Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 28 · Chapter 307

رکوع و سجود اور ان کے متعلقات کے ابواب

جلسہ استراحت کا بیان

2 hadiths in this chapter

1754

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1754

Sahih

۔ (۱۷۵۴) عَنْ أَبِیْ قِلاَبَۃَ قَالَ: جَائَ أَبُوْ سُلَیْمَانَ مَالِکُ بْنُ الْحُوَیْرِثِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ إِلٰی مَسْجِدِنَا فَقَالَ: وَاللّٰہِ! إِنِّیْ لَأُصَلِّیْ وَمَا أُرِیْدُ الصَّلاَۃَ، وَلٰکِنِّیْ أُرِیْدُ أَنْ أُرِیَکُمْ کَیْفَ رَأَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ، قَالَ فَقَعَدَ فِی الرَّکْعَۃِ الْأُوْلٰی حِیْنَ رَفَعَ رَأَسَہُ مِنَ السَّجْدَۃِ الْأَخِیْرَۃِ ثُمَّ قَامَ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۸۴)

اردو ترجمہ · Urdu

ابو قلابہ کہتے ہیں: سیدنا ابو سلیمان مالک بن حویرث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہماری مسجد میں آئے اور کہا: اللہ کی قسم! میں ضرور نماز پڑھوں گا، حالانکہ میرا ارادہ نماز پڑھنے کا نہیں ہے، میں تو تمہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کیسے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تھا، پھر انھوں نے (نماز پڑھی اور اس میں) جب انھوں نے پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھایا تو وہ ایک دفعہ بیٹھ گئے، پھر (دوسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوئے۔

1755

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1755

Sahih

۔ (۱۷۵۵) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) بِنَحْوِہِ وَفِیْہِ قَالَ أَبُو قِلاَبَۃَ فَصَلّٰی صَلاَۃً کَصَلاَۃِ شَیْخِنَا ھٰذَا یَعْنِیْ عَمْرَو بْنَ سَلِمَۃَ الْجَرْمِیَّ، وَکَانَ یَؤُمُّ عَلٰی عَھْدِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ أَیُّوْبُ فَرَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ سَلِمَۃَیَصْنَعُ شَیْئًا لاَ أَرَاکُمْ تَصْنَعُونَہُ، کَانَ إِذَا رَفَعَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ اسْتَوٰی قَاعِدًا ثُمَّ قَامَ مِنَ الرَّکْعَۃِ الْأُولٰی وَالثَّالِثَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۰۸۱۳)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند)اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں یہ بھی ہے: ابو قلابہ کہتے ہیں: پس انہوں نے ہمارے اس شیخ سیدنا عمرو بن سلمہ جرمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو عہدِ نبوی میں امامت کرواتے تھے، کی نماز کی طرح نماز پڑھی۔ ایوب کہتے ہیں: میں نے عمر وبن سلمہ کو ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا جو تم لوگوں کو کرتے ہوئے نہیں دیکھتا، جب وہ دو سجدوں سے اٹھتے تو بیٹھ کر برا بر ہو جاتے پھر پہلی اور تیسری رکعت سے کھڑے ہوتے۔