، جس نے امام بزار کے استاد عبداللہ بن اسحاق عطار کے حالات نقل کیے ہوں ، اُن صاحب نے عفان نامی راوی سے روایت نقل کی ہے ۔

775

Majma al-Zawaid #775

وَعَنْ بِشْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - وَكَانَ شَيْخًا قَدِيمًا - قَالَ: كُنَّا مَعَ طَاوُسٍ فِي الْمَقَامِ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالَ: قَوْمٌ أَخْذَهَمُ ابْنُ هِشَامٍ فِي سَبَبٍ فَطَوَّقَهُمْ، فَسَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ لَمْ يَكُنْ يَمُوتُ حَتَّى يُصِيبَهُ ذَلِكَ» قَالَ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ: فَأَنَا رَأَيْتُ ابْنَ هِشَامٍ حِينَ عُزِلَ، فَأَتَى عُمَّالُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ فَطَوَّقُوهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Bishr ibn ʿUbaydillāh—who was an elder of the early generations—narrated: We were with Ṭāwūs at the Maqām (of Ibrāhīm عليه السلام), when he asked, "What is this?" Someone replied, "These are people whom Ibn Hishām seized over a matter and placed iron collars around their necks." Bishr said: I heard Ṭāwūs narrate from Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever introduces an unprecedented evil into this Ummah shall not die until that very affliction befalls him."** Bishr ibn ʿUbaydillāh said: "And I indeed saw Ibn Hishām when he was dismissed from office: the deputies of al-Walīd ibn ʿAbd al-Malik came and placed an iron collar around his neck."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بشر بن عبیداللہ ، جو ایک پرانے بزرگ ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ طاؤس کے ہمراہ ایک جگہ پر تھے ، انہوں نے دریافت کیا : یہ کیا معاملہ ہے ؟ ایک شخص نے بتایا : یہ سب وہ لوگ ہیں ، جنہیں ابن ہشام نے کسی جرم میں پکڑا ہے ، اور ان کے گلے میں طوق ڈال دیے ہیں ، راوی بیان کرتے ہیں : تو میں نے طاؤس کو سنا ، اُنہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کی : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اس امت میں کوئی نئی چیز ایجاد کرے گا ، وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا ، جب تک اُسے وہ چیز لاحق نہیں ہو گی ‘‘ بشر بن عبیداللہ بیان کرتے ہیں : میں نے ابن ہشام کو دیکھا ، جب اُسے معزول کیا گیا ، تو ولید بن عبدالملک کے اہلکار آئے اور اُنہوں نے ابن ہشام کے گلے میں طوق ڈال دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبیداللہ ہے ، ابن حبان کہتے ہیں : یہ منکر الحدیث ہے ۔

776

Majma al-Zawaid #776

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِابْنِ عَبَّاسٍ: "" يَا غُلَامُ، يَا غُلَيِّمُ - أَوْ يَا غُلَيْمُ، يَا غُلَامُ - احْفَظْ عَنِّي كَلِمَاتٍ». قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي الْمُعْجَمِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَقَوْلُهُ: "" فِي الْمُعْجَمِ "" يَعْنِي مُعْجَمَ أَبِي يَعْلَى، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abū Saʿīd al-Khudrī رضي الله عنه narrated: The Messenger of Allah ﷺ said to Ibn ʿAbbās رضي الله عنهما: > **"O young boy! O little lad—[or: O little lad! O young boy!]—preserve from me these words..."** [The narrator then mentioned the rest of the hadith as recorded in the Muʿjam.]

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا : اے لڑکے ! اے چھوٹے لڑکے ! ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) اے چھوٹے لڑکے ! اے لڑکے ! میری کچھ باتیں یاد رکھنا !...... اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو معجم میں ہے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اُن کا یہ کہنا : جو ’’ معجم ‘‘ میں ہے ، اس سے مراد ’’ معجم ابویعلیٰ ‘‘ ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

777

Majma al-Zawaid #777

عَنْ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ إِذَا أَتَيْتُ أَنَسًا دَعَا بِطِيبٍ، فَمَسَحَ بِيَدَيْهِ وَعَارِضَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Thābit al-Bunānī narrated: > **"Whenever I came to visit Anas ibn Mālik رضي الله عنه, he would call for perfume and wipe it upon his hands and cheeks."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ثابت بیان کرتے ہیں : جب میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا ، تو وہ خوشبو منگوا کر اپنے ہاتھوں اور رخساروں پر لگاتے تھے ۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

778

Majma al-Zawaid #778

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا كَالْمُوَدِّعِ، فَقَالَ: "" أَنَا النَّبِيُّ الْأُمِّيُّ - قَالَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَلَا نَبِيَّ بَعْدِي، أُوتِيتُ فَوَاتِحَ الْكَلِمِ وَجَوَامِعَهُ، وَعَلِمْتُ خَزَنَةَ النَّارِ وَحَمَلَةَ الْعَرْشِ، وَتُجُوِّزُ بِي، وَعُوفِيتُ وَعُوفِيَتْ أُمَّتِي، فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا مَا دُمْتُ فِيكُمْ، فَإِذَا ذُهِبَ بِي فَعَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAmr رضي الله عنهما narrated: The Messenger of Allah ﷺ came out to us one day as though bidding farewell, and said: > **"I am the unlettered Prophet—repeating it three times—and there is no prophet after me. I have been granted the opening expressions of comprehensive speech and its summaries; I have been taught about the keepers of the Fire and the bearers of the Throne; leniency has been granted through me; and well-being has been granted to me and to my Ummah. So listen and obey as long as I remain among you, and when I am taken away, you must adhere to the Book of Allah: declare lawful its halal, and declare unlawful its haram."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، تو یوں محسوس ہو رہا تھا ، جیسے آپ الوداع کہنے لگے ہیں ، آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں امّی نبی ہوں ‘‘ یہ بات آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ( اور پھر فرمایا : ) "" میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا ، مجھے واضح اور جامع کلمات عطا کیے گئے ہیں ، مجھے جہنم کے نگران فرشتوں اور عرش کو اٹھانے والے فرشتوں کا علم ہے ، اور مجھے سہولت دی گئی ، مجھے عافیت عطا کی گئی اور میری اُمت کو عافیت عطا کی گئی ، جب تک میں تمہارے درمیان موجود ہوں ، تم لوگ اطاعت و فرمانبرداری کرو اور جب میں رخصت ہو جاؤں گا ، تو تم پر اللہ تعالیٰ کی کتاب کی پیروی کرنا لازم ہے ، تم اس کے حلال کو حلال قرار دینا اور اس کے حرام کو حرام قرار دینا ۔‘‘ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

779

Majma al-Zawaid #779

وَعَنِ ابْنِ شُرَيْحٍ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ "" قَالُوا: بَلَى. قَالَ: "" إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ طَرْفُهُ بِيَدِ اللَّهِ وَطَرْفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَتَمَسَّكُوا بِهِ، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَضِلُّوا، وَلَنْ تَهْلِكُوا بَعْدَهُ أَبَدًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Shurayḥ al-Khuzāʿī رضي الله عنه narrated: The Messenger of Allah ﷺ came out to us and said: "Do you not bear witness that there is no deity worthy of worship except Allah and that I am the Messenger of Allah?" They replied: "Yes, indeed." He ﷺ said: > **"Indeed, this Qur'an has one of its ends in the Hand of Allah and the other end in your hands. So hold fast to it, for you will never go astray and you will never perish after it ever."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابن شریح خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو ؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور بے شک میں اللہ کا رسول ہوں ؟ لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ! ( یعنی ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں ) نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ قرآن ، اس کی ایک طرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایک طرف تمہارے ہاتھوں میں ہے ، تم اسے مضبوطی سے تھام کے رکھو ! اس کے بعد تم کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے اور کبھی بھی ہلاکت کا شکار نہیں ہو گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

780

Majma al-Zawaid #780

وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: «كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْجُحْفَةِ، فَقَالَ: "" أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَأَنَّ الْقُرْآنَ جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟ "" قُلْنَا: بَلَى. قَالَ: "" فَأَبْشِرُوا ; فَإِنَّ الْقُرْآنَ طَرْفُهُ بِيَدِ اللَّهِ وَطَرْفُهُ بِأَيْدِيكُمْ، فَتَمَسَّكُوا بِهِ، فَإِنَّكُمْ لَنْ تَهْلِكُوا وَلَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn Muṭʿim رضي الله عنه narrated: We were with the Prophet ﷺ at al-Juḥfah when he said: "Do you not bear witness that there is no deity worthy of worship except Allah alone without partner, that I am the Messenger of Allah, and that the Qur'an has come from Allah?" We said: "Yes, indeed." He ﷺ said: > **"Then rejoice! For indeed this Qur'an has one of its ends in the Hand of Allah and the other end in your hands. So hold fast to it, for you will never perish and you will never go astray after it ever."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے ساتھ جحفہ کے مقام پر موجود تھے ، آپ نے ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو ؟ کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، صرف وہی معبود ہے ، اُس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بے شک میں اللہ کا رسول ہوں ، بے شک قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے ، ہم نے عرض کی : جی ہاں ! ( یعنی ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں ) نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : پھر تم یہ خوشخبری حاصل کرو ! اس قرآن کی ایک طرف ، اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور ایک طرف تمہارے ہاتھ میں ہے ، تم اسے مضبوطی سے تھام کے رکھو ! اس کے بعد تم کبھی ہلاکت کا شکار نہیں ہو گے اور کبھی گمراہ نہیں ہو گے ۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبادہ زرقی ہے اور وہ متروک الحدیث ہے ۔

781

Majma al-Zawaid #781

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنِ اتَّبَعَ كِتَابَ اللَّهِ هَدَاهُ اللَّهُ مِنَ الضَّلَالَةِ وَوَقَاهُ سُوءَ الْحِسَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ; وَذَلِكَ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: {فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى} [طه: 123]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever follows the Book of Allah, Allah will guide him away from misguidance and protect him from an evil reckoning on the Day of Resurrection; that is because Allah, the Mighty and Sublime, said: *'So whoever follows My guidance shall neither go astray nor fall into misery.'* [Ṭā-Hā: 123]"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص اللہ کی کتاب کی پیروی کرے گا ، اللہ تعالیٰ اُسے گمراہی سے ( بچا کر ) ہدایت نصیب کرے گا اور قیامت کے دن اسے برے حساب سے محفوظ رکھے گا ، اس کی ( دلیل ) یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ اور جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا ، تو وہ گمراہ نہیں ہو گا اور بدنصیب نہیں ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔

782

Majma al-Zawaid #782

وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «اعْمَلُوا بِالْقُرْآنِ، وَأَحِلُّو حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ، وَاقْتَدُوا بِهِ وَلَا تَكْفُرُوا بِشَيْءٍ مِنْهُ، وَمَا تَشَابَهَ عَلَيْكُمْ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْ بَعْدِي ; كَيْمَا يُخْبِرُونَكُمْ، وَآمِنُوا بِالتَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالزَّبُورِ وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ، لِيَشْفِيَكُمُ الْقُرْآنُ وَمَا فِيهِ مِنَ الْبَيَانِ ; فَإِنَّهُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، وَمَاحِلٌ مُصَدَّقٌ، وَلِكُلِّ آيَةٍ مِنْهُ نُورٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، أَمَا إِنِّي أُعْطِيتُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ مِنَ الذِّكْرِ، وَأُعْطِيتُ طه وَالطَّوْرَ مِنْ أَلْوَاحِ مُوسَى، وَأُعْطِيتُ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَخَوَاتِيمَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، وَأُعْطِيتُ الْمُفَصَّلَ نَافِلَةً». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ أَيْضًا: «فَمَا اشْتَبَهَ عَلَيْكُمْ مِنْهُ فَاسْأَلُوا عَنْهُ أَهْلَ الْعِلْمِ يُخْبِرُوكُمْ». وَلَهُ إِسْنَادَانِ: فِي أَحَدِهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ، وَفِي الْآخَرِ عِمْرَانَ الْقَطَّانَ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَضَعَّفُهُ الْبَاقُونَ.

EnglishUnverified translation

Maʿqil ibn Yasār رضي الله عنه narrated: I heard the Messenger of Allah ﷺ say: > **"Act upon the Qur'an: declare lawful what it permits, declare unlawful what it prohibits, follow its guidance, and do not disbelieve in any part of it. Whatever of it seems unclear to you, refer it back to Allah and to those in authority after me so that they may inform you. Believe in the Torah, the Gospel, the Psalms, and all that was given to the prophets from their Lord. May the Qur'an and the clarity within it heal you, for indeed it is an intercessor whose intercession is accepted, and an advocate whose testimony is confirmed; every verse of it possesses a light until the Day of Resurrection. Verily, I was given Sūrah al-Baqarah from the Primordial Remembrance (al-Dhikr); I was given Ṭā-Hā and al-Ṭūr from the Tablets of Mūsā عليه السلام; I was given the Opening of the Book (al-Fātiḥah) and the concluding verses of Sūrah al-Baqarah from a treasure beneath the Throne; and I was granted the Mufaṣṣal chapters as an extra favor."** In another narration: "Whatever of it seems unclear to you, ask the people of knowledge about it, and they will inform you."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ قرآن پر عمل کرو ! اس کے حلال کو حلال قرار دو ، اس کے حرام کو حرام قرار دو ، اس کی پیروی کرو ، اس کی کسی چیز کا انکار نہ کرو ، جو چیز تمہارے سامنے مشتبہ ہو ، اسے اللہ تعالیٰ کی طرف اور میرے بعد اولی الامر کی طرف لوٹا دو ، تاکہ وہ تمہیں اس حوالے سے خبر دیدیں ، تم لوگ تورات ، انجیل ، زبور اور انبیاء کو ان کے پروردگار کی طرف سے جو کچھ دیا گیا ، اُس پر ایمان رکھو ! قرآن اور اُس میں جو بیان موجود ہے ، وہ تمہیں شفا دے ، کیونکہ یہ ( قرآن ) شفاعت کرنے والا ہے ، جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور بحث کرنے والا ہے جس کی تصدیق کی جائے گی ، اس کی ہر ایک آیت میں قیامت تک کے لیے نور موجود ہے ’’ ذکر ‘‘ میں سے سورہ بقرہ مجھے عطا کی گئی ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ’’ الواح ‘‘ میں سے سورہ طہٰ اور سورہ طور مجھے عطا کی گئی ہیں ، سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری آیات ، عرش کے نیچے موجود خزانے سے مجھے عطا کی گئی ہیں ، اور مجھے اضافی طور پر ’’ مفصل ‘‘ عطا کی گئی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اُن کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ اس کے حوالے سے جو شبہ تمہیں لاحق ہو ، اُس کے بارے میں تم اہل علم سے سوال کرو ، وہ تمہیں بتا دیں گے ۔‘‘ اس روایت کی دو اسناد ہیں ، جن میں سے ایک میں عبداللہ بن ابوحمید نامی راوی ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے اور دوسری میں عمران القطان نامی راوی ہے ، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے ، جبکہ باقی حضرات نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے ۔

783

Majma al-Zawaid #783

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ [عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ] قَالَ: «خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ [بِالْهَاجِرَةِ] مَرْعُوبٌ فَقَالَ: "" أَطِيعُونِي مَا كُنْتُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ، وَعَلَيْكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ، أَحِلُّوا حَلَالَهُ، وَحَرِّمُوا حَرَامَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.

EnglishUnverified translation

Abū Ayyūb al-Anṣārī narrated from ʿAwf ibn Mālik رضي الله عنهما, who said: The Messenger of Allah ﷺ came out to us during the midday heat in an alarmed state, and said: > **"Obey me as long as I am among you, and adhere to the Book of Allah: declare lawful its halal, and declare unlawful its haram."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے : ’’ ایک مرتبہ دن چڑھے کے وقت نبی اکرم ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے ، آپ ﷺ کچھ پریشان تھے ، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تک میں تمھارے درمیان موجود ہوں ، تم میری اطاعت کرو اور تم پر اللہ کی کتاب ( کی پیروی کرنا ) لازم ہے ، تم اُس کے حلال کو حلال قرار دو اور اُس کے حرام کو حرام قرار دو ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔

784

Majma al-Zawaid #784

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «إِنِّي تَرَكْتُ فِيكُمْ خَلِيفَتَيْنِ: كِتَابَ اللَّهِ، وَأَهْلَ بَيْتِي، وَإِنَّهُمَا لَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَى الْحَوْضِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thābit رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed, I have left among you two successors: the Book of Allah and my household (Ahl al-Bayt). Verily, the two shall never separate until they meet me at the Basin (al-Ḥawḍ)."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ میں تمہارے درمیان دو چیزیں نائب کے طور پر چھوڑ کے جا رہا ہوں ، اللہ کی کتاب اور میرے اہل بیت ، یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے ، یہاں تک کہ یہ دونوں حوض ( کوثر ) پر آ جائیں گے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

785

Majma al-Zawaid #785

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ مَشَى إِلَى سُلْطَانِ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ لِيُذِلَّهُ أَذَلَّ اللَّهُ رَقَبَتَهُ مَعَ مَا يُدَّخَرُ لَهُ فِي الْآخِرَةِ»، زَادَ مُسَدِّدٌ: «وَسُلْطَانُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ: كِتَابُ اللَّهِ - تَعَالَى - وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ أَبُو عَلِيٍّ الرَّحَبِيُّ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَزَعَمَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ أَبُو مِحْصَنٍ أَنَّهُ رَجُلُ صِدْقٍ. قُلْتُ: وَمَنْ أَبُو مِحْصِنٍ مَعَ هَؤُلَاءِ؟!

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿAbbās رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever walks toward Allah's authority on earth intending to humiliate it, Allah will humiliate him by his neck, along with what is stored up for him of punishment in the Hereafter."** Musaddad added: "And Allah's authority on earth is the Book of Allah, the Exalted, and the Sunnah of His Prophet ﷺ."

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص زمین میں اللہ کے مقرر کردہ سلطان کی طرف چل کر جاتا ہے ، تاکہ اُسے ذلت کا شکار کرے ، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو ذلت کا شکار کر دیتا ہے اور جو کچھ اُس کے لیے آخرت میں ( عذاب ) تیار کیا گیا ہے ، وہ اس کے علاوہ ہے ۔‘‘ مسدد نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں : ’’ زمین میں اللہ تعالیٰ کے سلطان سے مراد ، اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ابوعلی رحبی ہے ، جسے امام بخاری ، امام احمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے ، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : ایک صاحب جن کا نام ابومحصن ہے ، ان کا یہ کہنا ہے : وہ ( یعنی حسین بن قیس ابوعلی رحبی ) سچے آدمی ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان حضرات ( یعنی امام بخاری اور امام احمد وغیرہ ) کے مقابلے میں ابومحصن نامی شخص کون ہے ؟

786

Majma al-Zawaid #786

وَعَنْ ثَوْبَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «أَلَا إِنَّ رَحَى الْإِسْلَامَ دَائِرَةٌ "". قَالَ: كَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: اعْرِضُوا حَدِيثِي عَلَى الْكِتَابِ، فَمَا وَافَقَهُ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا قُلْتُهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

Thawbān رضي الله عنه narrated that the Messenger of Allah ﷺ said: "Behold, the millstone of Islam is turning." It was asked: "What should we do, O Messenger of Allah?" He ﷺ said: > **"Examine my hadiths against the Book of Allah: whatever conforms to it is from me and I have said it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ خبردار ! اسلام کی چکی گھومتی رہے گی ، راوی نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مجھ سے منسوب حدیث کو کتاب اللہ پر پیش کرو ، جو ( حدیث ) اس ( کتاب اللہ ) کے مطابق ہو گی ، وہ میری طرف سے ہو گی اور میں نے ہی وہ بات کہی ہو گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے اور وہ متروک اور منکر الحدیث ہے ۔

787

Majma al-Zawaid #787

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «سُئِلَتِ الْيَهُودُ عَنْ مُوسَى فَأَكْثَرُوا فِيهِ وَزَادُوا وَنَقَصُوا حَتَّى كَفَرُوا، وَسُئِلَتِ النَّصَارَى عَنْ عِيسَى فَأَكْثَرُوا فِيهِ وَزَادُوا وَنَقَصُوا حَتَّى كَفَرُوا بِهِ، وَإِنَّهُ سَتَفْشُو عَنِّي أَحَادِيثُ، فَمَا أَتَاكُمْ مِنْ حَدِيثِي فَاقْرَءُوا كِتَابَ اللَّهِ فَاعْتَبِرُوهُ، فَمَا وَافَقَ كِتَابَ اللَّهِ فَأَنَا قُلْتُهُ، وَمَا لَمْ يُوَافِقْ كِتَابَ اللَّهِ فَلَمْ أَقُلْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو حَاضِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn ʿUmar رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ said: > **"The Jews were questioned regarding Mūsā عليه السلام, and they exaggerated about him, adding and subtracting until they fell into disbelief; and the Christians were questioned regarding ʿĪsā عليه السلام, and they exaggerated about him, adding and subtracting until they fell into disbelief in him. Soon, traditions attributed to me will spread far and wide. So whatever comes to you of my hadiths, recite the Book of Allah and evaluate it against it: whatever conforms to the Book of Allah, I have indeed said it; and whatever does not conform to the Book of Allah, I did not say it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ یہودیوں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو انہوں نے اُن کے بارے میں کثرت کی اور کمی و بیشی کی ، یہاں تک کہ اُنہوں ( یعنی یہودیوں ) نے کفر کیا ، عیسائیوں سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو انہوں نے ان کے بارے میں کثرت کی اور کمی و بیشی کی ، یہاں تک کہ انہوں ( یعنی عیسائیوں ) نے کفر کر دیا ، عنقریب میرے حوالے سے احادیث پھیل جائیں گی ، تمہارے پاس میری جو بھی حدیث آئے ، تو تم اللہ کی کتاب کی تلاوت کرو ! اور اُس سے موازنہ کرو ، جو حدیث اللہ کی کتاب کے مطابق ہو گی ، وہ میں نے کہی ہو گی ، اور جو حدیث اللہ کی کتاب کے مطابق نہیں ہو گی ، وہ میں نے نہیں کہی ہو گی ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوحاضر عبدالملک بن عبدربہ ہے اور وہ منکر الحدیث ہے ۔

788

Majma al-Zawaid #788

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، يُحِلُّ حَلَالَهُ، وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ - حَرَّمَ اللَّهُ لَحْمَهُ وَدَمَهُ عَلَى النَّارِ، وَجَعَلَهُ رَفِيقَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ، حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَانَ الْقُرْآنُ حُجَّةً لَهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ خُلَيْدُ بْنُ دَعْلِجٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى وَالنَّسَائِيُّ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحٌ، لَيْسَ بِالْمَتِينِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: عَامَّةُ حَدِيثِهِ تَابَعَهُ عَلَيْهِ غَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Mālik رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said: > **"Whoever recites the Qur'an, standing with it during the hours of the night and day, declaring lawful what it permits and forbidding what it prohibits—Allah will forbid his flesh and blood to the Fire, and make him a companion of the noble and dutiful angel-scribes, until when the Day of Resurrection arrives, the Qur'an will serve as an argument in his favor."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص قرآن سیکھتا ہے اور دن رات اس کے ساتھ مصروف رہتا ہے ، وہ قرآن کے حلال کو حلال قرار دیتا ہے اور اس کے حرام کو حرام قرار دیتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کا گوشت اور اس کا خون آگ پر حرام قرار دے دیتا ہے ، اور معزز نیک ( فرشتوں ) کو اس کا ساتھی بنا دیتا ہے ، یہاں تک کہ جب قیامت کا دن ہو گا ، تو وہ قرآن اس شخص کے حق میں حجت ہو گا ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی خلید بن دعلج ہے ، امام احمد ، یحیی اور نسائی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : یہ صالح ہے لیکن متین نہیں ہے ، ابن عدی کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ احادیث کے حوالے سے دوسرے راویوں نے اس کی متابعت کی ہے ۔

789

Majma al-Zawaid #789

وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَا مُعَاذُ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ قَيَّدَهُ الْقُرْآنُ عَنْ كَثِيرٍ مِنْ هَوَى نَفْسِهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Muʿādh ibn Jabal رضي الله عنه narrated: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"O Muʿādh, indeed the Qur'an restrains the believer from much of the vain desires of his soul."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت معاذ من جیل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ ارشاد فرمایا : ’’ اے معاذ ! بیشک مؤمن کو قرآن اس کی نفسانی خواہش کے بہت سے پہلوؤں سے قید رکھتا ہے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے اور وہ متروک ہے ۔

790

Majma al-Zawaid #790

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ أَفْضَلَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَالْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا وَضِيَاعًا فَعَلَيَّ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعَزَا الشَّيْخُ جَمَالُ الدِّينِ الْمِزِّيُّ بَعْضَ هَذَا إِلَى النَّسَائِيِّ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ فِي الْكُبْرَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.

EnglishUnverified translation

Jābir ibn ʿAbdillāh رضي الله عنه reported: The Messenger of Allah ﷺ said: > **"Indeed, the best speech is the Book of Allah, and the best guidance is the guidance of Muḥammad ﷺ. The most evil of matters are newly invented matters, and every innovation is misguidance. Whoever leaves behind wealth, it belongs to his heirs; and whoever leaves behind a debt or dependent family, their care falls upon me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ سب سے زیادہ فضیلت والی بات اللہ کی کتاب ہے ( اور سب سے زیادہ فضیلت والا ) اطریقہ حضرت محمد ﷺ کا طریقہ ہے ، امور میں سب سے برے نئے پیدا شدہ امور ہیں ، اور ہر بدعت گمراہی ہے ، جو شخص مال چھوڑ کر جائے گا ، وہ اس کے اہل خانہ کو ملے گا ، اور جو شخص قرض یا بال بچے چھوڑ کر جائے گا ، تو وہ میری ذمہ داری ہوں گے ۔‘‘ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، شیخ جمال الدین مزی نے اس کے کچھ حصے کی نسبت امام نسائی کی طرف کی ہے ، بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ حصہ ’’ سنن کبری ‘‘ میں ہو گا ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جعفر بن محمد بن علی ہاشمی ہے ، ان کا ذکر ابن عدی نے کیا ہے ۔

791

Majma al-Zawaid #791

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، مَنِ اتَّبَعَهُ قَادَهُ إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ تَرَكَهُ أَوْ أَعْرَضَ عَنْهُ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - زُخَّ فِي قَفَاهُ إِلَى النَّارِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ هَكَذَا مَوْقُوفًا عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullāh ibn Masʿūd رضي الله عنه said: > **"Indeed, this Qur'an is an intercessor whose intercession is granted. Whoever follows it, it will lead him to Paradise; and whoever abandons it or turns away from it—or words to that effect—he will be shoved by the back of his neck into the Fire."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بے شک یہ قرآن ایسا شفاعت کرنے والا ہے کہ اس کی شفاعت قبول ہو گی ، جو شخص اس کی پیروی کرے گا ، یہ اسے جنت تک لے جائے گا ، اور جو شخص اسے چھوڑ دے گا ( راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : ) جو شخص اس سے منہ موڑے گا ( راوی کو شک ہے ، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ہے ) تو اُسے گدی کے بل جہنم کی طرف لے جایا جائے گا ۔‘‘ یہ روایت امام بزار نے اسی طرح حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔