Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 69 · Chapter 673

روزے دار کا وصال کرنا

رمضان کے روزوں کی قضاء اور اس کے وقت کا بیان

2 hadiths in this chapter

3852

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3852

Zaeef

۔ (۳۸۵۲) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ اَدْرَکَ رَمَضَانَ وَعَلَیِْہِ مِنْ رَمَضَانَ شَیْئٌ لَمْ یَقْضِہِ لَمْ یُتَقَبَّلْ مِنْہُ، وَمَنْ صَامَ تَطَوُّعًا وَعَلَیْہِ مِنْ رَمَضَانَ شَیْئٌ، لَمْ یَقْضِہِ فَإِنَّہُ لَا یُتَقَبَّلُ مِنْہُ حَتّٰییَصُوْمَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۶۰۶)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی ماہِ رمضان کو پالے، جبکہ سابقہ رمضان کے روزوں کی قضاء اس کے ذمے باقی ہو تو اس کے اِس رمضان کے روزے قبول نہیں ہوں گے، اسی طرح جو آدمی نفلی روزے رکھ رہا ہو، جبکہ اس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو تو اس وقت تک یہ نفلی روزے قبول نہیں ہو گے جب تک وہ اُن کی قضائی نہ دے لے۔

3853

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3853

Sahih

۔ (۳۸۵۳) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ : مَا کُنْتُ اَقْضِیْ مَا یَکُوْنُ عَلیَّ مِنْ رَمَضَانَ إِلَّا فِی شَعْبَانَ حَتّٰی تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد : ۲۵۵۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے ، وہ کہتی ہیں: میرا معمول یہ تھا کہ میں ماہ رمضان کے روزوں کی قضا شعبان میں دیا کرتی تھی،یہاں تک کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فوت ہو گئے۔