Muslim99Muslim99

Majma al-Zawaid · Book 10 · Chapter 14

Book of Hajj

Hadith 5768–5807

40 hadiths in this chapter

The Arabic is the original text. The Urdu and English translations come from the open Hadith API (Toon) dataset and haven't been checked against a published translation — some are machine-translated, so rely on the Arabic for exact wording.

5768

Majma al-Zawaid #5768

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «صَلَّى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا مِنْهُمْ مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ، وَعَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطْوَانِيَّتَانِ، وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِ شَنُوءَةَ، مَخْطُومٍ بِخِطَامٍ مِنْ لِيفٍ عَلَيْهِ ضَفِيرَتَانِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that the Messenger of Allah ﷺ declared seventy prophets prayed in Masjid al-Khayf, among them Musa عليه السلام, whom he beheld wearing two Qatwani cloaks, in ihram upon a camel of Shan'uah bridled with fiber, wearing two braids. > **"Seventy prophets prayed in Masjid al-Khayf, among them Musa. As if I look at him, upon him two Qatwani cloaks, in ihram upon a camel of the camels of Shan'uah, bridled with a bridle of fiber, upon him two braids."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ مسجد خیف میں ستر انبیاء علیہم السلام نے نماز ادا کی ہے جن میں سے ایک حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں میں گویا اس وقت بھی ان کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے دو قطوانی عبائیں پہنی ہوئی ہیں اور احرام باندھا ہوا ہے وہ شنوءہ قبیلے کے ایک اونٹ پر موجود ہیں جس کی لگام پتوں سے بنی ہوئی ہے اور انہوں نے دو مینڈھیاں بنائی ہوئی ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے ‘ جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ۔

5769

Majma al-Zawaid #5769

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ قُبِرَ سَبْعُونَ نَبِيًّا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ declared seventy prophets are buried in Masjid al-Khayf. > **"In Masjid al-Khayf are buried seventy prophets."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مسجد خیف میں ستر انبیاء علیہم السلام کی قبریں ہیں ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5770

Majma al-Zawaid #5770

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ قَالَ لِابْنِهِ: يَا بُنَيَّ إِنْ حَدَثَ فِي النَّاسِ حَدَثٌ فَائْتِ الْغَارَ الَّذِي اخْتَبَأْتُ فِيهِ أَنَا، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكُنْ فِيهِ ; فَإِنَّهُ سَيَأْتِيكَ فِيهِ رِزْقُكَ غُدْوَةً وَعَشِيَّةً. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُطَيْرٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports that Abu Bakr al-Siddiq رضي الله عنه told his son that should a new calamity befall the people, he should resort to the cave wherein he and the Messenger of Allah ﷺ had hidden and remain therein, for his provision would come to him therein morning and evening.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا : اے میرے بیٹے اگر لوگوں کے درمیان نئی صورت حال رونما ہو ‘ تو تم اس غار میں آ جانا جس میں ‘ میں اور نبی اکرم ﷺ چھپے رہے تھے اور اس غار میں رہنا اس غار میں تمہارے پاس صبح و شام تمہارا رزق آئے گا ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن مطیر ہے اور وہ کذاب ہے ۔

5771

Majma al-Zawaid #5771

عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُجَدِّدَ أَنْصَابَ الْحَرَمِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَفِيهِ جَهَالَةٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Aswad ibn Khalaf رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ commanded him to renew the markers of the Haram.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت اسود بن خلف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ حرم کی حدود کے نشانات کی تجدید کریں ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسود ہے اور اس میں مجہول ہونا پایا جاتا ہے ۔

5772

Majma al-Zawaid #5772

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَمَّا أَشْرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمَقْبَرَةِ، وَهِيَ عَلَى طَرِيقِهِ الْأُولَى أَشَارَ بِيَدِهِ، وَرَاءَ الضَّفِيرَةِ - أَوْ قَالَ: وَرَاءَ الضَّفِيرِ - شَكَّ عَبْدُ الرَّزَّاقِ - قَالَ: "" نِعْمَ الْمَقْبَرَةُ هَذِهِ ""، فَقُلْتُ لِلَّذِي أَخْبَرَنِي: أَخَصَّ الشِّعْبَ؟ قَالَ: هَكَذَا. قَالَ: وَلَمْ يُخْبِرْنِي أَنَّهُ خَصَّ شَيْئًا إِلَّا كَذَلِكَ، أَشَارَ بِيَدِهِ، وَرَاءَ الضَّغِيرِ أَوْ قَالَ: الضَّفِيرَةِ، وَكُنَّا نَسْمَعُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصَّ الشِّعْبَ الْمُقَابِلَ الْبَيْتَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: الضَّفِيرَةِ، أَوْ قَالَ الظَّهِيرَةِ، فَقَالَ: "" نِعْمَ الْمَقْبَرَةُ هَذِهِ ""، فَقُلْتُ لِلَّذِي خَبَّرَنِي: خَصَّ الشِّعْبَ؟ فَقَالَ: هَكَذَا «كُنَّا نَسْمَعُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصَّ الشِّعْبَ الْمُقَابِلَ الْبَيْتَ». وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي خِدَاشٍ حَدَّثَ عَنْهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ كَمَا قَالَ أَبُو حَاتِمٍ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports that when the Prophet ﷺ overlooked the graveyard upon his first route, he pointed with his hand beyond al-Dafirah — or al-Dafir, with doubt — declaring it an excellent graveyard. When asked whether he specified the ravine, the informant affirmed thus, and they heard the Prophet ﷺ specified the ravine facing the House. > **"What an excellent graveyard is this."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم ﷺ نے قبرستان کی طرف دیکھا ‘ تو وہ پہلے والے راستے پر تھا ‘ نبی اکرم ﷺ نے ’’ ضفیر ‘‘ کے پیچھے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا ( یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں عبدالرزاق نامی راوی کو شک ہے ) آپ نے فرمایا : یہ عمدہ قبرستان یہ ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے اس شخص سے دریافت کیا : جس نے مجھے یہ روایت بیان کی تھی : کیا نبی اکرم ﷺ نے گھاٹی کو مخصوص کیا تھا ؟ اور یہ فرمایا تھا : اس طرح ؟ تو انہوں نے فرمایا : میرے استاد نے مجھے صرف یہ بات بتائی تھی کہ نبی اکرم ﷺ نے اسی طرح کسی چیز کو مخصوص کیا تھا ‘ آپ نے ’’ صغیر ‘‘ کے پیچھے والے حصے کی طرف دست مبارک کے ذریعے اشارہ کیا تھا اور ہم یہ بات سنتے آ رہے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے اس گھاٹی کو مخصوص کیا تھا ‘ جو بیت اللہ کے مد مقابل ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تا ہم انہوں نے یہ لفظ نقل کیے ہیں : لفظ ضفیرہ یا ظہیرہ ہے اور آپ نے فرمایا : یہ اچھا قبرستان ہے میں نے ان صاحب سے دریافت کیا : جنہوں نے مجھے یہ روایت بیان کی تھی کیا آپ نے گھاٹیوں کو مخصوص کیا تھا ؟ تو انہوں نے بتایا ہم اسی طرح سنتے آ رہے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے بیت اللہ کے مدمقابل گھاٹیوں کو مخصوص کیا تھا ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن ابوخراش ہے ابن جریج اور ابن عیینہ نے اس سے روایت نقل کی ہے جیسا کہ ابوحاتم نے یہ بات بیان کی ہے کسی نے بھی اسے ضعیف قرار نہیں دیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5773

Majma al-Zawaid #5773

عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «سَيَخْرُجُ أَهْلُ مَكَّةَ مِنْهَا، وَلَا يُعَمِّرُونَهَا إِلَّا قَلِيلًا ثُمَّ تُعَمَّرُ، وَتَمْتَلِئُ وَتُبْنَى، ثُمَّ يَخْرُجُونَ مِنْهَا، وَلَا يَعُودُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Umar ibn al-Khattab رضي الله عنه reports hearing the Prophet ﷺ foretell the desertion and rebuilding of Makkah and its final abandonment. > **"The people of Makkah shall go forth from it, and none shall inhabit it but few. Then it shall be inhabited and filled and built up. Then they shall go forth from it and never return to it again."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ‘ عنقریب اہل مکہ وہاں سے نکل جائیں گے صرف تھوڑے سے لوگ اسے آباد کریں گے پھر اسے دوبارہ آباد کیا جائے گا یہ بھر جائے گا ۔ یہاں عمارات قائم ہو جائیں گی پھر وہ لوگ یہاں سے نکلیں گے اور دوبارہ کبھی اس کی طرف نہیں آئیں گے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5774

Majma al-Zawaid #5774

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ، وَيَسْلُبُهَا حِلْيَتَهَا، وَيُجَرِّدُهَا مِنْ كِسْوَتِهَا، وَلَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ أُصَيْلِعُ أُفَيْدِعُ يَضْرِبُ عَلَيْهَا بِمِسْحَاتِهِ وَمِعْوَلِهِ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Amr رضي الله عنهما reports hearing the Prophet ﷺ describe the Abyssinian assailant of the Kaaba with vivid physical detail. > **"Dhul-Suwayqatayn from Abyssinia shall ruin the Kaaba, strip it of its ornament and divest it of its covering. I see him even now, bald in front and bow-legged, striking it with his spade and his pickaxe."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ حبشہ سے تعلق رکھنے والا ‘ پتلی پنڈلیوں والا شخص ‘ خانہ کعبہ کو توڑ پھوڑ دے گا ‘ وہ اس کے زیور کو سلب کر لے گا اور اس کے غلاف کو اتار دے گا ‘ میں گویا کہ اس وقت بھی اس کی طرف دیکھ رہا ہوں ‘ وہ آگے سے گنجا ہے اور اس کا پاؤں کچھ ٹیڑھا ہے ‘ اور وہ اپنے پھاؤڑے اور کدال کے ذریعے اس پر ضرب لگا رہا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے ۔

5775

Majma al-Zawaid #5775

وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ: «سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرُ أَبَا قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" يُبَايَعُ لِرَجُلٍ [مَا] بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، وَلَنْ يَسْتَحِلَّ الْبَيْتَ إِلَّا أَهْلُهُ فَإِذَا اسْتَحَلُّوهُ فَلَا تَسَلْ عَنْ هَلَكَةِ الْعَرَبِ، ثُمَّ تَأْتِي الْحَبَشَةُ فَيُخَرِّبُونَهُ خَرَابًا لَا يَعْمُرُ بَعْدَهُ أَبَدًا، وَهُمُ الَّذِينَ يَسْتَخْرِجُونَ كَنْزَهُ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Sa'id ibn Sam'an reports hearing Abu Hurayrah رضي الله عنه inform Abu Qatadah رضي الله عنه of the Prophet's ﷺ account of the pledge, the violation of the House by its own folk, and the Abyssinian ruin thereafter. > **"A man shall be pledged between the Corner and the Station, and none shall violate the House except its own people. When they violate it, ask not of the ruin of the Arabs. Then the Abyssinians shall come and ruin it with a ruin after which it shall never be inhabited again, and they are those who shall extract its treasure."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سعید بن سمعان بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ بیان کرتے ہوئے سنا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ رکن اور مقام کے درمیان ایک شخص کی بیعت کی جائے گی اور بیت اللہ کو صرف اس کے رہنے والے ہی حلال کریں گے جب وہ اسے حلال کر دیں گے پھر تم عربوں کی ہلاکت کے بارے میں نہ پوچھو ‘ پھر حبشی لوگ آئیں گے اور وہ اسے توڑ پھوڑ دیں گے اس کے بعد یہ کبھی آباد نہیں ہو گا اور حبشی لوگ ہی اس کے خزانے کو نکال لیں گے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5776

Majma al-Zawaid #5776

عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «فُتِحَتِ الْبِلَادُ بِالسَّيْفِ، وَفُتِحَتِ الْمَدِينَةُ بِالْقُرْآنِ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Aishah رضي الله عنها reports from the Prophet ﷺ the distinction between the conquest of other lands and that of Madinah. > **"The lands were opened by the sword, and Madinah was opened by the Quran."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں :’’ دوسرے شہر تلوار کے ذریعے فتح ہوئے ہیں اور مدینہ قرآن کے ذریعے فتح ہوا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5777

Majma al-Zawaid #5777

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «الْمَدِينَةُ قُبَّةُ الْإِسْلَامِ، وَدَارُ الْإِيمَانِ، وَأَرْضُ الْهِجْرَةِ، وَمُبَوَّأُ الْحَلَالِ، وَالْحَرَامِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ مِينَا قَالُونُ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Hurayrah رضي الله عنه reports the Prophet ﷺ exalting Madinah with five noble descriptions. > **"Madinah is the dome of Islam, the abode of faith, the land of migration, and the resting place of the lawful and the unlawful."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ مدینہ ‘ اسلام کا قبہ ، ایمان کا گھر ‘ ہجرت کی سرزمین اور حلال اور حرام کا ٹھکانہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مینا قالون ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

5778

Majma al-Zawaid #5778

«وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا عِنْدَ مِنْبَرِ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ بِمَكَّةَ، وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ النَّاسَ فَذَكَرَ مَرْوَانُ مَكَّةَ وَفَضْلَهَا، وَلَمْ يَذْكُرِ الْمَدِينَةَ، فَوَجَدَ رَافِعُ فِي نَفْسِهِ مِنْ ذَلِكَ، وَكَانَ قَدْ أَسَنَّ فَقَامَ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَيْنَ هَذَا الْمُتَكَلِّمُ؟ أَرَاكَ قَدْ أَطْنَبْتَ فِي مَكَّةَ، وَذَكَرْتَ فِيهَا فَضْلًا، وَمَا سَكَتَّ عَنْهُ مِنْ فَضْلِهَا أَكْثَرُ، وَلَمْ تَذْكُرِ الْمَدِينَةَ، [وَإِنِّي] أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" الْمَدِينَةُ خَيْرٌ مِنْ مَكَّةَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَدَّادٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.

EnglishUnverified translation

Rafi' ibn Khadij رضي الله عنه, seated aged near the pulpit of Marwan ibn al-Hakam in Makkah, rose in objection when Marwan extolled Makkah alone and omitted Madinah, testifying to what he had heard from the Prophet ﷺ. > **"Madinah is better than Makkah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ مکہ میں مروان بن حکم کے منبر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے مروان لوگوں کو خطبہ دے رہا تھا مروان نے مکہ اور اس کی فضیلت کا ذکر کیا اور اس نے مدینہ منورہ کا ذکر نہیں کیا حضرت رافع رضی اللہ عنہ کو اس حوالے سے الجھن ہوئی وہ عمر رسیدہ شخص تھے وہ کھڑے ہوئے اور بولے یہ کلام کرنے والا شخص کہاں ہے تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تم نے مکہ کے فضائل بہت زیادہ بیان کیے ہیں اور اس کی فضیلت کا تذکرہ کیا ہے ‘ لیکن تم نے اس کی جو فضیلتیں بیان نہیں کی ہیں وہ اس سے بھی زیادہ ہیں اور تم نے مدینہ کا ذکر ہی نہیں کیا میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ مدینہ ، مکہ سے بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن رداد ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔

5779

Majma al-Zawaid #5779

عَنْ ذِي مِخْبَرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَهِيَ بَطْحَاءُ قَبْلَ أَنْ تُعَمَّرَ لَيْسَ فِيهَا مَدَرَةٌ وَلَا وَبَرٌ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ يَثْرِبَ إِنِّي مُشْتَرِطٌ عَلَيْكُمْ ثَلَاثًا، وَسَائِقٌ إِلَيْكُمْ مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ: لَا تَعْصِي، وَلَا تَغُلِّي، وَلَا تَكَبَّرِي، فَإِنْ فَعَلْتِ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ تَرَكْتُكِ كَالْحَرُورِ لَا يُمْنَعُ مِنْ أَكْلِهِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ، وَالشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Dhu Mikhbar رضي الله عنه reports from the Prophet ﷺ that Allah عزوجل looked upon Madinah when it was an open plain without mud-brick or hair-cloth dwelling, addressed its folk, and promised them every fruit upon three conditions. > **"O people of Yathrib, I impose upon you three conditions, and I shall drive to you of every fruit: disobey not, practise not excess, and be not arrogant. If you do any of that, I shall leave you like the scorching wind, none withheld from devouring it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ذی مخبر رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ اللہ تعالیٰ نے مدینہ ( کی سرزمین ) کی طرف جھانک کر دیکھا جو اس وقت میدان تھا یہ اس وقت سے پہلے کی بات ہے کہ وہاں کوئی کچا یا پکا گھر موجود نہیں تھا اللہ تعالی نے فرمایا : اے اہل یثرب میں تم پر تین چیزوں کی شرط عائد کرتا ہوں اور تمہاری طرف ہر قسم کے پھل لے کے آؤں گا ‘ تم نے نافرمانی نہیں کرنی ‘ اور تم نے غلو نہیں کرنا اور تم نے تکبر نہیں کرنا اگر تم نے اس میں سے کچھ بھی کیا ‘ تو میں تمہیں ایسے اونٹ کی مانند چھوڑ دوں گا ‘ جسے کھانے سے منع نہیں کیا جاتا ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے اور وہ شامی ہے اور ضعیف ہے ۔

5780

Majma al-Zawaid #5780

عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: «خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمَدِينَةِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ قَدْ بَرَّأَ هَذِهِ الْجَزِيرَةَ مِنَ الشِّرْكِ».

EnglishUnverified translation

Al-Abbas ibn Abd al-Muttalib رضي الله عنه reports setting out with the Messenger of Allah ﷺ from Madinah, whereupon the Prophet ﷺ turned toward it and declared its absolution. > **"Indeed Allah has absolved this peninsula of shirk."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلا نبی اکرم ﷺ نے مدینہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے اس سر زمین کو شرک سے لاتعلق کر دیا ہے ‘‘۔

5781

Majma al-Zawaid #5781

وَفِي رِوَايَةٍ: "" «إِنَّ اللَّهَ قَدْ طَهَّرَ هَذِهِ الْقَرْيَةَ مِنَ الشِّرْكِ إِنْ لَمْ تُضِلُّهُمُ النُّجُومُ» "". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الْأَدَبِ.

EnglishUnverified translation

In another wording of the report of al-Abbas رضي الله عنه, the Messenger ﷺ qualified the purification of the town with a single exception. > **"Indeed Allah has purified this town of shirk, unless the stars mislead them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’ بے شک اللہ تعالیٰ نے اس بستی کو شرک سے پاک کر دیا ہے اگر ستارے ان لوگوں کو گمراہ نہ کریں ‘‘۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ‘ جسے شعبہ اور سفیان ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا ہے امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں کتاب الادب میں یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ منقول ہے ۔

5782

Majma al-Zawaid #5782

وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «إِنَّ الشَّيَاطِينَ قَدْ يَئِسَتْ أَنْ تُعْبَدَ بِبَلَدِي هَذَا - يَعْنِي الْمَدِينَةَ -، وَبِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَلَكِنَّ التَّحْرِيشَ بَيْنَهُمْ» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّكَنُ بْنُ هَارُونَ الْبَاهِلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Ali ibn Abi Talib رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ announcing the despair of the devils regarding worship in his city and the Arabian Peninsula, alongside their remaining weapon. > **"Indeed the devils have despaired of being worshipped in this land of mine — meaning Madinah — and in the Arabian Peninsula, but only incitement among them."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :’’ بے شک شیاطین اس بات سے مایوس ہو گئے کہ میرے اس شہر میں ( نبی اکرم ﷺ کی مراد مدینہ منورہ تھا ) اور جزیرہ عرب میں ان کی عبادت کی جائے البتہ وہ تمہارے درمیان اختلافات پیدا کریں گے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سکن بن ہارون باہلی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔

5783

Majma al-Zawaid #5783

عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَى الْمَدِينَةِ كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ إِلَى جُحْرِهَا» "". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُوَ الصَّوَابُ، قُلْتُ: يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحَيْنِ، وَقَدْ يَكُونُ رَوَى عَنِ ابْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فَلَا مَانِعَ فَإِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ likening the final refuge of faith to a serpent returning to its den. > **"Indeed faith shall retreat to Madinah as the serpent retreats to its hole."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ بے شک ایمان مدینہ منورہ کی طرف یوں سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنی بل کی طرف چلا جاتا ہے ‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : یحیی بن سلیم طائفی نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے جبکہ دوسرے راویوں نے اسے عبداللہ بن عمر کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے حفص نامی راوی کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یحیی بن سلیم ’’ صحیین ‘‘ کے رجال میں سے ایک ہے اور اس نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں سے روایات نقل کی ہیں اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5784

Majma al-Zawaid #5784

عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «مَنْ سَمَّى الْمَدِينَةَ يَثْرِبَ فَلْيَسْتَغْفِرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ هِيَ طَابَةُ هِيَ طَابَةُ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Al-Bara ibn Azib رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ commanding repentance from the old name and affirming the new one twice. > **"Whoever names Madinah Yathrib, let him seek forgiveness from Allah عزوجل. It is Tabah, it is Tabah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جو شخص مدینہ منورہ کو ’’ یثرب ‘‘ کہتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے یہ ’’ طابہ ‘‘ ہے ’’ طابہ ‘‘ ہے ‘‘ ۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5785

Majma al-Zawaid #5785

وَعَنْ بُذَيْحٍ قَالَ: «وَفَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ إِلَى عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ، وَعِنْدَهُ يَحْيَى بْنُ [عَبْدِ] الْحَكَمِ فَسَأَلَهُ فَقَالَ: كَيْفَ تَرَكْتَ خَيْبَةَ - يَعْنِي الْمَدِينَةَ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: سَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" طَيْبَةَ ""، وَتُسَمِّيهَا خَيْبَةَ؟!». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَبُذَيْحٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.

EnglishUnverified translation

Budhayh reports that Abdullah ibn Ja'far, arriving as an envoy before Abd al-Malik ibn Marwan in the presence of Yahya ibn Abd al-Hakam, rebuked Yahya for asking after Khaybah when referring to Madinah. > **"The Messenger of Allah ﷺ named it Taybah, yet you call it Khaybah?!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

بذیح بیان کرتے ہیں : عبداللہ بن جعفر خلیفہ عبدالملک بن مروان کے پاس وفد کی شکل میں گئے وہ اس کے پاس گئے تو اس وقت ان کے پاس یحیی بن عبدالحکم موجود تھا یحیی نے ان سے دریافت کیا : تم نے ’’ خیبہ ‘‘ کیسا چھوڑا ہے ؟ اس کی مراد مدینہ منورہ تھی تو عبداللہ بن جعفر نے کہا اللہ کے رسول نے تو اس کا نام ’’ طیبہ ‘‘ رکھا ہے اور تم اسے ’’ خیبہ ‘‘ کہہ رہے ہو ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے بذیح نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے ۔

5786

Majma al-Zawaid #5786

عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ زَمَانٌ يَنْطَلِقُ النَّاسُ مِنْهَا إِلَى الْآفَاقِ يَلْتَمِسُونَ الرَّخَاءَ فَيَجِدُونَ رَخَاءً، ثُمَّ يَأْتُونَ فَيَتَحَمَّلُونَ بِأَهْلِيهِمْ إِلَى الرَّخَاءِ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ foretelling a time when people abandon Madinah for distant prosperity and carry off their families, while affirming where true good lies. > **"There shall come upon the people of Madinah a time when people depart from it to the horizons seeking ease, and they find ease. Then they come and carry off their families to that ease, while Madinah is better for them had they known."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ اہل مدینہ پر ایسا زمانہ آئے گا کہ لوگ یہاں سے مختلف علاقوں کی طرف چلے جائیں گے وہ خوشحالی تلاش کریں گے انہیں خوشحالی مل جائے گی اور وہ لوگ آئیں گے اور اپنے اہل خانہ کو ساتھ لے کر خوشحالی کی طرف چلے جائیں گے حالانکہ مدینہ منورہ ان کے لئے زیادہ بہتر تھا اگر انہیں علم ہوتا ‘‘۔ یہ روایت امام احمد اور امام بزار نے نقل کی ہے امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5787

Majma al-Zawaid #5787

«وَعَنْ أَفْلَحَ مَوْلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ مَرَّ بِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، وَأَبِي أَيُّوبَ، وَهُمَا قَاعِدَانِ عِنْدَ مَسْجِدِ الْجَنَائِزِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: تَذْكُرُ حَدِيثًا حَدَّثَنَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَسْجِدِ الَّذِي نَحْنُ فِيهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، عَنِ الْمَدِينَةِ سَمِعْتُهُ [وَهُوَ] يَزْعُمُ: "" أَنَّهُ سَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ تُفْتَحُ فِيهِ فُتُحَاتُ الْأَرْضِ فَيَخْرُجُ إِلَيْهَا رِجَالٌ يُصِيبُونَ رَخَاءً وَعَيْشًا وَطَعَامًا، فَيَمُرُّونَ عَلَى إِخْوَانٍ لَهُمْ حُجَّاجًا أَوْ عُمَّارًا فَيَقُولُونَ: مَا يُقِيمُكُمْ فِي لَأْوَاءِ الْعَيْشِ وَشِدَّةِ الْجُوعِ؟ ""، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" فَذَاهِبٌ وَقَاعِدٌ - حَتَّى قَالَهَا مِرَارًا - وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ، لَا يَثْبُتُ بِهَا أَحَدٌ فَيَصْبِرُ عَلَى لَأْوَائِهَا وَشِدَّتِهَا حَتَّى يَمُوتَ، إِلَّا كُنْتُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Aflah, freedman of Abu Ayyub al-Ansari رضي الله عنه, reports passing Zayd ibn Thabit and Abu Ayyub رضي الله عنهما seated at the mosque of the funerals, where one reminded the other of a narration heard from the Messenger ﷺ in that very mosque concerning Madinah, future conquests, departing and remaining folk, and the recompense of the steadfast until death. > **"There shall come upon the people a time when the conquests of the earth are opened, and men go forth to them finding ease, comfort and food. Then they pass by brothers of theirs performing Hajj or Umrah and say: What keeps you in hardship of life and severity of hunger? Going and staying — going and staying. And Madinah is better for them. None remains firm in it, enduring its hardship and severity until he dies, except I shall be for him on the Day of Resurrection a witness or an intercessor."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے غلام افلح بیان کرتے ہیں : ان کا گزر حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا یہ دونوں صاحبان مسجد جنائز میں تشریف فرما تھے ان دونوں میں سے ایک نے دوسرے سے کہا : کیا آپ کو وہ حدیث یاد ہے ‘ جو اللہ کے رسول نے اس مسجد میں ہمیں بیان کی تھی جس میں اب اس وقت ہم موجود ہیں تو دوسرے صاحب نے جواب دیا : جی ہاں ! وہ مدینہ منورہ کے بارے میں تھی میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا :’’ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس زمانے میں ان کے لئے زمین کے مختلف حصے فتح کر دیے جائیں گے تو لوگ نکل کر ان علاقوں کی طرف جائیں گے وہ وہاں خوشحالی آرام اور کھانا پینا پائیں گے پھر وہ حج یا عمرے کے لئے جاتے ہوئے اپنے بھائیوں کے پاس سے گزریں گے اور یہ کہیں گے : تم یہ پریشان زندگی اور شدید بھوک میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہو ؟ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : تو کچھ لوگ چلے جائیں گے اور کچھ وہیں رہ جائیں گے یہ بات آپ نے چند مرتبہ ارشاد فرمائی ( اور پھر فرمایا ) مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہے ‘ جو شخص یہاں کی تنگی اور شدت پر صبر سے کام لیتے ہوئے یہیں ٹھہرا رہے یہاں تک کہ اس کا انتقال ہو جائے تو قیامت کے دن میں اس کا گواہ ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس کی شفاعت کرنے والا ہوؤں گا “۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

5788

Majma al-Zawaid #5788

«وَعَنْ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَبْرِ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَجَعَلُوا يَجُرُّونَ النَّمِرَةَ عَلَى وَجْهِهِ فَتُكْشَفُ قَدَمَاهُ، وَيَجُرُّونَهَا عَلَى قَدَمَيْهِ فَيَنْكَشِفُ وَجْهُهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" اجْعَلُوهَا عَلَى وَجْهِهِ، وَاجْعَلُوا عَلَى قَدَمَيْهِ مِنْ هَذَا الشَّجَرِ ""، قَالَ: فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، فَإِذَا أَصْحَابُهُ يَبْكُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" إِنَّهُ يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُونَ إِلَى الْأَرْيَافِ فَيُصِيبُونَ مِنْهَا مَطْعَمًا وَمَلْبَسًا وَمَرْكَبًا - أَوْ قَالَ: مَرَاكِبَ - فَيَكْتُبُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ: هَلُمَّ إِلَيْنَا ; فَإِنَّكُمْ بِأَرْضِ حِجَازٍ جَدُوبَةٍ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Usayd al-Sa'idi رضي الله عنه reports standing with the Messenger of Allah ﷺ at the bier of Hamzah ibn Abd al-Muttalib رضي الله عنه, where a striped cloakalternately exposed face and feet until the Prophet ﷺ ordered its placement and the covering of the feet with tree branches. Lifting his head to find his Companions weeping, the Prophet ﷺ foretold the migration to fertile lands. > **"Place it upon his face, and place upon his feet some of this tree."** > **"There shall come upon the people a time when they go forth to the countryside and find therein food, clothing and mounts. Then they write to their families: Come to us, for you are in the land of Hijaz, barren. And Madinah is better for them had they known."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی قبر ( یعنی میت ) کے پاس موجود تھا لوگ ان کے چہرے پر چادر ڈالتے تھے تو ان کے پاؤں کھل جاتے تھے لوگ اس چادر کو کھینچ کر پاؤں پر ڈالتے تھے تو چہرہ ظاہر ہو جاتا تھا نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : یہ چادر ان کے چہرے پر ڈال دو اور ان کے پاؤں پر اس درخت ( کے پتے ) رکھ دو راوی بیان کرتے ہیں : پھر نبی اکرم ﷺ نے اپنا سر اٹھایا تو آپ کے اصحاب رو رہے تھے نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ خوشحال علاقوں کی طرف نکل جائیں گے اور وہاں کھانا لباس اور سواریاں پائیں گے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) پھر وہ اپنے اہل خانہ کو خط لکھیں گے کہ ہماری طرف آ جاؤ کیونکہ حجاز کی سرزمین تو قحط سالی والی ہے حالانکہ مدینہ ان کے لئے زیادہ بہتر ہو گا اگر ان کو علم ہو ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5789

Majma al-Zawaid #5789

عَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ آطَامِ الْمَدِينَةِ أَنْ تُهْدَمَ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ يَحْيَى، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Ibn Umar رضي الله عنهما reports that the Prophet ﷺ forbade the demolition of the fortified stone houses of Madinah.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ کی عمارتوں کو منہدم کرنے سے منع کیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے حسن بن یحیی کے حوالے سے نقل کی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5790

Majma al-Zawaid #5790

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «مَنْ كَانَ لَهُ بِالْمَدِينَةِ أَصْلٌ فَلْيَتَمَسَّكْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِهَا أَصْلٌ فَلْيَجْعَلْ لَهُ بِهَا أَصْلًا فَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَكُونُ الَّذِي لَيْسَ لَهُ بِهَا أَصْلٌ كَالْخَارِجِ مِنْهَا الْمُجْتَازِ إِلَى غَيْرِهَا» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ذَكَرَهُمُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِمْ جَرْحًا.

EnglishUnverified translation

Sahl ibn Sa'd رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ enjoining those with a stake in Madinah to cling to it and those without to acquire one, foretelling a time when the lack of it renders a man a mere passer-through. > **"Whoever has a root in Madinah, let him hold fast to it, and whoever has no root in it, let him make for himself a root in it. For there shall come upon the people a time when he who has no root in it shall be like one departing from it, passing through to other than it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ جس شخص کی مدینہ منورہ میں کوئی اصل ( یعنی زمین ) ہو وہ اسے مضبوطی سے تھام کے رکے اور جس کی یہاں کوئی اصل نہ ہو ‘ تو وہ یہاں اصل بنا لے ‘ کیونکہ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ جس کی یہاں کوئی اصل نہیں ہو گی اس کی مثال یہاں سے نکل جانے والے شخص اور دوسری جگہ کی طرف جانے والے کی مانند ہو گی ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس میں سے کسی کے بارے میں جرح ذکر نہیں کی ہے ۔

5791

Majma al-Zawaid #5791

عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «رَمَضَانُ بِالْمَدِينَةِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ رَمَضَانَ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْبُلْدَانِ، وَجُمُعَةٌ بِالْمَدِينَةِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ جُمُعَةٍ فِيمَا سِوَاهَا مِنَ الْبُلْدَانِ» "". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Bilal ibn al-Harith رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ magnifying a single Ramadan and a single Friday observed in Madinah over a thousand elsewhere. > **"A Ramadan in Madinah is better than a thousand Ramadans in other lands, and a Friday in Madinah is better than a thousand Fridays in other lands."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’ مدینہ میں ایک رمضان ‘ اس کے علاوہ اور کسی بھی شہر میں ایک ہزار رمضان سے زیادہ بہتر ہے اور مدینہ میں ایک جمعہ ‘ اس کے علاوہ اور کسی بھی شہر میں ایک ہزار جمعے ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کثیر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5792

Majma al-Zawaid #5792

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "" «لِكُلِّ نَبِيٍّ حَرَمٌ، وَحَرَمِي الْمَدِينَةُ، اللَّهُمَّ إِنِّي أُحَرِّمُهَا بِحُرَمِكَ أَنْ لَا تَأْوِي بِهَا مُحْدِثًا، وَلَا يُخْتَلَى خَلَاهَا، وَلَا يُعْضَدُ شَوْكُهَا، وَلَا تُؤْخَذُ لُقَطَتُهَا إِلَّا لِمُنْشِدِهَا» "". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

EnglishUnverified translation

Ibn Abbas رضي الله عنهما reports the Messenger of Allah ﷺ declaring Madinah his sanctuary and supplicating for its inviolability in four particulars. > **"For every prophet there is a sanctuary, and my sanctuary is Madinah. O Allah, I declare it sacred by Your sacredness: that no innovator be sheltered therein, its grass not be cut, its thorn not be lopped, and its lost property not be taken except for one who announces it."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :’’ ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے : اے اللہ ! میں تیری حرمت کے حوالے سے اسے حرم قرار دیتا ہوں تو اس میں کسی بدعتی کو پناہ نہ دینا ‘ یہاں کے گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا ‘ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا ‘ یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا البتہ اعلان کرنے کے لئے اس کا حکم مختلف ہے ‘‘۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

5793

Majma al-Zawaid #5793

«وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَلِيٍّ فَدَعَا بِسَيْفِهِ فَأَخْرَجَ مِنْ بَطْنِ السَّيْفِ أَدِيمًا عَرَبِيًا فَقَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ كِتَابِ اللَّهِ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَّا، وَقَدْ بَلَّغْتُهُ غَيْرَ هَذَا، فَإِذَا فِيهِ: "" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ: لِكُلِّ نَبِيٍّ حَرَمٌ، وَحَرَمِي الْمَدِينَةُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Abu Juhayfah رضي الله عنه reports entering upon Ali رضي الله عنه, who called for his sword and drew forth an Arabian hide inscribed with the Prophet's ﷺ testament that nothing remained besides the revealed Book of Allah save this writing. > **"In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful. Muhammad, the Messenger of Allah, said: For every prophet there is a sanctuary, and my sanctuary is Madinah."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار منگوائی اور تلوار کے اندر سے ایک چمڑا نکالا جس پر عربی تحریر تھی ۔ انہوں نے بتایا نبی اکرم ﷺ نے اللہ کی کتاب کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں چھوڑی جو بھی نازل ہوا آپ نے اس کی تبلیغ کر دی ہے البتہ یہ چیز ہے ‘ تو اس میں یہ تحریر تھا : ’’ اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے : ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5794

Majma al-Zawaid #5794

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «مَثَلُ الْمَدِينَةِ مَثَلُ الْكِيرِ، وَحَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - مَكَّةَ، وَأَنَا أُحَرِّمُ الْمَدِينَةَ، وَهِيَ كَمَكَّةَ حَرَامٌ مَا بَيْنَ حَرَّتَيْهَا، وَحِمَاهَا كُلِّهَا لَا يُقْطَعُ مِنْهَا شَجَرَةٌ إِلَّا أَنْ يُعْلَفَ [رَجُلٌ] مِنْهَا، وَلَا يَقْرَبُهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ الطَّاعُونُ وَلَا الدَّجَّالُ، وَالْمَلَائِكَةُ يَحْرُسُونَهَا عَلَى أَنْقَابِهَا وَأَبْوَابِهَا» "". قَالَ: وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "" «وَلَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ يَحْمِلُ فِيهَا سِلَاحًا لِقِتَالٍ» "". قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي حَرَمِ الْمَدِينَةِ غَيْرُ هَذَا. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports hearing the Messenger of Allah ﷺ compare Madinah to the blacksmith's bellows, parallel its sanctity with Makkah between the two lava tracts and its preserve, exempt plague and the Dajjal by Allah's will, post angels over its passes and gates, and forbid the bearing of arms for combat therein. > **"The likeness of Madinah is the likeness of the bellows. Ibrahim عليه السلام declared Makkah sacred, and I declare Madinah sacred, and it is, like Makkah, sacred — what is between its two lava tracts — and all its preserve. No tree thereof shall be cut except that a man feed his beast therefrom, and neither plague nor the Dajjal shall approach it, Allah willing, and the angels guard it at its passes and gates."** > **"It is not lawful for anyone to carry weapons therein for fighting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ مدینہ کی مثال بھٹی کی مانند ہے ‘ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں ‘ اور یہ مکہ کی طرح ‘ دونوں اطراف کی پتھریلی زمین کے درمیان کا حصہ اور اس کی چراگاہ حرم ہے ‘ اس کے درخت کو کاٹا نہیں جائے گا البتہ چارہ حاصل کرنے کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے اگر اللہ نے چاہا تو طاعون اور دجال اس کے قریب نہیں آئیں گے فرشتے اس کے چھوٹے راستوں اور دروازوں پر اس کی حفاظت کرتے ہیں ‘‘۔ انہوں نے یہ بات بھی بیان کی کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ کسی شخص کے لئے یہ بات حلال نہیں ہے کہ وہ قتال کے لئے اس میں ہتھیار اٹھائے ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : مدینہ منورہ کے حرم ہونے کے بارے میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اور حدیث بھی منقول ہے ‘ جو اس کے علاوہ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :’’ صحیح ‘‘ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5795

Majma al-Zawaid #5795

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "" «الْمَدِينَةُ حَرَامٌ» "". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَزَادَ فِيهِ حُمَيْدٌ: "" «وَلَا يُحْمَلُ فِيهَا سِلَاحٌ لِقِتَالٍ» "". قُلْتُ: حَدِيثُ أَنَسَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا حَمْلِ السِّلَاحِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُؤَمِّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مُوَثَّقٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.

EnglishUnverified translation

Anas رضي الله عنه reports the Messenger of Allah ﷺ declaring Madinah sacred, with Humayd transmitting the additional prohibition of arms. > **"Madinah is sacred."** > **"And no weapon shall be carried therein for fighting."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ’’ مدینہ ‘ حرم ہے ‘‘ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے حمید نامی راوی نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں :’’ اس میں جنگ کے لئے ہتھیار نہیں اٹھایا جائے گا ‘‘۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ’’ صحیح ‘‘ میں مذکور ہے تا ہم اس میں ہتھیار اٹھانے کا ذکر نہیں ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے اس کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ۔

5796

Majma al-Zawaid #5796

وَعَنْ أَبِي الْيَسَرِ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

EnglishUnverified translation

Abu al-Yasar رضي الله عنه reports that the Prophet ﷺ declared the ground between the two lava tracts of Madinah sacred.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت ابویسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ‘ جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔

5797

Majma al-Zawaid #5797

«وَعَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ قُلْتُ: أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْمَدِينَةِ شَيْئًا؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: "" إِنَّهَا حَرَامٌ آمِنٌ، إِنَّهَا حَرَامٌ آمِنٌ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Yusayr ibn Amr reports asking Sahl ibn Hunayf رضي الله عنه whether he had heard the Messenger of Allah ﷺ say anything concerning Madinah, and receiving the twofold affirmation. > **"Indeed it is sacred and secure. Indeed it is sacred and secure."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : آپ نے نبی اکرم ﷺ کو مدینہ منورہ کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ؟ انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ یہ حرم ہے اور امن والی جگہ ہے یہ حرم ہے اور امن والی جگہ ہے ‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5798

Majma al-Zawaid #5798

عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّمُرَ بِالْمَدِينَةِ بَرِيدًا فِي بَرِيدٍ، وَأَرْسَلَنِي فَأَعْلَمْتُ عَلَى الْحَرَمِ عَلَى شَرَفِ ذَاتِ الْحَيْسِ، وَعَلَى شَرِيبٍ، وَعَلَى أَشْرَافِ مَحِيصٍ، وَعَلَى نُبَيْتٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

EnglishUnverified translation

Ka'b ibn Malik رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ declared the acacia within a barid on every side of Madinah sacred ground, then dispatched him to raise boundary marks upon the heights of Dhat al-Hays, Sharib, the heights of Mahis, and Nubayt.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ کو ہر طرف سے ایک برید جتنے حصے کو ‘ میں ‘ ببول کے درخت ( کو کاٹنے کے حوالے سے ) حرم قرار دیا ہے ‘ آپ نے مجھے بھیجا ‘ تاکہ میں ’’ ذات الحیس ‘‘ شریب ‘‘ ’’ اشراف محیص ‘‘ اور ’’ نبیط ‘‘ کے ٹیلوں پر حرم ہونے کے نشانات قائم کر دوں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔

5799

Majma al-Zawaid #5799

وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُعَلِّمُ عَلَى حُدُودِ الْحَرَمِ فَقَطْ. وَفِي طَرِيقِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

EnglishUnverified translation

Ka'b ibn Malik رضي الله عنه reports in the longer narration that the Messenger of Allah ﷺ sent him forth solely to set the marks upon the boundaries of the Sanctuary.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ان کے حوالے سے معجم کبیر میں یہ بات منقول ہے : نبی اکرم ﷺ نے مجھے بھیجا تاکہ میں حرم کی حدود کے نشانات متعین کر دوں ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران بن ابوثابت ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

5800

Majma al-Zawaid #5800

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: «حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ بَرِيدًا مِنْ نَوَاحِيهَا كُلِّهَا». رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.

EnglishUnverified translation

Jabir رضي الله عنه reports that the Messenger of Allah ﷺ declared Madinah sacred to the extent of a barid from every direction.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ کو ہر طرف سے ایک برید جتنا حرم قرار دیا ہے ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے ‘ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5801

Majma al-Zawaid #5801

«وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ رَافِعِ بْنِ مَكِيثٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: لَنَا غُنَيْمٌ وَغِلْمَانٌ، وَنَحْنُ وَهُمْ بِثَرِيرٍ، وَهُمْ يَخْبِطُونَ عَلَى غَنَمِهِمْ هَذِهِ الثَّمَرَةَ - يَعْنِي الْحُبْلَةَ - قَالَ خَارِجَةُ: وَهِيَ ثَمَرُ السَّمُرِ، فَقَالَ جَابِرٌ: لَا يُخْبَطُ، وَلَا يُعْضَدُ حِمَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ هِشُّوا هَشًّا. ثُمَّ قَالَ جَابِرٌ: إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيَمْنَعُ أَنْ يُقْطَعَ الْمَسَدُ، قَالَ خَارِجَةُ: وَالْمَسَدُّ: مِرْوَدُ الْبَكَرَةِ». قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ تَتَضَمَّنُ حُرْمَتَهَا، وَغَيْرَ ذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

EnglishUnverified translation

Al-Harith ibn Rafi' ibn Makith al-Juhani رضي الله عنه reports asking Jabir ibn Abdillah رضي الله عنهما about flocks and shepherd boys at Tharir beating the hablah fruit of the acacia for their sheep, and receiving the ruling of gentle shaking rather than stripping or lopping, together with the Prophet's ﷺ prohibition of cutting even palm-fibre rigging. > **"The preserve of the Messenger of Allah ﷺ shall neither be beaten for leaves nor lopped, but shake gently."** > **"The Messenger of Allah ﷺ would forbid cutting even the masad."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت حارث بن رافع بن مکیث جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا ہمارے پاس کچھ بکریاں ہیں اور کچھ غلام ہیں ہم اور وہ لوگ ثریر میں رہتے ہیں وہ لوگ اپنی بکریوں کو ‘ عصا درخت پر مار کر یہ پھل ، یعنی حبلہ کھلاتے تھے ‘ ( راوی کہتے ہیں : ) اس سے مراد ببول کے درخت کا پھل ہے ‘ تو حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کے رسول کی چراگاہ کے پتے اتارے اور کاٹے نہیں جائیں گے ‘ البتہ تم ( درخت کو ) ہلا کر ( پتے اتار لو ! ) ۔ پھر حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی : نبی اکرم ﷺ تو کھجور ( کے درخت ) کا ریشہ کاٹنے سے بھی منع کرتے تھے ۔ خارجہ نامی راوی کہتے ہیں : ” مسد ‘‘ سے مراد ‘ چرخی کا کیل ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) آگے چل کے ایسی احادیث آئیں گی جو اس حرمت کا مفہوم ضمن میں لئے ہوئے ہوں گی اگر اللہ نے چاہا ۔

5802

Majma al-Zawaid #5802

«عَنْ شُرَحْبِيلَ - يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ - قَالَ: أَخَذْتُ نَهْسًا - يَعْنِي طَائِرًا بِالْأَسْوَافِ - فَأَخَذَهُ مِنِّي زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَأَرْسَلَهُ، وَقَالَ: أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا».

EnglishUnverified translation

Shurahbil ibn Sa'd reports seizing a bird at al-Aswaf, whereupon Zayd ibn Thabit رضي الله عنه took it from him, released it, and questioned his knowledge of the sanctuary. > **"Knew you not that the Messenger of Allah ﷺ declared what is between its two lava tracts sacred?"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

شرحبیل بن سعد بیان کرتے ہیں : میں نے اسواف کے مقام پر ایک پرندہ پکڑ لیا تو حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اسے مجھ سے لر کے چھوڑ دیا اور فرمایا : کیا تم یہ نہیں جانتے ہو کہ اللہ کے رسول نے اس کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے ۔

5803

Majma al-Zawaid #5803

وَفِي رِوَايَةٍ: «أَتَانَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَنَحْنُ فِي حَائِطٍ لَنَا، وَمَعَنَا فِخَاخٌ نَنْصِبُ بِهَا فَصَاحَ [بِنَا] وَطَرَدَنَا، وَقَالَ: أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ صَيْدَهَا؟!». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَشُرَحْبِيلُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ النَّاسُ.

EnglishUnverified translation

In another wording, Zayd ibn Thabit رضي الله عنه came upon folk in their garden setting snares, drove them off with a shout, and questioned their knowledge of the hunting ban. > **"Knew you not that the Messenger of Allah ﷺ declared its game unlawful?!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ہم اپنے باغ میں موجود تھے ہمارے پاس پرندے تھے ‘ جن پر ہم نشانہ بازی کرنے لگے تھے تو انہوں نے چیخ کر ہمیں ایک طرف کیا اور فرمایا : کیا تم لوگ یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم ﷺ نے یہاں کے شکار کو حرام قرار دیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے شرحبیل نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور لوگوں نے اسے ضعیف کہا ہے ۔

5804

Majma al-Zawaid #5804

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ وَجَدَ غِلْمَانًا قَدْ أَلْجَئُوا ثَعْلَبًا إِلَى زَاوِيَةٍ، فَطَرَدَهُمْ عَنْهُ. قَالَ مَالِكٌ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: فِي حَرَمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفْعَلُ هَذَا؟! رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Zayd ibn Thabit رضي الله عنه, finding boys who had driven a fox into a corner, drove them away from it, with Malik reporting his further exclamation. > **"Such is done in the sanctuary of the Messenger of Allah ﷺ?!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ۔ انہوں نے کچھ لڑکوں کو پایا جنہوں نے ایک لومڑی کو ایک گوشے میں رکنے پر مجبور کر دیا تھا تو انہوں نے ان لوگوں کو اس سے پرے کر دیا ۔ امام مالک بیان کرتے ہیں : میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا تھا : اللہ کے رسول کے حرم میں ایسا ہو رہا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5805

Majma al-Zawaid #5805

«وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّادٍ الزُّرَقِيِّ أَنَّهُ كَانَ يَصِيدُ الْعَصَافِيرَ فِي بِئْرِ إِهَابٍ، وَكَانَتْ لَهُمْ، قَالَ: فَرَآنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، وَقَدْ أَخَذْتُ الْعُصْفُورَ فَيَنْتَزِعُهُ مِنِّي، وَيَقُولُ: أَيْ بُنَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيْهَا كَمَا حَرَّمَ إِبْرَاهِيمُ مَكَّةَ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّادٍ الزُّرَقِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Abbad al-Zuraqi reports snaring sparrows at the well of Ihab when Ubadah ibn al-Samit رضي الله عنه saw him, wrested the seized sparrow from his grasp, and admonished him with the parallel to Makkah. > **"O my son, the Messenger of Allah ﷺ declared what is between its two lava tracts sacred, as Ibrahim declared Makkah sacred."**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

عبداللہ بن عباد زرقی کے بارے میں یہ بات منقول ہے : بئر اہاب میں وہ چڑیوں کا شکار کر رہے تھے وہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا میں نے ایک چڑیا پکڑی ہوئی تھی ۔ انہوں نے وہ مجھ سے چھڑوائی اور مجھ سے بولے : اللہ کے رسول نے اس ( شہر ) کے دونوں کناروں کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے ، جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عباد زرقی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اور اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

5806

Majma al-Zawaid #5806

وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ جَدِّهِ أَبِي حَسَنٍ قَالَ: «دَخَلْتُ الْأَسْوَافَ فَأَثَرْتُ - قَالَ الْقَوَارِيرِيُّ مَرَّةً: فَأَخَذْتُ - دُبْسِيَّيْنِ، قَالَ: وَأُمُّهُمَا تُرَشْرِشُ عَلَيْهِمَا، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ آخُذَهُمَا قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيَّ أَبُو حَسَنٍ فَأَخَذَ مِتْيَخَةً فَضَرَبَنِي بِهَا، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنَّا - يُقَالُ لَهَا: مَرْيَمُ: لَقَدْ تَعِسْتُ مِنْ عَضُدِهِ مِنْ تَكْسِيرِ الْمِتْيَخَةِ، قَالَ: وَقَالَ لِي: أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَرَّمَ مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ؟!». رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

EnglishUnverified translation

Yahya ibn Umarah reports from his grandfather Abu Hasan that, having entered al-Aswaf and seized two dubsiyy birds while their mother fluttered over them, Abu Hasan came upon him, struck him with a staff until a woman of the household named Maryam protested, and questioned his knowledge of the sanctuary. > **"Knew you not that the Messenger of Allah ﷺ declared what is between the two lava tracts of Madinah sacred?!"**

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

یحیی بن عمارہ نے اپنے دادا ابوحسن کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : میں اسواف میں داخل ہوا میں نے ’’ دبسی ‘‘ نام کے دو پرندے پکڑے ‘ راوی کہتے ہیں : ان کی ماں ان دونوں پر منڈلا رہی تھی میں اس کو پکڑنے لگا ‘ تو اسی دوران ابوحسن میرے پاس آئے ۔ انہوں نے چھڑی لے کر اس کے ذریعے مجھے مارا ‘ تو ہمارے قبیلے کی ایک خاتون جس کا نام مریم تھا اس نے کہا : کیا آپ اس کو چھڑیاں مار کے اس کا بازو توڑ دیں گے ؟ پھر ابوحسن نے مجھ سے کہا : کیا تم یہ بات نہیں جانتے کہ نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ کے دونوں کناروں کے درمیان کی جگہ کو حرم قرار دیا ہے ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مسند کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

5807

Majma al-Zawaid #5807

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: «مَا بَيْنَ كُدَاءَ وَأُحُدٍ حَرَامٌ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا كُنْتُ لِأَقْطَعَ بِهِ شَجَرَةً، وَلَا أَقْتُلَ بِهِ طَائِرًا». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «مَا بَيْنَ عَيْرٍ وَأُحُدٍ حَرَامٌ»، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

EnglishUnverified translation

Abdullah ibn Salam رضي الله عنه declares the ground between Kuda and Uhud sacred by the declaration of the Messenger of Allah ﷺ, vowing never to cut its tree nor slay its bird.

اردو ترجمہ · UrduUnverified translation

حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : کداء اور احد کے درمیان کی جگہ حرم ہے ‘ جسے نبی اکرم ﷺ نے حرم قرار دیا ہے میں یہاں کے درخت کو نہیں کاٹوں گا میں یہاں کے کسی پرندے کو نہیں ماروں گا ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں :’’ عیر ( پہاڑ ) اور آحد ( پہاڑ ) کے درمیان کی جگہ حرم ہے ‘‘ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔