Fatah Al-Rabani Musnad Ahmad Fiqhi #1598
۔ (۱۵۹۸) عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّیْ بِنَا فَیَقْرأُ فِی الظَّہْرِ وَالْعَصْرِفیِ الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوَلَیْنِ بِفَاتِحَۃِ لْکِتَابِ وَسُورَتَیْنِ وَیُسْمِعُنَا الْآیَۃَ أَحْیَانًا (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ وَیَقْرَأُفیِ الرَّکْعْتَیْن الْأُ خْرَیَیْنِ بِأُمِّ الْکِتَابِ) وَکَانَ یُطَوِّلُ فِی الرَّکْعِۃِ الْأُوْلٰی مِنَ الظُّہْرِ وَیُقَصِّرُ فِی الثَّانِیَۃِ وَکَذَافِی الصُّبْحِ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۳۸)
اردو ترجمہ · Urdu
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھاتے اور ظہر و عصر میں پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور مزید دو سورتوں کی تلاوت کرتے اور بسا اوقات ہمیں کوئی آیت بھی سنا دیتے تھے، ایک روایت میں ہے: دوسری دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ پڑھتے اور ظہر کی پہلی رکعت میں (قراءت کو) لمبا کرتے اور دوسری میں مختصر کرتے اور نماز فجر میں بھی ایسے ہی کرتے۔