Muslim99Muslim99

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi · Book 27 · Chapter 290

نمازی کے آگے سترہ رکھنے او راس کے پیچھے سے گزرنے کا حکم

عشا میں قراء ت کرنے کا بیان

5 hadiths in this chapter

1633

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1633

Sahih

۔ (۱۶۳۳) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَ أَنْ یُقْرَأَ بِالسَّمٰوَاتِ فِی الْعِشَاءِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حکم دیا کہ نماز عشاء میں سماوات والی سورتوں کی تلاوت کی جائے۔

1634

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1634

Zaeef

۔ (۱۶۳۴) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ) أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقْرَأُ فِی الْعِشَاءِ الْآخِرَۃِ بِالسَّمَاءِ یَعْنِی ذَاتِ الْبُرُوْجِ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ۔ (مسند احمد: ۸۳۱۴)

اردو ترجمہ · Urdu

۔ (دوسری سند)رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عشاء کی نماز میں السماء والی یعنی سورۂ بروج اور سورۂ طارق کی تلاوت کرتے تھے۔

1635

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1635

Sahih

۔ (۱۶۳۵) عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ کَانَ فِیْ سَفَرٍ فَقَرَأَ فِی الْعِشَاءِ الْآخِرَۃِ فِی إِحْدَی الرَّکْعَتَیْنِ بِـالتِّیِنِ وَالزَّیْتُوْنِ (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ) وَمَا سَمِعْتُ إِنْسَانًا أَحْسَنَ قِرَاء ۃً منہ (وَفِیْ أُخْرٰی) فَلَمْ أَسْمَعْ أَحْسَنَ صَوْتًا وَلَا أَحْسَنَ صَلَاۃً مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۱۸۶۹۷)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا براء بن عازب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک سفر میں تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نمازِعشا کی ایک رکعت میں سورۂ تین پڑھی، میں نے ایسا انسان نہیں سنا جو قرأت میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اچھا ہو۔ ایک روایت میں ہے: میں نے کسی ایسے آدمی کو نہیں سنا جو آواز کے لحاظ سے اور نماز کے لحاظ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اچھا ہو۔

1636

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1636

Sahih

۔ (۱۶۳۶) عَنْ عَبِدِاللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ الْأَسْلَمِیِّ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَقْرَأُ فِیْ صَلاَۃِ الْعِشَاءِ بِالشَّمْسِ وَضُحَاھَا وَأَشْبَاھِہَا مِنَ السُّوَرِ۔ (مسند احمد: ۲۳۳۸۲)

اردو ترجمہ · Urdu

سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عشاء کی نماز میں سورۂ شمس اور اس جیسی سورتوں کی تلاوت کرتے تھے۔

1637

Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1637

Sahih

۔ (۱۶۳۷) عَنْ أَبِیْ مِجْلَزٍ قَالَ: صَلّٰی أَبُوْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیُّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بِأَصَحِابِہِ وَھُوَ مُرْتَحِلٌ مِنْ مَکَّۃَ إِلَی الْمَدِیْنَۃِ فَصَلَّی الْعِشَاءَ رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ مِائَۃَ آیَۃٍ مِنْ سُوْرَۃِ النِّسَآءِ فِیْ رَکْعَۃٍ فَأَنْکَرُوْا ذَلِکَ عَلَیْہِ فَقَالَ مَا اَلَوْتُ أَنْ أَضَعَ قَدَمِیْ حَیْثُ وَضَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدَ مَہُ، وَأَنْ أَصْنَعَ مِثْلَ مَاصَنَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۹۹۸)

اردو ترجمہ · Urdu

ابو مجلز کہتے ہیں: سیدناابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی، جبکہ وہ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف سفر کررہے تھے، انہوں نے دو رکعت نماز ِ عشاء پڑھائی، پھر کھڑے ہوئے اور ایک رکعت میں سورۂ نساء کی سو آیات پڑھ دیں۔ جب لوگوں نے اس چیز کا ان پر اعتراض کیا تو انھوں نے کہا: جہاں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا قدم رکھا، میں نے اسی جگہ پر قدم رکھنے میں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جو کچھ کیا، میں نے اسی طرح کرنے میں کوئی کمی نہیں کی۔