Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 55 · Chapter 516

نماز خوف اور اس کی کئی صورتیں ہیں

نماز خوف کی دوسری صورت امام ہرگروہ کو ایک ایک رکعت پڑھائے اور لوگ ایک ایک رکعت الگ الگ پڑھیں

4 hadiths in this chapter

2953

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2953

Sahih

۔ (۲۹۵۳) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃَ الْخَوْفِ فَقَامُوْا صَفَّیْنِ، فَقَامَ صَفٌّ خَلْفَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَصَفٌّ مُسْتَقْبِلُ الْعَدُوِّ، فَصَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالصَّفِّ الذَّیِ یَلَوْنَہُ رَکْعَۃً، ثُمَّ قَامُوْا فَذَہَبُوْا فَقَامُوْا مَقَامَ أَوْلٰئِکَ مُسْتَقْبِلِیْ الْعَدُوِّ،وَجَائَ أُوْلٰئِکَ فَقَامُوْا مَقَامَہُمْ، فَصَلّٰی بِہِمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامُوْا فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمُوْا، ثُمَّ ذَہَبُوْا فَقَامُوْا مَقَامَ أَوْلٰئِکَ مُسْتَقْبِلِیْ الْعَدُوِّ وَرَجَعَ أُوْلٰئِکَ إِلٰی مَقَامِہِمْ فَصَلَّوْا لِأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً، ثُمَّ سَلَّمُوْا۔ (مسند احمد:۳۵۶۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں نماز خوف پڑھائی، لوگ دو صفیں بنا کر کھڑے ہو گئے۔ ایک صف رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئی اور دوسری دشمن کے مدمقابل رہی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ساتھ والی صف کو ایک رکعت پڑھائی۔ اس کے بعد یہ لوگ دشمن کے سامنے چلے گئے اور دوسری صف والے ان کے مقام پر (آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے) آ گئے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو بھی ایک رکعت پڑھائی۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرا تو اِن لوگوں نے اٹھ کر ایک ایک رکعت پڑھی اور پھر سلام پھیر کر میدان میں دشمن کے سامنے چلے گئے،وہ لوگ (جائے نماز کی طرف) لوٹے اور آ کر ایک ایک رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔

2954

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2954

Sahih

۔ (۲۹۵۴)عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃَ الْخَوْفِ بِإِحْدَی الطَّائِفَتَیْنِ وَالطَّائِفَۃُ الْاُخْرٰی مُوَاجِہَۃُ الْعَدُوِّ، ثُمَ انْصَرَفُوْا وَقَامُوْا فِی مَقَامِ أَصْحَابِہِمْ مُقْبِلِیْنَ عَلَی الْعَدُوِّ، وَجَائَ أَوْلٰئِکَ فَصَلّٰی بِہِمُ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَضٰی ہٰؤُلَائِ رَکْعَۃً وَہٰؤُلَائِ رَکْعَۃً۔ (مسند احمد: ۶۳۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کہتے ہیں:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک گروہ کو نماز خوف ایک رکعت پڑھائی اور دوسرا گروہ دشمن کے مدمقابل رہا، پہلا گروہ ایک رکعت پڑھ کر دشمن کے سامنے چلا گیا اور دوسرے گروہ نے آ کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک رکعت پڑھی۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرا تو اِن لوگوں نے اور اُن لوگوں نے ایک ایک رکعت ادا کر لی۔

2955

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2955

Sahih

۔ (۲۹۵۵)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّہُ صَلَّاہَا مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: فَکَبَّرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَصَفَّ وَرَائَ ہُ طَائِفَۃٌ مِنَّا، وَاَقْبَلَتْ طَائِفَۃٌ عَلَی الْعَدُوِّ، فَرَکَعَ بِہِمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ، سَجَدَ مِثْلَ نِصْفِ صَلَاۃِ الصُّبْحِ ثُمَّ انْصَرَفُوْا فَاَقْبَلُوْا عَلَی الْعَدُوِّ فَجَائَ تِ الْطَائِفَۃُ الْأُخْرٰی فَصَفُّوا مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَفَعَلَ مِثْلَ ذَالِکَ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَامَ کُلُّ رَجُلٍ مِنَ الطَّائِفَتَیْنِ فَصَلّٰی لِنَفْسِہِ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۶۳۷۷)

اردو ترجمہ · Urdu

(دوسری سند) سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نمازِ خوف ادا کی۔ (اس کی تفصیل یہ تھی:) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ اکبر کہا، ہم میں سے ایک گروہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے صف بنا کر (نماز شروع کر دی) اور ایک گروہ دشمن پر متوجہ ہوا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک گروہ کو ایک رکوع اور دو سجدوں سمیت ایک رکعت پڑھائی، یہ رکعت نمازِ فجر کے نصف کے برابر تھی، پھر یہ لوگ پھر گئے اور دشمن کے سامنے جا کر کھڑے ہو گئے، پھر دوسرا گروہ آیا اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ صف بنائی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پہلے کی طرح ایک رکعت پڑھائی، پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرا تو دو گروہوں میں سے ہر بندہ کھڑا ہوا اور علیحدہ علیحدہ دوسجدوں سمیت ایک ایک رکعت ادا کر لی۔

2956

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2956

Sahih

۔ (۲۹۵۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: غَزَوْتَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قِبَلَ نَجْدٍ، فَوَازَیْنَا الْعَدُوَّ فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۶۳۷۸)

اردو ترجمہ · Urdu

(تیسری سند)وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ نجد کی جانب ایک غزوہ میں شرکت کی، پس ہم دشمن کے سامنے آگئے …۔