Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1766
۔ (۱۷۶۶) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَدْعُوْا فِیْ دُبُرِ صَلاَۃِ الظُّہْرِ: ((اَللّٰہُمَّ خَلِّصِ الْوَلِیْدَ بْنَ الْوَلِیْدِ، وَسَلَمَۃَ بْنَ ھِشَامٍ، وَعَیَّاشَ بْنَ أَبِی رَبِیْعَۃَ، وَضَعَفَۃَ الْمُسْلِمِیْنَ مِنْ أَیْدِی الْمُشْرِکِیْنَ الَّذِیْنَ لاَ یَسْتَطِیْعُوْنَ حِیْلَۃً وَلاَ یَہْتَدُوْنَ سَبِیْلاً۔)) (مسند احمد: ۹۲۷۴)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز کے آخر میں یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام، عیاش بن ربیعہ اور کمزور مسلمانوں کو چھٹکارا عطا فرما، جو کسی حیلے کی طاقت رکھتے ہیں نہ نکلنے کا کوئی راستہ پاتے ہیں۔