Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 31 · Chapter 333

سلام کے ساتھ نماز سے خارج ہونے اور اس کے متعلقات کا بیان

نمازی کا نماز کے بعد نماز والی جگہ میں ہی بیٹھنے رہنا، اس کی فضیلت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1852

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1852

Sahih

۔ (۱۸۵۲) عَنْ عَطَائِ ابْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِیًّایَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا جَلَسَ فِیْ مُصَلاَّہٗبَعْدَالصَّلاَۃِ صَلَّتْ عَلَیْہِ الْمَلاَئِکَۃُ، وَصَلاَتُہُمْ عَلَیْہِ: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہُ اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۹)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلاشبہ بندہ جب نماز کے بعد اپنی نماز والی جگہ میں بیٹھارہتا ہے تو فرشتے اس کے حق میں رحمت کی دعا کرتے ہیں اور ان کی رحمت کی دعا یہ ہوتی ہے: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَہُ، اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ۔ (اے اللہ! اس کو بخش دے، اے اللہ! اس پر رحم فرما)۔

1853

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1853

Sahih

۔ (۱۸۵۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی أَبِیْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ السُّلَمِیِّ وَقَدْ صَلَّی الْفَجْرَ وَھُوَ جَالِسٌ فِی الْمَجْلِسِ فَقُلْتُ: لَوْ قُمْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ کَانَ أَوْطَأَ لَکَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ صَلَّی الْفَجْرَ ثُمَّ جَلَسَ فِیْ مُصَلاَّہُ صَلَّتْ عَلَیْہِ الْمَلَائِکَۃُ…۔)) (وَذَکَرَ نَحْوَ الْحَدِیثِ الْمُتَقَدِّمِ)۔ (مسند احمد: ۱۲۵۱)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند)عطا بن سائب کہتے ہیں: میں ابو عبد الرحمن سُلَمی کے پاس گیا، جبکہ وہ نماز فجر پڑھ کر اپنی جائے نماز میں ہی بیٹھے ہوئے تھے، میں نے ان سے کہا: اگر آپ اٹھ کر اپنے بستر پر چلے جائیں تو یہ آپ کے لیے زیادہ موافق ہو گا۔ انھوں نے جواباً کہا: میں نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو نمازِ فجر ادا کر کے اپنی جائے نماز میں بیٹھ جائے تو فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں، …۔ پھر گزشتہ حدیث کی طرح ذکر کیا۔