Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 62 · Chapter 580

عذاب قبر کے ابواب

گنہگار مومنوں کو قبر میں عذاب ہونے اور اس کو ہلکا کرنے والے امور کا بیان اور اس چیز کی وضاحت کہ یہ عذاب زیادہ پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے

9 hadiths in this chapter

3320

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3320

Sahih

۔ (۳۳۲۰) عَنْ طَاؤُوْسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: مَرَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِقَبَرَیْنِ فَقَالَ: ((اِنَّہُمَا لَیُعَذَّبَانِ، وَمَا یُعَذَّبَانِِ فِیْ کَبِیْرٍ، أَمَّا أَحَدُہُمَا فَکَانَ لَا یَسْتَنْزِہُ مِنَ الْبَوْلِ، (قَالَ وَکِیْعٌ مِنْ بَوْلِہٖ) وَأَمَّا الْأٰخَرُ فَکَانَ یَمْشِیْ بِالنَّمِیْمَۃِ)) ثُمَّ أَخَذَ جَرِیْدَۃً فَشَقَّہَا بِنِصْفَیْنِ، فَغَرَزَ فِیْ کُلِّ قَبْرٍ وَاحِدَۃً، فَقَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لِمَ صَنَعْتَ ہٰذَا؟ قَالَ: ((لَعَلَّہُمَا أَنْ یُّخَفَّفَ عَنْہُمَا مَا لَمْ یَیْبَسَا [قَالَ وَکِیْعٌ تَیْبَسَا])) (مسند احمد: ۱۹۸۰)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ دو قبروں کے پاس سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا گزر ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا۔ ان دو قبر والوں کو عذاب ہو رہا ہے اور وہ کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا، ان میں سے ایک اپنے پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغل خوری کرتا تھا۔ اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک چھڑی لی، اس کو چیر کر اس کے دو حصے بنا لیے اور ہر حصہ ایک ایک قبر پر گاڑھ دیا، صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے یہ کام کیوں کیا ہے؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شاید ان سے عذاب میں اس وقت تک تخفیف کر دی جائے، جب تک یہ خشک نہ ہو جائیں۔

3321

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3321

Sahih

۔ (۳۳۲۱)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: مَرَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِحَائِطٍ مِنْ حِیْطَانِ الْمَدِیْنَۃِ فَسَمِعَ صَوْتَ إِنْسَانَیْنِ یُعَذَّبَانِ فِیْ قَبْرِہِمَا فَذَکَرَہٗ وَقَالَ حَتّٰی یَیْبَسَا أَوْ مَالَمْ یَیْبَسَا۔ (مسند احمد: ۱۹۸۱)

اردو ترجمہ · Urdu

(دوسری سند) سیّدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ منورہ کے باغات میں سے ایک باغ کے پاس سے گزرے اور قبر میں عذاب دیئے جانے والے دو انسانوں کی آوازیں سنیں، ……۔

3322

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3322

Zaeef

۔ (۳۳۲۲) وَعَنْ یَعْلَی بْنِ سَیَابَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِنَحْوِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۷۰۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا یعلی بن سیابہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے بھی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اسی قسم کی روایت بیان کی ہے۔

3323

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3323

Zaeef

۔ (۳۳۲۳) عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ (نُفَیْعِ بْنِ الْحَارِثِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَالَ: بَیْنَا أَنَا أُمَا شِیْ رَسُوْلَ للّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَہُوَ آخِذٌ بِیَدِیْ وَرَجُلٌ عَنْ یَسَارِہِ فَإِذَا نَحْنُ بِقَبْرَیْنِ أَمَامَنَا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّہُمَا لَیُعَذَّبَانِ وَمَا یُعَذَّبَانِ فِی کَبِیْرٍ وَبَلٰی ، فَأَیُّکُمْ یَأْتِیْنِیْ بِجَرْیِدَۃٍ۔)) فَاسْتَبَقْنَا، فَسَبَقْتُہُ فَأَتَیْتُہُ بِجَرِیْدَۃٍ فَکَسَرَہَا نِصْفَیْنِ فَأَلْقٰی عَلٰی ذَا الْقَبْرِ قِطْعَۃً وَعَلٰی ذَا الْقَبْرِ قِطْعَۃً وَقَالَ: ((إِنَّہُ یُہَوَّنُ عَلَیْہِمَا مَا کَانَتَا رَطْبَتَیْنِ، وَمَا یُعَذَّبَانِ إِلاَّ فِی الْبَوْلِ وَالْغِیْبَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۶۴۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدناابوبکرہ نفیع بن حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ چل رہا تھا،جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ایک آدمی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بائیں جانب چل رہا تھا، اچانک دو قبریں ہمارے سامنے آ گئیں۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے اور انہیں یہ عذاب کسی بڑے گناہ کی وجہ سے نہیں ہو رہا، البتہ (یہ گناہ ہیں کبیرہ)، تم میں سے کون آدمی چھڑی لائے گا۔)) یہ سن کر ہم دونوں لپکے، لیکن میں سبقت لے گیا اورچھڑی لے آیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے دو حصوںمیں تقسیم کر کے ایک حصہ ایک قبر پر اور دوسرا دوسری قبر پر رکھ دیا اورفرمایا: جب تک یہ تر رہیں گی، تب تک ان کے عذاب میں کمی کی جائے گی اور ان کو عذاب پیشاب اور چغلی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

3324

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3324

Sahih

۔ (۳۳۲۴) عَنْ جَسْرَۃَ قَالَتْ: حَدَّثَنِی عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: دَخَلَتْ عَلَیَّ امْرَأَۃٌ مِنَ الْیَہُوْدِ، فَقَالَتْ: إِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ مِنَالْبَوْلِ، فَقُلْتُ: کَذَبْتِ، فَقَالَتْ: بَلٰی إِنَّا لَنَقْرِضُ مِنْہُ الثَّوْبَ وَالْجِلْدَ، فَخَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی الصَّلَاۃِ وَقَدِ ارْتَفَعَتْ اَصْوَاتُنَا، فَقَالَ: ((مَا ہٰذِہِ؟)) فَأَخْبَرْتُہُ بِمَا قَالَتْ، فَقَالَ: ((صَدَقَتْ۔)) قَالَتْ: فَمَا صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مِنْ یَوْمِئِذٍ إِلَّا قَالَ فِی دُبُرِ الصَّلَاۃِ: ((اَللّٰہُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ (أَعِذْنِیْ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۸۲۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور کہا:پیشاب کی وجہ سے قبر کا عذاب ہوتا ہے۔ میں نے کہا: تم غلط کہتی ہو، اس نے کہا: بات ایسے ہی ہے، بلکہ ہم تو اس کی وجہ سے کپڑے اور چپڑے کو بھی کاٹتے ہیں ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کی طرف نکلے اور ہماری آوازیں بلند ہو چکی تھیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا :’’یہ کیا ہے ؟ میں نے اس یہودی بات کا ذکر کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : یہ سچ کہہ رہی ہے ۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی نماز ادا کرتے تو آخر میں یہ دعا پڑھتے تھے : اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَ مِیْکَائیِلَ (أَعِذْنِیْ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ ۔ (اے اللہ ! جبریل و میکائیل کے رب ! مجھے آگ کی گرمی اور قبر کے عذاب سے محفوظ رکھنا) ۔

3325

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3325

Sahih

۔ (۳۳۲۵) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((أَکْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ فِی الْبَوْلِ۔)) (مسند احمد: ۸۳۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زیادہ تر پیشاب کی وجہ سے عذابِ قبر ہوتا ہے۔

3326

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3326

Zaeef

۔ (۳۳۲۶) عَنْ أَبِی أُماَمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: مَرَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی یَوْمٍ شَدِیْدِ الْحَرِّ نَحْوَ بَقِیْعِ الْغَرْقَدِ، قَالَ: فَکَانَ النَّاسُ یَمْشُوْنَ خَلْفَہُ، قَالَ: فَلَمَّا سَمِعَ صَوْتَ النِّعَالِ وَقَرَ ذَالِکَ فِی نَفْسِہِ، فَجَلَسَ حَتّٰی قَدَّمَہُمْ أَمَامَہُ لِئَلاَّ یَقَعَ فِیْ نَفْسِہِ مِنَ الْکِبْرِ فَلَمَّا مَرَّ بِبَقِیْعِ الْغَرْقَدِ، إِذَا بِقَبْرِیْنَ قَدْ دَفَنُوْا فِیْہِمَا رَجُلَیْنِ، قَالَ: فَوَقَفَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((مَنْ دَفَنْتُمْ ہَاہُنَا الْیَوْمَ؟)) قَالُوْا: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! فُلَانٌ وَ فُلَانٌ، قَالَ: ((إِنَّہُمَا لَیَعُذَبَّاَنِ الْآنَ وَیُفْتَنَانِ فِی قَبْرَیْہِمَا۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فِیْمَ ذَالکَ؟ قَالَ: ((أَمَّا أَحَدُہُمَا فَکَانَ لَایَسْتَنْزِہُ مِنَ الْبَوْلِ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَکَانَ یَمْشِیْ بِالنَّمِیْمَۃِ۔)) وَأَخَذَ جَرِیْدَۃً رَطْبَۃً، فَشَقَّہا ثُمَّ جَعَلَہَا عَلَی الْقَبْرَیْنِ، قَالُوْا: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! وَلِمَ فَعَلْتَ؟ قَالَ: ((لَیُخَفَّفَنَّ عَنْہُمَا۔)) قَالُوْا: یَا نَبِیَّ اللّٰہُ! وَحَتَّی مَتٰی یُعَذِّبُہُمَا اللّٰہُ؟ قَالَ: ((غَیْبٌ لَا یَعْلَمُہُ إِلَّا اللّٰہُ وَلَولَا تََمْرِیْغُ قُلُوْبِکُمْ أَوْ تَزَیُّدُکُمْ فِی الْحَدِیْثِ لَسَمِعْتُمْ مَا اَسْمَعُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۴۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سخت گرمی والے ایک دن میں بقیع الغرقد کی جانب سے گزرے، لوگ آپ کے پیچھے پیچھے چل رہے تھے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں کے جوتوں کی آہٹ سنی تو یہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر گراں گزرا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہیں بیٹھ گئے، یہاں تک کہ لوگ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے آگے گزر گئے، تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دل میں تکبر پیدا نہ ہو۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بقیع الغرقد کے پاس سے گزرے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو قبریں دیکھیں، لوگوں نے ان میں دو آدمیوں کو دفن کیا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہاں رک گئے اور پوچھا: آج تم نے یہاں کن لوگوں کو دفن کیا ہے؟ صحابہ نے بتایا : اے اللہ کے نبی ! یہ فلاں دو آدمی ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کو اس وقت قبروں میں عذاب ہو رہا ہے۔ صحابہ نے پوچھا : اے اللہ کے رسول! انہیں عذاب دیئے جانے کی کیا وجہ ہے؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان میں سے ایک آدمی پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کرتا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک تر چھڑی لے کر اسے چیرا اور دونوں قبروں پر ان کو رکھ دیا۔ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! آپ نے یہ کام کس لیے کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کی وجہ سے ان کے عذاب میں تخفیف کی جائے گی۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! اللہ تعالیٰ ان کو کب تک عذاب دے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ غیب کی بات ہے، جسے اللہ کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تمہارے دلوں کی بدلتی کیفیات یا بہت زیادہ گفتگو نہ ہوتی تو تم بھی وہ کچھ سنتے جو میں سنتا ہوں۔

3327

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3327

Sahih

۔ (۳۳۲۷) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: مَرَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی قَبْرٍ فَقَالَ: ((اِئْتُونِیْ بِجَرِیْدَتَیْنِ۔)) فَجَعَلَ إِحْدَاہُمَا عِنْدَ رَأْسِہٖ وَالْأُخْرٰی عِنْدَ رِجْلَیْہِ۔ فَقِیْلَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! أَیَنْفَعُہُ ذَالِکَ؟ قَالَ: ((لَنْ یَزَالَ أَنْ یُخَفَّفَ عَنْہُ بَعْضُ عَذَابِ الْقَبْرِ مَا کَانَ فِیْہِمَا نُدُوٌّ۔)) (مسند احمد: ۹۶۸۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے اور فرمایا: میرے پاس دو چھڑیاں لاؤ۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک کو اس کے سرہانے اور دوسری کو پائنتی کی طرف رکھ دیا، کسی نے کہا:اے اللہ کے نبی! کیا اس سے میت کو فائدہ پہنچے گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس وقت تک عذابِ قبر میں کچھ تخفیف رہے گی، جب تک ان میں تری رہے گی۔

3328

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #3328

Sahih

۔ (۳۳۲۸) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا مَعَ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ وَ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: فَذَکَرُوْا رَجُلًا مَاتَ مِنْ بَطْنِہِ، قَالَ: فَکَأَنَّمَا اِشْتَہَیَا أَنْ یُصَلِّیَا عَلَیْہِ، قَالَ: فَقَالَ أَحَدُہُمَا لِلْآخَرِ: أَلَمْ یَقُلِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ قَتَلَہُ بَطْنُہُ فَإِنَّہُ لَنْ یُعَذَّبَ فِی قَبْرِہِ؟)) قَالَ الْآخَرُ: بَلٰی۔ (مسند احمد: ۲۲۸۶۷)

اردو ترجمہ · Urdu

عبد اللہ بن یسار کہتے ہیں: میں سیّدناسلیمان بن صرد اور سیّدناخالد بن عرفطہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، لوگوں نے بتایا کہ فلاں آدمی پیٹ کی بیماری کی وجہ سے فوت ہو گیا ہے،انہوں نے اس کی نماز جنازہ ادا کرنی چاہی اور ایک نے دوسرے سے کہا: کیا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایسے فرمایا تھا کہ جو آدمی پیٹ کی بیماری کی وجہ فوت ہو جائے اس کو ہرگز قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا۔ ؟ دوسرے نے کہا: جی ہاں فرمایا ہے۔