Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 49 · Chapter 460

امام اور مقتدی کے کھڑے ہونے کی جگہ کے ابواب اور صفیں بنانے کے احکام

پہلی صف کی فضیلت کا بیان

6 hadiths in this chapter

2657

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2657

Sahih

۔ (۲۶۵۷) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْ یَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِی النِّدَائِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ یَجِدُوا اِلَّا أَنْ یَسْتَھِمُوا عَلَیْہِ لَااسْتَہَمُوا عَلَیْہِ، وَلَوْ یَعْلَمُونَ مَا فِی التَّھْجِیْرِ لَاسْتَبَقُوا اِلَیْہِ، وَلَوْ یَعْلَمُوْنَ مَا فِی الْعِشَائِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْھُمَا وَلَوْ حَبْوًا۔)) (مسند احمد: ۷۲۲۵)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ اذان اور پہلی صف کا ثواب کیا ہے تو پھر اگر وہ کوئی چارۂ کار نہ پائیں، سوائے قرعہ اندازی کے تو وہ قرعہ اندازی بھی کر دیں، اور اگر وہ جان لیں کہ ظہر کی نماز میں کتنا ثواب ہے تو وہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں اور اگر لوگوں کو علم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نمازوں کا ثواب کیا ہے تو وہ ضرور آئیں، اگرچہ انھیں سرین کے بل گھسٹ کر آنا پڑے۔

2658

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2658

Sahih

۔ (۲۶۵۸) عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ أَوِ الصُّفُوْفِ الْأُوْلَی)) (مسند احمد: ۱۸۵۵۴)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں (والوں) پر رحمت بھیجتے ہیں۔

2659

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2659

Sahih

۔ (۲۶۵۹) وَعَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نَحْوُہُ اِلَّا أَنَّہُ قَالَ عَلَی الصُّفُوفِ الْأُوَلِ (وَفِی لَفْظٍ) عَلَی الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ۔ (مسند احمد: ۱۸۸۴۳)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اسی قسم کی حدیث مروی ہے، البتہ ان کی ایک روایت میں عَلَی الصُّفُوفِ الْأُوَلِ کے الفاظ اور دوسری روایت میں عَلَی الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ کے الفاظ ہیں۔

2660

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2660

Sahih

۔ (۲۶۶۰) عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَسْتَغْفِرُ لِلصَّفِّ الْمُقَدَّمِ ثَـلَاثًا وَلِلثَّانِی مَرَّۃً۔ (مسند احمد: ۱۷۲۷۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا عرباض بن ساریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پہلی صف والوں کے لیے تین مرتبہ بخشش کی دعا کرتے اور دوسری صف والوں کے لیے ایک مرتبہ۔

2661

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2661

Sahih

۔ (۲۶۶۱) عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ عَلٰی مِثْلِ صَفِّ الْمَلَائِکَۃِ وَلَوْ تَعْلَمُوْنَ فَضِیْلَتَہُ لَابْتَدَرْتُمُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۱۵۸۸)

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پہلی صف فرشتوں کی صف جیسی ہے اورا گر تم کو اس کی فضیلت کا پتہ چل جائے تو تم اس کی طرف جلدی کرو۔

2662

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2662

Sahih

۔ (۲۶۶۲) عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ۔)) قَالُوا: یَا رَسُوْلُ اللّٰہِ! وَعَلَی الثَّانِی۔ قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصَّفِّ الْأَوَّلِ۔)) قَالُوا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَعَلَی الثَّانِی۔ قَالَ: ((وَعَلَی الثَّانِی۔)) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سَوُّا صُفُوفَکُمْ وَحَاذُوا بَیْنَ مَنَاکِبِکُمْ وَلِیْنُوْا فِی أَیْدِی اِخْوَانِکُمْ وَسُدُّوا الْخَلَلَ فَاِنَّ الشَّیْطَانَ یَدْخُلُ بَیْنَکُمْ بِمَنْزِلَۃِ الْحَذَفِ۔)) یَعْنِی أَوْلَادَ الضَّأْنِ الصِّغَارِ۔ (مسند احمد: )))

اردو ترجمہ · Urdu

سیّدنا ابوامامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور دوسری صف والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں ۔ صحابہ نے پھر کہا: اے اللہ کے رسول! اور دوسری صف والے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دوسری صف والوں پر بھی۔ پھر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنی صفوں کو سیدھا کرو، کندھوں کو برابر رکھو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم رہو اور صف کے خلا کو پر کرو، پس بے شک شیطان بھیڑ کے چھوٹے بچوں کی طرح تمہارے درمیان گھس جاتاہے۔