Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #4565
۔ (۴۵۶۵) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: صَلَّیْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِمِنًی رَکْعَتَیْنِ وَمَعَ أَبِی بَکْرٍ رضی اللہ عنہ رَکْعَتْیِن وَمَعَ عُمَرَ رَکْعَتْیِن، فَلَیْتَ حَظِّیْ مِنْ أَرْبَعٍ رَکْعَتَانِ مُتَقَبَّلَتَانِ۔ (مسند احمد: ۳۹۵۳)
اردو ترجمہ · Urdu
۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ منیٰ میں دو دو رکعتیں یعنی قصر نمازیں ادا کیں، کاش ان چار رکعتوں کے بدلے میں میری دو رکعتیں قبول کر لی جائیں۔