Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2036
۔ (۲۰۳۶) عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((إِذَا قَضٰی أَحَدُکُمْ صَلَاتَہُ فِی الْمَسْجِدِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَیْتِہِ حِیِنَئِذٍ فَلْیُصَلِّ فِیْ بَیْتِہِ رَکْعَتَیْنِ، وَلْیَجْعَلْ فِی بَیْتِہِ نَصِیْبًا مِنْ صَلَاتِہِ، فَإِنَّ اللّٰہَ جَاعِلٌ فِیْ بَیْتِہِ مِنْ صَلَاتِہِ خَیْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۱۱۲۸)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی مسجد میں نماز ادا کرلے، تو پھر وہ اپنے گھر واپس جائے تو اپنے گھر میں دو رکعتیں ادا کرے، بندے کو چاہیے کہ گھر میں بھی نفل نماز پڑھتا رہا کرے،کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے گھر میں اس کی نماز کی وجہ سے خیر و برکت نازل کرتا ہے۔