Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2056
۔ (۲۰۵۶) عَنْ عَبْدِاللّٰہ بْنِ السَّائِبِ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ قَبْلَ الظُّہْرِ بَعْدَ الزَّوَالِ أَرْبَعًا وَیَقُوْلُ: ((إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَائِ تُفْتَحُ فَاُحِبُّ أَنْ أُقَدِّمَ فِیْہَا عَمَلاً صَاِلحًا۔)) (مسند احمد: ۱۵۴۷۱)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا عبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر سے پہلے لیکن زوال کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے: اس وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس میں نیک عمل آگے بھیجوں۔