Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 36 · Chapter 378

نفل نماز کے ابواب

فرض نماز اور اس کی سنتوں کے درمیان فاصلہ کرنے کے مستحب ہونے کا بیان

1 hadith in this chapter

2111

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2111

Sahih

۔ (۲۱۱۱) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَّی الْعَصْرَ فَقَامَ رَجُلٌ یُصَلِّیْ، فَرَآہُ عُمَرُ فَقَالَ لَہُ: اِجْلِسْ، فَإِنَّمَا ھَلَکَ أَھْلُ الْکِتَابِ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ لِصَلَاتِہِمْ فَصْلٌ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَحْسَنَ ابْنُ الْخَطَّابِ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۰۹)

اردو ترجمہ · Urdu

ایک صحابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی، اس کے بعد فوراً ایک آدمی اٹھ کر نماز پڑھنے لگا، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے دیکھ کر کہا: بیٹھ جا، اہل کتاب صرف اس وجہ سے ہلاک ہو گئے کہ ان کی نماز میں فاصلہ نہیں ہوتا تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابن خطاب نے اچھا کیا ہے۔