Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 10 · Chapter 17

Book of Hajj

Hadith 5888–5927

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5888

Majma al-Zawaid #5888

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مِنْبَرِي عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ وَمَا بَيْنَ الْمِنْبَرِ وَبَيْنَ بَيْتِ عَائِشَةَ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Sa'id al-Khudri رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"My minbar is upon a channel among the channels of Paradise, and what is between the minbar and the house of Aishah is a garden among the gardens of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ میرا منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا اور میرے منبر اور عائشہ کے گھر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ کی جگہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو یہ حدیث حسن ہو گی ۔

5889

Majma al-Zawaid #5889

وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَا بَيْنَ بَيْتِي إِلَى مِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِي عَلَى حَوْضِي» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى وَثَّقَهُ الْحَاكِمُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.

EnglishUnverified translation

Al-Zubayr ibn al-Awwam رضي الله عنه reports hearing the Messenger of Allah ﷺ say: > **"What is between my house and my minbar is a garden among the gardens of Paradise, and my minbar is upon my Hawd."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ میرے گھر سے لے کر میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر میرے حوض پر ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ ہے جسے امام حاکم نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5890

Majma al-Zawaid #5890

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَا بَيْنَ حُجْرَتِي وَمُصَلَّايَ رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"What is between my chamber and my place of prayer is a garden among the gardens of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میرے حجرے اور میری نماز کی جگہ کے درمیان کی جگہ جنت کے باغات میں سے ایک باغ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے ۔

5891

Majma al-Zawaid #5891

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ فِي الْمَسْجِدِ لَبُقْعَةً قَبْلَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ لَوْ يَعْلُمُ النَّاسُ مَا صَلَّوْا فِيهَا إِلَّا أَنْ يَطِيرَ لَهُمْ [فِيهَا] قُرْعَةٌ» ""، وَعِنْدَهَا جَمَاعَةٌ مِنْ أَبْنَاءِ الصَّحَابَةِ وَأَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ فَقَالُوا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ وَأَيْنَ هِيَ؟ فَاسْتَعْجَمَتْ عَلَيْهِمْ فَمَكَثُوا عِنْدَهَا، ثُمَّ خَرَجُوا وَثَبَتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ فَقَالُوا: إِنَّهَا سَتُخْبِرُهُ بِذَلِكَ الْمَكَانِ فَارْمُقُوهُ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى تَنْظُرُوا حَيْثُ يُصَلِّي، فَخَرَجَ بَعْدَ سَاعَةٍ فَصَلَّى عِنْدَ الْأُسْطُوَانَةِ الَّتِي صَلَّى إِلَيْهَا ابْنُهُ عَامِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَقِيلَ لَهَا أُسْطُوَانَةُ الْقُرْعَةِ، قَالَ عَتِيقٌ: وَهِيَ الْأُسْطُوَانَةُ الَّتِي وَاسِطَةٌ بَيْنَ الْقَبْرِ وَالْمِنْبَرِ عَنْ يَمِينِهَا إِلَى الْمِنْبَرِ أُسْطُوَانَتَيْنِ وَبَيْنَهَا وَبَيْنَ الْمِنْبَرِ أُسْطُوَانَتَيْنِ وَبَيْنَهَا وَبَيْنَ الرَّحْبَةِ أُسْطُوَانَتَيْنِ وَهِيَ وَاسِطَةٌ بَيْنَ ذَلِكَ وَهِيَ تُسَمَّى أُسْطُوَانَةَ الْقُرْعَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ said that in the mosque there is a spot before this pillar, such that if people knew its merit they would pray therein only after casting lots for it. A group of sons of the Sahabah and sons of the Muhajirun with her asked where it was, but she withheld it from them. They remained with her then departed, while Abdullah ibn al-Zubayr رضي الله عنهما stayed, so they said she would inform him of the place and bade them watch where he prayed in the mosque. After a while he went forth and prayed at the pillar at which his son Amir ibn Abdillah ibn al-Zubayr had prayed, called the Pillar of Drawing Lots. Atiq explains it is the middle pillar between the grave and the minbar, with two pillars to its right toward the minbar, two between it and the minbar, and two between it and the courtyard: > **"Verily in the mosque there is a spot before this pillar; if people knew it they would not pray therein except that lots fly for them therein."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں :’’ مسجد میں اس ستون سے پہلے ایک جگہ ایسی تھی کہ اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ وہاں نماز ادا کرنے کا کیا اجر ہے ‘ تو وہ اس کے بارے میں قرعہ اندازی کریں گے ‘‘۔ اس وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس صحابہ کرام کے صاحبزادوں کی ایک جماعت موجود تھی اور مہاجرین کے صاحبزادوں کی ایک جماعت موجود تھی ان لوگوں نے عرض کی : اے ام المومنین وہ جگہ کہاں ہے ؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں جواب نہیں دیا وہ لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ٹھہرے رہے پھر وہ وہاں سے نکلے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما وہیں رہے ان لوگوں نے کہا : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اس جگہ کے بارے میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو بتائیں گی تو تم لوگ ان کا جائزہ لیتے رہنا کہ وہ مسجد میں کس جگہ نماز ادا کرتے ہیں تھوڑی دیر کے بعد حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما وہاں سے نکلے اور انہوں نے اس ستون کے پاس نماز ادا کی جس کے پاس ان کے صاحبزادے عامر بن عبداللہ بن زبیر نے نماز ادا کی تھی اور اس ستون کو ’’ قرعہ ‘‘ کا ستون کہا جاتا ہے عتیق نامی راوی کہتے ہیں : یہ وہ ستون ہے ‘ جو قبر اور منبر کے درمیان واسطہ ہے اور اس کے دائیں طرف منبر والی جانب دو ستون ہیں اور اس کے اور منبر کے درمیان دو ستون ہیں اور اس کے اور صحن کے درمیان دو ستون ہیں تو یہ ان کے درمیان بھی واسطہ ہے اس کو قرعہ کا ستون کہا جاتا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

5892

Majma al-Zawaid #5892

عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَا يَدْخُلُ مَسْجِدَنَا هَذَا مُشْرِكٌ بَعْدَ عَامِنَا هَذَا إِلَّا أَهْلَ الْكِتَابِ وَخَدَمَهُمْ» ""، وَفِي رِوَايَةٍ: "" «وَخَدَمَكُمْ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ that he said: > **"No mushrik shall enter this mosque of ours after this year of ours except Ahl al-Kitab and their servants."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ اس سال کے بعد ہماری مسجد میں کوئی مشرک داخل نہیں ہو گا البتہ اہل کتاب اور ان کے خادموں کا معاملہ مختلف ہے ‘‘۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تمہارے خادموں کا معاملہ مختلف ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

5893

Majma al-Zawaid #5893

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فَقَالَ: " «هُوَ مَسْجِدِي هَذَا» ".

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports that two men differed in the time of the Messenger of Allah ﷺ concerning the mosque founded upon taqwa. One said it is the mosque of the Messenger ﷺ and the other said it is the mosque of Quba, so they came to the Messenger of Allah ﷺ and asked him, whereupon he said: > **"It is this mosque of mine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور دوسرے کا یہ کہنا تھا اس سے مراد مسجد قباء ہے وہ دونوں نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کے بارے میں دریافت کیا ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اس سے مراد میری یہ مسجد ہے ۔

5894

Majma al-Zawaid #5894

وَفِي رِوَايَةٍ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ: "" هُوَ مَسْجِدِي» "". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

In another narration, when the Messenger of Allah ﷺ was asked about the mosque founded upon taqwa, he said: > **"It is my mosque."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : جب نبی اکرم ﷺ سے اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے ‘ تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اس سے مراد میری مسجد ہے “۔ یہ تمام روایات امام احمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5895

Majma al-Zawaid #5895

وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَحِمَهُ اللَّهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى هُوَ مَسْجِدِي هَذَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ubayy ibn Ka'b رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ said: > **"The mosque founded upon taqwa is this mosque of mine."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ وہ مسجد جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے اس سے مراد میری یہ مسجد ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5896

Majma al-Zawaid #5896

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى مَسْجِدِ التَّقْوَى أَنَا، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَسَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ، فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَنَا: "" «انْطَلِقُوا نَحْوَ مَسْجِدِ التَّقْوَى» ""، فَانْطَلَقْنَا نَحْوَهُ فَاسْتَقْبَلْنَا يَدَاهُ عَلَى كَاهِلَيْ أَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَثُرْنَا فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: "" مَنْ هَؤُلَاءِ يَا أَبَا بَكْرٍ؟ ""، قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ، وَسَمُرَةُ .. رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أَمِينٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ. قُلْتُ: وَيَأْتِي بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports setting out toward the mosque of taqwa with Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما and Samurah ibn Jundub رضي الله عنه, coming to the Prophet ﷺ, who bade them proceed toward the mosque of taqwa. They proceeded toward it, then met him with his hands upon the shoulders of Abu Bakr رضي الله عنه and Umar رضي الله عنه, hastening toward him, whereupon he asked who they were and Abu Bakr named Abdullah ibn Umar, Abu Hurayrah and Samurah: > **"Proceed toward the mosque of taqwa. Who are these, O Abu Bakr?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ‘ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ مسجد تقویٰ کی طرف چل پڑے ‘ ہم نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ نے ہم سے فرمایا تم لوگ مسجد تقویٰ کی طرف چلو ! تو ہم لوگ اس کی طرف چل پڑے ‘ جب نبی اکرم ﷺ ہمارے سامنے آئے آپ کا ایک ہاتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا اور دوسرا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے کندھے پر تھا ، ہمیں آپ کا چہرہ مبارک چمکتا ہوا نظر آیا ‘ آپ نے دریافت کیا : یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے بتایا : عبداللہ بن عمر ہے ‘ ابوہریرہ ہے اور سمرہ ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے ابو امین کی نقل کردہ حدیث کے طور پر نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس باب سے متعلق بقیہ احادیث سورت براءت کی تفسیر سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

5897

Majma al-Zawaid #5897

عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: لَمَّا سَأَلَ أَهْلُ قُبَاءَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبْنِيَ لَهُمْ مَسْجِدًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «لِيَقُمْ بَعْضُكُمْ فَيَرْكَبَ النَّاقَةَ» ""، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَرَكِبَهَا فَحَرَّكَهَا فَلَمْ تَنْبَعِثْ فَرَجَعَ فَقَعَدَ، فَقَامَ عُمَرُ فَرَكِبَهَا فَحَرَّكَهَا فَلَمْ تَنْبَعِثْ، فَرَجَعَ فَقَعَدَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ: «لِيَقُمْ بَعْضُكُمْ فَيَرْكَبَ النَّاقَةَ» ""، فَقَامَ عَلِيٌّ فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ وَثَبَتَ بِهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «يَا عَلِيُّ، أَرْخِ زِمَامَهَا وَابْنُوا عَلَى مَدَارِهَا، فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Samurah رضي الله عنه reports that when the people of Quba asked the Prophet ﷺ to build them a mosque, the Messenger of Allah ﷺ said that one of them should rise and mount the she-camel. Abu Bakr رضي الله عنه rose and mounted it and moved it but it did not rise, so he returned and sat. Umar رضي الله عنه rose and mounted it and moved it but it did not rise, so he returned and sat. The Messenger of Allah ﷺ said to his Companions that one of them should rise and mount the she-camel, so Ali رضي الله عنه rose, and when he placed his foot in the stirrup it sprang with him, whereupon the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Let one of you rise and mount the she-camel. O Ali, loosen its rein and build upon its circuit, for it is commanded."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ سے اہل قباء نے یہ درخواست کی کہ آپ ان کے لئے مسجد بنوا دیں تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی ایک اٹھے اور اونٹنی پر سوار ہو جائے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اٹھے اور اس پر سوار ہو گئے ۔ انہوں نے اسے حرکت دی لیکن وہ اونٹنی نہیں اٹھی وہ واپس آ کر بیٹھ گئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے وہ اس پر سوار ہوئے ۔ انہوں نے اسے حرکت دی لیکن وہ نہیں اٹھی وہ واپس آ کر بیٹھ گئے نبی اکرم ﷺ نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی ایک اٹھے اور اونٹنی پر سوار ہو ‘ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ اٹھے جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو اونٹنی انہیں لے کر کھڑی ہو گئی تو نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے علی ! اس کی لگام کو ڈھیلا چھوڑ دو اور جہاں یہ بیٹھے گی اس جگہ پر ( مسجد ) تعمیر کرنا کیونکہ یہ حکم کی پابند ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلی اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5898

Majma al-Zawaid #5898

وَعَنِ الشُّمُوسِ بِنْتِ النُّعْمَانِ قَالَتْ: نَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ قَدِمَ وَنَزَلَ وَأَسَّسَ هَذَا الْمَسْجِدَ - مَسْجِدَ قُبَاءَ - فَرَأَيْتُهُ يَأْخُذُ الْحَجَرَ - أَوِ الصَّخْرَةَ - حَتَّى يَهْصِرَهُ الْحَجَرُ، وَأَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ التُّرَابِ عَلَى بَطْنِهِ - أَوْ سُرَّتِهِ - فَيَأْتِي الرَّجُلُ مِنْ أَصْحَابِهِ وَيَقُولُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِنِي أَكْفِكَ، فَيَقُولُ: "" «لَا خُذْ [حَجَرًا] مِثْلَهُ» ""، حَتَّى أَسَّسَهُ، وَيَقُولُ: "" «إِنَّ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - هُوَ يَوْمُ الْكَعْبَةِ» ""، قَالَ: فَكَانَ يُقَالُ: إِنَّهُ أَقْوَمُ مَسْجِدٍ قِبَلَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Shumus bint al-Nu'man رضي الله عنها reports observing the Messenger of Allah ﷺ when he arrived and dismounted and founded this mosque, Masjid Quba. She saw him taking stone or rock until the stone weighed him down, and saw whiteness of dust upon his belly or navel. A man of his Companions came saying may my father and mother be ransom for you, O Messenger of Allah, give it to me to suffice you, but he refused and bade him take a like stone, until he founded it, declaring that Jibril عليه السلام was guiding the Ka'bah, and it was said to be the straightest mosque in qiblah: > **"No, take a stone like it. Verily Jibril is directing the Ka'bah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ شموس بنت نعمان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب نبی اکرم ﷺ تشریف لائے تو میں نے نبی اکرم ﷺ کی طرف دیکھا آپ سواری سے اترے آپ نے اس مسجد یعنی مسجد قباء کی بنیاد رکھی میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ پتھر پکڑ رہے تھے یہاں تک کہ پتھر کی وجہ سے آپ کو جھکنا پڑ رہا تھا اور میں نے آپ کے پیٹ پر ( راوی کو شک ہے ‘ شاید یہ الفاظ ہیں : ) آپ کی ناف پر مٹی کی سفیدی دیکھی ، آپ کے اصحاب میں سے ایک صاحب آئے اور بولے : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ ! آپ یہ مجھے دیجئے آپ کی جگہ میں یہ کام کر دیتا ہوں ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ! تم اس طرح کا ایک اور پتھر پکڑ لو یہاں تک کہ نبی اکرم ﷺ نے اس کی بنیاد رکھوا دی آپ نے ارشاد فرمایا : جبرائیل خانہ کعبہ کی سمت کی نشاندہی کر رہے ہیں راوی بیان کرتے ہیں : تو یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس مسجد میں قبلہ سب سے زیادہ درست سمت میں ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5899

Majma al-Zawaid #5899

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوءَهُ، ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ قُبَاءَ فَرَكَعَ فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ كَانَ ذَلِكَ عِدْلَ رَقَبَةٍ» "". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَغَيْرُهُ، وَقَالُوا: كَانَ كَعِدْلِ عُمْرَةٍ، وَهُنَا كَعِدْلِ رَقَبَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Hunayf رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever performs wudu excellently, then enters Masjid Quba and bows therein four rak'ahs, that equals freeing a neck."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد قباء میں داخل ہو کے اس میں چار رکعت ادا کرے تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابن ماجہ اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ یہ عمرہ کرنے کے برابر ہو گا ‘‘۔ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں :’’ یہ غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5900

Majma al-Zawaid #5900

وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ عَمَدَ إِلَى مَسْجِدِ قُبَاءَ لَا يُرِيدُ غَيْرَهُ، وَلَا يَحْمِلُهُ عَلَى الْغُدُوِّ إِلَّا الصَّلَاةُ فِي مَسْجِدِ قُبَاءَ فَصَلَّى فِيهِ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِأُمِّ الْقُرْآنِ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ الْمُعْتَمِرِ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ النَّوْفَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ka'b ibn Ujrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Whoever performs wudu fully, then heads to Masjid Quba intending none other, and nothing carries him in the morning except prayer in Masjid Quba, then prays therein four rak'ahs reciting in each rak'ah Umm al-Quran, it is for him as the reward of one performing Umrah to the House of Allah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے اور پھر مسجد قباء کی طرف جائے اس کا مقصد اس کے علاوہ کہیں اور جانا نہ ہو اور وہ صرف اس لئے جائے تاکہ مسجد قباء میں نماز ادا کرے اور پھر وہ اس مسجد میں چار رکعت ادا کرے جن میں سے ہر ایک رکعت میں وہ سورت فاتحہ کی تلاوت کرے تو اسے بیت اللہ کا عمرہ کرنے والے کے اجر کی مانند ( اجر و ثواب ) ملے گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عبدالملک نوفلی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5901

Majma al-Zawaid #5901

عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا فِي مَسْجِدِ الْفَتْحِ ثَلَاثًا: يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَيَوْمَ الثُّلَاثَاءِ وَيَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ فَاسْتُجِيبَ لَهُ يَوْمَ الْأَرْبِعَاءِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فَعُرِفَ الْبِشْرُ فِي وَجْهِهِ»، قَالَ جَابِرٌ: فَلَمْ يَنْزِلْ بِي أَمْرٌ مُهِمٌّ غَلِيظٌ إِلَّا تَوَخَّيْتُ تِلْكَ السَّاعَةَ فَأَدْعُو فِيهَا فَأَعْرِفُ الْإِجَابَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir, meaning Ibn Abdillah رضي الله عنهما, reports that the Prophet ﷺ supplicated in Masjid al-Fath three times: Monday, Tuesday and Wednesday, and was answered on Wednesday between the two prayers, so gladness was recognized upon his face. Jabir declared that no grave important matter ever befell him except he sought that hour and supplicated therein and recognized the answer.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مسجد فتح میں تین دن دعا مانگی پیر کے دن ‘ منگل کے دن ‘ اور بدھ کے دن تو بدھ کے دن آپ کی دعا دو نمازوں کے درمیان قبول ہو گئی جس کے اثرات آپ کے چہرے پر محسوس ہوئے ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب بھی مجھے مشکل اور اہم معاملہ درپیش ہوتا ہے ‘ تو میں اس گھڑی کا انتظار کرتا ہوں اور پھر اس گھڑی میں دعا مانگتا ہوں اور پھر دعا کی قبولیت کو پہچان لیتا ہوں ( یعنی اس کی قبولیت کا اثر سامنے آ جاتا ہے ) ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام احمد کے رجال ثقہ ہیں ۔

5902

Majma al-Zawaid #5902

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى مَسْجِدَ - يَعْنِي الْأَحْزَابَ - فَوَضَعَ رِدَاءَهُ، وَقَامَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ مَدًّا يَدْعُو عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُصَلِّ، ثُمَّ جَاءَ وَدَعَا عَلَيْهِمْ وَصَلَّى». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdillah رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ came to the mosque, meaning al-Ahzab, laid down his cloak, stood and raised his hands extended supplicating against them without praying, then came again and supplicated against them and prayed.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ مسجد میں تشریف لائے راوی کہتے ہیں : یعنی مسجد احزاب میں آئے آپ نے اپنی چادر رکھی اور کھڑے ہو گئے آپ نے اپنے ہاتھ بلند کر کے ان ( یعنی مشرکین کے گروہوں ) کے خلاف دعا کی آپ نے نماز ادا نہیں کی پھر آپ تشریف لائے پھر آپ نے ان کے خلاف دعا کی اور پھر آپ نے نماز ادا کی ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5903

Majma al-Zawaid #5903

عَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أُتِيَ بِفَضِيخٍ - فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ فَشَرِبَهُ» فَلِذَلِكَ سُمِّيَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أُتِيَ بِجَرٍّ فَضِيخٍ يَنِشُّ - وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ - فَشَرِبَهُ فَلِذَلِكَ سُمِّيَ: مَسْجِدَ الْفَضِيخِ. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقِيلَ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ was brought fadikh in Masjid al-Fadikh and drank it, for which it was so named, and in the narration of Abu Ya'la that a jar of fermenting fadikh was brought while he was in Masjid al-Fadikh and he drank it, for which it was named Masjid al-Fadikh.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : مسجد فضیخ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس وہ لائی گئی راوی کہتے ہیں : یعنی فضیخ لائی گئی آپ نے اسے پی لیا اس وجہ سے اس مسجد کا نام ( فضیخ ) رکھا گیا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :’’ ایک مٹکا لایا گیا جس میں فضیخ تھی ‘ جس میں جوش آیا ہوا تھا ‘ آپ اس وقت مسجد فضیخ میں موجود تھے ‘ آپ نے اسے پی لیا ‘ اس وجہ سے اس مسجد کا نام ’’ مسجد فضیخ ‘‘ رکھا گیا ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ایک قول کے مطابق اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔

5904

Majma al-Zawaid #5904

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ: [لَوْ] أَنِّي سَقَيْتُكُمْ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةُ لَكَرِهْتُمْ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports giving the Messenger of Allah ﷺ drink with his hand from the well of Buda'ah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : مسجد فضیخ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس وہ لائی گئی راوی کہتے ہیں : یعنی فضیخ لائی گئی آپ نے اسے پی لیا اس وجہ سے اس مسجد کا نام ( فضیخ ) رکھا گیا ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :’’ ایک مٹکا لایا گیا جس میں فضیخ تھی ‘ جس میں جوش آیا ہوا تھا ‘ آپ اس وقت مسجد فضیخ میں موجود تھے ‘ آپ نے اسے پی لیا ‘ اس وجہ سے اس مسجد کا نام ’’ مسجد فضیخ ‘‘ رکھا گیا ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے ‘ جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ایک قول کے مطابق اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا ۔

5905

Majma al-Zawaid #5905

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ فِي بِئْرِ بُضَاعَةَ وَبَصَقَ فِيهَا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ descended into the well of Buda'ah and spat therein.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ بضاعہ کنویں میں اترے تھے اور آپ نے اس میں لعاب دہن ڈالا تھا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہین بن عباس ابن سہل ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5906

Majma al-Zawaid #5906

وَعَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ الْخَزْرَجِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي أُسَيْدٍ: وَلَهُ «بِئْرٌ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهَا: بِئْرُ بُضَاعَةَ قَدْ بَصَقَ فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -» - فَهِيَ يُبَشِّرُ بِهَا وَيَتَيَمَّنُ بِهَا. قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Malik ibn Hamzah ibn Abi Usayd al-Sa'idi al-Khazraji reports from his father from his grandfather Abu Usayd رضي الله عنه that he possessed a well in Madinah called Bi'r Buda'ah in which the Prophet ﷺ had spat, so he announced glad tidings thereby and sought blessing through it.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

مالک بن حمزہ بن ابواسید ساعدی خزرجی نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا حضرت ابواسید رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے ان کا مدینہ منورہ میں ایک کنواں تھا جس کو بئر بضاعہ کہا جاتا تھا اس میں نبی اکرم ﷺ نے لعاب دہن ڈالا تھا تو وہ اس کے حوالے سے خوشخبری دیتے تھے اور اس کے ذریعے برکت حاصل کرتے تھے ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت مکمل روایت کے طور پر تفسیر سے متعلق باب میں سورت بقرہ کی تفسیر میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5907

Majma al-Zawaid #5907

عَنْ سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «[رَأَيْتُ] كَأَنَّ رَحْمَةً وَقَعَتْ بَيْنَ بَنِي سَالِمٍ وَبَنِي بَيَاضَةَ» ""، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَنْقُلُ إِلَى مَوْضِعِهَا؟ قَالَ: "" «لَا، وَلَكِنِ اقْبُرُوا فِيهَا» ""، فَقَبَرُوا فِيهَا مَوْتَاهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

EnglishUnverified translation

Sa'd ibn Khaythamah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said he saw as though mercy fell between Bani Salim and Bani Bayadah. They asked whether they should move to its place, and he forbade moving but commanded burial therein, so they buried their dead therein: > **"As though mercy fell between Bani Salim and Bani Bayadah. No, but bury therein."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ میں نے دیکھا جیسے رحمت بنو سالم اور بنو بیاضہ کے درمیان واقع ہوئی ہے لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا ہم اس جگہ کی طرف منتقل ہو جائیں نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ! تم وہاں قبرستان بناؤ ( یا وہاں لوگوں کو دفن کرو ) تو لوگوں نے وہاں اپنے مردوں کو دفن کرنا شروع کر دیا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے ۔

5908

Majma al-Zawaid #5908

وَعَنْ أُمِّ قَيْسٍ قَالَتْ: لَوْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذٌ بِيَدِي فِي سِكَّةٍ مِنْ سِكَكِ الْمَدِينَةِ مَا فِيهَا بَيْتٌ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، فَقَالَ لِي: "" «يَا أُمَّ قَيْسٍ "" يُبْعَثُ مِنْ هَذِهِ الْمَقْبَرَةِ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ» ""، فَقَامَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: "" «وَأَنْتَ» ""، فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" «سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Umm Qays رضي الله عنها reports that the Messenger of Allah ﷺ took her hand in a lane of Madinah wherein was no house until reaching Baqi' al-Gharqad, and told her that seventy thousand shall be raised from this graveyard entering Paradise without reckoning. Ukashah ibn Mihsan رضي الله عنه rose asking whether he was among them and was affirmed, then another rose asking likewise, whereupon he was told Ukashah had preceded him therein: > **"O Umm Qays, seventy thousand shall be raised from this graveyard entering Paradise without reckoning. And you. Ukashah has preceded you therein."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں : کاش ! تم مجھے دیکھتے جب نبی اکرم ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور آپ مدینہ منورہ کی ایک گلی میں موجود تھے جس میں کوئی گھر نہیں تھا یہاں تک کہ آپ بقیع غرقد کے پاس آ گئے تو آپ نے مجھ سے فرمایا : اے ام قیس اس قبرستان سے ستر ہزار ایسے افراد کو زندہ کیا جائے گا جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے تو حضرت عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے یا رسول اللہ ! میں بھی ( ان لوگوں میں ہوؤں گا ) نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : تم بھی ہو گے ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے یا رسول اللہ ! میں بھی ہوؤں گا ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : عکاشہ اس حوالے سے تم پر سبقت لے گیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے ‘ جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5909

Majma al-Zawaid #5909

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Uhud is a mountain which loves us and we love it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5910

Majma al-Zawaid #5910

وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ سُوَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَفَلْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزْوَةِ خَيْبَرَ فَلَمَّا بَدَا لَهُ أُحُدٌ قَالَ: "" «اللَّهُ أَكْبَرُ أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعُقْبَةُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ جَرْحًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Uqbah ibn Suwayd al-Ansari reports hearing his father, a Companion of the Prophet ﷺ, say they returned with the Prophet ﷺ from Khaybar, and when Uhud appeared to him he said: > **"Allahu Akbar. Uhud is a mountain which loves us and we love it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عقبہ بن سوید انصاری بیان کرتے ہیں : انہوں نے اپنے والد کو ‘ جو نبی اکرم ﷺ کے اصحاب میں سے ہیں ‘ یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ غزوہ خیبر سے واپس آ رہے تھے جب احد پہاڑ آپ کے سامنے آیا تو آپ نے ارشاد فرمایا :’’ اللہ اکبر احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عقبہ نامی راوی کا ذکر امام ابن ابوحاتم نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس کے بارے میں کوئی جرح ذکر نہیں کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5911

Majma al-Zawaid #5911

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أُحُدٌ رُكْنٌ مِنْ أَرْكَانِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ وَالِدُ عَلِيِّ بْنِ الْمَدِينِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Uhud is a pillar among the pillars of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ اُحد ( پہاڑ ) جنت کے ارکان میں سے ایک رکن ہے ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعفر ہے ‘ جو علی بن مدینی کا والد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5912

Majma al-Zawaid #5912

وَعَنْ أَبِي عَبْسِ بْنِ جَبْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأُحُدٍ: "" «هَذَا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، وَهَذَا عَيْرٌ عَلَى جَبَلٍ يُبْغِضُنَا وَنُبْغِضُهُ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ النَّارِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ أَبِي عَبْسٍ لَيَّنَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

EnglishUnverified translation

Abu Abs ibn Jabr رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said concerning Uhud: > **"This is a mountain which loves us and we love it, upon a door among the doors of Paradise, and this Ayr upon a mountain which hates us and we hate it, upon a door among the doors of Hell."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے احد پہاڑ کے بارے میں فرمایا : ’’ یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہو گا اور یہ عیر پہاڑ یہ ہم سے بغض رکھتا ہے اور ہم اس سے بغض رکھتے ہیں یہ جہنم کے ایک دروازے پر ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالمجید بن ابوعبس ہے ‘ جسے امام ابوحاتم نے کمزور قرار دیا ہے اور اس کی سند میں ایسا شخص ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

5913

Majma al-Zawaid #5913

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «أُحُدٌ جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ فَإِذَا جِئْتُمُوهُ فَكُلُوا مِنْ شَجَرِهِ وَلَوْ مِنْ عُضَاهِهِ» "". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Anas ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Uhud is a mountain which loves us and we love it, so when you come to it eat from its trees even from its thorns."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ‘ جب تم اس پر آو ! تو اس کے درخت میں سے کچھ کھا لو ‘ خواہ اس کا کانٹے دار درخت ہی کھاؤ “۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ’’ صحیح ‘‘ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن زید ہے ‘ جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5914

Majma al-Zawaid #5914

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "" «أَرْبَعَةُ أَجْبَالٍ مِنْ أَجْبَالِ الْجَنَّةِ وَأَرْبَعَةُ أَنْهَارٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ وَأَرْبَعَةُ مَلَاحِمَ مِنْ مَلَاحِمِ الْجَنَّةِ ""، قِيلَ: فَمَا الْأَجْبَالُ؟ قَالَ: "" أُحُدٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ، وَالطُّورُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ، وَلُبْنَانُ جَبَلٌ مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ، وَالْأَنْهَارُ الْأَرْبَعَةُ: النِّيلُ، وَالْفُرَاتُ، وَسَيْحَانُ، وَجَيْحَانُ، وَالْمَلَاحِمُ: بَدْرٌ، وَأُحُدٌ، وَالْخَنْدَقُ، وَحُنَيْنٌ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Amr ibn Awf رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ said that four mountains are among the mountains of Paradise, four rivers among the rivers of Paradise, and four battles among the battles of Paradise. When asked concerning the mountains he named Uhud which loves them and which they love as a mountain of Paradise, and al-Tur and Lubnan as mountains of Paradise, and the four rivers as the Nile, Euphrates, Sayhan and Jayhan, and the battles as Badr, Uhud, al-Khandaq and Hunayn: > **"Four mountains are among the mountains of Paradise, and four rivers are among the rivers of Paradise, and four battles are among the battles of Paradise. Uhud loves us and we love it, a mountain among the mountains of Paradise, and al-Tur is a mountain among the mountains of Paradise, and Lubnan is a mountain among the mountains of Paradise. And the four rivers: the Nile, the Euphrates, Sayhan and Jayhan. And the battles: Badr, Uhud, al-Khandaq and Hunayn."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ چار پہاڑ جنت کے پہاڑ ہیں چار نہریں ( یا دریا ) جنت کی نہریں ہیں چار جنگیں جنت کی جنگیں ہیں عرض کی گئی پہاڑ کون سے ہیں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : احد وہ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں یہ جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور طور جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور لبنان جنت کے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ ہے اور چار نہریں ( یا دریا ) یہ ہیں نیل ، فرات ‘ سیحان اور جیحان اور جنگیں ( یہ ہیں ) بدر ، احد ، خندق اور حنین ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5915

Majma al-Zawaid #5915

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى ذُبَابٍ». قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: بَلَغَنِي أَنَّ الذُّبَابَ جَبَلٌ بِالْحِجَازِ، وَقَوْلُهُ: صَلَّى: أَيْ بَارَكَ عَلَيْهِ. قُلْتُ: قَالَ ابْنُ الْأَثِيرِ: إِنَّهُ جَبَلٌ بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ invoked blessing upon Dhubab, a mountain in the Hijaz, and by his saying he prayed is meant he blessed it, and Ibn al-Athir said it is a mountain in Madinah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ذباب ( نامی پہاڑ ) کے لئے دعائے رحمت کی تھی ۔ امام طبرانی بیان کرتے ہیں : مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے کہ ذباب حجاز میں موجود ایک پہاڑ ہے اور روایت کے یہ الفاظ ’’ اصلی ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ آپ نے اس کے لئے برکت کی دعا کی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ابن اثیر نے یہ کہا ہے کہ یہ مدینہ منورہ میں موجود ایک پہاڑ ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبد المہین بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5916

Majma al-Zawaid #5916

وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: كُنْتُ أَرْمِي الْوَحْشَ، وَأَصِيدُهَا، وَأُهْدِي لَحْمَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَفَقَدَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "" «سَلَمَةُ أَيْنَ تَكُونُ»؟ ""، فَقُلْتُ: نَبْعُدُ عَلَى الصَّيْدِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّمَا أَصِيدُ بِصَدْرِ قَنَاةٍ مِنْ نَحْوِ بَيْتٍ، فَقَالَ: «أَمَا لَوْ كُنْتُ تَصِيدُ بِالْعَقِيقِ لَسَبَقْتُكَ إِذَا ذَهَبْتَ وَتَلَقَّيْتُكَ إِذَا جِئْتَ، فَإِنِّي أُحِبُّ الْعَقِيقَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Salamah ibn al-Akwa' رضي الله عنه reports hunting game and gifting its meat to the Messenger of Allah ﷺ, then being missed by the Messenger of Allah ﷺ, who asked where he was. He answered that he went far for hunting by the upper Qanat toward houses, whereupon the Prophet ﷺ declared that had he hunted at al-Aqiq he would have preceded him going and met him coming, for he loves al-Aqiq: > **"Salamah, where are you? Had you hunted at al-Aqiq I would have preceded you going and met you coming, for I love al-Aqiq."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں وحشی جانوروں کو تیر مارا کرتا تھا اور ان کا شکار کرتا تھا اور ان کا گوشت نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیا کرتا تھا ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺ نے مجھے غیر موجود پایا تو دریافت کیا : سلمہ تم کہاں رہے میں نے عرض کی : میں شکار کے لئے دور چلا گیا تھا یا رسول اللہ ! میں بیت کی طرف قناۃ کے درمیان میں شکار کر رہا تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اگر تم نے عقیق کی وادی میں شکار کیا ہوتا تو میں تم سے سبقت لے جاتا جب تم جاتے اور جب تم آتے تو میں تم سے ملاقات کرتا کیونکہ میں وادی عقیق کو پسند کرتا ہوں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5917

Majma al-Zawaid #5917

وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «أَتَانِي آتٍ، وَأَنَا بِالْعَقِيقِ فَقَالَ: إِنَّكَ بِوَادٍ مُبَارَكٍ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports that the Prophet ﷺ said while in al-Aqiq that a comer came to him declaring his blessed station: > **"You are in a blessed valley."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ایک ( فرشتہ ) میرے پاس آیا میں اس وقت عقیق میں موجود تھا اس نے کہا : آپ مبارک وادی میں موجود ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5918

Majma al-Zawaid #5918

وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ: أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «بُطْحَانُ عَلَى بِرْكَةٍ مِنْ بِرَكِ الْجَنَّةِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Urwah ibn al-Zubayr reports that Aishah رضي الله عنها informed him she heard the Prophet ﷺ say: > **"Buthan is upon a pool among the pools of Paradise."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں یہ بتایا کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ بطحان ( نامی وادی ) جنت کے حوضوں میں سے ‘ ایک حوض پر ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5919

Majma al-Zawaid #5919

عَنْ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَةٍ، ثُمَّ عَرَضَ، وَأَنَا خَارِجٌ مِنْ طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ حَتَّى صَعِدَ أُحُدًا فَأَقْبَلَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ: "" «وَيْلُ أُمِّهَا قَرْيَةً يَدَعُهَا أَهْلُهَا كَأَيْنَعَ مَا يَكُونُ» ""، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ يَأْكُلُ ثِمَارَهَا؟ قَالَ: "" «عَافِيَةُ الطَّيْرِ، وَالسِّبَاعِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Mihjan ibn al-Adra' رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ sent him for a need, then appeared while he was coming from a road of Madinah. He went with him until he ascended Uhud and faced Madinah and said, then asked who would eat its fruits, answering that birds and beasts seeking sustenance would: > **"Woe to its mother as a town whose people shall leave it at its ripest. Who shall eat its fruits? The sustenance-seeking birds and beasts."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے کام کے سلسلے میں بھیجا پھر آپ تشریف لا رہے تھے اور میں مدینہ منورہ کے ایک راستے سے نکل رہا تھا راوی بیان کرتے ہیں : میں آپ کے ساتھ چل پڑا یہاں تک کہ آپ احد پہاڑ پر چڑھ گئے آپ نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا : اس کی ماں کی بربادی ہے یہ ایک ایسی بستی ہے ‘ جس کے رہنے والے لوگ اسے چھوڑ جائیں گے ‘ حالانکہ اس کا پھل اتارنے کا وقت آ چکا ہو گا ( یعنی لوگ قحط کی وجہ سے اس کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے بلکہ یہاں کی نعمتیں بھی چھوڑ جائیں گے ) راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس کے پھل کو کون کھائے گا ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : پرندے اور درندے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5920

Majma al-Zawaid #5920

وَعَنْ مِحْجَنٍ أَيْضًا قَالَ: «بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَاجِزٍ يَمِينَ الْمَدِينَةِ فِي حَاجَةٍ فَلَمَّا رَجَعَتُ ذَهَبَ مَعِي حَتَّى صَعِدَ أُحُدًا، فَأَشْرَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: "" وَيْلُ أُمِّكِ قَرْيَةً يَدَعُكِ أَهْلُكِ، وَأَنْتِ خَيْرُ مَا تَكُونِينَ ""، ثُمَّ نَزَلَ وَنَزَلْتُ مَعَهُ حَتَّى أَتَيْنَا بَابَ الْمَسْجِدِ، فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى مَنْكِبِي، فَأَثَارَهُ بَصَرُهُ، فَقَالَ: "" أَتَقُولُهُ صَادِقًا؟ "" قَالَهَا ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا، وَهُوَ أَعْبَدُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" اتَّقِ لَا تُسْمِعْهُ فَتُهْلِكَهُ "" قَالَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ رَضِيَ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ الْيَسِيرَ وَكَرِهَ لَهَا الْعَسِيرَ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Mihjan رضي الله عنه also reports that the Messenger of Allah ﷺ sent him to Hajiz at the right of Madinah for a need, and upon return went with him until ascending Uhud and overlooking Madinah, lamenting the town its people would leave at its best. Then descending with him to the mosque door, seeing a man praying, he placed his hand upon Mihjan's shoulder and gazed sharply, asking thrice whether he deemed him truthful. When Mihjan praised him as the most worshipful of Madinah, the Messenger of Allah ﷺ warned thrice not to let him hear lest he destroy him, then declared Allah's pleasure with ease and dislike of hardship for this Ummah: > **"Woe to your mother as a town whose people shall leave you at your best. Do you deem him truthful? Beware, do not let him hear lest you destroy him. Verily Allah is pleased for this Ummah with ease and dislikes hardship for it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت محجن رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مجھے کسی کام کے سلسلے میں مدینہ منورہ کے اطراف کی طرف بھیجا جب میں واپس آیا تو آپ مجھے ساتھ لے کے چل پڑے یہاں تک کہ آپ احد پہاڑ پر چڑھ گئے آپ نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا : تمہاری ماں کی بربادی ہے تم ایک ایسی بستی ہو کہ تمہارے رہنے والے لوگ تمہیں چھوڑ جائیں گے حالانکہ تم سب سے بہتر جگہ ہو پھر نبی اکرم ﷺ نیچے اترے میں بھی آپ کے ساتھ نیچے اتر آیا یہاں تک کہ ہم مسجد کے دروازے تک پہنچ گئے نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا ہاتھ میرے کندھے پر رکھا اور بغور اس کا جائزہ لیا آپ نے دریافت کیا : کیا تم اس کے بارے میں یہ سمجھتے ہو کہ یہ سچا ہے ؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ دریافت کی ‘ تو میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! یہ شخص اہل مدینہ کا سب سے بڑا عبادت گزار ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تم اس بات سے بچ کے رہو کہ تمہاری یہ آواز اس تک پہنچے ورنہ تم اسے ہلاکت کا شکار کر دو گے یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ، پھر نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالی اس امت سے آسان چیز سے راضی ہو جاتا ہے اور وہ ان کے لئے مشکل چیز کو ناپسند کرتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5921

Majma al-Zawaid #5921

وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «الْمَدِينَةُ يَتْرُكُهَا أَهْلُهَا وَهِيَ مُرْطِبَةٌ ""، قَالُوا: فَمَنْ يَأْكُلُهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "" السِّبَاعُ وَالْعَائِفُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir ibn Abdillah رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"Madinah, its people shall leave it while it is moist with dates. Who shall eat it, O Messenger of Allah? The beasts and the birds."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مدینہ کے رہنے والے لوگ اسے چھوڑ جائیں گے ‘ حالانکہ اس کی کھجوریں ( اتارنے کے لیے ) تیار ہو چکی ہونگی ‘ لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اس ( کے پھلوں وغیرہ ) کو کون کھائے گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : درندے اور جانور ( یا پرندے ) ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5922

Majma al-Zawaid #5922

وَعَنْ جَابِرٍ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «لَيَسِيرَنَّ رَاكِبٌ فِي جَنْبِ وَادِي الْمَدِينَةِ فَلَيَقُولُنَّ: لَقَدْ كَانَ فِي هَذِهِ مَرَّةً حَاضِرَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ كَثِيرٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه also reports that the Messenger of Allah ﷺ said: > **"A rider shall surely pass by the side of the valley of Madinah and shall say: Once there was in this a large presence of believers."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مدینہ کی وادی کے پہلو سے ایک سوار شخص گزرے گا اور وہ یہ کہے گا یہاں کبھی بہت سے مسلمان ہوا کرتے تھے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5923

Majma al-Zawaid #5923

وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «لَيَسِيرَنَّ الرَّاكِبُ فِي جَنَبَاتِ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ لَيَقُولُنَّ: لَقَدْ كَانَ فِي هَذَا حَاضِرٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ كَثِيرٌ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ foretelling a time when Madinah would be emptied of its believers. > **"The rider shall surely journey through the outskirts of Madinah, then he shall surely say: There was once in this place a great multitude of believers present."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ’’ ایک سوار مدینہ منورہ کے پہلو سے گزرے گا اور پھر وہ یہ کہے گا کہ یہاں کبھی بہت سے مسلمان ہوا کرتے تھے “۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5924

Majma al-Zawaid #5924

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ فَتَعَجَّلَ رِجَالٌ إِلَى الْمَدِينَةِ وَبَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِتْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْهُمْ، فَقِيلَ: "" تَعَجَّلُوا إِلَى الْمَدِينَةِ وَالنِّسَاءِ، أَمَا إِنَّهُمْ سَيَدَعُونَهَا أَحْسَنَ مَا كَانَتْ ""، ثُمَّ قَالَ: "" «لَيْتَ شِعْرِي مَتَى تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْيَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوَرَّاقِ تُضِيءُ مِنْهَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بِبُصْرَى تَرَوْهَا كَضَوْءِ النَّهَارِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Dharr رضي الله عنه reports that they were returning with the Messenger of Allah ﷺ until they sighted Dhu al-Hulayfah, whereupon some men hastened on to Madinah while the Messenger of Allah ﷺ spent the night there and they spent the night with him. When morning came he asked about them, and it was said to him that they had hastened on to Madinah and to their women, so he informed them that they would yet abandon it at its finest, then he expressed his longing to know of a great sign to come. > **"They hastened on to Madinah and to the women. Verily they shall abandon it in its finest state. Would that I knew when a fire shall emerge from Yemen, from the mountain of al-Warraq, by which the necks of the camels at Busra shall be illuminated; you shall see it as the light of day."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم ﷺ کے ساتھ آ رہے تھے ہم نے ذوالحلیفہ دیکھا ( یعنی جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو کچھ افراد جلدی سے مدینہ منورہ چلے گئے نبی اکرم ﷺ نے وہیں رات بسر کی ہم نے آپ کے ساتھ رات بسر کی جب صبح ہوئی تو ہم نے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا ، تو عرض کی گئی وہ لوگ جلدی مدینہ منورہ کی طرف اور خواتین کی طرف چلے گئے ہیں ( نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ( عنقریب یہ لوگ اسے چھوڑ دیں گے حالانکہ یہ اس وقت سب سے بہتر ہو گا پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ایسا بھی ہو گا کہ جب یمن سے ایک آگ نکلے گی جو وراق کے پہاڑ سے نکلے گی اور بصری میں موجود اونٹوں کی گردنوں کو روشن کر دے گی تم اسے یوں دیکھو گے جیسے دن کی روشنی ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5925

Majma al-Zawaid #5925

وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ خَارِجٌ مِنْ بَعْضِ بُيُوتِهِ يَجُرُّ رِدَاءَهُ وَهُوَ يَقُولُ: "" «سَيَبْلُغُ إِلَيْنَا سَلْعًا، ثُمَّ يَأْتِي عَلَى الْمَدِينَةِ زَمَانٌ يَمُرُّ السَّفْرُ عَلَى بَعْضِ أَقْطَارِهَا فَيَقُولُ: قَدْ كَانَتْ هَذِهِ مَرَّةً عَامِرَةً مِنْ طُولِ الزَّمَانِ وَعُفُوِّ الْأَثَرِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Hunayf رضي الله عنه reports that he heard the Messenger of Allah ﷺ as he was coming out of one of his houses dragging his cloak, foretelling the expansion of Madinah toward Sala and its subsequent desolation after a long lapse of time and the effacement of its traces. > **"Sala shall soon reach us, then there shall come upon Madinah a time when the traveller shall pass by some of its regions and shall say: This was once populous, after length of time and effacement of traces."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو سنا آپ اس وقت اپنے کسی گھر سے نکل رہے تھے اور اپنی چادر کو کھینچ کر نکل رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا : ’’ عنقریب سلع ( پہاڑ ) ہم تک پہنچ جائے گا ( یعنی مدینہ منورہ پھیل جائے گا ) پھر مدینہ منورہ پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اس کے پاس سے کوئی مسافر گزرے گا اور یہ کہے گا کبھی یہ بستی آباد ہوا کرتی تھی یعنی طویل زمانہ گزرنے کے بعد اور نشانات مٹ جانے کے بعد ایسا ہو گا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عبداللہ بن خالد مصیصی ہے اور وہ متروک ہے ۔

5926

Majma al-Zawaid #5926

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «يُوشِكُ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ إِلَى الْمَدِينَةِ حَتَّى تَصِيرَ مَسَالِحُهُمْ بِسِلَاحٍ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ foretold that the people would soon return to Madinah in such numbers that their frontier outposts would extend. > **"It is imminent that the people shall return to Madinah until their outposts shall be at Silah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ عنقریب لوگ مدینہ کی طرف واپس آ جائیں گے ‘ یہاں تک کہ ان کے اسلحہ کی جگہ سلاح نامی جگہ پر ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے ‘ جو نقصان دہ نہیں ہے ۔

5927

Majma al-Zawaid #5927

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِذَا لَقِيتَ الْحَاجَّ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ وَصَافِحْهُ وَمُرْهُ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لَكَ قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بَيْتَهُ، فَإِنَّهُ مَغْفُورٌ لَهُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ commanded meeting the returning pilgrim with greeting and handshake and requesting his supplication before he re-enters his home, for his sins have been forgiven. > **"When you meet the pilgrim, greet him with peace and shake his hand, and command him to seek forgiveness for you before he enters his house, for he is forgiven."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جب تم کسی حاجی سے ملو تو اسے سلام کر اس کے ساتھ مصافحہ کرو اور اسے یہ کہو کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے تمہارے لئے مغفرت کی دعا کرے ‘ کیونکہ اس کی مغفرت ہو چکی ہوتی ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بیلیمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔