Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 14 · Chapter 1

Book of Oaths and Vows

Hadith 6895–6934

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

6895

Majma al-Zawaid #6895

«عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ قَالَ: "" أَنْتَ رَسُولِي إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ. قُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ وَيَأْمُرُكُمْ بِثَلَاثٍ: لَا تَحْلِفُوا بِغَيْرِ اللَّهِ» فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِي الْمُخَارِقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Hunayf رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ dispatched him as a messenger to the people of Makkah, commanding him to convey salam and three commands, among them prohibition of swearing by other than Allah, then mentioned the rest of the hadith as already passed. > **"You are my messenger to the people of Makkah. Say: Indeed the Messenger of Allah conveys salam to you and commands you with three things: Do not swear by other than Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے انہیں بھیجا تو ارشاد فرمایا : تم اہل مکہ کی طرف میرے قاصد ہو تم یہ بتا دینا کہ اللہ کے رسول نے تم لوگوں کو سلام کہا ہے اور تمہیں تین چیزوں کا حکم دیا ہے تم غیر اللہ کے نام پر حلف نہ اٹھانا اس کے بعد راوی نے پوری ذکر کی ہے ‘ جو اس سے پہلے گزر چکی ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم بن ابومخارق ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6896

Majma al-Zawaid #6896

وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «لَا تَحْلِفُوا بِالطَّوَاغِيتِ، وَلَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَاحْلِفُوا بِاللَّهِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: «وَاحْلِفُوا بِاللَّهِ، فَإِنَّهُ أَحَبُّ إِلَيْهِ أَنْ تَحْلِفُوا بِهِ. وَلَا تَحْلِفُوا بِحَلِفِ الشَّيْطَانِ». وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَسَاتِيرُ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Samurah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ forbade swearing by taghuts and by forefathers, commanding swearing by Allah, with the addition that Allah loves to be sworn by, and forbidding the oath of Shaytan. > **"Do not swear by taghuts, nor swear by your forefathers, and swear by Allah, for He loves that you swear by Him. And do not swear by the oath of Shaytan."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بتوں کے نام پر حلف نہ اٹھاؤ ‘ اپنے باپ دادا کے نام پر حلف نہ اٹھاؤ ‘ اللہ کے نام پر حلف اٹھاؤ ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ’’ اللہ کے نام پر حلف اٹھاؤ ‘ کیونکہ اسے یہ بات پسند ہے کہ تم لوگ اس کے نام پر حلف اٹھاؤ ‘ اور تم شیطان کے حلف کے مطابق حلف نہ اٹھاؤ ‘‘۔ امام طبرانی کی سند میں مستور راوی ہیں ‘ اور امام بزار کی سند حسن ہے ۔

6897

Majma al-Zawaid #6897

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَهُوَ كَمَا قَالَ. إِنْ قَالَ: إِنِّي يَهُودِيٌّ فَهُوَ يَهُودِيٌّ. وَإِنْ قَالَ: إِنِّي نَصْرَانِيٌّ فَهُوَ نَصْرَانِيٌّ. وَإِنْ قَالَ: إِنِّي مَجُوسِيٌّ فَهُوَ مَجُوسِيٌّ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said concerning one who swears an oath in such form that he is as he said. > **"Whoever swears an oath, he is as he said. If he said: I am a Jew, then he is a Jew. And if he said: I am a Christian, then he is a Christian. And if he said: I am a Magian, then he is a Magian."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص قسم اٹھاتے ہوئے حلف اٹھاتا ہے ‘ تو وہ ویسا ہی ہو جاتا ہے ‘ جیسا اس نے کہا ہو ‘ اگر اس نے یہ کہا ہو : کہ میں یہودی ہو جاؤں ‘ تو وہ یہودی ہو گا ‘ اور اگر اس نے یہ کہا ہو کہ میں عیسائی ہوں تو وہ عیسائی ہو گا اور اگر اس نے یہ کہا ہو کہ میں مجوسی ہوں تو وہ مجوسی ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے ۔

6898

Majma al-Zawaid #6898

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «جَاءَ يَهُودِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نِعْمَ الْأُمَّةُ أُمَّتُكَ لَوْلَا أَنَّهُمْ يَعْدِلُونَ. فَقَالَ: "" كَيْفَ يَعْدِلُونَ؟ "". قَالَ: يَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ. قَالَ: "" قُولُوا: ثُمَّ شِئْتَ "". وَقَالَ أَيْضًا: نِعْمَ الْأُمَّةُ أُمَّتُكَ لَوْلَا أَنَّهُمْ يُشْرِكُونَ. قَالَ: يَقُولُونَ بِحَقِّ فُلَانٍ وَبِحَيَاةِ فُلَانٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" مَنْ كَانَ حَالِفًا فَلَا يَحْلِفْ إِلَّا بِاللَّهِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Masud رضي الله عنه reported that a Jew came to the Prophet ﷺ and said: What an excellent nation your nation is were they not to equate, explaining they say: What Allah wills and what you will; and were they not to associate, explaining they say: By the right of so-and-so and by the life of so-and-so. The Prophet ﷺ corrected the first and commanded swearing only by Allah. > **"How do they equate? Say: Then you will. Whoever must swear, let him not swear except by Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک یہودی نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور بولا : آپ کی امت اچھی امت ہے اگر وہ لوگ برابر نہ کریں ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : وہ لوگ کیسے برابر کرتے ہیں ؟ اس نے بتایا وہ لوگ یہ کہتے ہیں : جو اللہ نے چاہا اور جو آپ نے چاہا ‘ راوی کہتے ہیں : تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم لوگ یہ کہو :’’ پھر آپ نے چاہا ‘‘۔ اس نے یہ بھی کہا : آپ کی امت اچھی امت ہے ‘ اگر وہ لوگ شرک نہ کریں ‘ اس نے بتایا کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ فلاں کے حق کی وجہ سے اور فلاں کی زندگی کی وجہ سے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس شخص نے حلف اٹھانا ہو ‘ وہ صرف اللہ تعالیٰ کے نام کا حلف اٹھائے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم ہے اور وہ کذاب اور متروک ہے ۔

6899

Majma al-Zawaid #6899

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَأَنْ أَحْلِفَ بِاللَّهِ كِاذِبًا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ بِغَيْرِهِ وَأَنَا صَادِقٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abdullah رضي الله عنه, meaning Ibn Masud, said: To swear falsely by Allah is more beloved to me than to swear by other than Him while truthful.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں اللہ کے نام پر جھوٹی قسم اٹھا لوں ‘ یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں اس کے غیر کے نام پر سچی قسم اٹھا لوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6900

Majma al-Zawaid #6900

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَا تَحْلِفُوا بِحَلِفِ الشَّيْطَانِ أَنْ يَقُولَ أَحَدُكُمْ: وَعِزَّةِ اللَّهِ. وَلَكِنْ قُولُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ: [اللَّهُ] رَبُّ الْعِزَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Abdullah رضي الله عنه said: Do not swear by the oath of Shaytan that one of you says: By the might of Allah. But say as Allah said: Allah, Lord of Might.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تم شیطان کے حلف کے مطابق حلف نہ اٹھاؤ کہ تم میں سے کوئی ایک شخص یہ کہے : اللہ کی عزت کی قسم ہے ‘ بلکہ تم اس طرح کہو جس طرح اللہ نے فرمایا : ہے : اللہ رب العزت ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن مسعودی ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

6901

Majma al-Zawaid #6901

عَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ، فَقَالَ: "" أَلَسْتَ الَّذِي تَحْلِفُ بِالْأَمَانَةِ؟». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reported that the Prophet ﷺ heard a man swearing by amanah and rebuked him. > **"Are you not the one who swears by amanah?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو امانت کے نام پر حلف اٹھاتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا : کیا تم وہ شخص نہیں ہو ‘ جو امانت کے نام پر حلف اٹھاتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6902

Majma al-Zawaid #6902

عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: «اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ أَحَدِهِمَا مِنْ [أَهْلِ] حَضْرَمَوْتَ قَالَ: فَجَعَلَ يُحَلِّفُ أَحَدَهُمَا، فَضَجَّ الْآخَرُ وَقَالَ: إِذًا ذَهَبَ بِأَرْضِي. فَقَالَ: "" إِنْ هُوَ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ ظُلْمًا كَانَ مِمَّنْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُزَكِّيهِ وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ "" قَالَ: وَوَرِعَ الْآخَرُ فَرَدَّهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Musa رضي الله عنه reported that two men from Hadramawt disputed before the Prophet ﷺ concerning land belonging to one of them, so the Prophet ﷺ set about making one of them swear, whereupon the other cried out that his land would thus go. The Prophet ﷺ warned of looking, purification and painful punishment for unjust seizure by oath, whereupon the other became cautious and returned it. > **"If he severs it by his oath unjustly, he will be among those whom Allah will not look at on the Day of Resurrection, nor purify him, and for him is a painful punishment."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے سامنے دو آدمیوں نے ایک زمین کے بارے میں مقدمہ پیش کیا جو ان دونوں میں سے کسی ایک کی تھی اور ان کا تعلق حضرموت سے تھا ‘ راوی بیان کرتے ہیں : ان دونوں میں سے ایک حلف اٹھانے لگا تو دوسرا پریشان ہو گیا اور بولا : ایسی صورت میں تو یہ میری زمین لے جائے گا ‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اگر اس نے اپنی قسم کی بنیاد پر ظلم کے طور پر وہ زمین ہتھیائی ہو گی ‘ تو یہ ان افراد میں سے ایک ہو گا کہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی نہ تو اس کی طرف نظر کرے گا اور نہ ہی اس کا تزکیہ کرے گا اور اس کے لئے دردناک عذاب ہو گا ‘ راوی بیان کرتے ہیں : تو دوسرا شخص پریشان ہو گیا اور اس نے وہ زمین واپس کر دی ۔ یہ روایت امام احمد نے ‘ اور امام بزار نے ‘ امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اور اس کی سند حسن ہے ۔

6903

Majma al-Zawaid #6903

وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ: «خَاصَمَ رَجُلٌ مِنْ كِنْدَةَ يُقَالُ لَهُ: امْرُؤُ الْقَيْسِ بْنُ عَابِسٍ رَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى عَلَى الْحَضْرَمِيِّ بِالْبَيِّنَةِ، فَلَمْ يَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ، فَقَضَى عَلَى امْرِئِ الْقَيْسِ بِالْيَمِينِ، فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: [إِنْ] أَمْكَنْتَهُ مِنَ الْيَمِينِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَتْ وَاللَّهِ - أَوْ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ - أَرْضِي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" مَنْ حَلِفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ أَحَدٍ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ "". قَالَ رَجَاءٌ: وَتَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا} [آل عمران: 77] فَقَالَ امْرُؤُ الْقَيْسِ: مَاذَا لِمَنْ تَرَكَهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" الْجَنَّةُ "". قَالَ: فَأُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَرَكْتُهَا لَهُ كُلَّهَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Adi ibn Umayrah رضي الله عنه reported that a man of Kindah called Imru al-Qays ibn Abis disputed with a man of Hadramawt before the Messenger of Allah ﷺ. Judgment of proof was upon the Hadrami, but he had no proof, so judgment of oath fell upon Imru al-Qays. The Hadrami said: If you grant him the oath, O Messenger of Allah, by Allah, or by the Lord of the Kabah, my land will go. The Prophet ﷺ warned of meeting Allah angry for severing wealth by a lying oath, and Raja recited: Indeed those who purchase with the covenant of Allah and their oaths a small price [Al Imran: 77]. Imru al-Qays asked what for one who abandons it, was told Paradise, and testified he had abandoned it all for him. > **"Whoever swears a lying oath to sever thereby the wealth of anyone will meet Allah Almighty while He is angry with him. What for one who abandons it? Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عدی بن عمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کندہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام امرء القیس بن عابس تھا ‘ اس نے نبی اکرم ﷺ کے سامنے حضر موت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف مقدمہ پیش کیا ، نبی اکرم ﷺ نے حضرمی شخص کے لیے ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ دیا ‘ تو اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا ‘ نبی اکرم ﷺ نے امرء القیس کے لیے قسم کا فیصلہ دیا ‘ تو حضرمی نے کہا : یا رسول اللہ ! اگر آپ اسے قسم اٹھانے کا موقع دیں گے ‘ تو یہ اللہ کی قسم ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) رب کعبہ قسم ! میری زمین لے جائے گا ‘ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص جھوٹی قسم اٹھا کر اس کے ذریعے کسی شخص کا مال ہتھیائے گا ‘ جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ، تو اللہ تعالٰی اس پر غضبناک ہو گا ‘‘۔ رجاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : پھر نبی اکرم ﷺ نے یہ آیت تلاوت کی : ’’ بے شک وہ لوگ جو اللہ کے نام کے عہد اور اس کے نام کی قسموں کے عوض میں ، تھوڑی قیمت کماتے ہیں ‘‘۔ امرہ القیس نے کہا : یا رسول اللہ ! جو شخص اسے چھوڑ دے ‘ اُسے کیا ثواب ملے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جنت ‘ اس نے عرض کی : پھر میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے ساری زمین اس کے لئے چھوڑ دی ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔

6904

Majma al-Zawaid #6904

وَعَنِ الْعُرْسِ بْنِ عُمَيْرَةَ «أَنَّ رَجُلًا مِنْ حَضْرَمَوْتَ وَامْرَأَ الْقَيْسِ بْنَ عَابِسٍ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ آخَرَ خُصُومَةٌ لَهُ فِي أَرْضٍ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَضْرَمِيَّ الْبَيِّنَةَ فَلَمْ يَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ فَقَضَى عَلَى امْرِئِ الْقَيْسِ بِالْيَمِينِ فَقَالَ الْحَضْرَمِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَمْكَنْتَهُ مِنَ الْيَمِينِ ذَهَبَ وَاللَّهِ بِأَرْضِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ "". وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَ الْقَيْسَ فَتَلَا عَلَيْهِ الْآيَةَ: "" {إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا} [آل عمران: 77] الْآيَةَ "". فَقَالَ امْرُؤُ الْقَيْسِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا لِمَنْ تَرَكَهَا؟ قَالَ: "" الْجَنَّةُ "". قَالَ: فَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَرَكْتُهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Urs ibn Umayrah رضي الله عنه reported that a man of Hadramawt and Imru al-Qays ibn Abis disputed concerning land and came to the Prophet ﷺ. He asked the Hadrami for proof, he had none, so he judged oath upon Imru al-Qays. The Hadrami said: O Messenger of Allah, if you grant him the oath, by Allah he will take my land. The Messenger ﷺ warned of meeting Allah angry for severing a Muslim's wealth by a lying oath, then called Imru al-Qays and recited to him: Indeed those who purchase with the covenant of Allah and their oaths a small price [Al Imran: 77]. He asked what for one who abandons it, was told Paradise, and testified he had abandoned it. > **"Whoever swears a lying oath to sever thereby the wealth of a Muslim will meet Allah while He is angry with him. Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عرس بن عمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرموت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور امرء القیس بن عابس کے درمیان ایک زمین کے سلسلے میں مقدمہ تھا ‘ وہ لوگ نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ نبی اکرم ﷺ نے حضرمی سے ثبوت مانگا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا ، نبی اکرم ﷺ نے امرء القیس کے لئے قسم اٹھانے کا فیصلہ دے دیا ‘ تو حضرمی نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگر آپ اسے قسم اٹھانے کا موقع دیں گے ‘ تو اللہ کی قسم یہ میری زمین لے جائے گا ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص جھوٹی قسم اٹھا لے تاکہ اس کے ذریعے کسی مسلمان شخص کا مال ہتھیا لے ‘ تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا “۔ پھر نبی اکرم ﷺ نے امرء القیس کو بلوایا اور اس کے سامنے یہ آیت تلاوت کی : ’’ بے شک وہ لوگ جو اللہ کے نام کے عہد اور اس کے نام کی قسموں کے عوض میں تھوڑی قیمت خریدتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘ الآیة تو امراء القیس نے کہا : یا رسول اللہ ! جو شخص اسے ترک کر دے ‘ اسے کیا ملے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جنت ‘ اس نے عرض کی : پھر میں آپ کو گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ میں نے اسے چھوڑ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6905

Majma al-Zawaid #6905

وَعَنْ عِيَاضِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: «رَأَيْتُ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ عِنْدَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ رَجُلٍ لَقِيَ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Iyad ibn Khalid said: I saw two men disputing before Maqil ibn Yasar رضي الله عنه, and Maqil reported that the Messenger of Allah ﷺ said concerning swearing to sever a man's wealth. > **"Whoever swears an oath to sever thereby the wealth of a man will meet Allah Blessed and Exalted while He is angry with him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عیاض بن خالد بیان کرتے ہیں : میں نے دو آدمیوں کو حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کے سامنے جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا ، حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے کہا : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ’’ جو شخص قسم اٹھا کر اس کے ذریعے کسی شخص کا مال ہتھیائے گا ‘ جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ‘ تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6906

Majma al-Zawaid #6906

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ يَحْلِفُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ عَلَى يَمِينٍ آثِمَةٍ وَلَوْ عَلَى سِوَاكٍ رَطْبٍ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه said: I bear witness that I heard the Messenger of Allah ﷺ say concerning a servant or maidservant who swears a sinful oath at this minbar, even for a moist siwak. > **"There is no servant or maidservant who swears at this minbar a sinful oath, even for a moist siwak, except Hell becomes obligatory for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو بھی بندہ ‘ یا کنیز اس منبر کے پاس جھوٹی قسم اٹھا لے ‘ خواہ وہ ایک تر مسواک کے بارے میں ہی کیوں نہ ہو ‘ تو اس کے لئے جہنم واجب ہو جائے گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6907

Majma al-Zawaid #6907

وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ مَرْوَانَ قَالَ: اذْهَبُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَ هَذَيْنِ - لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ وَأَرْوَى بِنْتِ أُوَيْسٍ - فَأَتَيْنَا سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ، فَقَالَ: أَتَرَوْنَ أَنِّي قَدِ انْتَقَصْتُ حَقَّهَا شَيْئًا؟ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقِّهِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ. وَمَنْ تَوَلَّى قَوْمًا بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ. وَمَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ فَلَا بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهِ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ: «مَنِ اقْتَطَعَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ»، رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ.

EnglishUnverified translation

Abu Salamah reported that Marwan said: Go and reconcile between these two, meaning Said ibn Zayd رضي الله عنه and Arwa bint Uways. They came to Said ibn Zayd, who said: Do you think I have diminished her right at all? I bear witness that I heard the Messenger of Allah ﷺ mention the collar of seven earths for taking a span unjustly, the curse of Allah for taking alliance to a people without their permission, and absence of blessing for severing a Muslim's wealth by oath. > **"Whoever takes a span of land without its right will be collared with seven earths. And whoever takes alliance to a people without their permission, upon him is the curse of Allah. And whoever severs the wealth of a Muslim by an oath, Allah will not bless it for him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابوسلمہ بیان کرتے ہیں : مروان نے کہا : تم لوگ جاؤ اور ان دو آدمیوں کے درمیان صلح کروا دو ‘ ان کی مراد حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ اور عروی بنت اویس نامی خاتون تھیں ‘ راوی کہتے ہیں : ہم لوگ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا : کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو ؟ کہ میں نے اس عورت کے حق میں کوئی کمی کی ہو گی ؟ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ جو شخص بالشت بھر زمین ناحق طور پر لے گا ‘ اُسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا اور جو شخص کسی قوم کی اجازت کے بغیر اُن کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے گا ‘ اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو گی اور جو شخص ( جھوٹی ) قسم کے ذریعے مسلمان شخص کا مال ہتھیائے گا ‘ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے اس مال میں برکت نہیں رکھے گا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ’’ صحیح ‘‘ میں اس کا یہ حصہ منقول ہے : ’’ جو شخص بالشت بھر زمین ہتھیائے گا ‘ اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ‘ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور امام ابویعلی نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے ۔

6908

Majma al-Zawaid #6908

وَعَنْ أَبِي سُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «الْيَمِينُ الْفَاجِرَةُ الَّتِي يَقْتَطِعُ بِهَا الرَّجُلُ مَالَ الْمُسْلِمِ تُعْقِمُ الرَّحِمَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Abu Sud رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say concerning the wicked oath by which a man severs a Muslim's wealth. > **"The wicked oath by which a man severs the wealth of a Muslim sterilizes the womb."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ وہ جھوٹی قسم ‘ جس کے ذریعے کوئی شخص کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے ‘ وہ رحم کو بانجھ کر دیتی ہے “۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

6909

Majma al-Zawaid #6909

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «الْيَمِينُ الْفَاجِرَةُ تُذْهِبُ الْمَالَ أَوْ تَذْهَبُ بِالْمَالِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ لَمْ يَصِحَّ سَمَاعُهُ مِنْ أَبِيهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Rahman ibn Awf رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said concerning the wicked oath. > **"The wicked oath removes wealth."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ جھوٹی قسم مال لے جاتی ہے ‘‘ ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ‘ لیکن اس کا مفہوم یہی ہے ) ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ ابوسلمہ نامی راوی کا اپنے والد ( حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ) سے سماع مستند طور پر ثابت نہیں ہے ‘ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔

6910

Majma al-Zawaid #6910

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ مَصْبُورَةٍ، وَهُوَ فِيهَا كَاذِبٌ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنُ عُلَاثَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَرُدَّ تَضْعِيفُهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said concerning one who swears an imposed oath while lying therein. > **"Whoever swears an imposed oath while he is lying therein, let him take his seat in Hell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ جو شخص ایسی قسم اٹھائے ‘ جو اس پر ( کوئی چیز ) لازم کرتی ہو ‘ اور وہ اس میں جھوٹا ہو ‘ تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبداللہ بن علاثہ ہے ‘ جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ، لیکن اس کو ضعیف قرار دینا مسترد قرار دیا گیا ہے ۔

6911

Majma al-Zawaid #6911

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ، إِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا صِلَةُ الرَّحِمِ. وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُونَ فُجَّارًا فَتَنْمُوا أَمْوَالُهُمْ وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا وَصَلُوا أَرْحَامَهُمْ. وَإِنَّ أَعْجَلَ الْمَعْصِيَةِ عُقُوبَةً الْبَغْيُ وَالْيَمِينُ الْغَمُوسِ تُذْهِبُ الْمَالَ وَتُثْقِلُ فِي الرَّحِمِ وَتَذَرُ الدِّيَارَ بِلَاقِعَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الدَّهْمَاءِ الْأَصْعَبُ وَثَّقَهُ النَّفِيلِيُّ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said, repeating that the swiftest obedience in reward is joining kinship, that even a wicked household's wealth grows and number increases when they join kinship, and that the swiftest disobedience in punishment is tyranny and the submersive oath which removes wealth, burdens the womb and leaves homes desolate. > **"Indeed the swiftest obedience in reward is joining kinship. And the people of a household may be wicked, yet their wealth grows and their number increases when they join their kinship. And indeed the swiftest disobedience in punishment is tyranny and the submersive oath; it removes wealth and burdens the womb and leaves homes desolate."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس اطاعت کا سب سے جلدی ثواب ملتا ہے ‘ وہ صلہ رحمی ہے ‘ جس اطاعت کا سب سے جلدی ثواب ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے اور بعض اوقات کسی گھرانے کے لوگ گناہگار ہوتے ہیں ، اُن کے مال زیادہ ہوتے ہیں ان کی تعداد زیادہ ہوتی جاتی ہے ‘ جبکہ وہ صلہ رحمی کرتے ہیں ‘ اور جس گناہ کی سب سے زیادہ جلدی سزا ملتی ہے ‘ وہ سرکشی اور جھوٹی قسم ہے ‘ جو مال لے جاتی ہے ‘ اور رحم کو بوجھل کر دیتی ہے اور آبادیوں کو برباد کر دیتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی ابودھماء اصعب ہے ‘ جس نفیلی نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

6912

Majma al-Zawaid #6912

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَلَى الْمِنْبِرِ: «لَا يَحْلِفُ أَحَدٌ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ إِلَّا تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Salamah ibn al-Akwa رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said upon the minbar concerning swearing a lying oath. > **"None swears a lying oath except he takes his seat in Hell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے منبر پر ارشاد فرمایا :’’ جو شخص جھوٹی قسم اٹھائے وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6913

Majma al-Zawaid #6913

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ». قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said concerning swearing a lying oath to sever a Muslim's wealth. > **"Whoever swears a lying oath severing thereby the wealth of a Muslim will meet Allah on the Day of Resurrection while He is angry with him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص جھوٹی قسم اٹھائے تاکہ اس کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے تو جب قیامت کے دن وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اور حدیث منقول ہے ‘ جسے امام ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور وہ اس حدیث کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن بزیع ہے وہ کمزور ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6914

Majma al-Zawaid #6914

وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ «أَنَّ مُعَاذًا كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَجُلٍ خُصُومَةٌ فَقَضَى بِالْيَمِينِ عَلَى أَحَدِهِمَا فَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَتْرُكُهُ يَحْلِفُ فَيَذْهَبُ بِهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" فَإِنَّهُ إِنْ حَلَفَ كَاذِبًا "" فَقَالَ قَوْلًا شَدِيدًا». قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْمَنْبِجِيُّ قِيلَ فِي تَرْجَمَتِهِ: لَهُ غَرَائِبُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Ashath ibn Qays رضي الله عنه reported that Muadh was in dispute with a man, so judgment of oath fell upon one of them, whereupon the other said: O Messenger of Allah, will you leave him to swear and take it? The Prophet ﷺ spoke a stern word concerning lying in it. > **"If he swears lying."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اور ایک شخص کے درمیان اختلاف ہو گیا تو نبی اکرم ﷺ نے ان دونوں میں سے ایک پر قسم کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تو دوسرے نے کہا یا رسول اللہ ! آپ اسے حلف اٹھانے کا موقع دے رہے ہیں یہ تو یہ چیز لے جائے گا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا اگر اس نے جھوٹا حلف اٹھایا ( راوی بیان کرتے ہیں : ) تو نبی اکرم ﷺ نے اس بارے میں شدید کلمات ارشاد فرمائے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ’’ صحیح ‘‘ میں ایک حدیث مذکور ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلام منجی ہے اس کے حالات میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ اس سے عجیب و غریب روایات منقول ہیں اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6915

Majma al-Zawaid #6915

وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ عَفَا عَنْهُ أَوْ عَاقَبَهُ». قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: "" عَفَا عَنْهُ أَوْ عَاقَبَهُ "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ: كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Ashath ibn Qays رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say concerning swearing a binding oath to sever a Muslim's wealth. > **"Whoever swears a binding oath severing thereby the wealth of a Muslim will meet Allah Almighty while He is angry with him, whether He pardons him or punishes him."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ جو شخص جھوٹی قسم اٹھائے تاکہ اس کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا تو اللہ تعالیٰ اس پر غضبناک ہو گا اگر وہ چاہے گا تو اس سے درگزر کر دے گا اور اگر وہ چاہے گا تو اسے سزا دے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہے :’’ اگر وہ چاہے گا تو اس سے درگزر کرے گا اور وہ چاہے گا تو اسے سزا دے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن یحیی بن سعید بن العاص ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں معجم اوسط کی سند میں ایک کذاب راوی ہے ۔

6916

Majma al-Zawaid #6916

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنَّ اللَّهَ جَلَّ ذِكْرُهُ أَذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ دِيكٍ قَدْ مَزَّقَتْ رِجْلَيْهِ الْأَرْضُ، وَعُنُقُهُ مُنْثَنٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، وَهُوَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ مَا أَعْظَمَكَ رَبَّنَا. فَيَرُدُّ عَلَيْهِ: مَا عَلِمَ ذَلِكَ مَنْ حَلَفَ بِي كَاذِبًا "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said that Allah Glorious in remembrance permitted him to narrate concerning a rooster whose feet have torn the earth while its neck is bent beneath the Throne, glorifying: Glory be to You, how great You are our Lord, to which is replied concerning one who swears falsely. > **"Indeed Allah, glorious in remembrance, permitted me to narrate concerning a rooster whose feet have torn the earth, while its neck is bent beneath the Throne, saying: Glory be to You, how great You are our Lord. So it is answered: That is not known by one who swears falsely by Me."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ اجازت دی کہ میں اس مرغ کے بارے میں بیان کروں جس کی دونوں ٹانگیں زمین میں ہیں اور اس کی گردن عرش کے نیچے جھکی ہوئی ہے اور وہ یہ کہتا ہے : ’’ تو ہر عیب سے پاک ہے : اے ہمارے پروردگار ! تو کتنی عظمت والا ہے ‘ تو پروردگار اسے یہ جواب دیتا ہے : یہ بات وہ شخص نہیں جانتا جو میرے نام کی جھوٹی قسم اٹھاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6917

Majma al-Zawaid #6917

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: «مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ بِيَمِينِهِ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَأَوْجَبَ لَهُ النَّارَ "". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنْ شَيْءٌ يَسِيرٌ؟ قَالَ: "" وَإِنْ كَانَ سِوَاكًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا أَبَا سُفْيَانَ بْنَ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَرَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الصَّحِيحِ، وَلَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Atik رضي الله عنه reported that he heard the Messenger of Allah ﷺ say concerning severing a man's wealth by oath, asked even for something small, affirming even a siwak. > **"Whoever severs the wealth of a man by his oath, Allah forbids Paradise to him and makes Hell obligatory for him. Even if it is a siwak."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے :’’ جو شخص اپنی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے ‘ اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے اور اس کے لئے جہنم کو واجب کر دیتا ہے ‘ عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگرچہ وہ مسواک ہی کیوں نہ ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ ابوسفیان بن جابر بن عتیک کا معاملہ مختلف ہے ‘ ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے ‘ اہل ’’ صحیح ‘‘ میں سے ایک سے زیادہ افراد نے اس سے روایات نقل کی ہیں ‘ اور کسی نے ان کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے ۔

6918

Majma al-Zawaid #6918

وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْبَرْصَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ، وَهُوَ يَمْشِي بَيْنَ جَمْرَتَيْنِ مِنَ الْجِمَارِ، وَهُوَ يَقُولُ: "" «مَنْ أَخَذَ شَيْئًا مِنْ مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينٍ فَاجِرَةٍ فَلْيَتَبَوَّأْ بَيْتًا فِي النَّارِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Harith ibn al-Barsa رضي الله عنه said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say while walking between the two jamrahs among the jamarat concerning taking anything of a Muslim's wealth by a wicked oath. > **"Whoever takes anything of the wealth of a Muslim by a wicked oath, let him take a house in Hell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حارث بن برصاء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو سنا : آپ اس وقت دو جمرات کے درمیان چلتے ہوئے جا رہے تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے : ’’ جو شخص جھوٹی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کے مال میں سے کچھ بھی ہتھیا لے گا ‘ اُسے جہنم میں اپنے گھر تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6919

Majma al-Zawaid #6919

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn رضي الله عنه reported that the Prophet ﷺ said concerning swearing a deliberate lying oath. > **"Whoever swears a deliberate lying oath, let him take his seat in Hell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص جان بوجھ کر جھوٹی قسم کا حلف اٹھاتا ہے ‘ اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم عبدی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

6920

Majma al-Zawaid #6920

«وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كُنَّا نَعُدُّ الْيَمِينَ الْغَمُوسَ مِنَ الْكَبَائِرِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرٌ أَبُو الْفَضْلِ رَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Imran ibn Husayn رضي الله عنه said: We used to count the submersive oath among the major sins.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم جھوٹی قسم کو کبیرہ گناہوں میں سے شمار کرتے تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر ابوفضل ہے ‘ جس سے ایک جماعت نے روایات نقل کی ہیں ، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے ‘ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

6921

Majma al-Zawaid #6921

وَعَنْ ثَعْلَبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَيُّمَا امْرِئٍ اقْتَطَعَ [حَقَّ امْرِئٍ] بِيَمِينٍ كَاذِبَةٍ [كَانَتْ] نُكْتَةً سَوْدَاءَ مِنْ سِرْسَالٍ فِي قَلْبِهِ لَا يُغَيِّرُهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. رَوَاهُ الَطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ ثَعْلَبَةَ الْأَنْصَارِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Thalabah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said concerning severing a right by a lying oath as a black dot of sirsal in his heart unaltered till Resurrection. > **"Any man who severs a right by a lying oath, it will be a black dot of sirsal in his heart which nothing will alter till the Day of Resurrection."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ثعلبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص جھوٹی قسم کے ذریعے کسی مسلمان کا حق ہتھیا لے گا ‘ تو یہ اس کے دل میں ’’ سر سال ‘‘ سے بنا ہوا سیاہ نکتہ بن جائے گا ‘ جسے قیامت کے دن تک کوئی چیز تبدیل نہیں کر سکے گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ثعلبہ انصاری ہے ‘ میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ جال ثقہ ہیں ۔

6922

Majma al-Zawaid #6922

وَعَنْ أَبِي رُهْمٍ السَّمَعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنَّ مِنْ أَسْرَقِ السُّرَّاقِ مَنْ يَسْرِقُ لِسَانَ الْأَمِيرِ. وَإِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الْخَطَايَا مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ. وَإِنَّ مِنَ الْحَسَنَاتِ عِيَادَةَ الْمَرِيضِ، وَإِنَّ مِنْ تَمَامِ عِيَادَتِهِ أَنْ تَضَعَ يَدَكَ عَلَيْهِ وَتَسْأَلَهُ كَيْفَ هُوَ. وَإِنَّ مِنْ أَفْضَلِ الشَّفَاعَاتِ: أَنْ تَشْفَعَ بَيْنَ اثْنَيْنِ فِي نِكَاحٍ حَتَّى تَجْمَعَ بَيْنَهُمَا. وَإِنَّ مِنْ لُبْسَةِ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلُ السَّرَاوِيلُ، وَإِنَّ مِمَّا يُسْتَجَابُ عِنْدَهُ الدُّعَاءُ: الْعُطَاسُ». قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Abu Ruhm al-Samai رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ mentioned the worst of thieves who steals the tongue of the ruler, the greatest sins of severing a Muslim's wealth without right, the goodness of visiting the sick with laying the hand and asking how he is, the best intercession of joining two in marriage till united, the trousers among the dress of former prophets, and supplication answered at sneezing. > **"Indeed among the worst of thieves is one who steals the tongue of the ruler. And indeed among the greatest sins is one who severs the wealth of a Muslim without right. And indeed among good deeds is visiting the sick, and of its completion is to place your hand upon him and ask how he is. And indeed among the best intercessions is to intercede between two concerning marriage till you join them. And indeed among the dress of former prophets is trousers, and indeed among what supplication is answered at is sneezing."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابورہم سمعی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک سب سے بڑا چور وہ ہے ‘ جو حاکم کی زبان چوری کرتا ہے اور سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی ناحق طور پر کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے اور نیکیوں میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ بیمار کی عیادت کی جائے اور اس کی عیادت کی تکمیل میں یہ بات شامل ہے کہ تم اپنا ہاتھ اس پر رکھو اور تم اس سے دریافت کرو کہ وہ کیسا ہے ؟ اور سب سے زیادہ فضیلت والی سفارش یہ ہے کہ تم نکاح کے موقع پر دو افراد ( یعنی لڑکے اور لڑکی ) کے درمیان سفارش کرو ‘ یہاں تک کہ ان دونوں کو اکٹھا کروا دو ‘ اور پہلے کے انبیاء کا لباس شلوار ہے اور جس موقع پر دعا مستجاب ہوتی ہے ‘ وہ چھینکنا ہے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ‘ جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

6923

Majma al-Zawaid #6923

عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّهُ افْتَدَى يَمِينَهُ بِعَشَرَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ، ثُمَّ قَالَ: وَرَبِّ هَذِهِ الْكَعْبَةِ لَوْ حَلَفْتُ حَلَفْتُ صَادِقًا إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ افْتَدَيْتُ بِهِ يَمِينِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jubayr ibn Mutim رضي الله عنه ransomed his oath for ten thousand dirhams, then said: By the Lord of this Kabah, had I sworn I would have sworn truthfully; it is only something by which I ransomed my oath.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انہوں نے اپنی قسم کی جگہ دس ہزار درہم فدیہ کے طور پر دیدیے تھے اور پھر یہ بات بیان کی تھی : رب کعبہ کی قسم ! اگر میں حلف اٹھاتا تو سچا ہوتا لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے ‘ جسے میں نے اپنی قسم کی جگہ فدیہ کے طور پر دے دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6924

Majma al-Zawaid #6924

وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: اشْتَرَيْتُ يَمِينِي مَرَّةً بِسَبْعِينَ أَلْفًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ الْبَجْلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Ashath ibn Qays رضي الله عنه said: I once purchased my oath for seventy thousand.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے اپنی قسم ‘ ایک مرتبہ ستر ہزار کے عوض میں خریدی تھی ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب بجلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6925

Majma al-Zawaid #6925

وَعَنْ عَبْدِ الْقَاهِرِ بْنِ السَّرِيِّ قَالَ: اخْتَفَى رَجُلٌ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ زَمَنَ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ فَقِيلَ لِلْحَجَّاجِ: إِنَّهُ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ. فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَأَحْضُرُهُ، فَقَالَ لَهُ: الرَّجُلُ عِنْدَكَ! فَقَالَ: لَيْسَ عِنْدِي. قَالَ: وَإِلَّا فَأُمُّ السَّوَّارِ طَالِقٌ - يَعْنِي امْرَأَةَ أَبِي السَّوَّارِ - فَقَالَ: مَا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا وَأَنَا أَنْوِي طَلَاقَهَا. قَالَ: وَإِلَّا فَأَنْتَ بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ، قَالَ فَإِلَى أَيْنَ تَذْهَبُ؟ فَخَلَّى سَبِيلَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abd al-Qahir ibn al-Sari said: A man hid with Abu al-Sawwar al-Adawi رحمه الله in the time of Hajjaj ibn Yusuf. It was said to Hajjaj: He is with Abu al-Sawwar. He sent for him and brought him, saying: The man is with you. He said: He is not with me. He said: Else Umm al-Sawwar is divorced, meaning the wife of Abu al-Sawwar. He said: I did not leave her intending her divorce. He said: Else you are free of Islam. He said: Then to where will you go? So he let him go.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبدالقاہر بن سری بیان کرتے ہیں : ایک شخص ابوسوار عدوی کے ہاں چھپ گیا ‘ یہ حجاج بن یوسف کے زمانے کی بات ہے ‘ حجاج کو بتایا گیا کہ وہ شخص ابوسوار کے ہاں ہے ‘ حجاج نے انہیں بھیجا جب وہ آئے تو حجاج نے ان سے دریافت کیا : وہ شخص تمہارے پاس ہے ؟ انہوں نے جواب دیا : میرے پاس نہیں ہے ‘ اس نے کہا : اگر ایسا نہ ہو ‘ تو سوار کی والدہ ‘ یعنی ابوسوار کی اہلیہ ‘ کو طلاق ہے ، تو انہوں نے کہا : میں نے اس خاتون کے پاس سے نکلتے ہوئے اُسے طلاق دینے کی نیت نہیں کی تھی ‘ اس نے کہا : اچھا ، پھر آپ اسلام سے بری ہوں گے ‘ انہوں نے دریافت کیا : پھر تم کہاں جاؤ گے ؟ تو اس نے انہیں چھوڑ دیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

6926

Majma al-Zawaid #6926

عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ اسْتَقْرَضَ مِنْ عُثْمَانَ سَبْعَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَلَمَّا طَلَبَهَا مِنْهُ قَالَ: إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ آلَافٍ. فَخَاصَمَهُ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ عُثْمَانُ: أَقْرَضْتُهُ سَبْعَةَ آلَافٍ وَقَالَ الْمِقْدَادُ: يَحْلِفُ أَنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ، فَقَالَ عُثْمَانُ: قَدْ أَنْصَفْتَ، [فَأَبَى أَنْ يَحْلِفَ] فَقَالَ: خُذْ مَا أَعْطَاكَ. فَقَالَ: وَاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنَّهَا سَبْعَةُ آلَافٍ. قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَحْلِفَ أَنَّ هَذَا لَيْلٌ، وَهَذَا النَّهَارُ؟. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Al-Shabi رحمه الله reported that al-Miqdad ibn al-Aswad رضي الله عنه borrowed seven thousand dirhams from Uthman رضي الله عنه, and when he sought it he said: It is only four thousand. They disputed to Umar رضي الله عنه. Uthman said: I lent him seven thousand, and al-Miqdad said: Let him swear it is seven thousand. Uthman said: You have been just, but refused to swear, so Umar said: Take what he gives you. Then Uthman said: By Allah besides Whom there is no deity, it is seven thousand. Umar said: What prevented you from swearing that this is night and this is day.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

امام شعبی بیان کرتے ہیں : حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سات ہزار درہم قرض لیا ‘ جب انہوں نے ان سے مطالبہ کیا ، تو انہوں نے یہ کہا : یہ تو چار ہزار رقم تھی ۔ انہوں نے اپنا مقدمہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا ‘ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے اسے سات ہزار درہم قرض کے طور پر دیے تھے اور حضرت مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ حلف اٹھا لیں کہ وہ سات ہزار تھے ‘ تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا : تم نے انصاف سے کام لیا ہے لیکن پھر انہوں نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : یہ جو تمہیں دے رہا ہے تم وہ وصول کر لو ‘ انہوں نے کہا : اس اللہ کی قسم جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ‘ یہ سات ہزار ہی ہیں تو انہوں نے فرمایا : اس بات کے بارے میں حلف اٹھانے میں تمہارے لئے کیا چیز رکاوٹ بنے گی کہ یہ رات ہے اور یہ دن ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6927

Majma al-Zawaid #6927

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا "". ثُمَّ قَالَ: "" إِنْ شَاءَ اللَّهُ "". ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قُرَيْشًا "". ثُمَّ قَالَ: "" إِنْ شَاءَ اللَّهُ "". ثُمَّ قَالَ: "" وَاللَّهِ لَأَغْزُوَنَّ قَرَيْشًا "". ثُمَّ قَالَ: "" إِنْ شَاءَ اللَّهُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reported that the Messenger of Allah ﷺ said thrice, each followed by exception. > **"By Allah, I shall surely raid Quraysh, if Allah wills. By Allah, I shall surely raid Quraysh, if Allah wills. By Allah, I shall surely raid Quraysh, if Allah wills."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ کی قسم ! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا پھر آپ نے فرمایا : ان شاء اللہ ‘ پھر آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا ‘ پھر آپ نے فرمایا : ان شاء اللہ ‘ پھر آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں قریش کے ساتھ ضرور جنگ کروں گا پھر آپ نے فرمایا : ان شاء اللہ ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ امام ابویعلیٰ نے یہ روایت اس کی مانند نقل کی ہے ۔

6928

Majma al-Zawaid #6928

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: "" {وَاذْكُرْ رَبَّكَ إِذَا نَسِيتَ} [الكهف: 24] "" الِاسْتِثْنَاءُ؛ فَاسْتَثْنِ إِذَا ذَكَرْتَ، قَالَ: هِيَ خَاصَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَيْسَ لِأَحَدٍ أَنْ يَسْتَثْنِيَ إِلَّا فِي صِلَةِ الْيَمِينِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ حُصَيْنٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما concerning His saying Almighty: And remember your Lord when you forget [Al-Kahf: 24], said it is exception, so make exception when you remember. He said: It is specific to the Messenger of Allah ﷺ, and none may make exception except in connection with the oath.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ عباس رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ’’ جب تم بھول جاؤ ‘ تو اپنے پروردگار کا ذکر کرو ‘‘۔ ( حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ) اس سے مراد استثناء کرنا ہے کہ جب تمہیں یاد آ جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مخصوص ہے اور کسی کے لئے یہ استثناء کرنے کا حق نہیں ہے ‘ البتہ قسم کو ملانے کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ‘ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن حصین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6929

Majma al-Zawaid #6929

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" إِنَّ مِنْ تَمَامِ إِيمَانِ الْعَبْدِ أَنْ يَسْتَثْنِيَ فِي كُلِّ حَدِيثٍ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reported that the Messenger of Allah ﷺ said concerning perfection of a servant's faith by making exception in every statement. > **"Indeed of the perfection of a servant's faith is to make exception in every statement."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ بندے کی قسم کی تکمیل میں یہ بات شامل ہے کہ وہ ہر بات میں استثناء کرے ( یا ان شاء اللہ کہہ دے ) ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6930

Majma al-Zawaid #6930

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَقَالَ: إِنْ شَاءَ اللَّهُ، فَقَدِ اسْتَثْنَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.

EnglishUnverified translation

Abdullah, meaning Ibn Masud رضي الله عنه, said: Whoever swears an oath then says: If Allah wills, he has made exception.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر ان شاء اللہ کہہ دے ‘ تو اس نے استثناء کر لیا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ‘ البتہ قاسم نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی االلہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔

6931

Majma al-Zawaid #6931

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «أَهَدَتِ إِلَيْهَا امْرَأَةٌ تَمْرًا فِي طَبَقٍ فَأَكَلَتْ بَعْضًا، وَبَقِيَ بَعْضٌ فَقَالَتْ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكِ إِلَّا أَكَلْتِ بَقِيَّتَهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" أَبِرِّيهَا، فَإِنَّ الْإِثْمَ عَلَى الْمُحْنِثِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها said: A woman gifted her dates in a dish, she ate some and some remained, so the woman said: I adjure you except you eat the rest. The Prophet ﷺ commanded her to fulfill it, for sin is upon the one who breaks. > **"Fulfil her oath, for sin is upon the one who breaks the oath."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک خاتون نے کچھ کھجوریں تھال میں رکھ کر انہیں دیں تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کچھ کھا لیں کچھ باقی بچ گئیں تو اس خاتون نے کہا میں آپ کو قسم دے کر یہ کہتی ہوں کہ آپ باقی بھی کھا لیں تو نبی اکرم ﷺ نے ( سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ) فرمایا : تم اس کی قسم پوری کروا دو ‘ کیونکہ قسم توڑنے والے پر گناہ ہوتا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

6932

Majma al-Zawaid #6932

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ عَائِشَةَ فَجَاءَتْهَا جَارِيَةٌ لَهَا أَوْ مَوْلَاةٌ بِقَدِيدٍ، فَقَالَتْ: كُلِي هَذِهِ يَا سَيِّدَتِي، فَقَدْ أَعْجَبَنِي طِيبُهَا. فَقَالَتْ: أَخِّرِيهَا عَنِّي. فَأَقْسَمَتْ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَخِّرِيهَا عَنِّي. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" إِنْ أَحْنَثْتِيهَا كَانَ عَلَيْكِ إِثْمُهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ بَعْضُهُمْ.

EnglishUnverified translation

Abu Umamah al-Bahili رضي الله عنه said: The Messenger of Allah ﷺ was with Aishah رضي الله عنها when her slave-girl brought qadid, saying: Eat this, my mistress, for its fragrance pleased me. She said: Keep it from me. She adjured her, yet she said: Keep it from me. The Prophet ﷺ warned of bearing its sin if she breaks her. > **"If you break her oath, its sin will be upon you."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ سید عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے ‘ ان کی کنیز ان کے پاس ’’ قدید ‘‘ لے کے آئی ‘ اس نے کہا : اے میری مالکن ! آپ اسے کھائیں کیونکہ مجھے اس کی خوشبو پسند آئی ہے ‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : تم ابھی مجھے اس سے دور رکھو ‘ اس کنیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو قسم دی ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : تم اسے مجھ سے دور رکھو ‘ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اگر تم اس کی قسم توڑواتی ہو ‘ تو پھر اس کا گناہ تم پر ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ ضعیف ہے ‘ بعض حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔

6933

Majma al-Zawaid #6933

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «أُمِرْنَا بِإِبْرَارِ الْقَسَمِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah, meaning Ibn Masud رضي الله عنه, said: We were commanded to fulfil oaths.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہمیں قسم پوری کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

6934

Majma al-Zawaid #6934

وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ وَمَعَهُ غُنَيْمَاتٌ لَهُ، فَقَالَ: بِكَمْ تَبِيعْ غَنَمَكَ هَذِهِ؟ بِكَذَا وَكَذَا فَحَلَفَ أَنْ لَا يَبِيعَهَا، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَمَرَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ خُذْهَا بِالَّذِي أَعْطَيْتَنِي قَالَ: حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَلَمْ أَكُنْ لِأُعِينَ الشَّيْطَانَ عَلَيْكَ، وَأَنْ أُحْنِثَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Abu Hazim رحمه الله reported that Ibn Umar رضي الله عنهما passed a man with some sheep, asking for what price he would sell them, for such and such, whereupon he swore not to sell them. Ibn Umar went on, fulfilled his need, then passed him again, when the man said: O Abu Abd al-Rahman, take them for what you offered me. He replied he had sworn an oath and he would not aid Shaytan against him nor cause him to break oath.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ابو حازم بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا ‘ جس کے ساتھ کچھ بکریاں تھیں ، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تم اپنی یہ بکریاں کتنے کے عوض میں فروخت کرو گے ؟ کیا اتنے اتنے کے عوض میں فروخت کر دو گے ؟ اس نے یہ حلف اٹھا لیا کہ وہ انہیں فروخت نہیں کرے گا ‘ پھر حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما آگے چلے گئے ۔ انہوں نے اپنا کام مکمل کیا ‘ جب وہ دوبارہ اس شخص کے پاس سے گزرے ‘ تو اس نے کہا : اے ابوعبدالرحمن ! آپ جو رقم مجھے دے رہے تھے اس کے عوض میں یہ حاصل کر لیں ، تو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے یہ فرمایا : کہ تم نے تو قسم اٹھائی تھی ‘ اب میں تمہارے خلاف شیطان کی مدد نہیں کروں گا کہ تمہیں حانث کروا دوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔