Majma al-Zawaid #6009
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ عُرْفُطَةُ بْنُ نَهِيكٍ التَّمِيمِيُّ، فَقَالَ: «يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي وَأَهْلَ بَيْتِي مَرْزُوقُونَ مِنْ هَذَا الصَّيْدِ وَلَنَا فِيهِ قَسْمٌ وَبَرَكَةٌ، وَهُوَ مَشْغَلَةٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي جَمَاعَةٍ، وَلَنَا إِلَيْهِ حَاجَةٌ أَفَتُحِلُّهُ أَمْ تُحَرِّمُهُ؟ فَقَالَ: "" أُحِلُّهُ لِأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَحَلَّهُ. نِعْمَ الْعَمَلُ، وَاللَّهُ أَوْلَى بِالْعُذْرِ، قَدْ كَانَتْ قَبْلِي لِلَّهِ رُسُلٌ كُلُّهُمْ يَصْطَادُ أَوْ يَطْلُبُ الصَّيْدَ» "". قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْبُيُوعِ فِي الْكَسْبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
EnglishUnverified translation
Safwan ibn Umayyah (رضي الله عنه) reported: We were with the Messenger of Allah ﷺ when Urfutah ibn Nuhayk al-Tamimi stood and said: O Messenger of Allah, I and my household earn our provision from this hunting, and we have therein a share and blessing, yet it preoccupies us from remembrance of Allah and from prayer in congregation, and we have need of it — do you declare it lawful or unlawful? > **"I declare it lawful, for Allah Almighty has made it lawful. What an excellent occupation. Allah is most entitled to accept excuse. Before me were Messengers of Allah, all of them hunted or sought game."**
اردو ترجمہ · UrduUnverified translation
حضرت صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے حضرت عرفطہ بن نہیک تمیمی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے یا رسول اللہ ! میں اور میرے اہل بیت اس شکار کے ذریعے رزق حاصل کرتے ہیں اس میں ہمارے لئے تقسیم بھی ہوتی ہے اور برکت بھی ہوتی ہے لیکن یہ چیز اللہ کے ذکر سے اور باجماعت نماز سے غافل کر دیتی ہے ہمیں اس کی حاجت بھی ہے ، تو کیا آپ اسے حلال قرار دیتے ہیں یا حرام قرار دیتے ہیں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : میں اسے حلال قرار دیتا ہوں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے حلال قرار دیا ہے یہ اچھا کام ہے اور اللہ تعالٰی عذر قبول کرنے کا زیادہ حق دار ہے مجھ سے پہلے اللہ کے کچھ رسول ایسے تھے جو سب شکار کیا کرتے تھے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) شکار تلاش کیا کرتے تھے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ مکمل روایت خرید و فروخت سے متعلق باب میں کمائی کے باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے اور وہ متروک ہے ۔