Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 35 · Chapter 358

سجدۂ تلاوت اور سجدۂ شکر کے ابواب

سجدہ تلاوت کی فضیلت اور اس کے مقامات کی تعداد کا بیان

2 hadiths in this chapter

2010

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2010

Sahih

۔ (۲۰۱۰) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا قَرأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَۃَ فَسَجَدَ اِعْتَزَلَ الشَّیْطَانُ یَبْکِیْ یَقُوْلُ: یَاوَیْلَہُ، أُمِرَ بِالسُّجُوْدِ فَسَجَدَ فَلَہُ الْجَنَّۃُ، وَأَمِرْتُ بِالسُّجُوْدِ فَعَصَیْتُ فَلِیَ النَّارُ۔)) (مسند احمد: ۹۷۱۱)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب انسان سجدہ والی آیت پڑھ کر سجدہ کرتا ہے تو شیطان علیحدہ ہوکر روتا ہے اورکہتا ہے: ہائے افسوس ! اس انسان کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا،اس نے سجدہ کیا، پس اس کے لئے جنت ہے اور مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا، لیکن میں نے نافرمانی کی، سو میرے لئے آگ ہے۔

2011

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #2011

Zaeef

۔ (۲۰۱۱) عَنْ أَبِیْ الدَّرْدَائ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ سَجَدْتُّ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِحْدٰی عَشَرَۃَ سَجْدَۃً، مِنْہُنَّ سَجْدَۃُ النَّجْمِ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۴۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو الدردا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ گیارہ سجدے کئے، ان میں سے ایک سجدہ سورۂ نجم کا تھا۔