Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 17 · Chapter 2

Book of Inheritance

Hadith 7172–7197

26 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

7172

Majma al-Zawaid #7172

وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: عَصَبَةُ ابْنِ الْمُلَاعَنَةِ عَصَبَةُ أُمِّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

ʿAli and Ibn Masʿud, may Allah be pleased with them, said the ʿasabah of the son of the mulaʿanah is the ʿasabah of his mother.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا عصبہ ‘ اُس کی ماں کا عصبہ ہو گا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

7173

Majma al-Zawaid #7173

«عَنْ عَدِيٍّ أَنَّهُ كَانَ بَيْنَ امْرَأَتَيْنِ، فَرَمَى إِحْدَاهُمَا بِحَجَرٍ فَقَتَلَهَا فَرَكِبَ فِي ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ بِتَبُوكَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَأْنِ الْمَرْأَةِ الْمَقْتُولَةِ؟ فَقَالَ: "" يَعْقِلُهَا، وَلَا يَرِثُهَا "". قَالَ عَدِيٌّ: فَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَةٍ حَمْرَاءَ جَدْعَاءَ فَقَالَ: "" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْأَيْدِيَ ثَلَاثَةٌ: يَدُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا، وَيَدُ الْمُعْطِي الْوُسْطَى، وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَى فَتَعَفَّفُوا وَلَوْ بِحُزَمِ الْحَطَبِ "". ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ: "" اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ»؟ "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِطُولِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ فِيهِ رَاوِيًا لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

ʿAdi, may Allah be pleased with him, reports that he was married to two women, one of whom threw a stone and killed the other. He rode to the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, at Tabuk to ask about the slain woman. The Prophet ruled that her kin pay her blood-money but do not inherit from her. ʿAdi recalls seeing him upon a red jadʿa' she-camel addressing the people on the three hands and calling to chastity even by bundles of firewood, then raising his hands in witness that he had conveyed. > **"He pays her blood-money but does not inherit from her. O people, hands are three: Allah's Hand is the highest, the giver's hand is the middle, and the beggar's hand is the lowest; so refrain from begging even by bundles of firewood. O Allah, have I conveyed?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : اُن کی دو بیویاں تھیں ‘ اُن میں سے ایک نے پتھر مار کر دوسری کو قتل کر دیا ‘ وہ اس بارے میں سوار ہو کر نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ نبی اکرم ﷺ اس وقت تبوک میں موجود تھے ‘ انہوں نے مقتول عورت کے معاملے کے بارے میں نبی اکرم ﷺ سے دریافت کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : وہ اس کی دیت تو ادا کریں گے لیکن وہ اس کے وراث نہیں بنیں گے ۔ حضرت عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں گویا اس وقت بھی نبی اکرم ﷺ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ سرخ جدعاء اونٹنی پر موجود تھے ‘ آپ نے فرمایا : اے لوگو ! ہاتھ تین قسم کے ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ اوپر والا ہے ‘ دینے والے کا ہاتھ درمیانی ہے ‘ اور مانگنے والے کا ہاتھ نیچے والا ہے ‘ تو تم مانگنے سے بچو ! خواہ لکڑیوں کا گٹھا اکٹھا کر کے ( مانگنے سے بچنے کی کوشش کرو ) پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے اور فرمایا : اے اللہ ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے ؟ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ‘ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ اس میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

7174

Majma al-Zawaid #7174

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ بْنِ أَبِي كَبِيرٍ قَالَ: «كُنْتُ أُدَاعِبُ امْرَأَتِي فَانْرَمَى يَدِي فَمَاتَتْ وَذَلِكَ فِي غَزْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبُوكَ فَأَتَيْتُهُ فَأَخْبَرْتُهُ خَبَرَ امْرَأَتَيِ الَّتِي أَصَبْتُهَا خَطَأً فَقَالَ: "" لَا تَرِثُهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَعُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUmar ibn Shaybah ibn Abi Kabir, may Allah be pleased with him, reports that while jesting with his wife his hand struck her and she died during the Tabuk expedition. He informed the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, that he had struck her by mistake, and the Prophet ruled that he would not inherit from her. > **"You shall not inherit from her."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن شیبہ بن ابوکبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اپنی بیوی کے ساتھ خوش طبعی کر رہا تھا ، میرا ہاتھ لگا تو وہ مر گئی ‘ یہ نبی اکرم ﷺ کے غزوہ تبوک کی بات ہے ‘ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اپنی بیوی کی صورت حال کے بارے میں بتایا جسے میں نے خطا کے طور پر قتل کر دیا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم اس کے وارث نہیں بنو گے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور حضرت عمر بن شیبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ابوحاتم نے یہ کہا ہے : یہ مجہول ہیں ۔

7175

Majma al-Zawaid #7175

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى أَنَّ الْعَقْلَ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ عَلَى فَرَائِضِهِمْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn ʿAmr, may Allah be pleased with them both, reports that the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, judged that blood-money is divided among the heirs of the slain according to their prescribed shares.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ دیت مقتول کے ورثاء کے درمیان ان کے فرض حصوں کے حساب سے تقسیم ہو گی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7176

Majma al-Zawaid #7176

وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: «إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضَّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Mughirah ibn Shuʿbah, may Allah be pleased with him, reports that Asʿad ibn Zurarah said to ʿUmar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with them, that the Prophet, peace and blessings be upon him, wrote to al-Dahhak ibn Sufyan to grant the wife of Ashyam al-Dababi inheritance from her husband's blood-money.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا : نبی اکرم ﷺ نے ضحاک بن سفیان کو یہ خط لکھا تھا : کہ وہ اشیم ضبابی کی بیوی کو اُس کے شوہر کی دیت میں ‘ وارث قرار دیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7177

Majma al-Zawaid #7177

وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنْ زُرَارَةَ بْنَ جُزَيٍّ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: «إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضَّبَابِيِّ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Mughirah ibn Shuʿbah, may Allah be pleased with him, reports that Zurarah ibn Juzayy said to ʿUmar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with them, that the Prophet, peace and blessings be upon him, wrote to al-Dahhak ibn Sufyan to grant the wife of Ashyam al-Dababi inheritance from her husband's blood-money.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت زرارہ بن جزی رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہا : نبی اکرم ﷺ نے ضحاک بن سفیان کو خط لکھا تھا کہ وہ اشیم ضبابی کی بیوی کو ‘ اُس کے شوہر کی دیت میں وارث قرار دیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7178

Majma al-Zawaid #7178

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ قَتْلَ أَشْيَمَ كَانَ خَطَأً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik, may Allah be pleased with him, reports that the killing of Ashyam was accidental.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضر اشیم رضی اللہ عنہ قتل خطاء میں مارے گئے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7179

Majma al-Zawaid #7179

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ قَالَ: "" «إِنَّ الْوَلَاءَ لَيْسَ بِمُنْتَقِلِ، وَلَا بِمُتَحَوِّلِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ جَمِيلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbas, may Allah be pleased with them both, reports in marfuʿ form that wala' neither transfers nor shifts. > **"Wala' is neither transferable nor removable."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ’’ مرفوع ‘‘ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ) ’’ ولاء منتقل نہیں ہوتی ‘ اور تبدیل نہیں ہوتی ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن جمیل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

7180

Majma al-Zawaid #7180

«وَعَنْ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ نَافِعًا أَبَا السَّائِبِ كَانَ عَبْدًا لِغَيْلَانَ فَفَرَّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حَاصَرَ الطَّائِفَ، فَأَسْلَمَ فَأَعْتَقَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَسْلَمَ غَيْلَانُ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَاءَ نَافِعٍ إِلَيْهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ رَوَى غَيْلَانُ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ. قُلْتُ: وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ غَيْلَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ghaylan ibn Salamah al-Thaqafi, may Allah be pleased with him, reports that Nafiʿ Abu al-Sa'ib had been his slave and fled to the Prophet, peace and blessings be upon him, during the siege of Ta'if and accepted Islam, whereupon the Messenger freed him. When Ghaylan later accepted Islam, the Messenger returned Nafiʿ's wala' to him.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نافع ابوسائب ‘ جو غیلان کے غلام تھے ‘ وہ فرار ہو کر نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آ گئے ‘ یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی اکرم ﷺ نے طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا ‘ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ، نبی اکرم ﷺ نے انہیں آزاد قرار دے دیا ‘ جب حضرت غیلان رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے نافع کی ولاء اُن کی طرف واپس کر دی ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘ وہ یہ فرماتے ہیں : ہمارے علم کے مطابق حضرت غیلان رضی اللہ عنہ سے صرف یہی حدیث منقول ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کی سند میں ایک راوی عروہ بن غیلان ہے ‘ میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7181

Majma al-Zawaid #7181

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «الْوَلَاءُ لُحْمَةٌ كَلُحْمَةِ النَّسَبِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn Abi Awfa, may Allah be pleased with him, reports that the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, said wala' is a bond like the bond of lineage. > **"Wala' is a bond like the bond of lineage."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ولاء ، نسبی تعلق کی طرح ‘ ایک تعلق ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب ہے ۔

7182

Majma al-Zawaid #7182

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «يَرِثُ الْوَلَاءُ مَنْ يَرِثُ الْمَالَ مِنْ وَالِدٍ أَوْ وَلَدٍ» "". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿUmar ibn al-Khattab, may Allah be pleased with him, reports hearing the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, say that the wala' is inherited by whoever inherits the wealth, whether father or son. > **"The wala' is inherited by whoever inherits the wealth, whether father or son."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ وہ شخص ولاء کا وارث بنے گا ‘ جو مال کا وارث بنے گا ‘ خواہ ( وہ میت کا ) باپ ہو یا بیٹا ہو ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

7183

Majma al-Zawaid #7183

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAli ibn Abi Talib, may Allah be pleased with him, reports from the Prophet, peace and blessings be upon him, that wala' belongs to the one who emancipates. > **"Wala' belongs to the one who emancipates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ ولاء کا حق اُسے ملتا ہے ‘ جو آزاد کرے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے ‘ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔

7184

Majma al-Zawaid #7184

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرُ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ بَعْضَهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn ʿAbbas, may Allah be pleased with them both, reports that the Prophet, peace and blessings be upon him, said wala' belongs to the one who emancipates. > **"Wala' belongs to the one who emancipates."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ‘ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ ولاء ‘ اُسے ملتی ہے ‘ جو آزاد کرے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے ‘ جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور بعض حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7185

Majma al-Zawaid #7185

«وَعَنْ سَلْمَى ابْنَةِ حَمْزَةَ أَنَّ مَوْلَاهَا مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَوَرَّثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ابْنَتَهُ النِّصْفَ وَوَرَّثَ يَعْلَى النِّصْفَ، وَكَانَ ابْنَ سَلْمَى». رَوَاهُ أَحْمَدُ.

EnglishUnverified translation

Salma bint Hamzah, may Allah be pleased with her, reports that her freedwoman died leaving a daughter, whereupon the Prophet, peace and blessings be upon him, granted the daughter one-half and granted Yaʿla, the son of Salma, one-half.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ سلمی بنت حمزہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : ان کی ایک کنیز کا انتقال ہو گیا ‘ اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اُس کی بیٹی کو نصف مال دیا ‘ اور یعلی کو نصف مال دیا ‘ جو سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ۔

7186

Majma al-Zawaid #7186

وَلَهَا عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ قَالَتْ: «مَاتَ مَوْلًى لِي وَتَرَكَ ابْنَتَهُ فَقَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالَهُ بَيْنِي وَبَيْنَ ابْنَتِهِ، فَجَعَلَ لِي النِّصْفَ وَلَهَا النِّصْفَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ كَذَلِكَ إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَلْمَى.

EnglishUnverified translation

She further reports that a freedman of hers died leaving his daughter, whereupon the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, divided his wealth between her and his daughter, granting her one-half and the daughter one-half.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

اُس خاتون کے حوالے سے امام طبرانی نے یہ روایت نقل کی ہے : وہ بیان کرتی ہیں : ہمارے ایک غلام کا انتقال ہو گیا ، اس نے پسماندگان میں ایک بیٹی چھوڑی ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم کر دیا ‘ آپ نے نصف مال مجھے دیا اور نصف اُس لڑکی کو دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ‘ جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام احمد کی سند اسی طرح ہے ‘ البتہ قتادہ نامی راوی نے سیدہ سلمی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔

7187

Majma al-Zawaid #7187

وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «مَاتَ رَجُلٌ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ وَمَوَالِيَهُ الَّذِينَ أَعْتَقُوهُ فَقَسَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ بَيْنَ ابْنَتِهِ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Musa, may Allah be pleased with him, reports that a man died leaving his daughter and the patrons who had freed him, whereupon the Prophet, peace and blessings be upon him, divided his inheritance between his daughter and his patrons.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص کا انتقال ہو گیا ‘ اس نے پسماندگان میں اپنی بیٹی اور اپنے آزاد کرنے والے چھوڑے ‘ جنہوں نے اسے آزاد کیا تھا ، تو نبی اکرم ﷺ نے اس کی وراثت اس کی بیٹی اور اس کے آقاؤں کے درمیان تقسیم کی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7188

Majma al-Zawaid #7188

عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِيمَانِ مِنْ عُنُقِهِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ أَبِي حَيَّانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet, peace and blessings be upon him, said whoever aligns himself to other than his patrons has cast off the bond of faith from his neck. > **"Whoever aligns himself to other than his patrons has cast off the bond of faith from his neck."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے ‘ تو وہ اپنی گردن سے ایمان کا پٹہ اتار دیتا ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ صرف خالد بن ابوحیان کا معاملہ مختلف ہے ‘ وہ ثقہ ہے ۔

7189

Majma al-Zawaid #7189

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَرْفًا، وَلَا عَدْلًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطِيَّةَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: لَا أَعْلَمُ مَنْ رَوَى عَنْهُ إِلَّا مُنِيبٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah ibn Thaʿlabah, may Allah be pleased with him, reports that the Prophet, peace and blessings be upon him, said whoever aligns himself to other than his patrons bears the curse of Allah, the angels, and all people, with neither obligatory nor voluntary deed accepted from him. > **"Whoever aligns himself to other than his patrons, upon him is the curse of Allah, the angels, and all people; Allah accepts from him neither sarf nor ʿadl."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے ‘ کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے ‘ اُس پر اللہ تعالیٰ اور تمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہوتی ہے ‘ اللہ تعالیٰ اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں کرے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عطیہ ہے ‘ امام ذہبی کہتے ہیں : میرے علم کے مطابق صرف منیب نے اس سے روایت نقل کی ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

7190

Majma al-Zawaid #7190

وَعَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: «وَجَدْتُ مَعَ قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَلَى اللَّهِ عَدَاءً الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ وَالضَّارِبُ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ جَحَدَ نِعْمَةَ مَوَالِيهِ، فَقَدْ بَرِئَ مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» - "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jaʿfar ibn Muhammad, from his father, from his grandfather, may Allah be pleased with them, said he found with the hilt of the Messenger of Allah's sword, peace and blessings be upon him, the inscription condemning most severely before Allah the one who kills other than his killer, strikes other than the one who struck him, and denies the favor of his patrons, such a one being quit of what Allah revealed to Muhammad. > **"The most hostile of people toward Allah are the one who kills other than his killer, the one who strikes other than the one who struck him, and whoever denies the favor of his patrons has disavowed what Allah revealed to Muhammad."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام جعفر صادق ‘ اپنے والد ( یعنی امام باقر ) کے حوالے سے ‘ اپنے دادا ( امام زین العابدین ) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کی تلوار کی میان میں یہ تحریر پائی ہے : ’’ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص وہ ہو گا ‘ جو اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرے ( یعنی کسی کو ناحق قتل کرے ) یا کسی کو ناحق مارے ‘ اور جو شخص اپنے آقا کی نعمت کا انکار کرے ‘ تو وہ اُس چیز سے لاتعلق ہو جاتا ہے ‘ جو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ پر نازل کی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے ‘ وہ ثقہ ہے ‘ لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7191

Majma al-Zawaid #7191

«عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ عَلَى يَدَيَّ وَلَهُ مَالٌ وَقَدْ مَاتَ. قَالَ: "" فَلَكَ مِيرَاثُهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ، فَإِنْ كَانَ سَمِعَ مِنْهُ فَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAmr ibn al-ʿAs, may Allah be pleased with him, reports that he came to the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, and said a man had accepted Islam at his hands, possessed wealth, and had died. The Prophet ruled the inheritance for him. > **"Then his inheritance is for you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ انہوں نے بتایا : ایک شخص نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا تھا ، اس کا مال موجود ہے ‘ اس کا انتقال ہو گیا ہے ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس کی وراثت تمہیں ملے گی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے بقیہ کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ‘ وہ کہتے ہیں : کثیر بن مرہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے اگر تو انہوں نے اس سے سماع کیا ہے ‘ تو پھر یہ حدیث ’’ صحیح ‘‘ ہے ۔

7192

Majma al-Zawaid #7192

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْطَى أُمَّهُ حَدِيقَةً مِنْ نَخْلٍ حَيَاتَهَا، فَمَاتَتْ فَجَاءَ إِخْوَتُهُ فَقَالُوا: نَحْنُ فِيهَا شَرَعٌ سَوَاءٌ. فَأَبَى فَاخْتَصَمُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَسَّمَهُ بَيْنَهُمْ مِيرَاثًا». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn ʿAbdullah, may Allah be pleased with them both, reports that an Ansari man gave his mother a palm-garden for her lifetime. When she died, his brothers claimed equal partnership in it. He refused, they disputed before the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, and he divided it among them as inheritance.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ‘ اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں کھجور کا ایک باغ عطیہ کے طور پر دیا ‘ اس خاتون کا انتقال ہو گیا ‘ اُس کے بھائی آئے اور انہوں نے کہا : ہم اس میں برابر کے حصہ دار ہوں گے اس شخص نے انکار کیا ‘ اُن لوگوں نے اپنا مقدمہ نبی اکرم ﷺ کے سامنے پیش کیا ، تو نبی اکرم ﷺ نے وہ باغ ان لوگوں کے درمیان وراثت کے طور پر تقسیم کر دیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7193

Majma al-Zawaid #7193

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو «أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَعْطَيْتُ أُمِّي حَدِيقَةً فِي حَيَاتِهَا، وَإِنَّهَا تُوُفِّيَتْ، وَلَمْ تَدَعْ وَارِثًا غَيْرِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحْسَبُهُ قَالَ: "" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى رَدَّ عَلَيْكَ حَدِيقَتَكَ وَقَبِلَ صَدَقَتَكَ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

ʿAbdullah ibn ʿAmr, may Allah be pleased with them both, reports that a man said he had given his mother a garden during her life, she had died leaving no heir besides him. The Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, replied that Allah had returned his garden to him and accepted his charity. > **"Allah, Blessed and Exalted, has returned your garden to you and accepted your charity."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ میں نے اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں ایک باغ عطیہ کے طور پر دیا ‘ اُن کا انتقال ہو گیا ‘ انہوں نے میرے علاوہ کوئی اور وارث نہیں چھوڑا ؟ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ اللہ تعالیٰ نے تمہارا باغ تمہیں واپس کر دیا ہے اور تمہارا صدقہ قبول کر لیا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

7194

Majma al-Zawaid #7194

وَعَنْ سِنَانِ بْنِ مَسْلَمَةَ «أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ تَصَدَّقَ بِأَرْضٍ (لَهُ) عَظِيمَةٍ عَلَى أُمِّهِ فَمَاتَتْ وَلَيْسَ لَهَا وَارِثٌ غَيْرُهُ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ أُمِّي فُلَانَةً كَانَتْ مِنْ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيَّ وَأَعَزِّهِ عَلَيَّ، وَإِنِّي تَصَدَّقْتُ عَلَيْهَا بِأَرْضٍ (لِي) عَظِيمَةٍ فَمَاتَتْ وَلَيْسَ لَهَا وَارِثٌ غَيْرِي، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ بِهَا؟ فَقَالَ: "" أَوْجَبَ اللَّهُ أَجْرَكَ وَرَدَّ عَلَيْكَ أَرْضَكَ، اصْنَعْ مَا شِئْتَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Sinan ibn Maslamah reports that a Muhajir man gave his mother a large land as charity. She died leaving no heir besides him. He asked the Prophet, peace and blessings be upon him, what to do with it, describing his mother's beloved station. The Prophet replied that Allah had secured his reward and returned his land, to do with as he wished. > **"Allah has made your reward binding and returned your land to you; do with it as you wish."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سنان بن مسلمہ بیان کرتے ہیں : مہاجرین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی ایک بڑی زمین ‘ اپنی والدہ کو صدقے کے طور پر دے دی ‘ اس خاتون کا انتقال ہو گیا ‘ اس خاتون کا وارث اس شخص کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا ‘ وہ شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اُس نے عرض کی : میری والدہ جو فلاں خاتون ہیں ‘ وہ میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور سب سے زیادہ معزز تھیں ، میں نے انہیں بڑی زمین صدقہ کے طور پر دی تھی ، اُن کا انتقال ہو گیا ہے ‘ ان کا وارث میرے علاوہ کوئی اور نہیں ہے ‘ تو اب آپ مجھے کیا ہدایت کرتے ہیں ؟ میں اس زمین کے بارے میں کیا کروں ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اجر کو واجب کر دیا ‘ اور تمہاری زمین تمہیں واپس کر دی ‘ اب تم جو چاہو کرو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

7195

Majma al-Zawaid #7195

وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - «أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلُّ شَيْءٍ لِي فَهُوَ صَدَقَةٌ إِلَّا فَرَسِي. وَكَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَقَبَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَهَا فِي الْأَوْفَاضِ، فَجَاءَ أَبَوَاهُ، فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطْعِمْنَا مِنْ صَدَقَةِ ابْنِنَا مَا لَنَا شَيْءٌ، وَإِنَّا لَنَطُوفُ مَعَ الْأَوْفَاضِ. فَأَخَذَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَجَّعَهَا إِلَيْهِمَا، فَمَاتَا فَوَرِثَهَا ابْنُهُمَا الَّذِي كَانَ تَصَدَّقَ بِهَا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَدَقَتِي الَّتِي كُنْتُ تَصَدَّقْتُ بِهَا فَدَفَعْتَهَا إِلَى وَالِدَيَّ فَمَاتَا فَوَرِثْتُهُمَا أَفَحَلَالٌ هِيَ لِي؟ قَالَ: "" نَعَمْ فَكُلْهَا هَنِيئًا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.

EnglishUnverified translation

ʿUbadah ibn al-Samit, may Allah be pleased with him, reports that a man devoted all he owned except his horse as charity. The Prophet, peace and blessings be upon him, took his land and placed it among the needy. His parents then came complaining of destitution and circling with the needy, asking for sustenance from their son's charity. The Prophet returned it to them. When they died, their son who had given it inherited it back, and asked whether it was lawful for him, and the Prophet told him yes, to eat it with wholesome enjoyment.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری ہر چیز صدقہ ہے ‘ البتہ میرے اس گھوڑے کا معاملہ مختلف ہے ‘ اس شخص کی زمین تھی ، نبی اکرم ﷺ نے وہ زمین قبضے میں لی اور محتاج لوگوں میں اسے تقسیم کرنا شروع کی ‘ اُس کے ماں باپ آئے اور انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ہمارے بیٹے کے صدقہ کیے ہوئے ‘ میں سے ہمیں بھی کھانے کے لئے دیں ‘ ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہے ، ہم بھی غریب لوگوں کے ساتھ چکر لگاتے پھرتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ نے وہ زمین لی اور وہ ان دونوں کو واپس کر دی ‘ جب ان دونوں کا انتقال ہوا ‘ تو ان دونوں کا بیٹا اس کا وارث بنا ‘ جس نے وہ زمین صدقہ کے طور پر دی تھی ، وہ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرا وہ صدقہ ‘ جو میں نے صدقہ کیا تھا ‘ اور آپ نے وہ میرے والدین کے حوالے کر دیا تھا ، اب ان دونوں کا انتقال ہو گیا ہے ‘ اور اب میں ان کا وارث بنا ہوں ، تو کیا وہ زمین میرے لئے حلال ہے ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جی ہاں ! تم خوش ہو کر اسے کھاؤ ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اسحاق بن یحییٰ نامی راوی نے حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

7196

Majma al-Zawaid #7196

وَعَنْ بِشْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الَّذِي أَدَّى النِّدَاءَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «تَصَدَّقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ بِمَالٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، وَكَانَ يَعِيشُ فِيهِ هُوَ وَوَلَدُهُ فَدَفَعَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَبُوهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ تَصَدَّقَ بِمَالِهِ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَعِيشُ فِيهِ. فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ فَقَالَ: "" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ قَبِلَ صَدَقَتَكَ فَرَدَّهَا مِيرَاثًا عَلَى أَبَوَيْكَ» "". قَالَ بَشِيرٌ: فَتَوَارَثْنَاهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَبَشِيرٌ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Bishr ibn Muhammad ibn ʿAbdullah ibn Zayd, whose father conveyed the call to prayer, reports that ʿAbdullah ibn Zayd, may Allah be pleased with him, gave in charity his sole sustaining property and handed it to the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him. His father complained that it was their livelihood. The Messenger summoned ʿAbdullah and announced that Allah had accepted his charity and returned it as inheritance upon his parents, and Bishr said they thereafter inherited it among themselves.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بشیر بن محمد بن عبداللہ بن زید ‘ جنہوں نے اذان سے متعلق روایت ‘ اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے ‘ وہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے ایک مال صدقہ کیا ، اُن کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا ‘ وہ اور ان کی اولاد اُسی کے حوالے سے گزر بسر کرتے تھے ‘ انہوں نے وہ مال نبی اکرم ﷺ کے حوالے کر دیا ‘ ان کے والد نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : یا رسول اللہ ! عبداللہ بن زید نے اپنا مال صدقہ کر دیا ہے ‘ اور یہ وہی مال تھا ، جس پر اُس کی گزر بسر ہوتی تھی ‘ نبی اکرم ﷺ نے عبداللہ بن زید کو بلایا اور فرمایا : ’’ اللہ تعالیٰ نے تمہارا صدقہ قبول کر لیا ہے اور اس مال کو وراثت کے طور پر تمہارے ماں باپ کو واپس کر دیا ہے “۔ بشیر نامی راوی کہتے ہیں : تو ہم اس زمین کے وارث بنے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ‘ بشیر نامی اس راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

7197

Majma al-Zawaid #7197

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي كُلُّهُ صَدَقَةٌ. قَالَ: فَافْتَقَرَ أَبَوَاهُ حَتَّى جَلَسَا مَعَ الْأَوْفَاضِ، ثُمَّ جَاءَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَانَ ابْنُنَا أَكْثَرَ الْأَنْصَارِ مَالًا فَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ وَافْتَقَرْنَا حَتَّى جَلَسْنَا مَعَ الْأَوْفَاضِ. قَالَ: "" صَدَقَةُ ابْنِكُمَا رَدٌّ عَلَيْكُمَا "". ثُمَّ تُوُفِّيَا فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى ابْنِهِمَا: "" أَنِ ارْدُدِ الصَّدَقَةَ، فَإِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تُوَرَّثُ، وَلَا تُعْتَمَرُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah, may Allah be pleased with him, reports that an Ansari man devoted all his wealth as charity. His parents became destitute and sat with the needy, then complained to the Messenger of Allah, peace and blessings be upon him, that their wealthy son's charity had impoverished them. The Prophet returned the son's charity upon them. When they died, he sent to their son ordering restoration of the charity, for charity is neither inherited nor granted as life-tenancy. > **"Your son's charity is returned upon you both. Return the charity, for charity is neither inherited nor granted as ʿumra."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ‘ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرا پورا مال صدقہ ہے ‘ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے ماں باپ غریب ہو گئے اور محتاجوں کے ساتھ بیٹھ گئے ‘ پھر وہ دونوں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمارے بیٹے کے پاس انصار میں سب سے زیادہ زمین تھی ‘ اس نے اپنا مال ( یعنی زمین ) صدقہ کر دی اور ہم محتاج ہو گئے ، یہاں تک کہ محتاجوں کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں ، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تمہارے بیٹے کا صدقہ تمہاری طرف واپس آ جائے گا ۔ پھر ان دونوں کا انتقال ہو گیا ، نبی اکرم ﷺ نے اُن کے بیٹے کی طرف پیغام بھیجا کہ تم صدقہ واپس کر دو ! کیونکہ صدقہ وراثت میں منتقل نہیں ہوتا ‘ اور عمری کے طور پر نہیں دیا جاتا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے ‘ اور وہ متروک ہے ۔